وجود

... loading ...

وجود

بدلہ نہیں بدلاؤ

جمعه 08 دسمبر 2023 بدلہ نہیں بدلاؤ

علی عمران جونیئر
دوستو،گزشتہ روز ”اوٹی ٹی” پر ایک بھارتی ویب سیریز دیکھ رہے تھے۔ یہ ویب سیریز کرائم بیسڈ تھی، جس کے اب تک دو سیزن آچکے ہیں۔ بھارتی ریاست یوپی کے ایک علاقے مظفر نگر کے متعلق کہاجاتا تھا کہ اگر نئی دہلی میں قانون بنایا جاتا ہے تو مظفرنگر میں قانون توڑا جاتا ہے، یہاں شوقین اور ڈیڈھا نامی دو الگ الگ کرمنل گروپس تھے جن کا پورے علاقے پر راج تھا، جن کی سرکوبی کے لیے ایک آئی پی ایس افسر کو بطور سزا اس علاقے میں بھیجا جاتا ہے۔ پہلے سیزن میں وہ شوقین گروپ کے سرغنہ کو مار کر اس کے پورے گروپ کا خاتمہ کردیتا ہے۔ اب اس کا دوسرا سیزن دیکھنے میں بزی ہیں، پہلے سیزن کی دس قسطیں ہیں، ایک قسط میں آئی پی ایس افسر اپنے ماتحتوں کو ایک ڈائیلاگ سمجھانے کے انداز میں کہتا ہے۔۔وہ بولتا ہے۔۔ ہمیں یہ وردی بدلے کے لیے نہیں بدلاؤ کے لیے دی گئی ہے۔ ۔یہ ایک جملہ پورے سیزن کا حاصل تھا، اس ایک چھوٹے سے جملے نے پاکستان کی موجودہ صورتحال کو عریاں کردیا۔
بات ہورہی ہے بدلاؤ کی۔۔ایک تحقیق کے نتائج میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کووڈ کے بعد سے امریکی مردوں کی زندگی خواتین کے مقابلے میں 6 سال تک کم ہو گئی ہے۔طبی ماہرین کی ایک نئی تحقیق میں پتا چلا ہے کہ کووڈ 19 کے بعد سے امریکا میں مردوں اور خواتین کے درمیان متوقع زندگی میں فرق گزشتہ 30 سال کے مقابلے میں سب سے زیادہ بڑھا ہے۔جریدے JAMA انٹرنل میڈیسن میں شائع تحقیقی نتائج کے مطابق 1996 کے بعد سے مردوں اور خواتین کے درمیان متوقع عمر کا فرق سب سے زیادہ بڑھ گیا ہے، جس کی بنیادی وجوہات میں کووڈ 19 اور منشیات کی زیادتی سب سے زیادہ اہم بتائی گئی ہے۔قبل ازیں 2021ء میں حکومتی اعداد و شمار میں بتایا گیا تھا کہ اس وقت کیے گئے مطالعے کے مطابق خواتین کی متوقع عمر 79.3 برس جب کہ مردوں کی 73.5 برس تھی۔ ماہرین نے اپنے تحقیقی نتائج میں بتایا تھا کہ امریکیوں کی متوقع زندگی 2019ء سے مسلسل کم ہو رہی ہے، جو کہ2020ء میں 78.8 سال سے77.0 اور 2021ء میں مزید کم ہوکر 76.1 سال ہو گئی ہے۔اس مطالعے کے مصنف ڈاکٹر برینڈن یان (یونیورسٹی آف کیلی فورنیا، سان فرانسسکو) نے نیو یارک ٹائمز کو دیے گئے اپنے ایک انٹرویو میں تحقیق کے نتائج پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ متوقع عمر میں مسلسل کمی کا رجحان پریشان کن ہے۔ انہوںنے کہا کہ ہمیں اس چیز پر گہری نظر رکھنی ہوگی کہ کس ایج گروپ کے لوگوں کی متوقع عمر کم ہو رہی ہے، تاکہ اس فرق کو کم کیا جا سکے۔ڈاکٹر یان نے مردوں اور خواتین کی متوقع عمر میں بڑھتے فرق کی وجوہات بیان کرتے ہوئے بتایا کہ اس پورے معاملے میں خاص طور پر مردوں کی بگڑتی ہوئی دماغی صحت کو مرکوز کرنا ہوگا۔تحقیق کرنے والے ماہرین نے خواتین اور مردوں کی متوقع عمر میں بڑھتے فرق کی وجوہات میں ذیابیطس، امراض قلب، مایوسی، خودکشی اور شراب نوشی کو بھی اہم وجوہات کی فہرست میں شامل کیا ہے۔
جب کسی بھی گھر میں بہو آجاتی ہے توپھر اس گھر میں ایک بدلاؤ سا محسوس ہوتا ہے۔ اگر ساس یا نند کی بہو سے نہیں بنی تو پھر یہ بدلاؤ اکثر گھروں میں تقسیم کا باعث بھی بنتا ہے، نئی نویلی دلہن اپنے شوہر کو لے کر الگ ہونے کی کوشش کرتی ہے۔ایسا آپ کے آس پاس اکثر ہوتا ہے، جسے شاید آپ محسوس تو کرتے ہوں گے لیکن نظرانداز بھی کردیتے ہوں گے کیوں کہ یہ ابھی آپ کے ساتھ نہیں ہورہا۔۔ایک نئی نویلی دلہن کو دلہے راجا فرمائش کر کے گئے، آج میں آفس سے واپس آؤں گا تو کریلے قیمہ بھر کے پکانا۔۔ دلہن مسکرا کر بولی، مجھے سب کچھ بنانا آتا ہے ،آپ کو آج شام کو ایسے کریلے کھانے کو ملیں گے، جو آپ نے کبھی نہ کھائے ہوں۔۔دلہا مسکرا کر بیسٹ آف لک بولا اور آفس روانہ ہو گئے۔دلہن نے سب سے پہلے موبائل پکڑا، یوٹیوب کھولا تو انٹرنیٹ کی ایم بی ختم تھے یعنی پیکیج نہیں تھا، تو کمرے سے باہر نکل کر ساسو ماں کے پاس گئی اور کہنے لگی۔۔ ماں جی مجھے سب کچھ بنانا آتا ہے، آپ کے گھر میں کیساپکتا ہے؟ مجھے تھوڑی سی گائیڈ لائن دیں۔۔ ساس مسکرا کر بولی، کوئی بات نہیں بیٹی تمہیں سب بتاتی ہوں۔۔۔۔ساس نے کہا، سب سے پہلے قیمہ فرائی کرو۔۔بہو بولی، یہ تو مجھے پتہ تھا۔۔ساس نے کہا۔۔ کریلے چھیل لو۔۔۔بہو نے دوبارہ کہا۔۔ یہ تو مجھے پتا تھا۔۔ساس نے پھر کہا۔۔ کریلے چاک کر کہ بیج نکالو۔۔بہو نے پھر نشرمکرر کہا۔۔ یہ تو مجھے پتا تھا۔۔ساس بولی۔۔ اب کریلوں کو اچھے سے دھو لو۔۔بہو نے ایک بار پھر یہ تومجھے پتہ ہے کی گردان کی۔۔ ساس سن سن کر پک چکی تھی یہ تو مجھے پتا تھا، یہ تو مجھے پتا تھا۔۔ساس نے کہا۔۔ اب کریلوں میں مٹی بھر کر اوپر سے دھاگا لپیٹ دو۔۔ بہو نے پھر تڑکہ لگایا۔۔یہ تو مجھے پتہ تھا۔۔ساس نے کہا ،قیمے میں مٹی والے کریلے رکھ کر کچھ دیر کے لیے پکنے دو۔۔بہو پھر سے بولی۔۔ یہ تو مجھے پتا تھا۔۔دلہا صاحب دفتر سے گھر لنچ کرنے پہنچے تو کریلوں کی خوشبو سونگھ کر رہا نہ گیا اور دلہے نے کہا کھانا لگا دو۔۔۔کریلے دیکھنے میں بہت بہترین اور خوشبودار تھے۔۔شوہر نے جیسے ہی لقمہ لیا تو منہ سارا مٹی سے بھر گیا۔ شوہر نے پوچھا یہ کھانا کس نے بنایا۔۔بیوی بولی، میں نے اپنے ہاتھوں سے بنایا ہے۔۔شوہر نے غصے میں بیوی کو زور دار تھپڑ گال پر رسید کر دیا۔۔اس بار ساس کے بولنے کی باری تھی۔۔ یہ تو مجھے پتہ تھا۔۔ مورل آف دی سٹوری۔۔ایویں نہیں پک دے قیمہ تے کریلے۔۔
ہم جب چھوٹے سے تھے، اسکول جانے کے لیے صبح صبح اٹھنا ہمارے لیے کسی پھانسی کی سزا سے کم نہیں تھا۔ سردی ہوگرمی یا بارش، ہر حال میں صبح اٹھنا پڑتا تھا۔۔دل چاہتا تھا کہ بس کچھ دیر اور سولیں، لیکن جس دن چھٹی ہوتی تھی اس دن آٹومیٹک صبح سویرے آنکھ کھل جاتی تھی۔۔ہم بچپن میں اکثر صدق دل سے یہ دعا کرتے تھے کہ ۔۔یااللہ جب بڑے ہوجائیں تو کوئی ایسا کام نہ دینا جس میں صبح اٹھ کر جانا پڑے۔۔ پھر ہم بڑے ہوئے اور میدان عمل میں اترے تو صحافی بن گئے۔۔ سقراط کہتا ہے کہ میں جب چھوٹا تھا تو صبح کو بہت دیر سے اٹھتا تھا، والدہ کو میری اس روش سے سخت نفرت تھی، کیوں کہ وہ مجھے ایک بہت بڑا تاجر دیکھنا چاہتی تھی۔ ایک دن مجھے ایک استاد صاحب کے پاس لے گئی تاکہ وہ مجھے سویرے اٹھنے کی فوائد بتائیں۔ اس استاد نے ایک کہانی کے ذریعے مجھے موٹیویٹ کرتے ہوئے کہا۔۔دو پرندے تھے، ایک سویرے اٹھ کر کیڑے مکوڑے تلاش کر کے پیٹ بھرتا تھا اور دوسرا دیر سے اٹھتا، جس کے لیے کوئی کیڑا مکوڑا زمین پر رینگتا ہوا نہ ہوتا کہ وہ کھا سکے۔۔یہ کہانی سنا کر، استاد نے سقراط سے فیڈ بیک لیتے ہوئے پوچھا۔ اس کہانی سے آپ نے کیا سمجھا؟ سقراط نے بڑی معصومیت سے جواب دیا۔۔”جو کیڑے جلدی اٹھتے ہیں، ان کو پرندے کھا جاتے ہیں”۔
اور اب چلتے چلتے آخری بات۔۔ہم پاکستانی جتنی مرضی ترقی کر لیں لیکن اُڑتے ہوئے جہازکو دیکھنے کی عادت نہیں جائے گی۔۔خوش رہیں اور خوشیاں بانٹیں۔۔


متعلقہ خبریں


مضامین
جل تھل گجرات اور تصاویرکا بازار وجود هفته 27 جولائی 2024
جل تھل گجرات اور تصاویرکا بازار

1977ء کے انتخابا ت میں بھٹو صاحب کی مشکوک کامیابی وجود هفته 27 جولائی 2024
1977ء کے انتخابا ت میں بھٹو صاحب کی مشکوک کامیابی

میڈیا اور آئیڈیالوجی کا چہرہ وجود هفته 27 جولائی 2024
میڈیا اور آئیڈیالوجی کا چہرہ

تنازع قبرص: ایک صبح سفیر عصمت کورک اولو کے ساتھ وجود هفته 27 جولائی 2024
تنازع قبرص: ایک صبح سفیر عصمت کورک اولو کے ساتھ

آؤ جھوٹ بولیں۔۔ وجود جمعه 26 جولائی 2024
آؤ جھوٹ بولیں۔۔

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
امیر المومنین، خلیفہ ثانی، پیکر عدل و انصاف، مراد نبی حضرت سیدنا فاروق اعظم رضی اللہ عنہ… شخصیت و کردار کے آئینہ میں وجود پیر 08 جولائی 2024
امیر المومنین، خلیفہ ثانی، پیکر عدل و انصاف، مراد نبی حضرت سیدنا فاروق اعظم رضی اللہ عنہ… شخصیت و کردار کے آئینہ میں

رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت وجود بدھ 13 مارچ 2024
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت

دین وعلم کا رشتہ وجود اتوار 18 فروری 2024
دین وعلم کا رشتہ
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی

بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک وجود بدھ 22 نومبر 2023
بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک

راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر