... loading ...
طالبان حکومت کے وزیر خارجہ امیر خان متقی کے ان بیانات کے بعد جن میں انہوں نے تہران کی جانب سے افغانستان میں ایک جامع حکومت کے قیام کے مطالبے پر تنقید کی تھی، ایران کے ایک ممتاز سفارت کار نے ان بیانات پر احتجاج کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی معاون وزیر خارجہ رسول موسوی نے جمعہ کو سابق ٹویٹر اور حالیہ ایکس پلیٹ فارم پر طالبان حکومتی عہدیدار کے بیانات کی ویڈیو دوبارہ جاری کی۔ امیر خان متقی کے جواب میں موسوی نے کہا کہ مسئلہ کو دو طرفہ اور ذاتی بنا کر بین الاقوامی ذمہ داریوں کو نہیں ٹالا جا سکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ امن، استحکام، سلامتی اور ترقی کا انحصار افغانستان میں ایک جامع حکومت کے استحکام پر ہے۔ موسوی کے مطابق سلامتی کونسل کی طرف سے جاری دو قراردادوں 2513 اور 2593 میں افغانستان میں جامع حکومت کی تجویز دی گئی تھی۔ اسے افغانستان کے پڑوسی ممالک پاکستان، ایران، چین اور ازبکستان کے وزرائے خارجہ نے متفقہ طور پر منظور کیا ہے۔ یاد رہے امیر خان متقی نے افغان علمائے کرام اور معززین کے ایک گروپ کے سامنے ایک تقریر میں ایرانی حکام کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور کہا تھا کہ آپ وہ ہیں جو ہمیں نصیحت کرتے ہیں اور ہمیشہ ایک جامع حکومت کی یاد دلاتے ہیں۔ کیا آپ کے ملک میں ایک جامع حکومت ہے؟ کیا آپ اپنے شہریوں کو ان کے حقوق دیتے ہیں؟ اس سے قبل امیر خان متقی کو ایک ایرانی پارلیمانی وفد ملا تھا جس کی سربراہی سخت گیر رکن پارلیمنٹ جواد کریمی کر رہے تھے۔ متقی نے ایرانیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا ہماری جیلوں میں اتنے قیدی نہیں ہیں جتنے آپ اپنی جیلوں میں پھانسی دیتے ہیں؟ آپ کے ملک میں ہزاروں غائب ہیں اور کوئی یہ پوچھنے کی جرات نہیں کرتا کہ وہ کہاں ہیں؟ واضح رہے دریائے ہلمند کے پانیوں میں حصہ بڑھانے کے ایرانی مطالبات کے پس منظر میں طالبان اور تہران کے درمیان تعلقات گزشتہ مہینوں سے کشیدہ چل رہے ہیں۔
ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران اس نوعیت کے دعوے سامنے آتے رہے ہیں، ایران کی طرف سے کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا ،اس خبر کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی علی لاریجانی کی ہلاکت ایرانی حکومت کے خاتمے کے ہمارے منصوبے کا حصہ ہے، ہم ہارڈ لائنر کو نشانہ بنا ...
بس کردیں اور بانی کاعلاج کرائیں، جب ملاقات ہو گی تو انھیں بتائیں گے کتنے لوگوں نے ان سے اظہار یکجہتی کیا،اعتزاز احسن کے شکر گزار وہ آئے اور ہمارے ساتھ بیٹھے ،جدوجہد جاری رکھیں گے اگر عید کے بعد علاج نہ کروایا اور ملاقات نہیں ہونے دی تو حالات بدلیں گے، چیف کمشنر کی بات پر کیسے ی...
امریکہ، اسرائیل طاغوت، شیعہ سنی تفریق پیدا کرنیوالے ان کے آلہ کار ہیں، امیر جماعت اسلامی جماعت اسلامی اسٹیبلشمنٹ نہیں عوامی تائید سے اقتدار چاہتی ہے، حلقہ خواتین کی تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ وزیراعظم بے اختیار، فارم سنتالیس سے آئے...
ملک کی پیٹرولیم درآمدات کی سپلائی چین بہتر بنانے کیلئے وزیر پیٹرولیم مزید متحرک ہوں شہبازشریف کی زیرصدارت اجلاس،کفایت شعاری کے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ حالات کی بہتری تک تمام متعلقہ ادارے ہنگامی اقدامات کیلئے تیار رہیں، ملک کی پیٹرولیم...
بغداد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب وکٹوریہ بیس پر ڈرونز اور راکٹوں سے حملہ، آگ بھڑک اٹھی ،8 افراد زخمی ،عراقی مزاحمتی تنظیم کی امریکی سفارتخانے کو نشانہ بنانے کی کوشش،روسی ٹی وی کا دعویٰ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے17 ویں روز ایران پر حملوں کا سلسلہ جاری ، اسرائیل کے وسطی علاقوں...
رقم کی وصولی کے سلسلہ میںخواتین دوکان کی چھت پرچڑھ گئیں جس سے کمزورچھت اچانک زمین بوس ہوگئی،ضلعی انتظامیہ متعدد کی حالت تشویشناک علاقہ بھرکی فضاسوگوار،وزیراعلیٰ پنجاب کانوٹس، رپورٹ طلب کرلی، لواحقین سے اظہارتعزیت بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کی رقم وصولی کے دوران دوکان کی چھت گر...
بروقت فیصلوں کی بدولت اس وقت ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مناسب مقدار موجود ہے،شہباز شریف ملکی معیشت کے استحکام اور عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کے حوالے سے جائزہ اجلاس میں بات چیت وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان عالمی سطح پر جاری کشیدگی کے پیش نظر کسی بھی ق...
سروے میں 100فیصد موٹرسائیکل سوار دھوکا دینے میں ملوث نکلے ،ڈی آئی جی ٹریفک آئی جی سندھ کے احکامات پر عید کے بعد بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا شہر قائد کے موٹرسائیکل سواروں نے ای چالان سسٹم کو بھی ہرادیا ، ڈی آئی جی ٹریفک نے انکشاف کیا سروے میں 100 فیصد موٹرسائیکل س...
اصفہان میں15 افراد شہید، کئی زخمی ہو گئے،لبنان میں حزب اللہ اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپیں جاری ،ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے موجودہ شرائط امریکا کیلئے قابل قبول نہیں ہیں، امریکی صدر ٹرمپ اسرائیل میںایرانی پاسداران انقلاب کے میزائل حملے سے بڑے پیمانے تباہی ، متعدد مقامات پر آگ...
کراچی اور سندھ کے خلاف منفی بات نہ کی جائے،میں سیاسی کارکن ہوں،ہم ہوں یا نہ ہوں، صوبہ اورشہر ہمیشہ قائم رہیں گے ، پروپیگنڈا نہیں کریں گے، وزیراعظم کے یوتھ پروگرام کو لایا جائے گا سوشل میڈیا ویڈیوبنا کر فنکار نہیں بنائیں، نوازشریف جیل جا سکتے ہیںملک کو نقصان نہیں پہنچاسکتے، میںغل...
اسرائیلی وزیر اعظم زندہ ہیں تو وہ ایرانی حملوں کا ہدف رہیں گے، بچوں کا قاتل قراردیتے ہوئے سخت بیان نیتن یاہو محفوظ اور ہلاکت سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں، اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر نے خبروں کو مسترد کردیا ایران کی پاسداران انقلاب نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے خلاف سخت بی...
مسلح افواج کی کارروائیوں میں 912 زخمی،دہشتگردوں کی44 پوسٹوں پر قبضہ 229 ٹینک، بکتر بند گاڑیاں اور توپیں تباہ کی گئیں، وزارت اطلاعات کا بیان آپریشن غضب لِلحق کے تحت پاکستان کی مسلح افواج کی کارروائیوں میں دہشتگردوں اور افغان طالبان کو بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ وز...