... loading ...
مودی سرکار کسانوں کا احتجاج کچلنے پر تل گئی۔سوشل میڈیا بندکردیا گیا۔متعدد مقامات پر پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں ہوئی ہیں۔ ہریانہ پولیس کا کہنا ہے کہ اب تک 2پولیس اہلکار ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔ ایک نوجوان کسان بھی مارا جاچکا ہے۔کسان قیادت نے اعلان کیا ہے کہ پنجاب اور ہریانہ کے کسان ہریانہ پنجاب بارڈر پر 29 فروری تک رہیں گے۔ اس کے بعد ہی کوئی حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ہریانہ کی حکومت نے کسانوں کو دہلی جانے سے روکنے کے لیے جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کر رکھی ہیں۔ پنجاب کے کسانوں کو دہلی تک پہنچنے سے روکنے کے لیے ہریانہ کی حکومت کو ٹاسک دے دیا گیا ہے تاہم کسان بھی پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں۔ہریانہ کے وزیر اعلی منوہر لعل کھٹر نے گزشتہ روز زرعی قرضوں پر 30 ستمبر 2023 تک کا سود معاف کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اس اعلان کے باوجود کسان اپنا احتجاج ترک کرنے کو تیار نہیں۔ انہوں نے دہلی چلو مارچ جاری رکھا ہے۔دہلی میں مودی سرکار کے ساتھ کسان قیادت کی بات چیت کے تین ادوار ہوئے ہیں تاہم بیشتر امور پر تعطل برقرار ہے۔ کسانوں نے چند قوانین میں تبدیلی کا مطالبہ کیا ہے اور فصلوں کے لیے بیمہ کاری کا دائرہ وسیع کرنے پر بھی زور دیا ہے۔کسانوں کا ایک بنیادی مطالبہ یہ بھی ہے کہ بارش، سیلاب، شدید گرمی اور شدید سردی کے نتیجے میں فصلوں کو پہنچنے والے نقصان کا سامنا کرنے کے حوالے سے کسانوں کی مالی معاونت کی جائے۔مودی سرکار نے کسانوں کے احتجاج سے متعلق بیشتر سوشل میڈیا اکاونٹ بند کردیے ہیں۔ اس کے باوجود کسانوں کا مورال بلند ہے اور وہ اپنے مطالبات یا احتجاج سے دست بردار ہونے کو تیار نہیں۔ متعدد ویب سائٹس نے دعوی کیا ہے کہ سوشل میڈیا اکاونٹ ایگزیکٹیو آرڈر کے تحت بلاک کیے گئے ہیں۔ ہریانہ کے 7 اضلاع میں انٹرنیٹ سروس بند کردی گئی ہے۔معروف بھارتی صحافی مندیپ پونیا نے کہا ہے کہ مودی سرکار ہماری آواز دبانا اور بند کرنا چاہتی ہے۔ اپوزیشن لیڈر کا کہنا ہے کہ مودی سرکار حقیقی آوازوں کو خاموش کرانے کی کوشش کر رہی ہے۔سمیکت کسان مورچہ نے بھارت میں جمعہ کو یوم سیاہ منانے اور بھرپور احتجاج کرنے کی کال دی ہے۔ احتجاج کے دوران 21 سالہ کسان شبھ کرن سنگھ کی کے قتل کا مقدمہ درج کرنے کا بھی مطالبہ کیا جارہا ہے۔کسان قیادت نے ہریانہ کی اور مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ شبھ کرن سنگھ کے اہلِ خانہ کو ہرجانے کی مد میں ایک کروڑ روپے دیے جائیں۔ سمیکت کسان مورچہ نے بھارتی دارالحکومت کی طرف ٹریکٹر مارچ کی بھی کال دی ہے۔کسانوں کے احتجاج کے دوران ان پر تشدد کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے اپوزیشن کی جماعتوں نے مودی سرکار سے مطالبہ کیا ہے کہ کسانوں کے تمام مطالبات پر سیر حاصل مذاکرات کیے جائیں اور ان کی ہر وہ بات مانی جائے جو مانی جانی چاہیے۔کسان قیادت نے کئی ریاستوں میں کینڈل مارچ اور دیگر تقریبات کا بھی اعلان کیا ہے تاکہ مودی سرکار پر دباو بڑھایا جاسکے۔ 26 مارچ کو عالمی تجارتی تنظیم اور مرکزی حکومت کے پتلے جلائے جائیں گے۔ کسان قیادت نے پرامن احتجاج اور مارچ سے روکنے پر مرکز اور چند ریاستی حکومتوں کے خلاف سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کردی ہے۔
2024 میں بیٹے کے قتل کے باوجود مقدمے کی باقاعدہ سماعت شروع نہیں ہوسکی، وجیہہ عامر عدالت سے جلد ٹرائل مکمل کرانے کی استدعا سندھ ہائی کورٹ میں مصطفی عامر قتل کیس کے ٹرائل میں مسلسل تاخیر کے خلاف مقتول کی والدہ وجیہہ عامر کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے پراسیکیوشن، ملزم ارمغان...
