وجود

... loading ...

وجود

آفیشل سیکریٹ ایکٹ ترمیمی بل: انٹیلی جنس ایجنسیوں کی وارنٹ کے بغیر گرفتاری کی شق واپس

اتوار 06 اگست 2023 آفیشل سیکریٹ ایکٹ ترمیمی بل: انٹیلی جنس ایجنسیوں کی وارنٹ کے بغیر گرفتاری کی شق واپس

آفیشل سیکریٹ ایکٹ ترمیمی بل 2023 میں سے حکومت نے انٹیلی جنس ایجنسیوں کی وارنٹ کے بغیر گرفتاری کی شق واپس لے لی جبکہ تحریک انصاف نے عمران خان کی گرفتاری پر کالی پٹیاں باندھ کر احتجاج کرتے ہوئے سینیٹ میں عمران خان زندہ آباد کے نعرے لگائے، اراکین نے ایوان کا واک آؤٹ کیا ۔سینیٹ اجلاس کے دوران وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے وزیر داخلہ کی جانب سے پیش کئے گئے بل کے حوالے سے بتایا کہ اعتراض 2 باتوں پر تھا کہ گرفتاری کا اختیار بغیر وارنٹ کے ایجنسیوں کو دیا گیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ اب یہ اعتراض ختم کر دیا گیا ہے، بغیر وارنٹ کے گرفتاری والی شق واپس لے لی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بل میں کچھ الفاظ پر اعتراضات سامنے آئے تھے، اْن کو بھی تبدیل کر دیا گیا ہے۔ اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ہم نے جو قانون بھی رکھا ہے اس کا مکمل جائزہ لیا گیا ہے، اندھا دھند والے الزام سے بری کیا جائے، دنیا جہاں میں یہ اختیار ایجنسیوں کے پاس ہے لیکن ہم نے اس کو کاٹ دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم کئی برسوں سے دہشت گردی کا شکار ہیں، جو جوان شہادتیں دے رہے ہیں ہمیں ان کی طرف بھی دیکھنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے سیکیورٹی ایجنسیوں کے لوگوں کی تصاویر لگا کر کہا جاتا تھا یہ لوگ جہاں نظر آئیں انہیں مار دیں، اس کے بعد اب یہ تجویز آئی کہ کم سے کم کوئی تو قانون ہو جو ایسے لوگوں کے خلاف کارروائی ہو۔ اجلاس کے دوران سینیٹر طاہر بزنجو نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آفیشل سیکریٹ ایکٹ کی اس لیے مخالفت کی تھی کیونکہ بل آئین کی بنیادی حقوق کے خلاف تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس بل میں سے بغیر وارنٹ گرفتاری کا اعتراض ختم کردیا گیا ہے، اب ہمیں اس بل پر اعتراض نہیں ہے۔ سینیٹر کامران مرتضیٰ نے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اس حکومت نے جاتے جاتے ایک اور بم بلوچستان پر گرا دیا اور صوبے کی آبادی 64 لاکھ کم کردی۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کا بہت شکریہ جس سے ہماری 7، 8 سیٹیں بڑھنا برداشت نہ ہوا، یہ معاملہ بہت تکلیف دہ ہے، اس سے بلوچستان میں کوئی اچھا پیغام نہیں گیا، وہاں پہلے ہی بہت مسائل ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم وہاں کے لوگوں کو پارلیمنٹ کی طرف لانا چاہتے ہیں تاہم ہمیں یہ 16 سیٹوں کی جمہوریت منظور نہیں، 64 لاکھ آبادی کم کرکے سیٹیں کم کردی ہیں، دریں اثنا سینیٹر کامران مرتضی نے ایوان سے ٹوکن واک آؤٹ کردیا۔اس پر وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے ہونے والے اجلاس میں مولانا اسعد محمود موجود تھے، مردم شماری والی ٹیم نے 2 گھنٹے بریفنگ دی تھی جس کے بعد متفقہ طور پر یہ فیصلہ کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ آبادی میں اضافے کی سب سے زیادہ شرح بلوچستان میں ہی ریکارڈ کی گئی ہے جو کہ 3.20 فیصد ہے، بلوچستان کی آبادی بڑھی اور باضابطہ نتائج کے مطابق صوبے کی ا?بادی ڈیڑھ کروڑ تک پہنچ چکی ہے۔وزیر خزانہ اسحق ڈار نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں بلوچستان کے وزیراعلیٰ اور جے یو آئی (ف) کے مولانا اسعد محمود بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ مردم شماری کی تمام تفصیلات صوبوں کو بھجوا دی گئی ہیں، پورا ریکارڈ دیکھ کر مردم شماری ہوئی ہے، ڈیجیٹل مردم شماری کا فیصلہ گزشتہ حکومت کرکے گئی ہے، یہ پہلی ڈیجیٹل مردم شماری کی گئی جس پر قوم کا 34 ارب روپے خرچ ہوا ہے۔