وجود

... loading ...

وجود
وجود

انڈین کورویڈورکی حقیقت

بدھ 11 اکتوبر 2023 انڈین کورویڈورکی حقیقت

سمیع اللہ ملک
مودی نے جی20سربراہی اجلاس کے موقع پرایک نئے ٹرانسپورٹ کوریڈورمنصوبے کااعلان کرتے ہوئے جودعوے کئے ہیں کیا واقعی ایسا ممکن ہوسکتاہے؟تاہم مودی کے اعلان کردہ منصوبے کی تفصیلات دیکھتے ہوئے درجنوں شکوک وشبہات ابھرآئے ہیں۔ بظاہر ریل اور شپنگ نیٹ ورکس کے ذریعے یورپ اورایشیاکے درمیان نقل وحمل اورمواصلاتی روابط کوتقویت دینے والا یہ منصوبہ جہاں خطے کیلئے فائدہ مند ہے،وہاں یہ امریکی خارجہ پالیسی میں واضح تبدیلی کااشارہ بھی ہے جوچین کے خلاف امریکی عزائم کاپتہ دیتاہے۔اس منصوبے سے امریکاکومادی طورپرکوئی فائدہ نہیں ہے لیکن اسے کیمپ ڈیوڈمیں ہونے والے جاپان،جنوبی کوریاسربراہی اجلاس کے زمرے میں دیکھا جا سکتاہے کہ امریکانے چین کے بڑھتے ہوئے اثرورسوخ کے پیشِ نظرچین کے دواہم پڑوسیوںسے تعلقات بہتربنانے کیلئے ”دشمن کے دشمن کواپنادوست”بنانے کی پالیسی اختیارکی ہے تاکہ بحرالکاہل میں اپنی موجودگی قائم رکھ سکے۔
دہلی میں منعقدہ دنیاکی بڑی معیشتوں والے20ممالک کی تنظیم جی-20کے سربراہی اجلاس کے دوران انڈیا،امریکا،سعودی عرب، متحدہ عرب امارات،یورپی یونین،اٹلی، فرانس اورجرمنی نے”انڈیا مڈل ایسٹ یورپ کوریڈور”کی تعمیرکامعاہدہ کیاہے۔ اس سلسلے میں ایک ایم اویوپردستخط بھی کیے گئے ہیں۔یادرہے کہ اس تنظیم کے دوبڑے ملک روس اورچین نے اس میں شرکت نہیں کی۔ترقی یافتہ مغربی ممالک کی جانب سے چین کے بڑھتے اثرورسوخ کوروکنے کیلئے انڈیا،مشرق وسطی اوریورپ کاراہداری منصوبہ(آئی ایم ای سی) پہلی کوشش نہیں ہے۔جی سیون ممالک اورامریکانے2022میں”بی آرآئی”کے جواب میں عالمی انفرا سٹرکچراورسرمایہ کاری کیلئے شراکت داری کا آغاز کیاتھاجس کامقصد2027 تک عالمی بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں میں 600/ارب ڈالرکے اس منصوبے کوگلوبل گیٹ وے کانام دیا گیاتھاتاہم زمینی حقائق کے مطابق یہ اس بات کاثبوت ہے کہ بی آر آئی ایک عالمی اقتصادی قوت ثابت ہواہے۔کچھ تجزیہ نگاروں کے مطابق آئی ایم ای سی کے قیام سے تجارتی شراکت کے رجحان کومزید فروغ اوربیک وقت متعدد شراکت داروں کے ساتھ تعاون بڑھ سکتا ہے اوران دنوں زیادہ تر ممالک متعدد فورمز اور اتحادوں میں شامل ہونے سے پہلے مالی فوائدکے ساتھ اس کے سیاسی فوائدکوبھی دیکھتے ہیں۔
آئی ایم ای سی کے مفاہمتی دستاویزات میں تواس منصوبے کی تفصیلات بہت کم ظاہرکی گئی ہیں لیکن اگلے60دنوں میں اس حوالے سے ایک ایکشن پلان متوقع ہے۔اب تک کی معلومات سے تویہ ایک ممکنہ جغرافیائی راہداری کامنصوبہ معلوم ہوتا ہے ۔اسے مکمل کرنا بہت پیچیدہ ہوگا۔ابھی تک یہ طے نہیں ہواکہ اس میں شامل ممالک کتنے وقت میں کتنی سرمایہ کاری کریں گی تاہم تب تک اسے ایک کاغذی کارروائی کہاجاسکتاہے۔