وجود

... loading ...

وجود

مستونگ میں خودکش دھماکا، 43 افراد جاں بحق، 50 زخمی

جمعه 29 ستمبر 2023 مستونگ میں خودکش دھماکا، 43 افراد جاں بحق، 50 زخمی

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں الفلاح روڈ پر خودکش دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 43 افراد جاں بحق اور 50 زخمی ہو گئے۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دھماکا شدید نوعیت کا تھا جس میں زخمی ہوئے متعدد افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق مستونگ میں ہوئے دھماکے میں جاں بحق افراد میں ڈی ایس پی مستونگ بھی شامل ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر مستونگ کا کہنا ہے کہ دھماکا مدینہ مسجد کے قریب ہوا جس میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ نگراں صوبائی وزیرِ اطلاعات جان اچکزئی نے کہا ہے کہ مستونگ اور کوئٹہ کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس، پی ڈی ایم اے اور دیگر ایمرجنسی اداروں کی ٹیمیں دھماکے کے مقام پر موجود ہیں۔ جان اچکزئی نے بتایا ہے کہ زخمیوں کو اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے، جنہیں علاج کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا ہے کہ محکمۂ صحت کی جانب سے کراچی کے اسپتالوں سے بھی رابطہ کیا جا رہا ہے، ضرورت پڑی تو شدید زخمیوں کی فوری کراچی منتقلی کا انتظام کیا جائے گا، صوبائی حکومت زخمیوں کے علاج معالجے کے تمام اخراجات برداشت کرے گی۔ جان اچکزئی کا کہنا ہے کہ غیر ملکی آشیر باد سے دشمن بلوچستان میں مذہبی رواداری اور امن تباہ کرنا چاہتا ہے۔ نگراں وزیرِ اعلیٰ بلوچستان نے سانحۂ مستونگ پر صوبے بھر میں 3 روزہ سوگ کا اعلان کر دیا ہے، اس دوران سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔ نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے مستونگ میں دھماکے کی شديد مذمت کرتے ہوئے جانی نقصان پر اظہارِ افسوس کیا ہے۔ نگراں وزیرِ اعظم نے دھماکے میں جاں بحق افراد کے اہلِ خانہ سے اظہارِ تعزیت کیا ہے اور متعلقہ حکام کو زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ نگراں وفاقی وزیرِ داخلہ سرفراز بگٹی نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریسکیو آپریشن میں تمام وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا۔ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ دہشت گرد عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں، دہشت گردوں سے نمٹنے کے لیے زیرو ٹالرینس پالیسی ہے۔ نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے دھماکے میں ڈی ایس پی سمیت قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس اور جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ نگراں وزیرِ اعلیٰ سندھ مقبول باقر نے مستونگ دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بے گناہ انسانوں کا خون بہانے والے انسانیت کے دشمن ہیں۔ یاد رہے کہ رواں ماہ بھی مستونگ میں دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمد اللّٰہ سمیت 11 افراد زخمی ہوئے تھے۔


متعلقہ خبریں


آصف زرداری اسلام آباد چلے گئے، بلاول بھٹو کی 11 دسمبر کو لاہور آمد متوقع وجود - جمعه 08 دسمبر 2023

 پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے سربراہ و سابق صدر آصف علی زرداری لاہور میں 8 روز قیام کرنے کے بعد اسلام آباد چلے گئے۔ آصف علی زرداری کے لاہور میں 8 روزہ قیام کے دوران مختلف سیاسی شخصیات نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کی 11 دسمبر...

آصف زرداری اسلام آباد چلے گئے، بلاول بھٹو کی 11 دسمبر کو لاہور آمد متوقع

پاکستان کے اندرونی و بیرونی قرضے 78 ہزار ارب روپے ہوگئے وجود - جمعه 08 دسمبر 2023

پاکستان کے اندرونی و بیرونی قرضے 78 ہزار ارب روپے ہوگئے، بیرونی قرضوں کی مالیت 124 ارب ڈالر سے زیادہ ہے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق پاکستان کے ذمے36 ہزار 861 ارب کے بیرونی قرض سمیت مجموعی طور پر 78 ہزار ارب کا قرضہ ہے۔ صرف ایک سال میں مرکزی حکومت کے قرضوں میں 12ہزار 276ارب کا اضافہ ہوگیا...

پاکستان کے اندرونی و بیرونی قرضے 78 ہزار ارب روپے ہوگئے

نون لیگ ،آئی پی پی میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر بات چیت وجود - جمعه 08 دسمبر 2023

پاکستان مسلم لیگ (ن) استحکام پاکستان پارٹی کی قیادت کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) اور آئی پی پی کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اصولی اتفاق ہو گیا ہے، کتنی نشستوں پر سیٹ ایڈ جسٹمنٹ ہو گی اس کے لئے پارٹی رہنماؤں کی ملاقاتوں کے مزید دور ہوں گے۔ بتا...