ملزمان کا صحت جرم سے انکار، عدالت نے تفتیشی افسر اور گواہوں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 3 دسمبر کو طلب کرلیا کراچی کی صوبائی کنٹرول آف نارکوٹکس عدالت نے منشیات کے مقدمے میں ملزمہ انمول عرف پنکی اور دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کردی، تاہم ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا، جس پر عدالت...
ایس ایچ او سچل نے نفری کی عدم دستیابی کا عذر پیش کیا، مختیار کار بھی متنازع زمین کی نشاندہی نہ کرسکے، قبضہ ختم کرانے کا عدالتی حکم تاحال بے اثر اسکیم 33 میں 8 ایکڑ متنازع اراضی سے قبضہ ختم کرانے کے معاملے پر پولیس اور متعلقہ حکام کے عدم تعاون کی رپورٹ سینئر سول جج ملیر کی عدال...
روزانہ 9 یا اس سے زائد گھنٹے سونے والے دل کے مریضوں میں موت کا خطرہ 50 فیصد زیادہ دیکھا گیاہے، 15 سالہ تحقیق میں انکشاف ایک نئی 15 سالہ تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ دل کے امراض میں مبتلا افراد کا روزانہ 9 یا اس سے زائد گھنٹے سونا صحت کے لیے تشویش کا باعث ہوسکتا ہے۔ تحقیق ک...
ایک ملزم گرفتاری سے بچنے کے لیے عسکری ادارے کا جعلی کارڈ بھی استعمال کرتا تھا، رینجرز رینجرز نے کراچی کے علاقے میمن گوٹھ سے ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی تین سو سے زائد وارداتوں میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزمان میں زین العابدین، شایان، اکبر عرف شانی اور راشد رشید ...
پاکستان کا پہلا خلا نورد چینی خلائی اسٹیشن کا پہلا غیر ملکی مہمان بننے کا اعزاز حاصل کرے گا، جو ملک کی خلائی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل ہوگا،میڈیا سے گفتگو وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر حسن اقبال پہلے پاکستانی خلا نورد کی تاریخی خلائی پرواز کی روانگ...
احتجاجی مظاہروں میں شرکا کی تعداد میں 85 فیصد کمی ہوئی ہے، فرانسیسی وزارت داخلہ فرانس میں احتجاج کا چھٹا ہفتہ جاری ہے جہاں 82ہزار 500افراد سڑکوں پر نکل آئے۔ فرانسیسی وزارت داخلہ کے مطابق فرانس میں 112مقامات پر مظاہرے کیے گئے منتظمین نے شرکا کی تعداد ڈیڑھ لاکھ بتائی ہے۔ ...
سندھ اسمبلی یا کسی بھی صوبائی اسمبلی کے فیصلے کو اوور رول نہیں کیا جا سکتا، سینئر وزرا کو ایسے حساس معاملات پر گفتگو کرتے ہوئے احتیاط سے کام لینا چاہیے پیپلز پارٹی نے پارلیمان میں کسی کو تنقید کا نشانہ نہیں بنایا، تاہم پارٹی کی اپنی سیاسی ریڈ لائنز برقرار ہیں، نجی ٹی وی سے گفت...
ارکان نے خیبر پختونخوا کے مالی حقوق کی ادائیگی میں تاخیر اور وسائل میں کٹوتیوں پر تشویش کا اظہار کیا تحریک انصاف نے بلاول بھٹو زرداری کی عمران خان کو سیاسی قیدی قرار دینے اور مخصوص نشستوں پر پی ٹی آئی موقف کی حمایت کا خیر مقدم کیا ہے۔ شرکا نے کہا بلاول بھٹو گورنر راج اور ایمرج...
ہبت اللہ اخوندزادہ نے اجازت کے بغیر ایک مقام سے دوسرے مقام پر جانے کو ’معصیت‘ قرار دے دیا، خلاف ورزی کرنے والوں کو واپس بھیجنے کا حکم میدان وردک کے دورے کے دوران علم و تعلیم کے فروغ، علما کے احترام، انصاف کے قیام، معاشرتی اصلاح، اتحاد، اطاعت اور سکیورٹی کی مضبوطی پر زور دیا ...
دسمبر اہم مہینہ ہے جو ہونا وہ بجٹ سے پہلے ہونا ہے، وفاقی وزیر صحت وفاقی وزیرمصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ کراچی کو وفاق کا حصہ بنانے کی بات ہوگی تو حمایت کرینگے ۔ ایم کیو ایم رہنما مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ کوئی کچھ بھی کر لے وہ نئے صوبوں کی تحریک سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے ...
جے یو آئی سندھ کی وحدت اور قائدین کی کردار کشی کے خلاف گرومندر پر احتجاجی مظاہرہ قوم پرست جماعتوں کی وحدتِ سندھ ریلی، اے این پی کا جلسہ اور ایم کیو ایم پاکستان کا جنرل ورکرز اجلاس بھی ہوگا شہر قائد میں 22 نومبر بروز اتوار کو مختلف سیاسی اور مذہبی جماعتوں کی سرگرمیوں کے باعث...