سینیٹر رضا ربانی نے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سی سی آئی کے فیصلے کے بعد انتخابات 4، 5 ماہ آگے چلے جائیں گے، انتخابات آگے گئے تو یہ آئین کی خلاف ورزی ہوگی۔انہوںنے کہاکہ سی سی آئی کا اجلاس کیسے ہوا میں اس میں نہیں جانا چاہتا تاہم انتخابات 60 یا 90 روز میں ہونے تھے وہ اب شاید ملتوی ہوجائیں۔انہوں نے کہا کہ یہ عمل آئین کی خلاف ورزی ہوگی، الیکشن کمیشن کو فوری طور پر سامنے آکر واضح کرنا چاہیے کہ حلقہ بندیوں میں کتنا وقت لگے گا۔اعظم نذیر تارڑ نے اس پر بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے حلقہ بندیوں کا فیصلہ الیکشن کمیشن پر چھوڑا ہے، مردم شماری کی منظوری کی 2 وجوہات تھیں، 2017 کی مردم شماری پر اکثر جماعتوں کو تحفظات تھے اور ایک معاہدہ ہوا تھا کہ آئندہ مردم شماری ڈیجیٹل ہوگی۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو باضابطہ طور پر ایک بیان دینا چاہیے کہ وہ کس طرح یہ اقدامات اٹھائیں گے، حکومت میں شامل تمام جماعتوں کا اس بات پر اتفاق ہے کہ انتخابات آئین کے مطابق جلد از جلد ہونے چاہئیں۔عمران خان کی گرفتاری کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو بڑے سادے سے کیس میں سزا ہوئی ہے، عمران خان نے توشہ خانہ کے تحائف الیکشن کمیشن سے چھپائے ہوئے تھے اور جھوٹا حلف نامہ جمع کروایا کہ یہ تفصیلات درست ہیں۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی 37 مرتبہ غیرحاضر رہے، اْن کے پاس ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ میں اپیل کا حق ہے، یوسف رضا گیلانی اور نواز شریف کو تو عدالت عظمیٰ نے گھر بھیجا تھا، ان کے پاس تو اپیل کا حق بھی نہیں تھا۔سینیٹر مشتاق نے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم جس تیزی سے اندھا دھند قانون سازی کر رہے ہیں اس میں بل کمیٹیوں تک جانے کی نوبت ہی نہیں آتی اور نہ ہی ہمیں غور یا ترامیم کا موقع ملتا ہے۔سینیٹ اجلاس کے دوران تحریک انصاف نے عمران خان کی گرفتاری پر کالی پٹیاں باندھ کر احتجاج کیا، سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے حکومت پر سخت تنقید کی، اس دوران سینیٹ میں ‘عمران خان زندہ آباد’ کے نعرے بھی لگائے گئے۔سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے کہا کہ اس وقت جو کچھ ہو رہا ہے اس پر اس ایوان کو خاموش نہیں بیٹھنا چاہیے، کل کے فیصلے کی مذمت کرتے ہیں، بعد ازاں عمران خان کی گرفتاری کے خلاف تحریک انصاف کے اراکین نے ایوان سے واک آئوٹ کر دیا۔یاد رہے کہ رواں ماہ یکم اگست کو قومی اسمبلی سے آفیشل سیکریٹ ایکٹ ترمیمی بل 2023 منظور کیا گیا تھاجس کے تحت سیکیورٹی اداروں اور خفیہ ایجنسیوں کو بغیر وارنٹ کے چھاپہ مارنے اور دستاویزات قبضے میں لینے کا اختیار دیا گیا تھا۔قومی اسمبلی سے منظور ہونے والے آفیشل سیکریٹ ایکٹ 1923 بل میں کہا گیا تھا کہ ذیلی شق 2 اے کے تحت خفیہ ایجنسیوں کو بغیر وارنٹ چھاپہ مارنے اور دستاویزات قبضے میں لینے کا اختیار ہو گا اور ملک دشمن سرگرمی میں ملوث کسی شخص سے متعلق معلومات رکھنے پر بھی سیکریٹ ایکٹ کے تحت کارروائی ہو گی۔بل کے سیکشن 6 اے میں تجویز دی گئی کہ پاکستان کے مفاد، یا دفاع، امن عامہ یا کسی خفیہ عہدیدار اور کسی بھی خفیہ ایجنسی کے رکن، خبر دینے والے یا ذرائع کی شناخت افشا کرنا قابل تعزیر جرم ہوگا۔قومی اسمبلی سے منظور ترمیمی بل میں کہا گیا کہ ترمیمی بل کے ذریعے خفیہ دستاویزات، اسلحہ، خفیہ ایجنسی کی تعریف بھی بدل دی گئی ہے۔بل میں کہا گیا کہ مسلح افواج کی جانب سے جنگی مشقیں، تربیت، ریسرچ یا ترقی، فوجیوں کی نقل و حرکت کیلئے زیر قبضہ جگہ میں مداخلت ممنوع ہوگی، اسی طرح کوئی جگہ، زمین، عمارت یا جائیداد جو پاکستان میں یا دنیا میں کہیں بھی موجود ہو، یا محفوظ معلومات تک رسائی اور اس کے استعمال کی قانونی طور پر ممانعت ہوگی۔آفیشل سیکریٹ ایکٹ ترمیمی بل کے تحت مسلح افواج کی تنصیبات، مشقوں کی جگہ، تحقیقی مراکز پر حملہ بھی قابل تعزیر جرم تصور ہوگا اور آفیشل سیکریٹ ایکٹ کی شقوں کی خلاف ورزی پر سزائیں اور جرمانے بھی بڑھا دئیے گئے۔ترمیمی بل میں کہا گیا کہ دستاویز میں ڈیجیٹل آلات، فائلز، کمپیوٹرز، پلانز، نقشے، ڈرائننگ کی رازداری افشا کرنا بھی جرم ہوگا، عسکری نوعیت کی خرید و فروخت سے متعلق معاہدوں کی تفصیلات افشا کرنا بھی قابل تعزیر جرم ہوگا۔بل میں کہا گیا کہ براہ راست، ارادتاً یا غیراداری طور پر پاکستان یا ملک سے باہر غیر ملکی طاقت، ایجنٹ یا غیرریاستی گروہ کے لیے کام کرنا، ملک یا بیرون ملک غیر ملکی ایجنٹ سے ملنا، گھر جانا یا بات کرنا بھی جرم ہوگا۔ترمیمی بل کے مطابق اس ایکٹ کے تحت مقدمات خصوصی عدالتوں میں سننے کی منظوری ہوگی اور مقدمات کی تحقیقات کے لیے مشترکہ تحققیاتی ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دی جائے گی، جو 30 روز میں اپنی تحقیقات مکمل کرے گی۔بل میں کہا گیا کہ سیکشن 12 بی کے تحت تفتیش کے دوران جمع کیا گیا مواد بشمول الیکٹرونک ڈیوائسز، ڈیٹا، انفارمیشن، ڈاکیومنٹس یا اسی طرح کا دیگر مواد جو جے آئی ٹی کو اس سیکشن کے تحت تفتیش میں سہولت فراہم کر رہا ہو۔قومی سمبلی سے منظور ترمیمی بل میں کہا گیا کہ غیر ملکی ایجنٹ سے تعلق کی بنیاد پر 3 سال قید یا 10 لاکھ روپے جرمانہ ہو گا۔اجلاس میں راز ہائے سرکاری (ترمیمی) بل 2023 پر کمیٹی کی رپورٹ پیش کردی گئی۔ اجلاس میں چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے سیکرٹریٹ سینیٹر رانا مقبول احمد نے رپورٹ پیش کی۔اجلاس میں ہائر ایجوکیشن کمیشن (ترمیمی) بل 2023 پر کمیٹی کی رپورٹ پیش کی اجلاس میں چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت سینیٹر عرفان الحق صدیقی نے یہ رپورٹ ایوان میں پیش کی۔ رپورٹ پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سینیٹر رضا ربانی نے قائمہ کمیٹی میں چار مرکزی ترامیم سمیت 16 ترامیم پیش کیں ان میں سے زیادہ تر کو اس رپورٹ میں پیش کیا گیا ہے۔ کمیٹی نے ایچ ای سی کے معاملے پر دو بار تفصیلی غور کیا۔ چیئرمین ایچ ای سی کی مدت ملازمت چار سال کر دی گئی ہے، اس میں چاروں صوبوں کی نمائندگی شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمیٹی کے اجلاس میں رضا ربانی نے 18ویں ترمیم کے حوالے سے ہمیں تفصیلی طور پر آگاہ کیا،ایک بھی شق صوبائی خودمختاری کے خلاف نہیں ہے، اگر پرانا ایکٹ بحال ہو جاتا ہے تو اس سے صوبائی خودمختاری کو نقصان ہو گا اور اصلاحات بھی نہیں ہوں گی۔ وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ صوبائی خودمختاری بڑا حساس معاملہ ہے ۔ سینیٹ میں قائد ایوان اور وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا کہ رضا ربانی کی چاروں ترامیم کمیٹی نے رپورٹ میں شامل کی ہیں۔ سینیٹ میں چیف وہپ نے کہا کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے بورڈ میں اراکین کی تعداد بڑھا کر 17 تک کر دی گئی ہے۔ پیپلز پارٹی کے سینیٹر رضا ربانی نے ایچ ای سی ترمیمی بل 2023 اپنی ترامیم کے حوالے سے ایوان سے واک آئوٹ کیا۔اجلاس کے دور ان ہائر ایجوکیشن کمیشن (ترمیمی)بل 2023 کی منظوری دے دی گئی اس ضمن میں وفاقی وزیر برائے قانون وانصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے تحریک پیش کی کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن ترمیمی بل 2023 قائمہ کمیٹی کی رپورٹ کردہ صورت میں زیر غور لایا جائے۔ تحریک کی منظوری کے بعد انہوں نے یہ بل ایوان میں پیش کیا،چیئرمین سینیٹ نے بل پر ایوان میں رائے شماری کرائی ، بل میں وفاقی وزیر قانون وانصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ اور سینیٹر مانڈوی والا نے بل میں ترامیم پیش کیں جن کی ایوان نے منظوری دے دی۔ بل کے حق میں 23 اور مخالفت میں 16 ووٹ پڑے۔اجلاس کے دور ان سینٹ میں تبدیلی پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کارپوریشن (ترمیمی) بل 2023 پر کمیٹی کی رپورٹ پیش کردی گئی،چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے ہوا بازی سینیٹر ہدایت اللہ نے یہ رپورٹ ایوان میں پیش کی۔اجلاس میں زکو و عشر (ترمیمی) بل 2023 پر کمیٹی کی رپورٹ پیش کردی گئی،چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ سینیٹر نصیب اللہ بازئی نے یہ رپورٹ ایوان میں پیش کی۔چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے فیڈرل پبلک سروس کمیشن ترمیمی بل 2023 متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا اس ضمن میں وفاقی وزیر برائے قانون وانصاف اعظم نذیر تارڑ نے ایوان میں بل پیش کیا۔ اجلاس میں سینٹ نے راز ہائے سرکاری (ترمیمی) بل 2023 کی منظوری دیدی۔ وفاقی وزیر برائے قانون وانصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے یہ تحریک پیش کی کہ راز ہائے سرکاری (ترمیمی)بل 2023 قائمہ کمیٹی کی رپورٹ کردہ صورت میں زیر غور لایا جائے۔ تحریک کی منظوری کے بعد انہوں نے یہ بل ایوان میں پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس بل کو عصر حاضر کے جدید تقاضوں کے تناظر میں وضع کیا گیا ہے، اس میں ایف آئی اے کو مزید اختیارات دیئے گئے ہیں، اب ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل دے سکتا ہے۔ کمیٹی اور ایوان میں تفصیلی بحث کے بعدقانون سازی کی جا رہی ہے، بغیر ورانٹ گرفتاری کی ترمیم واپس لے رہے ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے بل میں ترامیم پیش کیں جن کی ایوان نے منظوری دیدی۔ بعد ازاں چیئرمین سینیٹ نے یہ بل شق واری منظوری کیلئے ایوان میں پیش کیا۔ جس کی ایوان نے منظوری دے دی۔اجلاس کے دوران تبدیلی پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کارپوریشن (ترمیمی) بل 2023 منظور کرلیا اس ضمن میں وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے یہ تحریک پیش کی کہ تبدیلی پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کارپوریشن (ترمیمی)بل 2023کو قائمہ کمیٹی کی رپورٹ کردہ صورت میں زیر غور لایا جائے۔ تحریک کی منظوری کے بعد انہوں نے یہ بل ایوان میں پیش کیا۔ چیئرمین سینیٹ نے بل پر ایوان میں رائے شماری کرائی جس کی ایوان نے منظوری دے دی۔اجلاس میں زکو و عشر (ترمیمی) بل 2023 منظور کرلیاوزیر مملکت برائے قانون وانصاف سینیٹر شہادت اعوان نے یہ تحریک پیش کی کہ زکو و عشر (ترمیمی) بل 2023 کو قائمہ کمیٹی کی رپورٹ کردہ صورت میں زیر غور لایا جائے۔ تحریک کی منظوری کے بعد انہوں نے یہ بل ایوان میں پیش کیا۔ چیئرمین سینیٹ نے بل پر ایوان میں رائے شماری کرائی جس کی ایوان نے منظوری دے دی۔اجلاس میں اسلامی نظریاتی کونسل کی دو سال کی سالانہ رپورٹس پیش کردی گئیںوفاقی وزیر قانون وانصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے اسلامی نظریاتی کونسل کی سال 2018،2019 اور 2019-20 کی سالانہ رپورٹیں ایوان میں پیش کیں۔اجلا س میں پائلٹوں کے لائسنسوں کے متعلق مسائل کے حل کا جائزہ لینے کی سفارشات سے متعلق قائمہ کمیٹی کی رپورٹ منظور کر لی گئی اس ضمن میں چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے ہوا بازی سینیٹر ہدایت اللہ نے یہ رپورٹ منظوری کیلئے ایوان میں پیش کی جس کی ایوان نے منظوری دیدی۔اجلاس میں پرتشدد انتہا پسندی روک تھام بل 2023 واپس لے لیا گیا،وفاقی وزیر برائے قانون وانصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے یہ بل واپس لینے کی تحریک پیش کی جس کی ایوان نے منظوری دے دی۔ وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ یہ دو سال پرانا بل ہے جو سابق حکومت نے تیار کرایا تھا اور اس بل کی 13 جولائی کو ایوان نے منظوری دی تھی۔ موجودہ حکومت نے یہ بل تیار نہیں کیا اور نہ ہی موجودہ وفاقی کابینہ نے اس کی منظوری دی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایت اور وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کی مشاورت سے یہ بل واپس لے رہے ہیں۔ چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے اس پر ایوان سے رائے لی ، ایوان نے بل واپس لینے کی منظوری دے دی۔بعد ازاں سینٹ کا اجلاس (آج) پیر کی سہ پہر تین بجے تک ملتوی کردیا گیا ۔


متعلقہ خبریں


پی ٹی آئی کا سینیٹ میں ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان وجود - منگل 02 ستمبر 2025

جعلی انتخابات کا حصہ نہیں بنوں گی، پی ٹی آئی کا یہ فیصلہ دوٹوک پیغام ہے،اہلیہ سلمیٰ اعجاز سینیٹ میں اعجاز چوہدری کی خالی نشست کے انتخاب کا بائیکاٹ کیا جائے گا،پی ٹی آئی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے قومی اسمبلی کے ضمنی انتخابات کے بعد سینیٹ کے الیکشن کے بائیکاٹ کا اعل...

پی ٹی آئی کا سینیٹ میں ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان

ہم کالا باغ کی تعمیر کیلئے حصہ ڈالنے کیلئے تیار ہیں،وزیراعلیٰ گنڈا پور وجود - منگل 02 ستمبر 2025

دیگر صوبے بھی حصہ ڈالیں تاکہ منصوبہ ممکن ہوسکے، ڈیم نہ بننے کی وجہ سے بارشوں اور سیلاب سے اتنی زیادہ تباہی ہوئی ہے کالا باغ ڈیم ریاست کیلئے ضروری ہے ، جن کو تحفظات ہیں اُن سے بات کی جائے،پارٹی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ک...

ہم کالا باغ کی تعمیر کیلئے حصہ ڈالنے کیلئے تیار ہیں،وزیراعلیٰ گنڈا پور

افغانستان زلزلے میں زخمیوں کو بغیر ویزا پاکستان منتقل کیا جائے،(خیبرپختونخوا اسمبلی میں متفقہ قرارداد منظور) وجود - منگل 02 ستمبر 2025

صو بائی اور وفاقی حکومتیںادویات اور دیگر ضروری طبی سامان فوری طور پر متاثرہ علاقوں میں روانہ کریں زلزلے میں جاں بحق افراد کیلئے دعائے مغفرت، پاکستان اخلاقی طور پر اپنی ذمہ داری نبھائے، قرارداد خیبرپختونخوا اسمبلی نے افغانستان میں زلزلے سے ہونے والے زخمیوں کو طبی امداد فراہم ک...

افغانستان زلزلے میں زخمیوں کو بغیر ویزا پاکستان منتقل کیا جائے،(خیبرپختونخوا اسمبلی میں متفقہ قرارداد منظور)

بھارت نے بڑا سیلابی ریلا چھوڑ دیا، بڑے سیلاب کا خدشہ وجود - پیر 01 ستمبر 2025

  بھارت نے سلال ڈیم کے تمام گیٹ کھول دیے ،پانی چھوڑنے کی باضابطہ اطلاع نہیں دی گئی، پنجاب ہیڈ مرالہ کے مقام پر بڑے سیلاب کا خدشہ ، تریموں ہیڈ ورکس کے مقام پر پانی کی آمد میں مسلسل اضافہ سلال ڈیم کے گیٹ کھولنے سے 8لاکھ کیوسک کا سیلابی ریلا پاکستان پہنچے گا، پنجاب کے تین...

بھارت نے بڑا سیلابی ریلا چھوڑ دیا، بڑے سیلاب کا خدشہ

سندھ میں سُپر فلڈ کا خطرہ، مراد علی شاہ کی محکمہ آبپاشی کو الرٹ رہنے کی ہدایت وجود - پیر 01 ستمبر 2025

  9 لاکھ کیوسک کا ریلا بھی آیا تو کچے کا پورا علاقہ ڈوب جائے گا، لوگوں کا انخلا کریں گے ، انسانی زندگی اور لائیواسٹاک کا تحفظ ہماری ترجیح ہے ، کچے کے لوگوں کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے 8لاکھ سے 11لاکھ کیوسک پانی آئے گا ، اگر 9لاکھ کیوسک کا ریلا آیا تو شاہی بند کو خطرہ ہے ، ...

سندھ میں سُپر فلڈ کا خطرہ، مراد علی شاہ کی محکمہ آبپاشی کو الرٹ رہنے کی ہدایت

چینی ٹیکنالوجی قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے سودمند ثابت ہوگی ، وزیراعظم وجود - پیر 01 ستمبر 2025

  انٹرنیشنل میڈیکل سینٹر ، پاک چین جوائنٹ لیب منصوبوں کومزید فعال بنایا جائے، شہباز شریف وزیراعظم کی نیشنل ارتھ کوئیک سمیولیشن سینٹر میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور ریسکیو ٹیکنالوجیز پر بریفنگ وزیر اعظم شہباز شریف نے واضح کیا ہے کہ پاکستان میں حالیہ سیلاب سے نمٹنے کے لیے قومی...

چینی ٹیکنالوجی قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے سودمند ثابت ہوگی ، وزیراعظم

پنجاب میں بارشیں، سیلاب متاثرین کی مشکلات میں اضافہ وجود - پیر 01 ستمبر 2025

چنیوٹ، وزیرآباد، گجرات، ننکانہ صاحب ، نارووال میں صورت حال مزید خراب دریاؤں میں طغیانی برقرار،پاکپتن، اوکاڑہ، وہاڑی، ملتان میں بھی بارش ریکارڈ پنجاب کے مختلف شہروں میں کئی گھنٹوں سے جاری موسلادھار بارش نے سیلاب میں ڈوبے متاثرین کی مشکلات میں اضافہ کر دیا، متعدد علاقے بجلی س...

پنجاب میں بارشیں، سیلاب متاثرین کی مشکلات میں اضافہ

پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں ،14لاکھ افراد کی نقل مکانی، 1500 دیہات سیلاب کی لپیٹ میں ،اموات 30 ہوگئیں وجود - هفته 30 اگست 2025

  پنجاب کو 4دہائیوں کے تباہ کن سیلاب کا سامنا، سیکڑوں دیہات کو تہس نہس کر دیا اور اناج کی فصلیں ڈبو دیں،چناب سے بڑا سیلابی ریلہ جھنگ میں داخل، رواز برج کے قریب شگاف لگا دیا گیا،پی ڈی ایم اے ہر متاثرہ خاندان کو 10 لاکھ معاوضہ ملے گا،گھوٹکی میں سیکڑوں ایکڑ پر کھڑی گنا،کپ...

پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں ،14لاکھ افراد کی نقل مکانی، 1500 دیہات سیلاب کی لپیٹ میں ،اموات 30 ہوگئیں

فیلڈ مارشل کا سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ، متاثرین کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی وجود - هفته 30 اگست 2025

  سیلاب سے متاثرہ تمام مذہبی مقامات کو اصل حالت میں بحال کیا جائیگا، سیالکوٹ سیکٹر، شکرگڑھ، نارووال اوردربار صاحب کرتارپور کے علاقوں کا جائزہ لیا،سید عاصم منیر کی متاثرہ سکھ برداری سے ملاقات اقلیتوں اور ان کے مذہبی مقامات کا تحفظ ریاست اور اس کے اداروں کی ذمہ داری ، پا...

فیلڈ مارشل کا سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ، متاثرین کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی

وزیرِ اعظم کاسیلابی صورتحال پر اعلیٰ سطح کا اجلاس بلانے کا فیصلہ وجود - هفته 30 اگست 2025

  شہباز شریف نے آبی ذخائر کی تعمیر کی حکمت عملی پر کام شروع کر دیا ، ورکنگ پیپر صوبائی حکومتوں سے شیٔر کیا جائیگا موسمیاتی تبدیلی ایک حقیقت،مون سون کے اثرات سے بروقت نمٹنے کیلئے موثر پالیسی مرتب کرنے پر کام جاری وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کے احکامات پر موسمیاتی تبدیل...

وزیرِ اعظم کاسیلابی صورتحال پر اعلیٰ سطح کا اجلاس بلانے کا فیصلہ

امریکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سہولتیں فراہم کرنے کی یقین دہانی وجود - هفته 30 اگست 2025

محسن نقوی سے قائم مقام امریکی سفیر کی ملاقات، امریکا میں مطلوب پاکستانیوں کے حوالے سے تبادلہ خیال گفتگو میںبارڈر سکیورٹی، انسداد منشیات، کوسٹ گارڈز اور فرانزک کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق وزیر داخلہ محسن نقوی نے امریکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں ہر ممکن سہولتیں فراہم ک...

امریکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سہولتیں فراہم کرنے کی یقین دہانی

پاکستان کی نئی راکٹ فورس کمانڈ کا قیام،پاک فوج نے مودی سرکارکے مذموم جنگی عزائم خاک میں ملا دیے وجود - هفته 30 اگست 2025

  مودی کے بڑھتے جنگی جنون کے پیشِ نظر پاکستان نے یومِ آزادی پر آرمی راکٹ فورس کمانڈ کے قیام کا اعلان کیا ہندو انتہا پسند جماعت بی جے پی کی کٹھ پتلی مودی سرکار کی جنگی جنونیت کیلئے مستقل ڈراؤنا خواب ہے،الجزیرہ رپورٹ پاکستان کی نئی راکٹ فورس کمانڈ کا قیام مودی سرکار ...

پاکستان کی نئی راکٹ فورس کمانڈ کا قیام،پاک فوج نے مودی سرکارکے مذموم جنگی عزائم خاک میں ملا دیے

مضامین
کچھ نیا ہونے والا ہے ؟ وجود منگل 02 ستمبر 2025
کچھ نیا ہونے والا ہے ؟

بھارتی ووٹر لسٹوں سے مسلمانوں کا اخراج وجود منگل 02 ستمبر 2025
بھارتی ووٹر لسٹوں سے مسلمانوں کا اخراج

روشن مثالیں وجود منگل 02 ستمبر 2025
روشن مثالیں

ہم اپنے مجرم آ پ ہیں! وجود منگل 02 ستمبر 2025
ہم اپنے مجرم آ پ ہیں!

نائب صدر کے انتخاب میں امیت شاہ کا سیلف گول وجود پیر 01 ستمبر 2025
نائب صدر کے انتخاب میں امیت شاہ کا سیلف گول

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ وجود جمعه 22 نومبر 2024
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ

حقیقتِ تصوف وجود جمعه 01 نومبر 2024
حقیقتِ تصوف

معلم انسانیت مربی خلائق وجود بدھ 25 ستمبر 2024
معلم انسانیت مربی خلائق
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی وجود جمعرات 22 اگست 2024
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی

بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف وجود بدھ 21 اگست 2024
بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف

قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر