... loading ...
ایشیا کپ کے ہائی وولٹیج میچ میں بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے پاکستان کو 267 رنز کا ہدف دیا ہے تاہم بارش کے باعث میچ بے نتیجہ ختم ہو گیا اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ مل گیا، پاکستانی ٹیم کے بالرز نے بھارتی بلے بازوں کی ایک نہ چلنے دی ، 66 رنز پر چار بھارتی بلے باز پویلین جا پہنچے، ایشان کشن اور ہردک پانڈیا نے ٹیم کو سہارا دیا تاہم پوری ٹیم 49 ویں اوورز میں 266 رنز پر ڈھیر ہوگئی، پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 4 جبکہ حارث رؤف اور نسیم شاہ نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔ سری لنکا کے شہر کینڈی میں کھیلے گئے ایشیا کپ کے اہم میچ میں بھارت نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کی جانب سے بالنگ کا آغاز شاہین شاہ آفریدی نے کیا اور ابتدائی اوورز میں بھارتی بلے بازوں نے پراعتماد انداز میں آغاز کرتے ہوئے چار اوورز میں کوئی وکٹ نہ گرنے دی تاہم اس موقع پر میچ میں بارش نے مداخلت کر دی جس کے سبب آدھے گھنٹے سے زائد تک کھیلا رکا رہا۔ میچ دوبارہ شروع ہوا تو شاہین شاہ آفریدی زیادہ بہتر ردھم میں نظر آئے اور تیسری ہی گیند پر شاہین نے بھارتی کپتان روہت شرما کو بولڈ کر دیا۔ شاہین آفریدی نے نپی تلی بالنگ کا سلسلہ جاری رکھا اور اپنے اگلے اوور کی تیسری گیند پر ویرات کوہلی کی وکٹیں بکھیر کر اپنی ٹیم کو دوسری کامیاب دلائی۔ حارث رؤف کو باؤلنگ پر متعارف کرایا گیا تو شریاس آئیر نے ان کا استقبال دو چکے لگا کر کیا تاہم اگلے اوور میں فاسٹ بالر نے اس کا بدلہ انہیں پویلین رخصت کر کے کیا اور بھارتی ٹیم 10 اوورز میں 48 رنز پر 3 وکٹیں گنوا بیٹھی۔ شبمن گل پوری اننگز کے دوران جدوجہد کرتے نظر آئے اور بالآخر ان کی 32 گیندوں پر 10 رنز کی اننگز کی حارث رؤف کے ہاتھوں ہی اختتام کو پہنچی اور بھارت کو 66 رنزپر چوتھا نقصان پہنچا۔ نوجوان بلے باز ایشان کشن نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 54 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کی، ان کی اننگز میں 7 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔ بھارت کے دونوں بیٹرہردک پانڈیا،اور ایشان نے دباؤ میں عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے پانچویں وکٹ کے لیے 138 رنز کی شاندار شراکت قائم کی لیکن حارث رؤف نے ایک مرتبہ پھر ٹیم کو اہم کامیابی دلاتے ہوئے ایشان کشن کو چلتا کردیا جنہوں نے آؤٹ ہونے سے قبل 82 رنز کی اننگز کھیلی۔ ہردک پانڈیا نے دوسرے اینڈ سے دھواں دھار بیٹنگ جاری رکھی اور حارث رؤف کو ایک اوور میں تین چوکے لگائے جس سے ایسا محسوس ہونے لگا کہ وہ اپنے ون ڈے کیریئر کی پہلی سنچری بنانے میں کامیاب رہیں گے تاہم شاہین شاہ آفریدی نے 87 رنز پر ان کی اننگز کے آگے فل اسٹاپ لگا دیا۔ روایندرا جدیجا سے بھی ساتھی کھلاڑی کی جدائی برداشت نہ ہو سکی اور وہ بھی صرف 14 رنز بنا کر چلتے بنے جبکہ اگلے اوور کی پہلی ہی گیند پر نسیم شاہ نے شردل ٹھاکر کا بھی کام تمام کردیا۔کلدیپ یادو اور جسپریت بمراہ نے اسکور کو 261 تک پہنچایا لیکن اسی اسکور پر اسپنر وکٹ کیپر کو کیچ دے پویلین لوٹ گئے۔ بمراہ نے نسیم شاہ کو چوکا لگایا اور اگلی گیند پر چھکا لگانے کی کوشش میں وہ بانڈری پر کیچ دے بیٹھے۔ بھارت کی پوری ٹیم 266 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 4 جبکہ حارث رؤف اور نسیم شاہ نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔ بھارت کی اننگز کے اختتام کے ساتھ ہی بارش نے میچ میں مداخلت کردی اور گراؤنڈ گیلا ہونے کی وجہ سے میچ کافی دیر تک تاخیر کا شکار شکار رہا۔ امپائرز نے کئی مرتبہ گراؤنڈ کا معائنہ کیا اور بالآخر مسلسل بارش اور گیلی آؤٹ فیلڈ کے باعث امپائرز نے دونوں کپتانوں کی باہمی رضامندی سے میچ ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔ میچ بے نتیجہ ختم ہونے کی وجہ سے دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ مل گیا ہے۔ موسم کی پیشن گوئی کرنے والی ایجنسی اکیو ویدر نے مقامی وقت کے مطابق سہ پہر 3 بجے بارش کا 58 فیصد امکان ظاہر کیا ہے جس کے بعد اگلے 3 گھنٹے شام 6 بجے تک موسم صاف رہا۔ پاکستانی ٹیم میں فخر زمان، امام الحق، بابر اعظم، محمد رضوان، آغا سلمان، افتخار احمد، شاداب خان، محمد نواز، شاہین آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف شامل تھے پاکستان کے خلاف بھارت کی پلیئنگ الیون میں روہت شرما (کپتان)، شبمن گل، ویرات کوہلی، شریاس ایر، ایشان کشن، ہاردک پانڈیا، رویندرا جدیجا، شاردول ٹھاکر، کلدیپ یادیو، محمد سراج، جسپریت بمرا شامل تھے ۔ دوسری جانب سری لنکا اورپاکستان نے سپر 4 مرحلے کے بھی کوالیفائی کرلیا۔
جمعیت علمائے اسلام ( جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ آئینی ترامیم پر حکومت کا مسودہ مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے، اب تو یہ بھی کہہ رہے ہیں یہ ہمارا مسودہ نہیں تھا، جو مسودہ پہلے فراہم کیا گیا تھا وہ کیا کھیل تھا؟ رہنما پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) اسد قیص...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ 3 امپائروں کو توسیع دینے کے لیے آئینی ترمیم کرنی پڑ رہی ہے جس کا مقصد فراڈ الیکشن کو تحفظ دینا ہے جب کہ وفاقی حکومت نمبرز پورے کر رہی ہے اور وہ آئینی ترامیم لاکر ہی رہے گی۔ بانی پی ٹی آئی نے اڈیال...
بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کو تباہ کیا جارہا ہے۔ لاہور میں پی ٹی آئی کا جلسہ روکنے کے لیے پکڑ دھکڑ شروع کر دی گئی ، جو بھی ہو جائے لاہور کا جلسہ کریں گے، قوم کو پیغام دیتا ہوں کہ کشتیاں جلا کر نکلیں۔آئینی ترمیم تین امپائرز کو توسیع دینے کے لیے ہ...
جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانافضل الرحمن نے کہا ہے کہ وہ حکومت کی طرف سے پیش کیے گئے آئینی ترمیم کے مسودے کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں۔اسلام آباد میں اسد قیصر کی رہائش گاہ کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ حکومت اب یہ کہہ رہی ہے ک...
غزہ میں حماس کے بچھائے ایک جال میں پھنس کر اسرائیلی فوج کے 4 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوجی کے ترجمان نے ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ 23 سالہ ڈپٹی کمانڈر ڈینیئل میمون ٹواف، 20 سالہ اسٹاف سارجنٹ اگم نعیم، 21 سالہ امیت بکری اور 21 ...
لبنان میں پیجرز دھماکوں میں جاں بحق ہونے والوں کی نماز جنازہ میں شریک دیگر کارکنان کے واکی ٹاکیز بھی دھماکے سے پھٹ گئے جس کے نتیجے میں 9 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔عرب میڈیا کے مطابق لبنان کا دارالحکومت بیروت ایک بار پھر متعدد دھماکوں سے گونج اْٹھا۔ یہ دھماکے گھروں...
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں واضح کمی کے باوجود شہرمیں چلنے والی منی بسوں رکشہ ٹیکسی کے کرایوں میں کمی واقع نہ ہوسکی ٹرانسپورٹز نے کمی نہ کرنے کی وجہ سواریوں پرآنے والے دیگرمہنگے اخراجات کو قرار دے دیا۔۔ کراچی کے غریب اورمتوسط طبقے کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں میں ک...
بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ آئینی ترمیم کا صرف اور صرف مقصد مجھے جیل میں رکھنا ہے۔اڈیالہ جیل راولپنڈی میں بانی پی ٹی آئی نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئینی عدالت کا قیام اس لیے عمل میں لایا جا رہا ہے کیونکہ یہ سپریم کورٹ سے ڈرے ہوئے ہیں، نئی ترامیم ...
حکمران اتحاد آئینی ترامیم بل پر جمیعت علما اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو راضی نہ کرسکا ، آئینی ترامیم کا بل دس سے بارہ دن بعد قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق آئینی ترمیم کا بل 10سے 12روز بعدقومی اسمبلی میں پیش ہوگا، حکومتی ذرائع نے بتایا کہ حکمران ات...
اسرائیلی فورسز غزہ بھر میں مہلک حملے جاری رکھے ہوئے ہیں ، 24 گھنٹوں میں مزید 22 فلسطینی لقمہ اجل بن گئے جبکہ 76 افراد زخمی ہوگئے۔عرب میڈیا کے مطابق صیہونی فوج کے نصیرات کیمپ پر حملے میں 10 فلسطینی شہید اور15زخمی ہوگئے جبکہ غزہ سٹی کے زیتون اور شیخ رضوان محلوں کو نشانہ بنایا گیا ج...
کراچی میں سبزی فروشوں نے سرکاری نرخ ناموں کی دھجیاں اڑادیں۔ سبزیاں من مانے داموں فروخت کیے جانے پر شہریوں نے حکام سے ایکشن کا مطالبہ کردیا۔کراچی میں سبزی فروشوں نے سرکاری نرخ نامے کی دھجیاں اڑاتے ہوئے سبزیاں مہنگے داموں فروخت کرنے کے تمام ریکارڈ توڑ دیے۔ کمشنر کراچی کی جانب سے جا...
کراچی میں بارشوں کے بعد تباہ حال سڑکوں پر سفر کسی آزمائش سے کم نہیں۔ میئر کراچی کا بارشوں کے بعد سڑکوں کی مرمت کا وعدہ تاحال وفا نہیں ہوسکا کراچی میں بارشوں کے بعد تباہ حال سڑکوں پر سفر شہریوں کیلئے شدید اذیت اور ذہنی کوفت کا سبب بن گیا۔میئرکراچی مرتضیٰ وہاب نے بہت طفل تسلیاں او...