... loading ...
سابق ایس ایس پی ملیرراؤ انوار نے کہا ہے کہ کراچی میں بدامنی اور ٹارگٹ کلنگ کا تعلق بڑے سیاستدانوں کے ساتھ ہے، انہوں نے دعویٰ کیا کہ پیپلز پارٹی حکومت کی جانب سے 7 کھرب روپے منی لانڈرنگ کے ذریعہ ملک سے باہر لے جائے گئے، جعلی اکاؤنٹس سے بلاول ہاؤس کے کھانوں اور کیک کی ادائیگی ہوئی۔ ایک خصوصی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ 2013 کے بعد سندھ میں پولیس کے ذریعہ لوگوں کے پلاٹس پر قبضے کیے گئے۔ پچھلے پانچ برس میں سندھ حکومت کی جانب سے 7 کھرب روپیہ منی لانڈرنگ کے ذریعہ ملک سے باہر لے جایا گیا۔ راؤ انوار سے سوال کیا گیا کہ کیا یہ بات درست ہے کہ کراچی میں ٹارگٹ کلنگ اور بدامنی کا براہ راست نہ سہی لیکن بڑے سیاستدانوں کا تعلق ہے؟ جواب میں سابق ایس ایس پی نے کہاکہ 2013 سے 2018 تک رینجرز کو اختیارات کے ذریعے سندھ میں فوج نے جو آپریشن کیا، یہ بھی ان کے (سندھ حکومت) گلے اس لیے پڑا جس میں ڈاکٹرعاصم سمیت دیگر لوگ پکڑے گئے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کی جرائم کو کنٹرول کرنے کیلئے کمزور پالیسی تھی۔ یہ جرائم کنٹرول کرنے کے بجائے دوسرے کاموں میں لگ گئے۔ راؤ انوار نے کہا کہ 2008 سے 2013 تک قائم علی شاہ کی وزارت کے دور میں خاصی بہتری تھی، تب بھی ایسا ہوتا تھا لیکن کھل کر نہیں ہوتا تھا، اب سارا کام پولیس کے ذریعے کیا گیا، لوگوں کے پلاٹس پر قبضے کرلیتے ہیں، اس میں اینٹی انکروچمنٹ پولیس دیکھتی ہے اور تھانوں کی پولیس کچھ نہیں کرسکتی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پچھلے 5 سال میں سندھ سے 700 ارب روپیہ منی لانڈرنگ کے ذریعہ ملک سے باہر لے جایا گیا ہے۔ اور یہ ایک دو نہیں ہیں، پورا سسٹم اس میں ملوث ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر جگہ ان کی جائیدادیں ہیں، یہ پیسہ سندھ حکومت لے کر گئی، ان کے سارے لوگ لے کر گئے۔ ان سب کی ترکی، دبئی، لندن، کینیڈا، امریکا ہر جگہ جائیدادیں ہیں، اب چین میں بھی پیسہ لے کر جا رہے ہیں کہ یہاں لوگ زیادہ چیکنگ کرتے ہیں ادھرنہیں کریں گے۔راؤ انوار نے مزید کہا کہ، مدینہ میں بھی بلڈنگیں بنوالیں کہ حاجی آتے ہیں تو کرائے پر دے دیں گے۔ 2018 میں جے آئی ٹی کے ذریعے یہ پکڑے گئے تھے، جعلی اکاؤنٹس سے پیسہ باہر لے کر گئے، کوئی فالودے والے تو کوئی کسی کے نام پر تھا۔ جعلی اکاؤنٹس سے بلاول ہاؤس کے کھانوں اورکیک کی ادائیگی ہوئی۔
امریکی آبدوز نے بحیرہ ہند میں’کوایٹ ڈیتھ‘ نامی حملے میں ایرانی جنگی بحری جہاز کو غرق کر دیا ہے یہ دوسری عالمی جنگ کے بعد پہلا موقع ہے کہ امریکہ نے کسی دشمن جہاز کو ٹارپیڈو سے ڈبویا ، امریکی وزیر دفاع امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ کا دائرہ اس وقت وسیع ہو گیا جب بدھ کو پینٹاگو...
ایف بی آر نے نظرثانی شدہ 13 ہزار 979ارب روپے کا ٹیکس ہدف حاصل کرنا مشکل قرار دے دیا، آئی ایم ایف کا اصلاحات کو تیز کرنے ٹیکس وصولی بڑھانے کے لیے مزید مؤثر اقدامات پر زور 2025کے اختتام تک 54 ہزار سرکاری نوکریاں ختم کی جا چکیں، سالانہ 56ارب روپے کی بچت متوقع ، آئی ایم ایف وفد کے...
شہباز شریف سے پیپلزپارٹی وفد کی ملاقات، پارلیمان میں قانون سازی سے متعلق امور زیرِ غور آئے وزیرِ اعظم نے حکومتی رہنماؤں کو قانون سازی میں اتحادی جماعت کو اعتماد میں لینے کی ہدایت کی،ذرائع وزیرِ اعظم شہباز شریف سے پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد نے ملاقات کی ہے۔ذرائع کے مطابق ملاقا...
جو شخص بھی ایران کی قیادت سنبھالے گا اسے بھی نشانہ بنایا جا سکتا ہے،اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل ایران کے خلاف اپنی حکمت عملی میں کسی قسم کی نرمی نہیں برتے گا،یسرائیل کاٹز فضائی حملے میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو شہید کرنے کے بعد اسرائیل نے تمام عالمی قوانین اور اخل...
امریکی صدر کی اسپین کو تجارتی، معاشی دھمکیوں پر یورپی یونین کا بڑا بیان سامنے آگیا یورپی یونین اپنے رکن ممالک کے مفادات کے مکمل تحفظ کو ہر صورت یقینی بنائے گی صدر ٹرمپ نے اسپین کو تجارتی تعلقات منقطع کرنے کی دھمکی دی۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اسپین کو تجارتی اور معاشی دھمکیوں...
ایران پر امریکی و اسرائیلی حملوں میں شہید افراد کی تعدادا 787 ہوگئی،176 بچے شامل،آبنائے ہرمز سے گزرنے والے کسی بھی جہاز کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے، پاسداران انقلاب نے خبردار کردیا ایران کے ساتھ بات چیت کیلئے اب بہت دیر ہو چکی، فوجی مہم چار ہفتے جاری رہ سکتی ہے(ٹرمپ)ایران کی وزارت...
ہمیں کہا گیا یہ بات آپ وزیراعظم کے سامنے کر دیں تو میں نے کہا ہے کہ ساتھیوں سے مشورہ کریں گے،خطے کے حالات خطرناک ہیں لہٰذا پارلیمنٹ کواعتماد میں لیا جائے،قائد حزب اختلاف آج صبح تک حکومت کو فیصلے سے آگاہ کر دیں گے(محمود خان اچکزئی)خطے کی صورت حال اور ایران پر حملے پر بریفنگ کی...
واضح نہیں میرینزکی فائرکی گئی گولیاں لگیں یا ہلاکت کاسبب بنیں، سکیورٹی اہلکاروں نے فائرنگ کی یا نہیں،امریکی حکام امریکی فوج نے معاملہ محکمہ خارجہ کے سپرد کر دیا ،گولیاں قونصل خانے کے احاطے کے اندر سے چلائی گئیں، پولیس حکام (رپورٹ:افتخار چوہدری)امریکی حکام کے مطابق کراچی قونصل...
سپریم لیڈرکی بیٹی، نواسی، داماد اور بہو شہید ، علی شمخانی اور کمانڈر پاکپور کی شہادت کی تصدیق ، سات روز کیلئے چھٹی ، چالیس روزہ سوگ کا اعلان،مقدس روضوں پر انقلاب کی علامت سرخ لائٹیں روشن کردی گئیں مشہد میں حرم امام رضا کے گنبد پر سیاہ پرچم لہرایا دیا گیا، ویڈیو جاری ،کئی افراد غ...
مائی کلاچی روڈ پر واقع امریکی قونصل خانے پر احتجاجی مظاہرہ ،مرکزی دروازے کی توڑ پھوڑ،نمائش چورنگی، عباس ٹائون اور ٹاور پر مظاہرین بڑی تعداد میں جمع ،سڑکوں پر نعرے بازی پولیس نے امریکی قونصل خانے کے باہر موجود احتجاجی مظاہرین کو منتشر کر دیا گیا اب حالات قابو میں ہیں، کسی کو بھی ...
پاکستان عالمی قوانین کی خلاف ورزی پر اظہارِ تشویش کرتا ہے،شہباز شریف کی مذمت غم کی اس گھڑی میں ایرانی بہن بھائیوں کیساتھ ہیں،خامنہ ای کی شہادت پر غم کا اظہار وزیراعظم شہباز شریف نے حکومت پاکستان اور عوام کی جانب سے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر اظہار افسو...
خشکی اور سمندر تیزی سے دہشت گرد جارحین کا قبرستان بن جائیں گے، امریکا کا خلیج عمان میں ایرانی جہاز ڈبونے کا دعویٰ ابراہم لنکن کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا،دشمن فوج پرایران کے طاقتور حملے نئے مرحلے میں داخل ہوگئے، پاسداران انقلاب ایران نے بڑا وار کرتے ہوئے امریکی بحری بیڑے می...