... loading ...
توشہ خانہ کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کو تین سال قید اور ایک لاکھ جرمانے کی سزا سنائے جانے کے بعد گرفتار کر کے اٹک جیل میں منتقل کر دیا گیا ہے ۔پی ٹی آئی رہنما اور سابق وفاقی وزیر زلفی بخاری اور عمران خان کے وکیل علی اعجاز بٹر نے ان کی اٹک جیل منتقلی کی تصدیق کی ہے۔ اسلام آباد میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے جج ہمایوں دلاور نے عمران خان کو تین سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی، جس کے بعد انہیں لاہور میں زمان پارک میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کرنے کے بعد بذریعہ موٹروے اسلام آباد لایا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے محکم جیل خانہ جات کے ایک افسرنے بتایا ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی جیل منتقلی کے بعد معمول کے طریقہ کار کے مطابق ان کی گرفتاری کے وارنٹ کو چیک کیا جائے گا۔ اس کے بعد ان کا اگر کوئی سابقہ میڈیکل ریکارڈ یا رپورٹ ہے تو اس کی جانچ کی جائے گی جس کے بعد جیل میں ہی ان کا ایک تازہ میڈیکل ٹیسٹ کروایا جائے گا۔ جیل حکام کے مطابق جیل پہنچنے پر کسی بھی قیدی کا میڈیکل ٹیسٹ کروانا لازمی ہوتا ہے۔ جس کے بعد عمران خان کے پاس موجود ان کی ذاتی اشیا ان سے لے کر حکام کے حوالے کر دی جائیں گی اور وہ جیل کے مال خانے میں رکھی جائیں گی۔ ان اشیاء کو رہائی کے وقت واپس کر دیا جاتا ہے۔ جیل حکام کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کے میڈیکل ٹیسٹ اور ان سے قیمتی اشیا لینے کے بعد انھیں بیرک میں منتقل کر دیا جائے گا۔پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں کو تین کیٹگریز میں رکھا جاتا ہے۔ سی یا کامن کیٹیگری میں ان قیدیوں کو رکھا جاتا ہے جو قتل، ڈکیتی، چوری، لڑائی جھگڑے اور معمولی نوعیت کے مقدمات میں سزا یافتہ ہوں۔ بی یا بیٹر کیٹگری میں ان قیدیوں کو رکھا جاتا ہے جو قتل اور لڑائی جھگڑے کے مقدمات میں تو ملوث ہوں تاہم اچھے خاندان سے تعلق رکھتے ہوں۔ گریجویشن پاس قیدی بھی بی کلاس لینے کا اہل ہوتا ہے۔ جیل حکام کے مطابق اے کلاس کیٹیگری اعلیٰ سرکاری افسران کے علاوہ، سابق وفاقی وزرا اور ان قیدیوں کو دی جاتی ہے جو زیادہ ٹیکس ادا کرتے ہوں۔ جیل کے قوانین کے مطابق عمران خان کو سابق وزیراعظم ہونے کی وجہ سے اے کلاس کیٹیگری دی جا سکتی ہے لیکن اٹک کی جیل کے وارڈن نے بتایا کہ اس جیل میں اے یا بی کلاس کیٹیگری کی سہولت دستیاب ہی نہیں ہے۔ خیال رہے کہ پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کی 42 جیلوں میں سے صرف دو جیلیں ایسی ہیں جہاں پر قیدیوں کے لیے اے کلاس کی سہولتیں مہیا کی گئی ہیں۔ ان دونوں جیلوں میں بہاولپور جیل اور راولپنڈی کی اڈیالہ جیل شامل ہے۔ جیل مینوئل کے مطابق جن قیدیوں کو اے کلاس دی جاتی ہے انھیں رہائش کے لیے دو کمروں پر محیط ایک الگ سے بیرک دی جاتی ہے جس کے ایک کمرے کا سائز نو ضرب 12 فٹ یعنی لمبائی نو فٹ اور چوڑائی 12 فٹ ہوتی ہے۔ قیدی کے لیے بیڈ، ایئرکنڈیشن، فریج اور ٹی وی کے علاوہ الگ سے باورچی خانہ بھی شامل ہوتا ہے۔ اے کلاس کے قیدی کو جیل کا کھانا کھانے کے بجائے اپنی پسند کا کھانا پکانے کی بھی اجازت ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ اے کلاس میں رہنے والے قیدی کو دو مشقتی (کام کرنے والے) بھی دیے جاتے ہیں۔ جیل حکام کا کہنا ہے کہ اے کلاس کیٹگری میں جن مجرموں کو رکھا جاتا ہے اگر وہ گھر سے کھانا منگوانا چاہیں تو پہلے حکومت سے اجازت لینا ہوتی ہے، اس کے علاوہ ایسے مجرموں سے ان کے عزیز واقارب یا ان کے وکلا کی ملاقات کا ہفتے میں ایک دن مقرر ہوتا ہے تاہم اس کا تعین بھی حکومت کی منظوری سے کیا جاتا ہے۔ جیل حکام کے مطابق اگر قیدی چاہے تو دونوں مشقتی ان کے ساتھ رہ سکتے ہیں۔ جیل قوانین کے مطابق جن قیدیوں کو بی کلاس دی جاتی ہے ان کو ایک الگ سے کمرہ اور ایک مشقتی دیا جاتا ہے تاہم اگر جیل سپرنٹنڈنٹ چاہیے تو مشقتیوں کی تعداد ایک سے بڑھا کر دو بھی کر سکتا ہے۔ بی کلاس کے حصول کے لیے کچھ شرائط متعین ہیں جن کی بنیاد پر محکم داخلہ کی منظوری درکار ہوتی ہے۔ سی کیٹیگری جیل میں عام قیدیوں کے لیے ہوتی ہے جنھیں نہ تو گھر سے کھانا منگوانے کی اجازت ہوتی ہے اور نہ ہی کوئی ایسی سہولیات میسر ہوتی ہیں جن کا تعلق اس کی تعلیم یا عہدے کی مناسبت سے ہو۔ پنجاب کی ایک جیل میں اعلیٰ عہدے پر تعینات افسر نے بتایا کہ عثمان بزدار کی حکومت نے سی کلاس کے قیدیوں کو گدا، کولر اور 10 چینل والی کیبل لگوانے کی سہولت دی ہے جس کے لیے سپرٹنڈنٹ کی اجازت درکار ہوتی ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کسی سیاسی قیدی کو سکیورٹی وجوہات کی بنا پر سی کلاس میں بھی عام قیدیوں کے ساتھ نہیں بلکہ الگ کوٹھری میں رکھا جاتا ہے۔ جیل حکام کے مطابق اے اور بی کلاس کے قیدیوں کے لیے بطور خدمت گزار جن افراد کا انتخاب کیا جاتا ہے وہ معمولی جرائم میں ملوث قیدی سی کیٹیگری کے ہی ہوتے ہیں۔ فیصلہ سنانے کے بعد عدالت نے آئی جی اسلام آباد کو عمران خان کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دیتے ہوئے سزا کے وارنٹ جاری کر دیے۔ عدالت کی جانب سے آئی جی اسلام آباد، سپرٹینڈنٹ اڈیالہ جیل کو وارنٹ بھجوائے گئے ہیں۔ وارنٹ کے مطابق جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں مجرم کو مزید چھ ماہ قید کاٹنا ہوگی۔ وارنٹ میں مزید کہا گیا کہ آئی جی اسلام آباد کو چیئرمین پی ٹی آئی کو گرفتار کرکے اڈیالہ جیل بھجوانے کا اختیار دیا جاتا ہے اور سپریٹنڈ اڈیالہ جیل کو اختیار دیا جاتا ہے کہ وہ مجرم عمران خان کو اڈیالہ جیل میں اپنی تحویل میں رکھیں۔
پیچیدہ مسائل بھی بامعنی اور تعمیری مذاکرات کے ذریعے پرامن طور پر حل کیے جا سکتے ہیں،یو این سیکریٹری کا مقبوضہ کشمیر واقعے کے بعد پاکستان، بھارت کے درمیان کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کم کرنے اور بات چیت کے دوبارہ آغاز کے لیے کسی بھی ایسی ک...
پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاقائی حریفوں کی بیرونی معاونت سے کیا گیا تھا۔اقوام متحدہ میں دہشت ...
دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاق...
تنازع زدہ علاقوں کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے یکساں نقطہ نظر اپنایا جائے دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گنا...
زراعت، صنعت، برآمدات اور دیگر شعبوں میں آئی ٹی اور اے آئی سے استفادہ کیا جا رہا ہے 11 ممالک کے آئی ٹی ماہرین کے وفود کو پاکستان آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں، شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کہ ٹیکنالوجی کے شعبے میں تیزی سے تبدیلی آئی ہے ، دو دہائیوں کی نسبت آ...
8 رکنی کونسل کے ارکان میں چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزرا اسحٰق ڈار، خواجہ آصف اور امیر مقام شامل ، کونسل کے اجلاس میں 25 افراد نے خصوصی دعوت پر شرکت کی حکومت نے اتفاق رائے سے نہروں کا منصوبہ واپس لے لیا اور اسے ختم کرنے کا اعلان کیا، نہروں کی تعمیر کے مسئلے پر...
دونوں ممالک کی سرحدوں پر فوج کھڑی ہے ، خطرہ موجود ہے ، ایسی صورتحال پیدا ہو تو ہم اس کے لیے بھی سو فیصد تیار ہیں، ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیں گے ، تینوں مسلح افواج ملک کے دفاع کے لیے تیار کھڑی ہیں پہلگام واقعے پر تحقیقات کی پیشکش پر بھارت کا کوئی جواب نہ...
مودی نے سیاسی حکمت عملی یہ بنائی کہ کیسے مسلمانوں کا قتل عام کرنا ہے، عرفان صدیقی بھارت کی لالچی آنکھیں اب جہلم اور چناب کے پانی پر لگی ہوئی ہیں، سینیٹر علی ظفر سینیٹ اجلاس میں اراکین نے کہاہے کہ دنیا بھر میں کہیں بھی دہشت گردی ہو اس کی مذمت کرتے ہیں، پہلگام واقعہ بھارت کی سو...
پاکستان کی خودمختاری و سلامتی کے تحفظ کی کوششوں کی بھرپور حمایت کرتے ہیں پاکستان کے جائز سکیورٹی خدشات کو سمجھتے ہیں ،پہلگام واقعے کی تحقیقات پر زور چین نے پہلگام واقعے کے معاملے پر پاکستان کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا۔چین کے وزیر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے ...
مل کر مسئلے کا ذمہ دارانہ حل تلاش کیا جائے،مختلف سطح پر سنجیدہ بات چیت جاری ہے امریکہ نہیں سمجھتا اس میں پاکستان ملوث ہے، سعودیہ و ایران ثالثی پیشکش کرچکے ہیں مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں حالیہ واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی اور تناؤ کے درمیان امریکا کا ...
بھارت کے پاکستان پر بے بنیاد الزامات کے وقت ، کارروائی سے واضح ہے یہ کس کے اشارے پر کام کر رہے ہیں، دہشت گردی کے خلاف مہم میں کسی ایک کارروائی میں یہ سب سے زیادہ ہلاکتوں کا ریکارڈ ہے دہشت گرد اپنے غیر ملکی آقاؤںکے اشارے پر پاکستان میں بڑی دہشت گرد کارروائیاں کرنے کے ...
ٹنڈو یوسف قبرستان میں لاوارث میتوں کی تدفین سے روک دیا، ایدھی ترجمان کا احتجاج قبرستان کے گورکن بھی تشدد کرنے والوں میںشامل، ڈپٹی کمشنر حیدرآباد سے مداخلت کی اپیل حیدرآباد کے ٹنڈویوسف قبرستان میں لاوارث میتوں کی تدفین کرنے والے ایدھی رضاکاروں پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا، ج...