... loading ...
جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہم کسی حکومت میں شامل نہیں ہوناچا ہتے، ہم نے نظام سے باہررہنے کا فیصلہ کیا ہے، ملک چلنے والا نہیں نظام بیٹھ جائے گا۔پشاور میں مفتی محمود مرکز میں صوبائی مجلس شوری، امرا، نظما، اراکین اسمبلی، امیدواران، تحصیل ناظمین بشمول قبائلی اضلاع کیاجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ملکی نظام میں مداخلت امیدواروں تک پہنچ چکی ہے، ملک چلنے والانہیں نظام بیٹھ جائے گا۔انہوں نے کہا کہ جو نظام کے اندر ہیں وہ روئیں گے، ہم کسی حکومت میں شامل نہیں ہوناچا ہتے، ہم نے نظام سے باہررہنے کا فیصلہ کیا ہے۔سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ 2018میں بھی ہم نے احتجاج بھی کیا اور اسمبلیوں میں بھی تھے، ہم اسی پالیسی پرکھڑے ہیں دیگر نے پالیسی بدل لی ہے، انہوں نے کہا کہ میں 1965 سے الیکشن دیکھ رہاہوں اورمہم ہی میں نتائج دکھائی دے جاتے ہیں، ملک چلنے والا نہیں ہے نظام بیٹھے جائے گا۔مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہماری پارلیمانی سیاست کرنے یانہ کرنے کافیصلہ مرکزی جنرل کونسل کرے گی، پارلیمانی نظام سے لاتعلقی تک ہم نظام کاحصہ رہیں گے، انہوں نے کہا کہ ہم صدارتی الیکشن میں حصہ نہیں بنیں گے۔پاکستان تحریک انصاف سے رابطوں کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پی ٹی آئی والے آئے توکیا انہیں واپس بھیج دیتے، پی ٹی آئی کے ساتھ آغاز اچھا ہوا ہے، ہم بندوق نہیں دلیل کی سیاست کررہے ہیں، دلیل سے مطمئن ہوتے اورکرتے ہیں، ہمارے اورپی ٹی آئی کے درمیان دیوارنہیں پہاڑ حائل ہے۔مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی جیت سے 9مئی کابیانیہ دفن ہوگیا ہے، اب باغی وزیر اعلی بنے گا۔ آئی ایم ایف کو خط لکھنے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کو خط لکھنے جیسے اقدامات انھیں اپنے امورمیں ملوث نہیں کرنا چاہیئں۔سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ کسی سیاستدان کے جیل میں رہنے کامخالف ہوں، عمران کی گرفتاری کے وقت ہی کہہ دیا تھاکہ مخالف جیل میں ہے یہ قانونی معاملہ ہے۔مولانا فضل الرحمان نے عام انتخابات میں دھاندلی پر لب کشائی کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن سے پہلے مجھے جمعیت کاحجم سکڑنے کی اطلاع مل چکی تھی، دھاندلی کے کیسے کیسے طریقے اپنائے گئے، ہرپولنگ اسٹیشن پردھاندلی کااپنا اپنا الگ طریقہ کارہے، الیکشن گزرگیا تو تھریٹس بھی ختم ہوگئے۔انہوں نے کہا کہ ہم کسی پارلیمانی الیکشن میں حصہ نہیں لیں گے اور نہ ہی اپوزیشن لیڈرکاعہدہ لیں گے۔ مولانا نے کہا کہ گورنر کاعہدہ آئینی ہے اگر تبدیل کیاجانا ہوا تو ہوجائے گا اس پر سیاست نہیں کرناچاہتے۔سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ اسلام اور اسلامی قانون سازی کی ہماری بات سے کسے تکلیف ہوتی ہے کہ ہمیں باہرکیا گیا، 9/11کے بعد ہماری تحریک نے امریکا کے خلاف جذبات پیدا کیے، افغانستان کے ساتھ تعلقات بہتربنانے کی وجہ سے بھی ہمیں پارلیمانی طورپرنقصان پہنچایا گیا، اور فلسطینی قیادت ک ساتھ قطرمیں اظہاریکجہتی کی ہمیں سزادی گئی۔
7 اسرائیلی ڈرونز مار گرائے، دشمن پر 500 سے زیادہ میزائل اور 2 ہزار ڈرونز فائر کیے،ڈرون ایرانی فضائی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے جنہیں ایئر ڈیفنس سسٹم کے ذریعے نشانہ بنایا گیا، ایران لبنان پر اسرائیلی بمباری جاری، 123 شہادتیں، ہزاروں افراد گھر چھوڑنے پر مجبور ہوگئے،تل ا...
قیمتوں میں اضافے کا اثر براہِ راست صارفین تک منتقل کیا جائے بجٹ ، مالیاتی ہدف متاثر نہ ہو، پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی کے 30 جون تک 1468 ارب کے ہدف کو متاثر نہیں ہونا چاہیے، عالمی مالیاتی فنڈ مذاکرات میں اسکول اور کالجز کو آن لائن کلاسز پر منتقل کرنے، دکانوں اور مارکیٹس کے اوقات مقر...
آبنائے ہرمز کی بندش:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے ہفتہ وار تعین کی منظوری، دفاتر کیلئے کام کے دنوں میں کمی پر غور توانائی بحران کے سبب دفاتر و تعلیمی اداروں کیلئے کوڈ 19 والی تعطیلات اپنانے، ورک فراہم ہوم کی تجاویز سامنے آئی ہیں آبنائے ہرمز کی بندش اور توانائی بحران کے خدش...
امریکی آبدوز نے بحیرہ ہند میں’کوایٹ ڈیتھ‘ نامی حملے میں ایرانی جنگی بحری جہاز کو غرق کر دیا ہے یہ دوسری عالمی جنگ کے بعد پہلا موقع ہے کہ امریکہ نے کسی دشمن جہاز کو ٹارپیڈو سے ڈبویا ، امریکی وزیر دفاع امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ کا دائرہ اس وقت وسیع ہو گیا جب بدھ کو پینٹاگو...
ایف بی آر نے نظرثانی شدہ 13 ہزار 979ارب روپے کا ٹیکس ہدف حاصل کرنا مشکل قرار دے دیا، آئی ایم ایف کا اصلاحات کو تیز کرنے ٹیکس وصولی بڑھانے کے لیے مزید مؤثر اقدامات پر زور 2025کے اختتام تک 54 ہزار سرکاری نوکریاں ختم کی جا چکیں، سالانہ 56ارب روپے کی بچت متوقع ، آئی ایم ایف وفد کے...
شہباز شریف سے پیپلزپارٹی وفد کی ملاقات، پارلیمان میں قانون سازی سے متعلق امور زیرِ غور آئے وزیرِ اعظم نے حکومتی رہنماؤں کو قانون سازی میں اتحادی جماعت کو اعتماد میں لینے کی ہدایت کی،ذرائع وزیرِ اعظم شہباز شریف سے پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد نے ملاقات کی ہے۔ذرائع کے مطابق ملاقا...
جو شخص بھی ایران کی قیادت سنبھالے گا اسے بھی نشانہ بنایا جا سکتا ہے،اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل ایران کے خلاف اپنی حکمت عملی میں کسی قسم کی نرمی نہیں برتے گا،یسرائیل کاٹز فضائی حملے میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو شہید کرنے کے بعد اسرائیل نے تمام عالمی قوانین اور اخل...
امریکی صدر کی اسپین کو تجارتی، معاشی دھمکیوں پر یورپی یونین کا بڑا بیان سامنے آگیا یورپی یونین اپنے رکن ممالک کے مفادات کے مکمل تحفظ کو ہر صورت یقینی بنائے گی صدر ٹرمپ نے اسپین کو تجارتی تعلقات منقطع کرنے کی دھمکی دی۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اسپین کو تجارتی اور معاشی دھمکیوں...
ایران پر امریکی و اسرائیلی حملوں میں شہید افراد کی تعدادا 787 ہوگئی،176 بچے شامل،آبنائے ہرمز سے گزرنے والے کسی بھی جہاز کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے، پاسداران انقلاب نے خبردار کردیا ایران کے ساتھ بات چیت کیلئے اب بہت دیر ہو چکی، فوجی مہم چار ہفتے جاری رہ سکتی ہے(ٹرمپ)ایران کی وزارت...
ہمیں کہا گیا یہ بات آپ وزیراعظم کے سامنے کر دیں تو میں نے کہا ہے کہ ساتھیوں سے مشورہ کریں گے،خطے کے حالات خطرناک ہیں لہٰذا پارلیمنٹ کواعتماد میں لیا جائے،قائد حزب اختلاف آج صبح تک حکومت کو فیصلے سے آگاہ کر دیں گے(محمود خان اچکزئی)خطے کی صورت حال اور ایران پر حملے پر بریفنگ کی...
واضح نہیں میرینزکی فائرکی گئی گولیاں لگیں یا ہلاکت کاسبب بنیں، سکیورٹی اہلکاروں نے فائرنگ کی یا نہیں،امریکی حکام امریکی فوج نے معاملہ محکمہ خارجہ کے سپرد کر دیا ،گولیاں قونصل خانے کے احاطے کے اندر سے چلائی گئیں، پولیس حکام (رپورٹ:افتخار چوہدری)امریکی حکام کے مطابق کراچی قونصل...
سپریم لیڈرکی بیٹی، نواسی، داماد اور بہو شہید ، علی شمخانی اور کمانڈر پاکپور کی شہادت کی تصدیق ، سات روز کیلئے چھٹی ، چالیس روزہ سوگ کا اعلان،مقدس روضوں پر انقلاب کی علامت سرخ لائٹیں روشن کردی گئیں مشہد میں حرم امام رضا کے گنبد پر سیاہ پرچم لہرایا دیا گیا، ویڈیو جاری ،کئی افراد غ...