وجود

... loading ...

وجود

جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف اُٹھا لیا

اتوار 17 ستمبر 2023 جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف اُٹھا لیا

قاضی فائز عیسیٰ نے پا کستان کے 29 ویں چیف جسٹس کے طور پر اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اتوار کے روز ایوان صدر میں منعقدہ پُروقار تقریب میں قاضی فائز عیسیٰ سے چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف لیا۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے اُردو اورانگلش دونوں زبانوں میں حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب کی کوریج اشاروں کی زبان میں بھی سرکاری ٹی وی پر دکھائی گئی۔ حلف برداری کی تقریب سے قبل قومی ترانہ بجایا گیا اور تلاوت قرآن پاک بھی کی گئی۔ حلف برداری کی تقریب میں نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر احمد شاہ، صوبوں کے نگران وزرائے اعلیٰ، گورنرز، وزیر اعلیٰ اور گورنر گلگت بلتستان،، سپریم کورٹ آف پاکستان کے ججز، سابق چیف جسٹسز افتخار محمدچودھری، تصدق حسین جیلانی، ہائی کورٹس کے چیف جسٹسز، چیف جسٹس وفاقی شرعی عدالت جسٹس اقبال حمید الرحمان،، نگران وفاقی وزراء میر سرفرا زاحمد خان بگٹی، احمد عرفان اسلم، غلام مرتضیٰ سولنگی، سینیٹرز،وکلاء ، غیر ملکی سفیروں اور میڈیا نمائندگان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ واضح رہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ 26 اکتوبر 1959 کو کوئٹہ میں پیدا ہوئے تھے۔ جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کے والد کا نام قاضی محمد عیسیٰ تھا جو بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے قریبی ساتھی تھے۔ تین نومبر 2007 کو سابق صدر جنرل پرویز مشرف کی جانب سے ایمرجنسی نافذ کرنے اور ججز سے نیا حلف لینے کے بعد قاضی فائز عیسیٰ نے پی سی او کے تحت حلف لینے والے ججز کے سامنے بطور وکیل پیش ہونے سے انکار کر دیا تھا۔ سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے تین نومبر 2007 کی ایمرجنسی کے اقدام کو کالعدم قراردینے کے بعد بلوچستان ہائی کورٹ کے تمام ججز کو اپنے عہدوں سے مستعفی ہونا پڑا تھا جس کے بعد سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخار محمد چودھری نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو براہ راست پانچ اگست 2009 کو بلوچستان ہائی کورٹ کا چیف جسٹس مقررکیا تھا۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو پانچ ستمبر 2014 کو سپریم کورٹ آف پاکستان کا جج مقرر کیا گیا۔ جسٹس فائز عیسیٰ کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے بیرون ملک بے نامی جائیدادیں بنانے کے الزام پر صدارتی ریفرنس دائر کیا گیا جسے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ سپریم کورٹ کے 10رکنی لارجر بینچ نے سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں متفقہ طور پر یہ ریفرنس کالعد م قرار دے دیا تھا۔ تاہم بینچ کے7 ججز نے سپریم جوڈیشل کونسل کو اختیار دیا تھا کہ وہ خود تحقیقات کروا کر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف کوئی کارروائی کرنا چاہے تو کر سکتی ہے لیکن بعد ازاں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی نظرثانی درخواست میں سپریم جورڈیشل کونسل کو تحقیقات کرنے کااختیار دینے کے حوالہ سے بھی فیصلہ چھ ، چار کی اکثریت سے مسترد کردیا گیا جس کے بعد ان کے خلاف تمام ترتحقیقات ختم کردی گئی تھیں۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ 25 اکتوبر2024 کو اپنی 65 سالہ آئینی مدت ملازمت مکمل کرنے کے بعد تقریبا ایک سال، ایک ماہ اور 8 دن تک ملک کے چیف جسٹس رہنے کے بعد اپنے عہدے سے ریٹائر ہو جائیں گے۔


متعلقہ خبریں


جنرل باجوہ نے ڈونلڈ لو کے کہنے پر سب کیا، انہیں عدالت بلاؤں گا، عمران خان وجود - پیر 04 دسمبر 2023

سائفر کیس میں گرفتار سابق چیئرمین پی ٹی آئی ہے کہ سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ نے ڈونلڈ لو کے کہنے پر سب کچھ کیا، جنرل ریٹائرڈ باجوہ کو عدالت بلاؤں گا،مجھے ایک پلان کے تحت پکڑا گیا،نواز شریف لندن پلان کے بعد پاکستان آئے، چند سیاسی رہنماؤں کے پارٹی چھوڑنے پر شکر ادا کرتا...

جنرل باجوہ  نے ڈونلڈ لو  کے کہنے پر سب کیا، انہیں عدالت بلاؤں گا، عمران خان

کراچی میں گیس کی قلت، صنعت کاروں نے احتجاجاً صنعتیں بند کر دیں وجود - پیر 04 دسمبر 2023

کراچی میں گیس کی قلت سے پریشان صنعت کاروں نے احتجاجا ًتمام صنعتیں بند کر دیں۔ گیس کی قلت کی وجہ سے صنعتی پیداوار نہ ہونے کے برابر ہے، اس لیے کراچی میں قائم ساتوں انڈسٹریل زونزکو احتجاجاً بند کردیا گیا۔ بزنس مین گروپ کے نائب چیئرمین جاوید بلوانی نے کہا کہ گیس کی عدم فراہمی سے صنعت...

کراچی میں گیس کی قلت، صنعت کاروں  نے احتجاجاً صنعتیں بند کر دیں

عام انتخابات کے لیے فنڈز کی عدم فراہمی پر الیکشن کمیشن کا نوٹس، سیکریٹری خزانہ طلب وجود - پیر 04 دسمبر 2023

بجٹ میں عام انتخابات 2024 کے لیے مختص رقم ریلیز نہ کرنے پر الیکشن کمیشن نے نوٹس لے لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آئندہ انتخابات کے لیے فنڈز کی عدم فراہمی پر سیکریٹری خزانہ کو الیکشن کمیشن طلب کر لیا گیا۔ رواں مالی سال کے بجٹ میں عام انتخابات کے لیے 42ارب روپے مختص کیے گئے تھے۔ وزارت...

عام انتخابات کے لیے فنڈز کی عدم فراہمی پر الیکشن کمیشن کا نوٹس، سیکریٹری خزانہ طلب

ڈاکٹر فوزیہ کی امریکی جیل میں قید اپنی بہن ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے ملاقات وجود - پیر 04 دسمبر 2023

ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے امریکی جیل میں قید اپنی بہن ڈاکٹرعافیہ صدیقی سے ملاقات کی ہے۔ امریکی جیل میں قید پاکستانی سائنس دان عافیہ صدیقی سے ملاقات کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس ( ٹوئٹر) پر اپنے ایک ویڈیو بیان میں ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا کہ جیل میں عافیہ صدیقی کی حالت پہلے سے ز...

ڈاکٹر فوزیہ کی امریکی جیل میں قید اپنی بہن ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے ملاقات

مونس الہٰی کی اشتہاری کارروائی، ایف آئی اے کو نگرانی کی ہدایت وجود - پیر 04 دسمبر 2023

اسپیشل سینٹرل عدالت لاہور نے ڈائریکٹر ایف آئی اے کو سابق وفاقی وزیر مونس الہٰی کی اشتہاری کی کارروائی کی نگرانی کرنے کی ہدایت کردی۔ پرویزالہٰی اور مونس الہٰی سمیت دیگرکے خلاف منی لانڈرنگ مقدمہ میں عدالت کے تحریری حکم نامہ کے مطابق وزیرخارجہ کی ملزم کے نوٹسز کی تعمیل کی رپورٹ سے م...

مونس الہٰی کی اشتہاری کارروائی، ایف آئی اے کو نگرانی کی ہدایت

اسٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم، 100انڈیکس 62 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا وجود - پیر 04 دسمبر 2023

 پاکستان اسٹاک ایکس چینج 100 انڈیکس 62 ہزار پوائنٹس کی سطح بھی عبور کرکے نئی تاریخ رقم کر گیا۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز 100 انڈیکس 758 پوائنٹس کے اضافے سے 62449  پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ کئی روز سے کاروبار کا زبردست رجحان دیکھنے میں ...

اسٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم، 100انڈیکس 62 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کینیڈین گلوکار کی غزہ میں محصور فلسطینیوں کیلئے 25 لاکھ ڈالر کی امداد وجود - پیر 04 دسمبر 2023

 نامور کینیڈین گلوکار ویکنڈ نے غزہ میں محصور فلسطینیوں کیلئے 25 لاکھ ڈالر کی امداد دی ہے۔ اسرائیلی جارحیت کے شکار فلسطینی شدید غذائی قلت کا شکار ہیں اور گلوکار کی امداد سے ان کے کھانے پینے کا بندوبست کیا جائے گا۔ ویکنڈ، جن کا اصلی نام ابیل تیسفائے ہے وہ اقوام متحدہ کی طرف سے عالم...

کینیڈین گلوکار کی غزہ میں محصور فلسطینیوں کیلئے 25 لاکھ ڈالر کی امداد

تبو نے اپنے پاکستانی والد سے متعلق خبروں پر خاموشی توڑ دی وجود - پیر 04 دسمبر 2023

بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ تبو نے پہلی بار اپنے پاکستانی والد سے متعلق خاموشی توڑ دی۔ مختلف بھارتی ویب سائٹس کے ذریعے یہ خبر زیر گردش رہی ہے کہ تبو پاکستانی اداکار کی بیٹی ہیں لیکن اس حوالے سے اداکارہ نے کبھی کوئی وضاحت نہیں دی تھی، تاہم اب حال ہی میں بھارتی میڈیا کو دیے...

تبو  نے اپنے پاکستانی والد سے متعلق خبروں پر خاموشی توڑ دی

عمران اشرف کی سابقہ اہلیہ کرن اشفاق نے پی پی عہدیدار سے دوسری شادی کرلی وجود - پیر 04 دسمبر 2023

معروف اداکار اور میزبان عمران اشرف کی سابقہ اہلیہ اداکارہ کرن اشفاق نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے فوکل پرسن اور سیاسی مشیر حمزہ علی چوہدری سے دوسری شادی کرلی۔کرن اشفاق کی شادی کی خبر گزشتہ روز سامنے آئی تھی جس کے بعد اداکارہ نے اتوار کی شام خود تصدیق کردی اور انسٹاگرام اکا...

عمران اشرف کی سابقہ اہلیہ کرن اشفاق نے پی پی عہدیدار سے دوسری شادی کرلی

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود - پیر 04 دسمبر 2023

 سولہویں عالمی اردو کانفرنس چار روز جاری رہنے کے بعد خوشگوار یادوں کے ساتھ ادبی رونقیں بکھیر کر کراچی میں ختم ہو گئی۔ عالمی اردو کانفرنس میں 200 سے زائد مقررین نے شرکت کی، کانفرنس میں تہذیب و ثقافت، فنون لطیفہ اور شعر و ادب کی نشستوں کا انعقاد کیا گیا۔ ادیبوں کی کہکشاں، باذوق حاض...

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

سونے کی قیمت میں 2600 روپے فی تولہ اضافہ وجود - بدھ 29 نومبر 2023

سونے کی قیمت میں 2600 روپے فی تولہ اضافہ ہو گیا۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 2600 روپے اضافے کے بعد 24 قیراط کا سونا 2 لاکھ 21 ہزار روپے فی تولہ ہو گیا۔ ایسوسی ایشن کے مطابق 2229 روپے کے اضافے کے بعد 24 قیراط کے 10 گرام سونے کا بھاؤ 1 لاکھ 89 ہزار 472...

سونے کی قیمت میں 2600 روپے فی تولہ اضافہ

خاتون جج دھمکی کیس، چیئرمین پی ٹی آئی کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ وجود - بدھ 29 نومبر 2023

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے خاتون جج دھمکی کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف خاتون جج دھمکی کیس کی سماعت سول جج محمد مرید عباس نے کی۔ پراسیکیوٹر رضوان عباسی اور چیئرمین پی ٹی ...

خاتون جج دھمکی کیس، چیئرمین پی ٹی آئی کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

مضامین
حقیقی امن کی راہ،کیسے؟ وجود منگل 05 دسمبر 2023
حقیقی امن کی راہ،کیسے؟

شریف خاندان کی 15سالہ مزید حکمرانی ؟ وجود منگل 05 دسمبر 2023
شریف خاندان کی 15سالہ مزید حکمرانی ؟

عدالتی نظام اور وحشی درندے وجود منگل 05 دسمبر 2023
عدالتی نظام اور وحشی درندے

نِک نے دنیا کے سامنے ملک کی ناک کاٹ دی! وجود منگل 05 دسمبر 2023
نِک نے دنیا کے سامنے ملک کی ناک کاٹ دی!

ہالینڈ میں اسلام مخالف کی پزیرائی اور حکومت سازی کا مرحلہ وجود اتوار 03 دسمبر 2023
ہالینڈ میں اسلام مخالف کی پزیرائی اور حکومت سازی کا مرحلہ

اشتہار

تجزیے
غزہ موت وزیست کی کشمکش میں وجود بدھ 25 اکتوبر 2023
غزہ موت وزیست کی کشمکش میں

فلسطینیوں کے خلاف سفاکانہ کارروائیاں اور مغربی ممالک کا مجرمانہ کردار وجود بدھ 18 اکتوبر 2023
فلسطینیوں کے خلاف سفاکانہ کارروائیاں اور مغربی ممالک کا مجرمانہ کردار

متوسط طبقہ ختم ہو رہا ہے، کچھ فکر کریں!! وجود هفته 23 ستمبر 2023
متوسط طبقہ ختم ہو رہا ہے، کچھ فکر کریں!!

اشتہار

دین و تاریخ
مسجد اقصیٰ کی فضیلت وجود جمعه 20 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ کی فضیلت

اسلام اور طہارت وجود منگل 17 اکتوبر 2023
اسلام اور طہارت

حضور سرور کونین،تاجدار مدینہ،خاتم النبیین حضرت محمدﷺکی سیرت طیبہ وجود جمعه 29 ستمبر 2023
حضور سرور کونین،تاجدار مدینہ،خاتم النبیین حضرت محمدﷺکی سیرت طیبہ
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک وجود بدھ 22 نومبر 2023
بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک

راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات

مودی اور احمد آباد اسٹیڈیم کو دھماکے سے اڑانے کی دھمکی وجود هفته 07 اکتوبر 2023
مودی اور احمد آباد اسٹیڈیم کو دھماکے سے اڑانے کی دھمکی

بھارت کی سیکم ریاست میں سیلاب ،23 فوجی لاپتا وجود بدھ 04 اکتوبر 2023
بھارت کی سیکم ریاست میں سیلاب ،23 فوجی لاپتا
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
ملی نغموں کے خالق نامور شاعر جمیل الدین عالی کی آٹھویں برسی آج منائی جائے گی وجود جمعرات 23 نومبر 2023
ملی نغموں کے خالق نامور شاعر جمیل الدین عالی کی آٹھویں برسی آج منائی جائے گی

دنیا کی 100 با اثر خواتین کی فہرست جاری، 2 پاکستانی بھی شامل وجود بدھ 22 نومبر 2023
دنیا کی 100 با اثر خواتین کی فہرست جاری، 2 پاکستانی بھی شامل

وفاقی حکومت کا یوم اقبال پر ملک میں عام تعطیل کا اعلان وجود جمعه 03 نومبر 2023
وفاقی حکومت کا یوم اقبال پر ملک میں عام تعطیل کا اعلان
ادبیات
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر

فیصل آباد کے ریٹائرڈ ایس ایچ او بچوں کی 3500 کتابوں کے مصنف بن گئے وجود پیر 11 ستمبر 2023
فیصل آباد کے ریٹائرڈ ایس ایچ او بچوں کی 3500 کتابوں کے مصنف بن گئے