... loading ...
دنیا کے معمر ترین آدمی ہوزے پالینو گومز اپنی 128 ویں سالگرہ سے صرف چند روز قبل انتقال ہوگیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ہوزے پالینو گومز برازیل کے علاقے کورریگو ڈو کیفے میں اپنے گھر میں 127 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ وہ 1917 میں بننے والے اپنے میریج سرٹیفیکیٹ کے مطابق، 4 اگست 1895 کو پیدا ہوئے اور انہوں نے اپنی اس طویل عمر میں دنیا کے بہت سے اہم تاریخی لمحات دیکھے جن میں دنیا میں ہونے والا پہلا رگبی لیگ فٹ بال گیم اور ایکس ریز کی دریافت بھی شامل ہیں۔ ایک قانونی مشیر ولیان ہوزے روڈریگس ڈی سوزا نے دعوی کیا کہ ہوزے پالینو گومز کی میریج سرٹیفیکیٹ پر عمر بالکل درست تھی، اگر قانونی مشیر کا یہ دعوی درست ثابت ہوتا ہے تو ہوزے پالینو گومز اسپین کی ماریا برانیاس موریرا کو پیچھے چھوڑ دیں گے جوکہ اس وقت گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق دنیا کی 115 سالہ معمر ترین انسان ہیں۔ ہوزے پالینو گومز نے ایک سادہ اور معمولی انسان تھے جنہوں نے ایک جانوروں کے ٹرینر کے طور پر کام کرکے قدرتی وسائل اور مقامی طور پر تیار کردہ اشیا پر انحصار کیا۔ انہوں نے اپنے خاندان میں بچوں، پوتے پوتیوں اور نواسے نواسیوں سمیت کل 85 افراد کو سوگوار چھوڑا ہے۔ ہوزے پالینو گومز کے بارے میں ان کی پوتی ایلین فریرا کا کہنا تھا کہ ان کی انفرادیت یہ تھی کہ انہیں کوئی صنعتی چیز پسند نہیں تھی وہ صرف دیہی علاقوں کی چیزیں یعنی قدرتی چیزیں پسند کرتے تھے۔ ان کی پوتی نے یہ انکشاف بھی کیا کہ ہوزے پالینو گومز انتقال سے 4 سال پہلے تک گھڑ سواری بھی کیا کرتے تھے۔ اس کے علاوہ، ان کی پوتی ایلین فریرا کا یہ بھی کہنا تھا کہ ولیان ہوزے روڈریگس ڈی سوزا کی دستاویزات دیہی رسم و رواج کی وجہ سے غلط ہو سکتی ہیں لیکن ہمارے خاندان کو عمر کے بارے میں کوئی شک نہیں کیونکہ ہم جانتے ہیں کہ ہوزے پالینو گومز ایک صدی سے زائد عرصہ زندہ رہے۔
جنگ نے خلیج کے ہوائی اڈوں اور پروازوں کو متاثر کیا، ایندھن کی ممکنہ قلت کا خطرہ جیٹ فیول کی قیمت میں اضافے سے ایٔرلائن ٹکٹوں میں اضافے کا خدشہ ہے ایران پر اسرائیلی و امریکی جنگ کے نتیجے میں دنیا کی 20 بڑی ایٔر لائنز کو 53 ارب ڈالرز کا نقصان ہوا ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق...
دیمونا اور عراد میں ایرانی میزائل حملوں کے نتیجے میں متعدد عمارتیں تباہ ،شہر کے مشرقی حصے میں دھماکوں کی اطلاعات،پاسداران انقلاب کا اسرائیلی لڑاکا طیارہ گرانے کا دعویٰ، اسرائیل نے تصدیق نہیں کی نیتن یاہو نے صورتحال کو انتہائی مشکل قرار دے دیا، ریسکیو اداروں کو مزید مضبوط کرنے کی...
ایران تیل و گیس کی تنصیبات ، پانی صاف کرنیوالے پلانٹس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے نظام کو نشانہ بنا سکتا ہے،ابرہیم ذوالفقاری ایران نے 48 گھنٹوں میں آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنیکیلئے اقدامات نہ کیے تو پاور پلانٹس کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے،صدر ٹرمپ ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر...
حکمران طبقہ عیاشیوں میں مصروف ہے جبکہ عوام پر مہنگائی کے بم برسائے جا رہے ہیں غزہ کے بچے اور مجاہدین ملبے کے ڈھیروں میں عید منارہے ہیںاور ا ن کے حوصلے بلند ہیں جماعت اسلامی کراچی کے تحت یکم شوال کو مقامی ہال میں روایتی عید ملن کا انعقاد ہوا جس میں مرکزی ،صوبائی اور کراچی کے ذ...
تیل کی مسلسل فراہمی کیلئے پرعزم ہیں، ہم ٹارگٹڈریلیف کی طرف جائیں گے، محمد اورنگزیب علاقائی کشیدگی اور جنگی حالات سے توانائی انفرااسٹرکچر متاثر ہونے کا خدشہ ہے،میڈیا سے گفتگو وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے عیدالفطر کے موقع پر اہل وطن کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ملک میں استحکا...
سکیورٹی وجوہات کے باعث بانی پی ٹی آئی نمازعید ادا نہیں کر سکے،جیل ذرائع عید کی نماز کے دوران اپنے سیل میں ہی قیام کیا، بچوں سے ٹیلی فون پربات کی ملک بھر کی طرح اڈیالہ جیل میں بھی عید الفطر کی نماز ادا کی گئی۔جیل ذرائع کے مطابق عام قیدیوں نے عید نماز جیل کی جامع مسجد اور امام...
پاکستان کیخلاف سرگرم دہشتگردوں اور ان کے نیٹ ورکس کا جہاں وجود ہوگا، انہیں انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائیوں کے ذریعے ختم کیا جائے گا، خطے میں کشیدگی کم کرنے کیلئے فعال سفارتکاری کر رہا ہے چیف آف ڈیفنس فورس سے اہلِ تشیع مکتبِ فکر کے علماء کی ملاقات ، گمراہ کن پروپیگنڈا اور فرقہ...
رپورٹ میں پاکستانی میزائل پروگرام اور پالیسیاں امریکی سلامتی کیلئے ممکنہ خطرہ قرار،پاکستانی میزائل امریکا تک پہنچنے کے قابل ہو سکتے ہیں، پاک بھارت تعلقات میں کشیدگی کی وجہ سے ایٹمی تصادم کا خطرہ پاکستان مسلسل جدید میزائل ٹیکنالوجی تیار کر رہا ہے جو اس کی فوج کو جنوبی ایشیا سے با...
پی ٹی آئی پنجاب کی قیادت تذبذب کا شکار ،عالیہ حمزہ اور سینٹرل پنجاب کے صدر سزا کے باعث روپوش لاہور کے صدر کسی سے رابطہ ہی نہیں کرتیپنجاب میں تتر بتر تنظیم کو دوبارہ فعال بنانا چیلنج ہوگا، ذرائع عید کے بعد عمران خان کی رہائی کے لیے تحریک شروع کرنے کے معاملے پر پی ٹی آئی کے ا...
ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران اس نوعیت کے دعوے سامنے آتے رہے ہیں، ایران کی طرف سے کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا ،اس خبر کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی علی لاریجانی کی ہلاکت ایرانی حکومت کے خاتمے کے ہمارے منصوبے کا حصہ ہے، ہم ہارڈ لائنر کو نشانہ بنا ...
بس کردیں اور بانی کاعلاج کرائیں، جب ملاقات ہو گی تو انھیں بتائیں گے کتنے لوگوں نے ان سے اظہار یکجہتی کیا،اعتزاز احسن کے شکر گزار وہ آئے اور ہمارے ساتھ بیٹھے ،جدوجہد جاری رکھیں گے اگر عید کے بعد علاج نہ کروایا اور ملاقات نہیں ہونے دی تو حالات بدلیں گے، چیف کمشنر کی بات پر کیسے ی...
امریکہ، اسرائیل طاغوت، شیعہ سنی تفریق پیدا کرنیوالے ان کے آلہ کار ہیں، امیر جماعت اسلامی جماعت اسلامی اسٹیبلشمنٹ نہیں عوامی تائید سے اقتدار چاہتی ہے، حلقہ خواتین کی تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ وزیراعظم بے اختیار، فارم سنتالیس سے آئے...