... loading ...
ایشیا کپ 2023 کے سپر فور مرحلے میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ بارش کے باعث اتوارکیلئے معطل کردیا گیا ہے۔ بقیہ میچ پیر کو کھیلا جائے گا، بھارت نے 24.1 اورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے، کئی بار کوشش کے باوجود بار بار بارش کی مداخلت کی وجہ سے میچ اتوار کو دوبارہ شروع نہ ہوسکا، کوہلی 8 اور راہل 17 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔ سری لنکا کے شہر کولمبو کے پریما داسا اسٹیڈیم میں جاری اہم میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بالنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی تاہم یہ فیصلہ گزشتہ میچوں کے برعکس کچھ اچھا ثابت نہ ہو سکا۔دونوں بھارتی اوپنرز نے اعتماد اور جارحانہ انداز میں اننگز کا آغاز کیا اور 14 ویں میں دونوں نے ٹیم کی سنچری مکمل کرا دی جبکہ اس دوران پاکستانی فاسٹ بالرز بالکل بے بس نظر آئے۔دونوں بھارتی اوپنرز نے خصوصا شاداب خان کو آڑے ہاتھوں لیا اور اس دوران اپنی اپنی نصف سنچریاں بھی مکمل کر لیں۔نوجوان اوپنر شبمن گل نے 52 گیندو ں کا سامنا کرتے ہوئے 58 رنز بنائے اور ایک روزہ میچوں میں آٹھویں نصف سنچری مکمل کی۔اس سے قبل کہ یہ شراکت مزید خطرناک ثابت ہوتی، شاداب کی گیند پر بڑا شاٹ کھیلنے کی کوشش میں کپتان روہت شرما 56 رنز بنا کر فہیم اشرف کو وکٹ دے بیٹھے۔ابھی بھارتی ٹیم اس نقصان سے سنبھلی بھی نہ تھی کہ شاہین شاہ آفریدی نے اگلے اوور میں شبمن گل کی 58 رنز کی اننگز کا خاتمہ کردیا۔اس کے بعد ویرات کوہلی کا ساتھ دینے لوکیش راہل آئے اور دونوں نے مل کر اسکور کو 147 تک پہنچا دیا تاہم اسی اسکور پر میچ میں بارش نے مداخلت کردی اور کھلاڑیوں کو پویلین لوٹنا پڑا، کوہلی 8 اور راہل 17 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔کولمبو میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا اور اس دوران گرائونڈ میں موجود عملہ بھی تندہی سے میدان کو خشک اور کھیل کے قابل بنانے کی کوشش کرتا رہا۔اس دوران امپائرز اور دونوں ٹیموں کے کوچ، کپتان اور کھلاڑیوں نے بھی صورتحال کا جائزہ لیا تاکہ اندازہ لگایا جا سکے کہ میچ کب تک شروع ہونے کا امکان ہے۔امپائرز کی جانب سے ساڑھے 8 بجے دوبارہ معائنہ کیا گیا تاہم اس سے قبل کہ وہ میچ دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کرتے، ایک مرتبہ پھر بوندا باندی شروع ہو گئی جس سے میچ اتوار کو ہی دوبارہ شروع ہونے کے امکانات دم توڑ گئے۔اس کے بعد امپائرز نے دونوں کپتانوں اور میچ ریفری کی مشاورت سے اتوار کے دن کا کھیل ختم کرتے ہوئے میچ کو (آج)پیر تک ملتوی کردیا اور اب میچ (آج)پیر کو یہیں سے دوبارہ شروع ہوگا۔بھارت کی ٹیم (آج)پیر کو24.1 اوورز میں 147 رنز دو کھلاڑی آئوٹ سے اپنی نامکمل اننگز دوبارہ شروع کرے گی تاہم شائقین کرکٹ کے لیے بری خبر یہ ہے کہ پیر کو بھی کولمبو میں مسلسل بارش کی پیش گوئی ہے جس سے میچ کے متاثر رہنے کا واضح اندیشہ ہے۔اس سے قبل ٹاس جیتنے کے بعد بات چیت کرتے ہوئے پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے کہاکہ پچ دیکھ کر پہلے بالنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پچ پر کچھ نمی موجود ہے، ہم اس کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے۔انہوںنے کہاکہ پاک بھارت میچ ہمیشہ ہی بہت اہم ہوتا ہے، ہم میچ ٹو میچ کھیلتے ہیں، اس میچ میں بھی ہم اپنی بہترین کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے۔قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے کہا کہ اپنی ٹیم کی کارکردگی سے مطمئن ہوں، بطور ٹیم ہم نے اچھا کھیلا، ہم اس میچ پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں اور اچھا کھیلنے کے خواہاں ہیں۔بابراعظم نے کہا کہ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، گزشتہ میچ کی ٹیم کو برقرار رکھا گیا ہے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بھارتی کپتان روہت شرما نے کہا کہ پچ اچھی لگ رہی ہے، شروع میں کچھ مشکلات ہو سکتی ہیں لیکن ہم اس کے لیے تیار ہیں، کوشش کریں گے بورڈ پر بڑا اسکور سیٹ کریں۔انہوںنے کہاکہ پچھلے میچ میں ہم نے جس طرح بیٹنگ کی، اس سے ہمیں بہت اعتماد ملا، ہمارے ہر میچ اہم ہے ، آج کے میچ کے لے مکمل تیار ہیں اور اچھی کارکردگی کے لیے پر امید ہیں۔انہوں نے کہا بھارتی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، محمد شامی کی جگہ جسپریت بھمبراہ اور شریاس آئیر کی جگہ کے ایل راہول کی پلیئنگ الیون میں واپسی ہوئی ہے۔ ایشیا کپ میں 2 ستمبر کو جب سری لنکا کے شہر پالی کیلے میں بھارت اور پاکستان ایک دوسرے ٹکرائے تھے تو یہ اہم میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں میچ کو بے نتیجہ ختم کردیا گیا تھا اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا تھا۔ بعدازاں 4 ستمبر کو بھارت اور نیپال کے درمیان میچ بھی بارش کی نذر ہوگیا تھا، اس اہم میچ میں بارش کے باعث بھارت نے ڈک ورتھ لوئس اسٹرن میتھڈ (ڈی ایل ایس)کے تحت بغیر کسی نقصان کے 147 رنز بنا کر 10 وکٹوں سے جیت لیا تھا، جس کے بعد بھارت سپر فور مرحلے میں داخل ہوگیا تھا۔سری لنکا میں رواں ماہ شدید بارش کی پیشگوئی کے سبب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بھی شدید تحفظات کا اظہار کیا تھا اور ایشیا کپ سپر فور مرحلے کے میچز کو دبئی یا سری لنکا کے شہر ہمبنٹوٹا منتقل کرنے کا مطالبہ کیا تھاتاہم ایشین کرکٹ بورڈ کی جانب سے سپر فور مرحلے کے تمام میچز کولمبو میں ہی رکھنے کا فیصلہ کیا جہاں اس وقت شدید بارش کا امکان ہے۔ پاکستان ٹیم میں بابر اعظم (کپتان)، فخر زمان، امام الحق، محمد رضوان، افتخار احمد، سلمان علی آغا، شاداب خان، فہیم اشرف، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف جبکہ بھارتی ٹیم میں روہت شرما (کپتان)، شبمن گل، ویرات کوہلی، ایشان کشن، کے ایل راہول، ہارڈک پانڈیا، رویندرا جدیجا، ایس این ٹھاکر، کلدیپ یادیو، جسپریت بمراہ اور محمد سراج شامل ہیں۔
3 سال تک ڈائیلاگ کی کوشش کرتا رہا، بات چیت سیاسی مسائل کے حل اور جمہوریت کیلئے ہونی چاہیے، ہماری پارٹی میں کوئی تقسیم نہیں ہے، پارٹی قائدین اور کارکنوں کو سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد کیلئے ہدایت ہمارا فیصلہ اٹل ہے استعفے واپس نہیں لیںگے، ارکان اسمبلیگاڑیاں، ڈرائیور ...
حملے کے بعد سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان کئی گھنٹے تک شدید فائرنگ کا تبادلہ ،علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا فائرنگ اور دھماکوں کی آوازوں سے قریبی آبادی شدید متاثر، کئی گھروں کے دروازے اور کھڑکیاں ٹوٹ گئیں،آئی جی خیبر پختونخوا ایف سی لائن بنوں پر دہشت گردوں کے ایک ...
پی ٹی آئی اراکین حاضری لگانے کے بعد واک آؤٹ کرگئے، رہا کرو رہا کرو، عمران خان کو رہا کرو کے نعرے لگائے عوامی اسمبلی کا اگلا اجلاس جمعہ کے روز ہوگا(بیرسٹر گوہر) اسمبلی میں غیر منتخب لوگ بیٹھے ہیں ، اسد قیصر،ملک عامر ڈوگر پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی اجلاس کا بائیکاٹ ک...
جعلی انتخابات کا حصہ نہیں بنوں گی، پی ٹی آئی کا یہ فیصلہ دوٹوک پیغام ہے،اہلیہ سلمیٰ اعجاز سینیٹ میں اعجاز چوہدری کی خالی نشست کے انتخاب کا بائیکاٹ کیا جائے گا،پی ٹی آئی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے قومی اسمبلی کے ضمنی انتخابات کے بعد سینیٹ کے الیکشن کے بائیکاٹ کا اعل...
دیگر صوبے بھی حصہ ڈالیں تاکہ منصوبہ ممکن ہوسکے، ڈیم نہ بننے کی وجہ سے بارشوں اور سیلاب سے اتنی زیادہ تباہی ہوئی ہے کالا باغ ڈیم ریاست کیلئے ضروری ہے ، جن کو تحفظات ہیں اُن سے بات کی جائے،پارٹی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ک...
صو بائی اور وفاقی حکومتیںادویات اور دیگر ضروری طبی سامان فوری طور پر متاثرہ علاقوں میں روانہ کریں زلزلے میں جاں بحق افراد کیلئے دعائے مغفرت، پاکستان اخلاقی طور پر اپنی ذمہ داری نبھائے، قرارداد خیبرپختونخوا اسمبلی نے افغانستان میں زلزلے سے ہونے والے زخمیوں کو طبی امداد فراہم ک...
بھارت نے سلال ڈیم کے تمام گیٹ کھول دیے ،پانی چھوڑنے کی باضابطہ اطلاع نہیں دی گئی، پنجاب ہیڈ مرالہ کے مقام پر بڑے سیلاب کا خدشہ ، تریموں ہیڈ ورکس کے مقام پر پانی کی آمد میں مسلسل اضافہ سلال ڈیم کے گیٹ کھولنے سے 8لاکھ کیوسک کا سیلابی ریلا پاکستان پہنچے گا، پنجاب کے تین...
9 لاکھ کیوسک کا ریلا بھی آیا تو کچے کا پورا علاقہ ڈوب جائے گا، لوگوں کا انخلا کریں گے ، انسانی زندگی اور لائیواسٹاک کا تحفظ ہماری ترجیح ہے ، کچے کے لوگوں کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے 8لاکھ سے 11لاکھ کیوسک پانی آئے گا ، اگر 9لاکھ کیوسک کا ریلا آیا تو شاہی بند کو خطرہ ہے ، ...
انٹرنیشنل میڈیکل سینٹر ، پاک چین جوائنٹ لیب منصوبوں کومزید فعال بنایا جائے، شہباز شریف وزیراعظم کی نیشنل ارتھ کوئیک سمیولیشن سینٹر میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور ریسکیو ٹیکنالوجیز پر بریفنگ وزیر اعظم شہباز شریف نے واضح کیا ہے کہ پاکستان میں حالیہ سیلاب سے نمٹنے کے لیے قومی...
چنیوٹ، وزیرآباد، گجرات، ننکانہ صاحب ، نارووال میں صورت حال مزید خراب دریاؤں میں طغیانی برقرار،پاکپتن، اوکاڑہ، وہاڑی، ملتان میں بھی بارش ریکارڈ پنجاب کے مختلف شہروں میں کئی گھنٹوں سے جاری موسلادھار بارش نے سیلاب میں ڈوبے متاثرین کی مشکلات میں اضافہ کر دیا، متعدد علاقے بجلی س...
پنجاب کو 4دہائیوں کے تباہ کن سیلاب کا سامنا، سیکڑوں دیہات کو تہس نہس کر دیا اور اناج کی فصلیں ڈبو دیں،چناب سے بڑا سیلابی ریلہ جھنگ میں داخل، رواز برج کے قریب شگاف لگا دیا گیا،پی ڈی ایم اے ہر متاثرہ خاندان کو 10 لاکھ معاوضہ ملے گا،گھوٹکی میں سیکڑوں ایکڑ پر کھڑی گنا،کپ...
سیلاب سے متاثرہ تمام مذہبی مقامات کو اصل حالت میں بحال کیا جائیگا، سیالکوٹ سیکٹر، شکرگڑھ، نارووال اوردربار صاحب کرتارپور کے علاقوں کا جائزہ لیا،سید عاصم منیر کی متاثرہ سکھ برداری سے ملاقات اقلیتوں اور ان کے مذہبی مقامات کا تحفظ ریاست اور اس کے اداروں کی ذمہ داری ، پا...