نون لیگ ،آئی پی پی میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر بات چیت

عبوری ریلیف کی درخواستیں مقرر کرنے میں مزید تاخیر شدید تعصب ہوگا، جسٹس مظاہر کا چیف جسٹس کو خط وجود - بدھ 06 دسمبر 2023

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر نقوی نے اپنی آئینی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کرنے کیلئے خط لکھ دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بغیر کسی تاخیر کے میری آئینی پٹیشنز سماعت کیلئے مقرر کی جائیں۔جسٹس مظاہر نقوی نے خط چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ، جسٹس سردار طارق، جسٹس اعجاز الاحسن کو لکھا ہے۔ خط ...

عبوری ریلیف کی درخواستیں مقرر کرنے میں مزید تاخیر شدید تعصب ہوگا، جسٹس مظاہر کا چیف جسٹس کو خط

الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی کے انتخاب سے متعلق ریکارڈ مانگ لیا وجود - بدھ 06 دسمبر 2023

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چیئرمین تحریک انصاف کے انتخاب سے متعلق ریکارڈ مانگ لیا۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے سابق چیئرمین تحریک انصاف کو پارٹی عہدے سے ہٹانے سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت عمران خان کے وکیل شعیب شاہین نے اپنے دلائل میں ...

الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی کے انتخاب سے متعلق ریکارڈ مانگ لیا

نواز شریف کی 15 سال بعد چودھری شجاعت سے ملاقات وجود - بدھ 06 دسمبر 2023

 مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور (ق) لیگ کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں الیکشن کے لیے سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق کر لیا گیا ہے۔ قائد مسلم لیگ میاں نواز شریف چودھری شجاعت حسین سے ملاقات کیلئے ان کی رہائش گاہ ظہور الہی روڈ پہنچے جہاں دونوں رہنماؤں کے درمیان...

نواز شریف کی 15 سال بعد چودھری شجاعت سے ملاقات

جسٹس اعجاز الاحسن کو جوڈیشل کونسل سے الگ کرنے کی درخواست دائر وجود - بدھ 06 دسمبر 2023

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں کارروائی کے معاملے پر جسٹس اعجاز الاحسن کو جوڈیشل کونسل سے الگ کرنے کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔ میاں داد ایڈووکیٹ نے سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کردی جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ جسٹس ...

جسٹس اعجاز الاحسن کو جوڈیشل کونسل سے الگ کرنے کی درخواست دائر

ڈالر کی قدر میں کمی کے باعث سریا 1 لاکھ روپے سے زائد سستا ہو گیا وجود - بدھ 06 دسمبر 2023

پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی کے بعد پیٹرولیم مصنوعات، گاڑیاں اور الیکٹرانک سامان کے علاوہ سریا کی قیمت میں ریکارڈ کمی ہوئی ہے، روپے کی قدر میں اضافے کے زیراثر مارکیٹ میں سریے کی قیمت میں نمایاں کمی ہوئی، تاجروں کے مطابق فی ٹن سریے کی قیمت 3 لاکھ 5 ہزار سے کم ہ...

ڈالر کی قدر میں کمی کے باعث سریا 1 لاکھ روپے سے زائد سستا ہو گیا

پاکستان خوش آمدید کا بورڈ لگانے پر افغان حکام کی جانب سے طورخم سرحد بند وجود - بدھ 06 دسمبر 2023

پاکستان خوش آمدید کا بورڈ لگانے پر افغان حکام کی جانب سے طورخم گزرگاہ بند کردی گئی۔ طورخم سرحدی گزرگاہ پر پاکستان خوش آمدید کا سائن بورڈ نصب کرنے پر افغان حکام نے اعتراض کیا ہے جس پر افغان سکیورٹی حکام نے طورخم سرحدی گزرگاہ کو ہرقسم آمدورفت کے لئے احتجاجاً بند کردیا۔ اہل کار طورخ...

پاکستان خوش آمدید کا بورڈ لگانے پر افغان حکام کی جانب سے طورخم سرحد بند

کراچی کی اسکیم 33 میں نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے 21 دسمبر تک قبضہ ختم کرانے کا حکم وجود - بدھ 06 دسمبر 2023

سندھ ہائی کورٹ نے کراچی کی اسکیم 33 میں نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے 21 دسمبر تک قبضہ ختم کرانے کا حکم دے دیا۔ بدھ کو سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس ندیم اختر نے کراچی کی اسکیم 33 میں نجی ہاؤسنگ سوسائٹی پرقبضے کے خلاف سماعت ہوئی۔ عدالت نے گوٹھ مکینوں کی آپریشن روکنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے سو...

کراچی کی اسکیم 33 میں نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے 21 دسمبر تک قبضہ ختم کرانے کا حکم

بھاری بھرکم آواز کے مالک عزیز میاں قوال کی 23 ویں برسی آج منائی جائے گی وجود - بدھ 06 دسمبر 2023

بھاری بھرکم آواز کے مالک عزیز میاں قوال کی 23 ویں برسی(آج) 6 دسمبر کو منائی جائے گی۔ ان کا شمار پاکستان کے مقبول ترین قوالوں میں ہوتا ہے وہ اپنی قوالیوں میں اکثر علامہ اقبال اور قتیل شفائی کی شاعری استعمال کرتے تھے۔ بھاری بھرکم اور طاقت ور آواز کے مالک عبدالعزیز المعروف عزیز میاں...

بھاری بھرکم آواز  کے مالک عزیز میاں قوال کی 23 ویں برسی آج منائی جائے گی

پشاور میں نجی اسکول کے قریب دھماکا، 7 افراد زخمی وجود - منگل 05 دسمبر 2023

صوبائی دارالحکومت پشاور میں ورسک روڈ پر نجی بینک اور اسکول کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد زخمی ہو گئے ہیں جن میں بعض کی حالت نازک ہے جس کے باعث ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔ ایل آر ایچ کے ترجمان نے بتایا کہ ورسک روڈ دھماکے کے 6 زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال لایا گیا۔ ہسپتال کے ترجمان نے...

پشاور میں نجی اسکول کے قریب دھماکا، 7 افراد زخمی

مضامین
مدینے کی اسلامی فلاحی ریاست ، غزہ میں نسل کشی وجود هفته 09 دسمبر 2023
مدینے کی اسلامی فلاحی ریاست ، غزہ میں نسل کشی

خطرے کی گھنٹی وجود هفته 09 دسمبر 2023
خطرے کی گھنٹی

بدلہ نہیں بدلاؤ وجود جمعه 08 دسمبر 2023
بدلہ نہیں بدلاؤ

پنو اور نجر پر 'ہنگامہ ہے کیوں برپا'؟ وجود جمعه 08 دسمبر 2023
پنو اور نجر پر 'ہنگامہ ہے کیوں برپا'؟

جنگ بندی کے بعد اہل غزہ کا قتل عام وجود جمعه 08 دسمبر 2023
جنگ بندی کے بعد اہل غزہ کا قتل عام

اشتہار

تجزیے
غزہ موت وزیست کی کشمکش میں وجود بدھ 25 اکتوبر 2023
غزہ موت وزیست کی کشمکش میں

فلسطینیوں کے خلاف سفاکانہ کارروائیاں اور مغربی ممالک کا مجرمانہ کردار وجود بدھ 18 اکتوبر 2023
فلسطینیوں کے خلاف سفاکانہ کارروائیاں اور مغربی ممالک کا مجرمانہ کردار

متوسط طبقہ ختم ہو رہا ہے، کچھ فکر کریں!! وجود هفته 23 ستمبر 2023
متوسط طبقہ ختم ہو رہا ہے، کچھ فکر کریں!!

اشتہار

دین و تاریخ
مسجد اقصیٰ کی فضیلت وجود جمعه 20 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ کی فضیلت

اسلام اور طہارت وجود منگل 17 اکتوبر 2023
اسلام اور طہارت

حضور سرور کونین،تاجدار مدینہ،خاتم النبیین حضرت محمدﷺکی سیرت طیبہ وجود جمعه 29 ستمبر 2023
حضور سرور کونین،تاجدار مدینہ،خاتم النبیین حضرت محمدﷺکی سیرت طیبہ
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک وجود بدھ 22 نومبر 2023
بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک

راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات

مودی اور احمد آباد اسٹیڈیم کو دھماکے سے اڑانے کی دھمکی وجود هفته 07 اکتوبر 2023
مودی اور احمد آباد اسٹیڈیم کو دھماکے سے اڑانے کی دھمکی

بھارت کی سیکم ریاست میں سیلاب ،23 فوجی لاپتا وجود بدھ 04 اکتوبر 2023
بھارت کی سیکم ریاست میں سیلاب ،23 فوجی لاپتا
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
بھاری بھرکم آواز کے مالک عزیز میاں قوال کی 23 ویں برسی آج منائی جائے گی وجود بدھ 06 دسمبر 2023
بھاری بھرکم آواز  کے مالک عزیز میاں قوال کی 23 ویں برسی آج منائی جائے گی

ملی نغموں کے خالق نامور شاعر جمیل الدین عالی کی آٹھویں برسی آج منائی جائے گی وجود جمعرات 23 نومبر 2023
ملی نغموں کے خالق نامور شاعر جمیل الدین عالی کی آٹھویں برسی آج منائی جائے گی

دنیا کی 100 با اثر خواتین کی فہرست جاری، 2 پاکستانی بھی شامل وجود بدھ 22 نومبر 2023
دنیا کی 100 با اثر خواتین کی فہرست جاری، 2 پاکستانی بھی شامل
ادبیات
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر

فیصل آباد کے ریٹائرڈ ایس ایچ او بچوں کی 3500 کتابوں کے مصنف بن گئے وجود پیر 11 ستمبر 2023
فیصل آباد کے ریٹائرڈ ایس ایچ او بچوں کی 3500 کتابوں کے مصنف بن گئے