اس کے علاوہ امریکا،اسرائیل اورسعودی عرب جیسے شراکت دار ممالک کے درمیان تعلقات کواستوارکرنے کی واضح جغرافیائی سیاسی پیچیدگیاں بھی ہیں جواکثربظاہردکھائی نہیں دیتی۔اس قسم کے ٹیکٹیکل تعاون کوخراب ہونے میں زیادہ وقت نہیں لگتا۔ آئی ایم ای سی منصوبہ نہرسوئز کے بھی مقابل ہوگا،یہ وہ بحری تجارتی راستہ ہے جومصرمیں آبی گزرگاہ ممبئی اور یورپ کے درمیان تجارت کیلئے استعمال ہوتی ہے۔یقینا اس سے مصرکے ساتھ تعلقات کونقصان پہنچے گا۔کیا مصراپنی معیشت کوہونے والے اس بھاری نقصان کوٹھنڈے پیٹ برداشت کرلے گا۔خودانڈین ماہرناتھن آئیرکاکہنا ہے کہ نہرسویزکے ذریعے سمندری سفربھی سستا،تیزاورنسبتاکم مشکل ہے لیکن یہ منصوبہ چاہے سیاسی اعتبار سے بہترین ہو،لیکن یہ ٹرانسپورٹ کی معیشت کے تمام اصولوں کے خلاف ہے جوبالآخرناکام ہوگا۔
متحدہ عرب امارات کیلئے سابق انڈین سفارتکار نودیپ پوری نے دی نیشنل نیوز میں اپنے ایک کالم میں یہ نکتہ اٹھایا ہے کہ اس منصوبے کے عزائم کواڈجیسے سکیورٹی فورمزمیں ہونے والی بات چیت کی بنیادپرتجارت اورمعاشیات کے تنگ دائرہ کارسے بالاترہیں تاکہ بجلی کے گرڈ سے لے کرسائبر سکیورٹی تک ہرچیزکوشامل کرنے کاپروگرام ہے۔
انڈیا،مڈل ایسٹ-یورپ کوریڈورمنصوبے پرکام کب شروع ہوگا،کون کون سے ممالک اس پرکتنی رقم لگائیں گے اوراس کا فائنل روٹ کیاہوگا؟اس بارے میں فی الحال زیادہ معلومات دستیاب نہیں ہیں۔انڈین حکومت کے مطابق اس منصوبے میں دو کوریڈورہوں گے ،ایک مشرقی راہداری،جوانڈیاکوخلیجی ممالک سے جوڑے گی اوردوسری جانب شمالی راہداری ہوگی جو خلیجی ممالک کویورپ سے جوڑے گی اوراس منصوبے کے تحت زمینی،سمندری اورریل کاٹریک بچھایاجائے گا۔عندیہ یہ دیاگیاہے کہ اس منصوبے کامقصدطویل سمندری راستے طے کرنے میں لگنے والے وقت اورایندھن کی لاگت کوکم کرنااور انڈیاسے یورپ تک تجارتی رابطے کومضبوط بناناہے۔
دہلی کی جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی میں شعبہ ویسٹ ایشیئن سٹڈیزکی پروفیسرسجاتاایشوریہ کاکہناہے کہ”اس اقتصادی راہداری کی مدد سے سامان سب سے پہلے ممبئی بندرگاہ سے دبئی کی جبل علی بندرگاہ پہنچے گااوروہاں سے بذریعہ سڑک یاریل گاڑی سعودی عرب پہنچایاجائے گا۔ سعودی عرب میں سڑک یاریل گاڑی کے ذریعے ہزاروں کلومیٹرکاسفرکرنے کے بعد سامان کواسرائیل کی حیفہ بندرگاہ تک پہنچایاجائے گا،جوپھریونان کی پریوس بندرگاہ کے راستے یورپ میں داخل ہوگا۔اگرموجودہ صورتحال کی بات کریں توممبئی سے سامان لے کریورپ جانے والے بحری جہازبحیرہ عرب،خلیج عدن،بحیرہ احمرسے گزرتے ہیں اورپھرنہرسویزسے نکل کربحیرہ روم میں داخل ہوتے ہیں اوروہاں سے یورپی ممالک کاسفرکرتے ہیں۔
ادھرچین کا”بیلٹ اینڈروڈ”منصوبہ دنیاکے100سے زائدممالک میں پھیلاہواہے،جس میں صحاراِافریقاکے38ممالک،یورپ اور وسطی ایشیاکے34ممالک،مشرقی ایشیااور بحرالکاہل کے25ممالک،مشرق وسطی اورشمالی افریقاکے17ممالک شامل ہیں۔ لاطینی امریکا،امریکااورکیریبئین خطے کے18ممالک اورجنوب مشرقی ایشیاکے6ممالک شامل ہیں جبکہ انڈین پروفیسرسجاتاایشوریہ کے مطابق “مجوزہ اقتصادی راہداری منصوبہ کھوکھلادکھائی دیتاہے کیونکہ چین پہلے ہی سعودی عرب اورمتحدہ عرب امارات کے درمیان مجوزہ راہداری کے تحت ریلوے لائن بچھارہاہے،اس لیے نئی راہداری کیلئے دوبارہ ریلوے کی ضرورت ہوگی۔بہت مشکل اوریہ ایک طرح ایک ہی کام کی نقل کرنے جیساہوگا۔چین کوساتھ لے کریہ پراجیکٹ بناناآسان ہوتا لیکن یہ مجوزہ پراجیکٹ توچین کی راہداری کے خلاف بنایاجارہاہے تو امریکاکیسے چین کواس میں شامل ہونے کی اجازت دیتا۔تاہم انڈیا اب مکمل طورپرامریکاکی جھولی میں بیٹھ چکاہے اورامریکاسے اپنی وفاداری ثابت کرنے کیلئے سعودی عرب اوردیگرخلیجی ممالک کوشامل کرکے امریکاکااہداف کی تکمیل کیلئے کام کررہاہے جس میں سب سے بڑاہدف ان ممالک کوچین سے دوررکھناہے۔
چین کے بیلٹ اینڈروڈانیشیٹو(بی آرآئی)کے اعلان کے فوری بعدامریکانے اپنے اتحادیوں سمیت یہ طے کرلیاکہ وہ کسی ایسے منصوبے کوپایہ تکمیل تک نہیں پہنچنے دے گاجوامریکا کی بالادستی کے خلاف ہو۔اس نے عالمی میڈیاکے ذریعے پروپیگنڈہ وارکابھرپورآغازکیااوردرپردہ ان تمام ممالک کی کلائی مروڑنے کاکام بھی شروع کردیاجوچین کے اس منصوبے میں مددگار ثابت ہوسکتے ہیں۔چینی منصوبے پرتنقیدی واریہ کیاگیاکہ چین کابنیادی مقصد ترقیاتی منصوبوں کے توسط سے سٹریٹجک اثر ورسوخ حاصل کرنے کیلئے مختلف خطوں کوجارحانہ طورپرچین سے جوڑکران ممالک کی ضروریات کوسستے داموں فروخت کرکے عالمی تجارتی منڈیوں پرمکمل قبضہ کرنااوربعدازاں ان کوقرضوں کے جال میں پھنساکر ان کی خودمختاری پر اثراندازہوناہے جس کیلئے ان ملکوں کے کرپٹ مقتدراشرافیہ کواپنے مفادات کیلئے استعمال کرتے ہوئے ان کے بدعنوانی اور منفی سنگین مالی الزامات سے آنکھیں بندرکھنے کی پالیسی پرکاربندہے۔
یہ بھی حقیقت ہے کہ کوروناوباکاآغازسب سے پہلے چین سے شروع ہواجس کے بارے میں بھی کثیرتعدادغیرمصدقہ افواہیں یہ بھی پڑھنے کوملیں کہ کوروناکوبھی اس چینی بالادستی کے منصوبے کی تباہی کیلئے میدان میں لایاگیالیکن جوابی وارمیں ساری دنیااس کاشکارہو گئی لیکن یہ بھی درست ہے کہ اس وباکے نتائج میں منصوبے کے بڑے عزائم میں نمایاں طورپرکمی آئی کیونکہ چین کی اقتصادی سست روی کے درمیان منصوبوں کوقرض دینے کی رفتارکم ہوگئی۔امریکاکے ایک بڑے اتحادی اٹلی نے اس منصوبے سے نکلنے کی خواہش کا اظہارکردیا ہے ،سری لنکااورزیمبیااب اپنے چینی قرض کی ادائیگی سے قاصر نظرآتے ہیں لیکن ان تمام مشکلات کے باوجودچین نے حیران کن کامیابی حاصل کی ہے۔
چینی صدرشی چنگ پنگ کی جانب سے اعلان کردہ چین راہداری منصوبے کے آغازکودس سال مکمل ہوگئے ہیں۔چین کی بی آرآئی منصوبے پراب تک سرمایہ کاری ایک کھرب ڈالر سے تجاوزکرچکی ہے اور150سے زیادہ ممالک اس منصوبے میں بطورشراکت دارشامل ہوچکے ہیں اورعالمی بنیادی ڈھانچے کی تعمیرکے اس منصوبے میں چین واضح طورجنوب مشرقی ایشیا،وسطی ایشیا،روس اوریورپ تک رسائی حاصل کرکے اپنے جغرافیائی دائرہ کارکو”علاقائی سے عالمی”سطح پربڑھانے میں کامیاب ہوچکاہے۔تمام ترمشکلات اورمسائل کے باوجودچین نے”حیران کن کامیابی”حاصل کی ہے اس لئے عالمی سرمایہ کاروں کے مطابق حالیہ آئی ایم ای سی منصوبہ چین کیلئے حریف بننے سے کوسوں دورہے تاہم انڈیاکایہ منصوبہ ایک خوش آئنداعلان توہوسکتاہے یاایک معتدل راہداری منصوبہ کہلاسکتاہے۔یہ بھی ذہن نشیں رہے کہ انڈیاکویورپ سے جوڑنے والی اس اقتصادی راہداری کے راستے میں ترکی بھی آتاہے لیکن اسے اس میں شامل نہیں کیا گیا۔معاہدے کے دودن بعدترک صدررجب طیب اردوغان نے اس منصوبے میں اپنے ملک کی عدم شمولیت پربرہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ راہداری ان کے بغیرممکن نہیں ہو سکتی۔دنیاکے نقشے پرترکی ایک ایسی کڑی ہے جومغرب کو مشرق سے ملاتی ہے کیونکہ اس کاکچھ حصہ یورپ اورکچھ حصہ ایشیامیں ہے۔اس وقت ترکی نہ صرف تجارتی نقطہ نظر سے مضبوط پوزیشن میں ہے بلکہ مشرق وسطی میں بھی اس کااچھااثرورسوخ ہے،وہ نیٹوکارکن ملک بھی ہے مگرپھر ایسی کیاوجہ ہے کہ اسے اس اقتصادی راہداری سے دوررکھاگیاہے؟اس منصوبے میں نظراندازکیے جانے پراقتصادی اورمعاشی نقصان کے علاوہ ترکی کوکچھ دیگر خدشات بھی ہیں۔انڈین کونسل آف ورلڈافیئرزکے سینئرریسرچ فیلوڈاکٹرفضل الرحمان صدیقی کے مطابق”اسرائیل بھی اس اقتصادی راہداری میں شامل ہے،جس کی وجہ سے اسے امریکی قیادت کے منصوبے کے طورپردیکھاجارہاہے۔اسے چین کے”بیلٹ اینڈروڈ پراجیکٹ”کامتبادل بنانے کی بات ہورہی ہے اوریہ چیز ان ممالک کوزیادہ پریشان کررہی ہے جن کے چین کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں،جن میں ایران،ترکی اورمصرجیسے ممالک شامل ہیں”۔
ڈاکٹرفضل الرحمان کامزیدیہ بھی کہناہے کہ”بحیرہ روم میں ترکی کاغلبہ ہے،وہ کبھی بھی اس کی اجازت نہیں دے گاکہ اس علاقے میں کوئی دوسراتجارتی محاذاسے چیلنج کرے اور دنیا میں اس کی سٹریٹجک پوزیشن کمزورہو۔اسے خدشہ ہے کہ اب محض اقتصادی راہداری نہیں رہے گی بلکہ جیوپولیٹیکل راہداری میں تبدیل ہوجائے گی۔صاف ظاہرہے کہ امریکامشرق وسطی سے خودکوپیچھے نہیں ہٹارہابلکہ وہ اس خطے میں رہناچاہتا ہے اوریہی اس کاایجنڈہ ہے۔سعودی عرب اوراسرائیل کے درمیان سفارتی تعلقات نہیں ہیں لیکن اس منصوبے کی مدد سے امریکادونوں ممالک کے تعلقات کومضبوط بنانے میں اہم ثابت ہوسکتاہے اوراس بہانے اسرائیل کوبھی جلد”جی20”میں شامل کرنے کااعلان ہوسکتاہے۔اہم بات یہ ہے کہ ترکی کے اس اہم منصوبے سے باہررہنے سے سعودی عرب کواس خطے میں ایک سٹریٹجک برتری بھی ملے گی اورترکی کے”ٹرانس شپنگ زون”میں بھی کمی واقع ہوگی۔
اس سارے منصوبے میں ہمیں5 لاکھ آبادی سے زائداورایک ہزارسے زیادہ جزائرپرمبنی ملک مالدیپ کونہیں بھولناچاہئے جو اپنے محل وقوع کے لحاظ سے انتہائی اہمیت کاحامل ہے ۔ حال ہی میں”انڈیاآوٹ”کانعرہ دینے والے محمدمعیزونے انڈیاحامی کہلائے جانے والے صدرمحمدصالح کوشکست دے کرصدارتی انتخاب میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔معیزو اپنی انتخابی مہم کے دوران محمد صالح پرحکومت پرالزام لگاتے رہے کہ ملک کے پالیسی فیصلوں میں انڈیاکی مداخلت کی وجہ سے”مالدیپ کی خودمختاری اورآزادی”کونقصان پہنچاجبکہ پی پی ایم کے سربراہ اورمالدیپ کے سابق صدرعبداللہ یامین کوانڈیاکی شدید مخالفت پر11سال کیلئے جیل میں ڈال دیاگیاتھاجس کے جواب میں عوام نے انتخابات میں مودی کی حامی امیدوارکوہراکرواضح پیغام دے دیاہے۔ دوسری جانب محمد معیزوکوپروگریسو پارٹی آف مالدیپ کی قیادت والے اتحادکی حمایت حاصل تھی جنہیں چین کے ساتھ قریبی تعلقات کیلئے جاناجاتاہے۔گویاصالح اورمعیزوکے درمیان حتمی انتخابی جنگ کو”انڈیابمقابلہ چین”قراردیاجارہاتھااورمحمدمعیزوکی جیت یقیناانڈیاکیلئے ایک شدید”دھچکا”ہے۔
تاہم اس بارالیکشن کے نتائج میں چین کوبرتری حاصل ہوگئی ہے جس سے انڈیاکومستقبل کے معاہدوں کی تکمیل کیلئے ناکامی کے امکانات مزیدواضح ہوگئے ہیں۔مشرق اورمغرب کے مصروف بحری راستوں کی موجودگی کے درمیان دونوں ممالک ان جزائرمیں اپنی موجودگی کو مضبوط بنانے کی کوششوں میں مسلسل مصروف عمل ہیں لیکن چین نے بروقت بغیرکسی جنگ کے سیاسی حکمت عملی سے خودکومضبوط کر لیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


متعلقہ خبریں


مضامین
کچہری نامہ (٤) وجود پیر 20 مئی 2024
کچہری نامہ (٤)

محترمہ کو وردی بڑی جچتی ہے ! وجود پیر 20 مئی 2024
محترمہ کو وردی بڑی جچتی ہے !

عصرحاضرکادہشت گرد وجود پیر 20 مئی 2024
عصرحاضرکادہشت گرد

چائے والا کروڑوں مالیت کے اثاثوں کا مالک وجود پیر 20 مئی 2024
چائے والا کروڑوں مالیت کے اثاثوں کا مالک

جذبہ حب الپتنی وجود اتوار 19 مئی 2024
جذبہ حب الپتنی

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت وجود بدھ 13 مارچ 2024
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت

دین وعلم کا رشتہ وجود اتوار 18 فروری 2024
دین وعلم کا رشتہ

تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب وجود جمعرات 08 فروری 2024
تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی

بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک وجود بدھ 22 نومبر 2023
بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک

راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر