وجود

... loading ...

وجود
وجود

دہلی ترمیمی بل :انجام گلستاں کیا ہوگا؟

منگل 08 اگست 2023 دہلی ترمیمی بل :انجام گلستاں کیا ہوگا؟

ڈاکٹر سلیم خان

ہندوستانی پارلیمان کے ایوانِ زیریں میں قومی خطہ راجدھانی ایکٹ ترمیمی بل صوتی حمایت سے منظور ہو گیا ۔ یہ کوئی حیرت کی بات نہیں کیونکہ فی الحال بی جے پی کو لوک سبھا میں دوتہائی ارکان کی حمایت حاصل ہے ۔ سوال یہ ہے کہ اس قانون سے عوامی فلاح بہبود کا کیا کام ہوگا ؟ تو اس سوال کا سہل ترین جواب یہ ہے کہ مذکورہ بل سے عام لوگوں کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا ۔ یہ دراصل دہلی کے عوام کی منتخب شدہ حکومت کو لگام لگانے کی ایک پارلیمانی دھاندلی ہے ۔ اس قانون کے ایوانِ بالا میں منظور ہوجانے کے بعد دہلی سر کار کے لئے ہر کام کے سلسلے میں لیفٹیننٹ گورنرسے صلاح و مشورہ کرنا لازمی ہو جائے گا اس لیے دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کا اس بل کی منظوری کو دہلی والوں کی بے عزتی قرار دینا حق بجانب ہے ۔ ترمیمی بل کی منظوری سے دہلی حکومت مرکز کے کٹھ پتلی لیفٹینٹ گورنر کے اشاروں پر ناچنے کو مجبور ہو جائے گی۔ یہی وجہ ہے کہ کانگریس اور عام آدمی پارٹی نے اسے غیر آئینی بتایا ہے ۔ اس کے علاوہ یہ قانون ملک کے وفاقی ڈھانچے کی بیخ کنی بھی کرتا ہے ۔
اس کہانی کی ابتداء 07 اگست 2018 کو ہوئی جب دہلی اسمبلی کے پانچ روزہ مانسون اجلاس میں پہلے ہی دن عام آدمی پارٹی کے رکن ِ اسمبلی سوربھ بھاردواج نے اسمبلی میں ایک بل پیش کیاجس میں کہا گیا تھا ”دہلی اسمبلی کا واضح موقف ہے کہ قومی دارالحکومت علاقہ دہلی کے لئے الگ سے پبلک سروس کمیشن ہونا چاہئے ۔” اس کے ساتھ یہ اعلان بھی کیا گیا کہ ”قومی دارالحکومت علاقہ دہلی کی حکومت اس کمیشن کی تشکیل کے عمل کو چھ ہفتے میں مکمل کرنے کے لئے تمام ضروری اقدامات کرے گی”۔ بی جے پی چونکہ بڑے زور و شور کے ساتھ دہلی کو مکمل ریاست کا درجہ دئیے جانے کے مطالبہ کرتی رہی ہے اس لیے اسے مذکورہ بل کی حمایت کرنی چاہیے تھی لیکن زمانہ بدل گیا تھا۔ ایک زمانے میں دہلی کے اندر کانگریس کی مرکزی حکومت اور بی جے پی کی ریاستی سرکار ہوا کرتی تھی اس لیے اپنے فائدے کی خاطریہ لوگ ایسا مطالبہ کیا کرتے تھے ۔ فی الحال الٹا معاملہ ہوگیا ہے ۔ مرکزی حکومت پر بی جے پی کا قبضہ ہے اور ریاست میں عآپ کا بول بالا ہے اس لیے مودی سرکار نے دہلی حکومت کے اختیارات کو محدود کرنے سے متعلق ترمیمی بل منظور کروا کے اپنے چہرے سے منافقانہ نقاب کو ازخود نوچ کر پھینک دیا ہے ۔
دہلی بھی ویسے تو ایک صوبہ ہے مگر دارالخلافہ ہونے کے سبب اس کو دوسری ریاستوں کی مانند مکمل ریاستی درجہ حاصل نہیں ہے ۔ دہلی میں گورنر نہیں بلکہ لیفٹننٹ گورنر ہوتا ہے ، پہلے اس کے اختیارات محدود ہوتے تھے ۔ مودی سرکار نے ایک نیا قانون بناکر اپنے پٹھو ایل جی کے اختیارات میں اضافہ کیا اور وزیر اعلیٰ کے پر کتر دئیے ۔ اس قانون سے قبل دہلی حکومت کو پولیس، امن و امان اور زمین کو چھوڑ کر تمام شعبوں کے لیے فیصلے کرنے کا اختیار حاصل تھا۔ ان تین شعبوں کے علاوہ کسی بھی معاملے میں فیصلہ کرنے کے لیے لیفٹننٹ گورنر کی رضا مندی ضروری نہیں تھی لیکن اسے بدل دیا گیا۔ حکومت کے اس فیصلے نے دہلی میں برسرِ اقتدار عام آدمی پارٹی کے اس الزام کی تائید کردی جس میں بی جے پی پر الیکشن میں شکست نے کے باوجود لیفٹننٹ گورنر کے توسط سے صوبائی حکومت چلانے کا دعویٰ کیا گیا تھا۔
مودی سرکار کے آمرانہ طور طریقہ میں سر کاری بابو غیر معمولی اہمیت کے حامل ہوگئے ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ سارے اہم عہدوں پر فائز وفاداروں کو توسیع پر توسیع دے کر ان کی مدتِ کار بڑھائی جارہی ہے ۔ اس کے لیے سبکدوشی کے نت نئے قوانین بنائے جاتے ہیں اور عدالتی پھٹکار کے باوجود گہار لگا کر ایکس ٹینشن کی بھیک مانگی جاتی ہے ۔اس کی تازہ ترین مثال ای ڈی کے ڈائرکٹرایس کے مشرا کی سرکاری وکالت ہے ۔ ایسے میں دہلی کے لیفٹننٹ گورنر کوبا اختیاربنا کر ان کے ذریعہ عوام کی حکومت کو لنڈورا بنانا قابل فہم الزام ہے ۔ اس معاملے میں دہلی کی حکومت نے عدالتِ عظمیٰ سے رجوع کیا تاکہ لیفٹیننٹ گورنر کی مداخلت پر قدغن لگے ۔ دہلی حکومت نے عدالت نے یہ دلیل دی تھی کہ 2018 میں سپریم کورٹ کی آئینی بنچ کے مطابق زمین اور پولیس جیسے چند معاملات کو چھوڑ کر دیگر تمام معاملات میں دہلی کی منتخب حکومت کو بالادستی حاصل ہوگی۔ اس کے برعکس مرکزی حکومت کا موقف تھا کہ 4 جولائی، 2018 کو، سپریم کورٹ نے مرکز بمقابلہ دہلی تنازعہ میں کئی مسائل پر اپنا فیصلہ دیا، لیکن کچھ معاملات جیسے خدمات یعنی افسران کے تبادلے پر کنٹرول کو مزید سماعت کے لیے چھوڑ دیا۔ اس لیے اسے بڑی بنچ کے حوالے کیا جائے ۔
دہلی میں انتظامی خدمات کے کنٹرول کا معاملہ جب عدالت میں گیا تو سپریم کورٹ کے دو ججوں کی بنچ نے 14 فروری 2019 کو اس پر فیصلہ سنایا۔ تاہم اس میں دونوں ججوں کی رائے مختلف تھی۔ اس لیے یہ معاملہ چیف جسٹس کو بھجوا دیا گیا کہ وہ فیصلے کے لیے تین رکنی بینچ تشکیل دیں۔اس قضیہ پر 2019 کے اندر جسٹس بھوشن نے فیصلہ تھا کہ سروسس ( خدمات کا تقرر) صرف مرکز کا دائرہ اختیار ہے ۔ اس کے بعد بی جے پی نے ایوان پارلیمان میں اپنی اکثریت کے بل بوتے پر ایک قانون منظور کروا کر دہلی حکومت کے ہر اہم فیصلے کو لیفٹیننٹ گورنر کی مرضی کا تابع کردیا گویا عوام کے ذریعے منتخب شدہ حکومت کو مرکز کے مقررکردہ نمائندے کا محتاج بنا دیا گیا لیکن وہ بھول گئی کہ جس ریاست کی بابت بل منظور کیا گیا وہاں کی عوام نے اروند کیجریوال کو ایسی زبردست اکثریت سے نوازہ ۔ یہ ایک ایسی کامیابی ہے کہ جس کا بی جے پی خود اپنے گڑھ گجرات میں بھی تصور نہیں کرسکتی۔ 2015 میں عام آدمی پارٹی کو دہلی کی 70 رکنی اسمبلی میں 67 اور بی جے پی کو محض تین حلقوں میں کامیابی ملی تھی۔ 2020 کے الیکشن میں عام آدمی پارٹی کو 65 اور بی جے پی پانچ حلقوں میں کامیاب ہوسکی تھی ۔ ایسی مضبوط دہلی سرکار پر نکیل کسنے کی خاطر یعنی دہلی حکومت کے اختیارات کم کرنے کے لیے مارچ 2021 میں لیفٹیننٹ گورنر کے اختیارات وسیع کرنے والااین سی ٹی ترمیمی بل لوک سبھا کے اندر منظور کیا گیا۔
اس قانون کے مطابق دہلی کی کیجریوال حکومت کے ہر انتظامی فیصلے پرلیفٹننٹ گورنر کی منظوری کو لازم قرار دے دیا گیا۔یہ بل کو دونوں ایوانوں میں منظو ہوگیا اور حزبِ اختلاف کا ہنگامہ سرکار کا کچھ بھی نہیں بگاڑ سکا ۔ اس بات کا قوی امکان ہے کہ اب کی بار پھر لوک سبھا میں منظوری کے بعد نیا قانون راجیہ سبھا میں پاس ہوجائے گا۔ اس لیے کہ جمہوری نظام کے اندر عدل و انصاف یا منطق اور دلیل کے بجائے
جس کی لاٹھی اس کی بھینس کا بول بالا ہے ۔ مگرپھر جسٹس چندر چوڑ، جسٹس ایم آر شاہ، جسٹس کرشنا مراری، جسٹس ہیما کوہلی اور جسٹس پی ایس نرسمہا کی آئینی بنچ نے جسٹس بھوشن کے فیصلے کو مسترد کرکے تمام ججوں کی رضامندی سے اکثریت کا فیصلہ سنا تے ہوئے صاف کہا کہ دہلی حکومت کو افسران کے تبادلے اور تعیناتی کا حق ہے ۔ اس فیصلے سے مودی سرکار کی بڑی سبکی ہوگئی ۔ اروند کیجریوال کو عدالتِ عظمیٰ نے اپنے فیصلے سے مودی سرکار پر ایک بہت بڑی فتح سے ہمکنار کردیا کیونکہ سپریم کورٹ نے کہا گوکہ دہلی ایک مکمل ریاست نہیں ہے ، لیکن قانون ساز اسمبلی کو فہرست 2 اور 3 کے تحت اسے یہ اختیار دیا گیا ہے ۔
عدالتِ عظمیٰ نے اعتراف کیا کہ آرٹیکل 239اے اے مرکز کو جامع تحفظ فراہم کرتا ہے ۔ پارلیمنٹ کو تھرڈ شیڈول کے کسی بھی موضوع پر قانون بنانے کا پورا اختیار ہے نیز مرکزی اور ریاستی قوانین میں تصادم کی صورت میں مرکزی قانون غالب ہوگامگر وفاقی آئین میں دوہری سیاست ہے ۔ عوام کے ذریعہ منتخب شدہ دوہری حکومت عوامی مرضی کی عکاس ہے ۔ اس لیے وفاقیت کے اصول کا احترام کیا جائے ۔ مرکز تمام قانون سازی، تقرری کے اختیارات اپنے ہاتھ میں نہیں لے سکتا۔یہ سوال بھی اٹھایا گیا کہ اگر منتخب حکومت افسران کو کنٹرول نہیں کر سکے گی تو عوام کی اجتماعی ذمہ داری کیسے ادا کرے گی؟ جمہوری طور پر منتخب حکومت دہلی کے عوام کے سامنے جوابدہ ہے ۔ منتخب حکومت کو عوام کی مرضی پر عملدرآمد کا اختیار ہونا چاہیے ۔ وفاقی نظام اس وقت ختم ہو جاتا ہے جب مرکز تمام قانون سازی کے اختیارات اپنے ہاتھ میں لے لیتا ہے ۔ اس طرح عدالت نے مرکز کی بالادستی پر ایک سوالیہ نشان لگا کر اس کے حدود و قیود طے کردئیے جو موجودہ سرکار کے سر پر عدالت کا زبردست ہتھوڑا تھا۔ اس سے تلملا کر مرکزی حکومت نے فوراً ایک حکمنامہ جاری کردیا۔ اس آرڈیننس کو اب قانون شکل دی جا رہی ہے ۔ حزب اقتدار کے ساتھ حزب اختلاف کی اس کشمکش پر ماہر القادی کا یہ شعر صادق آتاہے
مدت سے کشاکش جاری ہے ، صیاد میں اور گل چینوں میں
تنظیم گلستاں ہونے تک انجام گلستاں کیا ہوگا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


متعلقہ خبریں


مضامین
دبئی لیکس وجود جمعه 17 مئی 2024
دبئی لیکس

بٹوارے کی داد کا مستحق کون؟ وجود جمعه 17 مئی 2024
بٹوارے کی داد کا مستحق کون؟

راہل گاندھی اور شیام رنگیلا :کس کس کا ڈر؟ وجود جمعه 17 مئی 2024
راہل گاندھی اور شیام رنگیلا :کس کس کا ڈر؟

پروفیسر متین الرحمن مرتضیٰ وجود جمعرات 16 مئی 2024
پروفیسر متین الرحمن مرتضیٰ

آزاد کشمیر میں بے چینی اور اس کا حل وجود جمعرات 16 مئی 2024
آزاد کشمیر میں بے چینی اور اس کا حل

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت وجود بدھ 13 مارچ 2024
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت

دین وعلم کا رشتہ وجود اتوار 18 فروری 2024
دین وعلم کا رشتہ

تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب وجود جمعرات 08 فروری 2024
تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی

بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک وجود بدھ 22 نومبر 2023
بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک

راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر