وجود

... loading ...

وجود

اف یہ بیویاں

جمعه 15 ستمبر 2023 اف یہ بیویاں

علی عمران جونیئر
دوستو،ہمارے پڑوسی ملک انڈیا نے اپنا نام تبدیل کرکے ”بھارت” رکھ لیا ہے۔ اب اسے انڈیا اور ہندوستان نہیں کہاجائے گا۔ باباجی کہتے ہیں۔ دشمن کوئی بھی نام رکھ لے، کہلائے گا دشمن ہی ۔۔جیسے بیوی کو بیگم، زوجہ، اہلیہ ،بڈھی جیسے ناموں سے پکارا جاتا ہے لیکن ہوتی وہ بیوی ہی ہے۔ہمارے کسی زندہ دل دوست نے ہمیں واٹس ایپ کیا کہ بیویوں کی تعداد کا اس کے ناموں کے حروف کی تعداد سے ہی اشارہ ملتا ہے۔بیگم میں چار حروف۔۔ب،ی،گ،م۔۔بیوی میں چار حروف، ب،ی،و،ی۔۔زوجہ میں چار حروف۔۔ز ،و ، ج ،ہ۔۔پشتو میں بیگم کو ”ناوی” کہتے ہیں ناوی میں بھی چار حروف۔۔ن،ا،و ، ی۔۔نسائ(عربی) میںچارحروف ن،س،ا،ئ۔۔بڈھی(پنجابی) میں چارحروف۔۔ب،ڈ،ھ،ی۔۔وائف (انگریزی) میں چار حروف و،ا،ئ،ف۔۔حتیٰ کہ ان سب ناموں سے بننے والی دلہن میں بھی چار حروف د،ل،ہ،ن۔۔ان سب ناموں کے حروف کی تعداد سے یہی اشارہ ملتا ہے کہ بیویاں چار ہی ہوں۔۔
بیویاں ہوشیار بھی ہوتی ہیں، معصوم و سادہ ، تیزطرار،چالاک، عیار اور فتنہ پرور بھی۔۔ ہمارے ایک دوست کی بیگم اس وقت تک کھانا نہیں کھاتی تھیں جب تک انکے شوہر نہیں آجاتے۔ سارے محلے کی عورتیں اسکی تعریف کرتی تھیں، ایک دن کسی پڑوسن سے برداشت نہ ہوا تو پوچھ ہی لیا۔۔ بہن کیسے برداشت کرتی ہو؟۔۔ اس عورت نے جواب دیا۔۔کیا کروں وہ آکر پکاتے ہیں تو کھاتی ہوں۔یہ تھی ایک چالاک بیوی ، اب ذرا ایک معصوم و سادہ بیوی کی بھی سن لیں جس کے گھر کا فریج خراب ہوگیا تو ایک کولنگ سروسز والے کو فون لگادیا۔۔ ہیلو ،اے بی سی کولنگ سروسز۔۔ خاتون نے بولنا شروع کیا۔ جی وہ ہم نے فریج ٹھیک کرانا ہے اپنا۔ سامنے سے پوچھا گیا، کیا ہوا فریج کو۔۔جواب دیا۔۔ جی وہ خراب ہوگیا ہے۔۔ پوچھا گیا، کیا ہوا ؟ چل نہیں رہا؟؟ جواب دیاگیا، نہیں جی، وہ تو ایک ہی جگہ کھڑا رہتا ہے۔۔پوچھا گیا، اوہو، آپ سمجھی نہیں،اس میں سے کوئی آواز آتی ہے؟ خاتون نے کہا۔۔ہاں جی ککڑوں کوں کی آواز آتی ہے۔۔پوچھا گیا، ککڑوں کوں؟ کیا مطلب؟؟ محترمہ بولیں۔۔کیونکہ ہم نے اس میں ککڑ جو بند کیا ہوا ہے۔کمال کرتی ہیں آپ بھی بی بی، آپ نے ککڑ کو فریج میں بند کردیا۔۔ محترمہ بولیں۔۔تو کیا کرتی”کھڈا” فارغ نہیں تھا۔۔ پوچھا گیا، کیوں کھڈے میں کیا ہے؟ جواب دیاگیا، منے کے ابا۔ پوچھا گیا، لاحول ولا قوة،کھڈے میں منے کے ابا کیا کر رہے ہیں؟محترمہ نے کہا۔۔وہ انھیں نمونیہ ہوگیا تھا ڈاکٹر نے کہا تھا ان کو گرم جگہ پر رکھیں۔۔سامنے سے کہاگیا، اوہو، باہر نکالیں۔۔ پوچھا گیا، ککڑ کو؟؟ آگے سے کہا گیا، نہیں منے کے ابا کو۔۔محترمہ بولیں۔۔اچھا اچھا نکالتی ہوں۔۔آگے سے پھر کہاگیا۔۔ اور دیکھئے پیچھے کون سی کمپنی کا کمپریسر لگا ہوا ہے؟ ۔۔محتر مہ بولیں۔۔ منے کے ابا کو؟؟ ۔۔کہا گیا، او بی بی، فریج کو۔۔ محترمہ چیخی،ہائے میں مر گئی میری ہانڈی جل گئی،پورے گھر میں دھواں ہی دھواں ہوگیا ہے۔۔کہاگیا۔۔آپ اس پر جلدی سے پانی ڈالیے۔۔محترمہ بولی، جی ڈال دیا،اب ٹھیک ہے؟۔ آگے سے پوچھا گیا، پانی کس پر ڈالا؟محترمہ نے معصومیت سے کہا۔۔منے کے ابا پر۔۔آگے سے فون پر لاحول کی آواز گونجی اور فون بند کردیاگیا۔۔
کالج اور یونیورسٹی تک دونوں کی محبت پروان چڑھتی رہی مگر پھر اچانک رستے جدا ہوگئے۔۔کالج ری یونین کی تقریب میں اچانک دونوں ملے۔ بات چیت میں پتا چلا کہ خاتون 4 سال پہلے 65 سال کی عمر میں بیوہ ہوئی تھیں۔جب کہ موصوف خود بھی 70 سال کی عمر میں 5 سال پہلے ہی رنڈوے ہوئے تھے۔موقع غنیمت جان کر صاحب نے پوچھا۔۔کیا آپ مجھ سے شادی کر سکتی ہیں؟۔۔خاتون نے کچھ لمحے توقّف کے بعد ہاں کر دی۔دو دن گزر گئے تو صاحب کو خیال آیا کہ میں نے تقریب میں شادی کا پوچھا تھا، تو پتہ نہیں خاتون نے ہاں کہا تھا یا ناں؟کافی دیر تک یاد نہ آنے پر خاتون کو فون کیا اور شرماتے ہوئے پوچھا، میں نے آپ کو شادی کا پروپوزل دیا تھا مگر اس عمر میں یادداشت چلی گئی ہے اور کچھ یاد نہیں آ رہا کہ آپ نے ہاں کہا تھا یا ناں؟خاتون نے قہقہہ لگاتے ہوئے کہا۔۔ہاں ہاں،ہاںکہا تھا۔۔ اور یقین مانیں میں بھی دو دن سے سوچ رہی ہوں مجھے پروپوز کس نے کیا تھا؟۔۔شوہر بستر مرگ پہ پڑا اپنے آخری وقت سے لڑ رہا تھا،اس کی باوفا بیوی اپنے محبوب شوہر کے پاس خدشات کے سمندر میں غرق بیٹھی تھی۔اچانک اس نے فرط محبت سے شوہر کا ہاتھ تھاما تو آنسو اس کے رخساروں پہ بہہ نکلے،دعاؤں کی سرگوشی اور محبت بھرے لمس نے شوہر کو عالم مدہوشی سے بیدار کرڈالا۔تھرتھراتے پژمردہ لبوں سے مخاطب ہوا۔۔سویٹ ہارٹ،اس آخری وقت میں کچھ کہناچاہتا ہوں۔۔بیوی نے شدت غم سے اپنے ہونٹ دانتوں تلے دباتے ہوئے بڑی مشکل سے کہا۔۔نہیں سرتاج، آپ بس آرام کریں۔شوہر گڑگڑایا۔۔خدا کیلئے سن لو،ورنہ میری روح بے چین رہے گی۔۔میں تم سے بے وفائی کرتا رہا ہوں،میری سیکریٹری،ہماری پڑوسن،تمہاری سہیلی اور۔۔اور۔۔بیوی نے ہچکیاں لیتے ہوئے اپنی ہتھیلی شوہر کے منہ پر رکھتے ہوئے کہا۔۔میں سب کچھ جانتی تھی سویٹ ہارٹ،آپ پریشان نہ ہوں،اسی لئے آپ کو زہر دیا ہے۔
ہر علاقے کی لڑکی کا اپنا الگ لائف اسٹائل ہوتاہے،جسے وہ شادی کے بعد جاری رکھتی ہے۔ کورنگی، لانڈھی، ملیر، شاہ فیصل کالونی، بلدیہ، نیوکراچی کی بیویوں کے بولنے کے انداز سے پتہ لگ جاتا ہے کہ ان کا تعلق کسی مضافاتی علاقے سے ہے، ڈیفنس، کلفٹن، گلشن اقبال وغیرہ کی بیویوںکے ہرجملے میں انگریزی کا اتنی کثرت سے استعمال ہوتا ہے کہ اگر اتنی کثرت سے وہ عربی کا استعمال کرلیں تو یقینی طور پر جنت ان پر واجب ہوجائے۔مضافاقی علاقے کی بیوی ہو یا کسی پوش علاقے کی۔۔اپنے شوہروں سے فرمائشیں تو سب ہی کرتی ہیں۔۔ ایک بیوی نے اپنے شوہر سے کہا۔۔ میکڈونلڈز پر لنچ کرادو ناں۔۔شوہر نے کہا ، تم میکڈونلڈز کی اسپیلنگ بتادو تو لنچ پکا بلکہ گھروالوں کیلئے پارسل بھی کرادوں گا۔۔وہ تھوڑی سے گھبرائی پھر کہنے لگی ، چلو کے ایف سی پر ہی کچھ کھلادو۔۔شوہر نے کہا، اگر تم یہ بتادو کہ کے ایف سی کس کا مخفف ہے تو جو بولوگی وہ کھلاؤں گا۔۔وہ تھوڑی مزید پریشان ہوئی، کہنے لگی۔۔ چلو پھر اسٹوڈنٹ کی بریانی ہی کھلادو۔۔شوہر نے کہا، اسٹوڈنٹ کا مطلب بتادو تو جتنی مرضی بریانی کھانا گھر والوں کیلئے بھی لے آنا۔۔اس کے چہرے سے ہوائیاں اڑنے لگیں۔۔بولی۔۔مزیدار حلیم ہی کھلادو برنس روڈ سے ۔۔ توشوہر بولا۔۔اگر برنس روڈ بالکل ٹھیک ٹھیک لکھوگی تو حلیم لازمی کھلاؤں گا۔۔بیوی تنگ آکر بولی۔۔چل رہنے دے،پھر گٹکا ہی کھلادے جیب سے نکال کر۔۔شوہر خوش ہوکر بولا۔۔جانو ایک ہی ہے آدھا آدھا کھالیتے ہیں۔
اور اب چلتے چلتے آخری بات۔۔حد سے زیادہ سمجھدار زندگی بور کردیتی ہے، اس لئے شرارتیں کریں۔۔خوش رہیں اور خوشیاں بانٹیں۔۔


متعلقہ خبریں


مضامین
جل تھل گجرات اور تصاویرکا بازار وجود هفته 27 جولائی 2024
جل تھل گجرات اور تصاویرکا بازار

1977ء کے انتخابا ت میں بھٹو صاحب کی مشکوک کامیابی وجود هفته 27 جولائی 2024
1977ء کے انتخابا ت میں بھٹو صاحب کی مشکوک کامیابی

میڈیا اور آئیڈیالوجی کا چہرہ وجود هفته 27 جولائی 2024
میڈیا اور آئیڈیالوجی کا چہرہ

تنازع قبرص: ایک صبح سفیر عصمت کورک اولو کے ساتھ وجود هفته 27 جولائی 2024
تنازع قبرص: ایک صبح سفیر عصمت کورک اولو کے ساتھ

آؤ جھوٹ بولیں۔۔ وجود جمعه 26 جولائی 2024
آؤ جھوٹ بولیں۔۔

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
امیر المومنین، خلیفہ ثانی، پیکر عدل و انصاف، مراد نبی حضرت سیدنا فاروق اعظم رضی اللہ عنہ… شخصیت و کردار کے آئینہ میں وجود پیر 08 جولائی 2024
امیر المومنین، خلیفہ ثانی، پیکر عدل و انصاف، مراد نبی حضرت سیدنا فاروق اعظم رضی اللہ عنہ… شخصیت و کردار کے آئینہ میں

رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت وجود بدھ 13 مارچ 2024
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت

دین وعلم کا رشتہ وجود اتوار 18 فروری 2024
دین وعلم کا رشتہ
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی

بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک وجود بدھ 22 نومبر 2023
بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک

راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر