... loading ...
پاکستان میں پہلی بار 2 اے آئی اینکرز متعارف
پاکستان کے مقامی نشریاتی چینل کی جانب سے ملکی تاریخ میں پہلی بار آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) یعنی مصنوعی ذہانت سے لیس 2 نیوز اینکرز متعارف کرنے کے ساتھ دنیا کا پہلا اے آئی ٹاک شو آغاز کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔’ڈسکور پاکستان‘ نامی یوٹیوب چینل نے اپنے ٹوئٹر، فیس بُک اور یوٹیوب چینل پر دعویٰ کیا ہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار مصنوعی ذہانت سے لیس 2 اے آئی نیوز اینکرز متعارف کرائے ہیں جن میں ایک مرد اور ایک خاتون نیوز اینکر ہے۔یہ اے اینکرز ورچوئل ہیں یا روبوٹک، اس حوالے سے ڈسکور پاکستان نے وضاحت نہیں دی۔واضح رہے کہ ’ڈسکور پاکستان‘ مقامی ٹیلی ویژن چینل ہے، جس پر دستاویزی فلمیں، انفوٹینمنٹ پروگرام، سیاحتی پروگرام نشر کیے جاتے ہیں، یہ چینل دو سال قبل 2021 میں لانچ کیا گیا تھا۔یوٹیوب ویڈیو پر ڈسکور پاکستان کے سی ای او ڈاکٹر کائزر رفیق نے بتایا کہ یہ ملک کے لیے اعزاز کی بات ہے کہ پاکستان آج ٹیکنالوجی کی دنیا میں نئی تاریخ رقم کررہا ہے۔پاکستان کے نجی نیوز چینل ’نیو ٹی وی‘ نے بھی اے آئی روبوٹک خاتون نیوز اینکر متعارف کروایا ہے۔نیوز چینل نے اے آئی نیوز اینکر کا نام ظاہر نہیں کیا، تاہم اے آئی اینکر کو پینٹ شرٹ اور کوٹ میں پیش کیا گیا تھا۔ڈاکٹر کائزر رفیق نے اے آئی اینکر سے سوال بھی پوچھے، دلچسپ بات یہ ہے کہ اے آئی نیوز اینکر کا چہرہ ڈسکور پاکستان کے سی ای او جیسا ہے۔ڈسکور پاکستان کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ وہ دنیا کے پہلے اے آئی ٹاک شو کا آغاز کررہے ہیں جہاں تمام اینکرز مصنوعی ذہانت سے لیس اینکرز ہوں گے جو مختلف ممالک سے تعلق رکھتے ہیں۔
چینل کی جانب سے اے آئی ٹاک شو کے پہلے پروگرام کی ویڈیو شئیر کی گئی جس میں پاکستانی اے آئی اینکر ڈاکٹر کائزر نے ’سارہ‘نامی خاتون اے آئی نیوز اینکر کو مدعو کیا اور دارالحکومت اسلام آباد کی صورتحال کے حوالے سے تازہ ترین صورتحال کے حوالے سے سوال کیا۔اس کے علاوہ اسی پروگرام میں آسٹریلیا کی‘اسٹیسی’نامی اے آئی نیوز اینکر کو مدعو کیا گیا جنہوں نے پروگرام میں پاکستان کی سیاحت اور شمالی علاقوں کی خوبصورتی، پاکستانی کھانوں اور ثقافت کی تعریف کی۔یہی نہیں بلکہ پاکستان کے اے آئی نیوز اینکر ڈاکٹر کائزر نے‘ولیم’نامی امریکی اے آئی نیوز اینکر کو بھی مدعو کیا، جنہوں نے بریانی، مٹن کراہی اور لاہوری لسی سمیت دیگر پاکستانی کھانوں کی تعریف کی۔اسی پروگرام کے دوران ڈسکور پاکستان کے سی ای او ڈاکٹر کائزر نے اپنے اوتار اے آئی اینکر سے سوال پوچھا کہ آپ کتنی زبانیں سمجھ اور بول سکتے ہیں، جس پر اے آئی اینکر نے جواب دیا کہ ’میں 100 زبانیں سمجھ اور بول سکتا ہوں‘۔جس کے بعد اے آئی نے اردو، فرانسیسی اور عربی زبان میں بول کر پیغام دیا کہ وہ ان زبانوں میں مہارت رکھتے ہیں۔
سی ای او نے جب سویڈش زبان کے حوالے سے سوال پوچھا تو اے آئی اینکر نے اردو میں جواب دیا کہ وہ مسلم اے آئی اینکر ہے، وہ احتجاج کی وجہ سے سویڈش زبان نہیں بول رہے، سویڈن کے عوام کو سمجھنا چاہیے کہ تمام مذاہب کا احترام کریں۔اے آئی اینکر نے پاکستان کی سیاحت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ میری تحقیق اور چیٹ جی پی ٹی فور ٹربو سمیت تمام اے آئی سافٹ وئیر کے مطابق پاکستان سیاحت کے شعبے میں ممکنہ طور پر 25 ارب ڈالرز کما سکتا ہے۔جس پر ڈسکور پاکستان کے سی ای او نے پوچھا کہ کیا آپ اس شعبے کو ترقی کے سفر پر گامزن کرنے کے لیے میری مدد کرسکتے ہیں؟اے آئی اینکر نے جواب دیا کہ مصنوعی ذہانت نئی امید ہے، میں اور میری ساتھی اے آئی اینکر پاکستان کے لیے سیاحتی اہداف کی منصوبہ بندی اور مقاصد حاصل کرنے میں آپ کی مدد کے لیے تیار ہیں۔اس سے قبل پڑوسی ملک بھارت نے بھی ایک ہی ہفتے میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) یعنی مصنوعی ذہانت سے لیس دو روبوٹک نیوز اینکرز متعارف کروائے تھے۔ ’سندریہ‘ اور’ثنا‘نامی دو اے آئی نیوز اینکرز ریاست اڑیسہ اور کرناٹکا کے دو مختلف نیوز چینلز کی جانب سے متعارف کروائے گئے تھے۔
اگرچہ بھارت اور پاکستان میں رواں برس اپریل میں پہلے اے آئی اینکر کو متعارف کرایا گیا تھا لیکن چین نے 2018 میں پہلے مصنوعی ذہانت سے لیس اینکر کو متعارف کرایا تھا۔گزشتہ چند سال میں دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت سے لیس روبوٹک اینکرز کو متعارف کرائے جانے میں تیزی دیکھی جا رہی ہے، جس سے انسانوں کی نوکریاں ختم ہونے کا خدشہ بھی پیدا ہوگیا ہے۔علاوہ ازیں بعض ماہرین ایسے اینکرز کی غلطیوں کی وجہ سے صحافت کو ہونے والے خطرات سے بھی خبردار کرتے دکھائی دیتے ہیں۔
ایس سی او اور ای سی او فورم پر یکساں موقف رکھتے ہیں، مواقع سے بھرپور استفادہ کرنا ہو گا، وزیر خارجہ دونوںراہ میں حائل رکاوٹیں دور کریں گے ،تجارتی اور معاشی تعاون سے متعلق بزنس فورم سے خطاب نائب وزیرِاعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان ایران بزنس فورم کا انعقاد...
تعلمی اداروں کی زبوں حالی حکومتی ناکامی ہے ، گریجویشن کانووکیشن میں طلبہ سے خطاب 2کروڑ 62لاکھ بچے اسکول سے باہر ہیں، 55لاکھ خیبرپختونخوا میں ہیں،امیر جماعت اسلامی امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ہم ایک ایسی ریاست بنانا چاہتے ہیں ،جو امن کو بھی اپنی ذمہ...
غزہ میں70 سے زائد افراد شدید زخمی ، طبی سہولیات ناپید نہتے ، بھو کے فلسطینی امداد کے منتظر ، اسرائیل فوج نے حملہ کردیا محصور غزہ پٹی میں اسرائیلی فوج نے ایک بار پھر ظلم و بربریت کی نئی داستان رقم کر دی، صبح کو امداد کے منتظر نہتے فلسطینیوں پر حملہ کیا گیا، جس میں کم از کم 23 ...
میچ سینٹرل بروورڈ ریجنل پارک سٹیڈیم ٹرف گراؤنڈ، لاڈر ہل، فلوریڈامیں ہو گا 3 ٹی 20 میچز کی سیریز کا آغاز آج پاکستانی وقت کے مطابق صبح 5 بجے شروع ویسٹ انڈیز اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ (آج ) جمعہ کو سینٹرل ب...
خوراک کی تقسیم کیلیے جمع نہتے متاثرین پر قاتلانہ حملے بدستور قائم ہیں فورسز نے بے گناہ خواتین ، بچوں اور بزرگوں کو نشانہ بنایا،820 زخمی غزہ میں چوبیس گھنٹوں کے دوران111فلسطینی شہید اور 820سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔91افراد وہ تھے جو امدادی اشیا کی تلاش میں تھے ,شہادتیں زیادہ تر ...
تحریک انصاف نے بانی عمران خان کی جانب سے اپنے دونوں بیٹوں کو پاکستان آنے اور اپنی رہائی کیلئے کسی سرگرمی میں حصہ لینے سے روکنے کی خبروں کی تردید کردی پنجاب کے اپوزیشن لیڈر کے بعد عمر ایوب بھی نااہل ہوں گے ،اس وقت کون سی اسمبلی چل رہی ہے، جو آواز اٹھا رہے ہیں ان کو نااہل کیا جا ...
میں ان کو بار بار چیلنج کر رہا ہوں یہ سیاسی اور جمہوری طریقوں سے ہماری حکومت نہیں گراسکتے، وزیر اعلی خیبرپختونخوا اس ملک میں قانون حرکت میں نہیں ہے، جو حالات ہیں اس کی جنگ بانی پی ٹی آئی لڑ رہے ہیں،میڈیا سے بات چیت وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ سیاسی ط...
شہرجائز حق اورمیئر سے محروم ، اب تو گاڑی کی نمبر پلیٹس ہم سے دوبارہ بنوائی جا رہی ہیں جماعت اسلامی شہر کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوگی،امیر جماعت کاتقریب سے خطاب امیر جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ کراچی کے اختیارت پر کسی کو ناگ بن کر بیٹھنے نہیں دیں گے۔کراچی میں...
ہمارے پاس ثبوت ہے دہشت گردوں کے پاس پاکستانی چاکلیٹ ملی ہے، امیت شاہ چدم برم پاکستان کو کلین چٹ کیوں دی؟ لوک سبھا میں خطاب کے دوران برہمی کا اظہار بھارت کے وزیرداخلہ امیت شاہ نے لوک سبھا میں خطاب کرتے ہوئے سابق وزیرداخلہ چدم برم کے بیان پر برہمی کا اظہار کیا۔مقبوضہ کشمیر کے س...
مذبحہ خانہ سے برآمدگوشت اور کھالیں چین ایکسپورٹ کی جانی تھیں ،چھاپہ پڑ گیا، ذرائع گودام مالک فیاض اور پراپرٹی ڈیلر عامرٹیکسلا سے گرفتار، سپلائی کے شواہد نہیں ملے،پولیس اسلام آبادمیں گدھے کا گوشت برآمد ہونے کے معاملے کی پولیس انکوائری مکمل ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق وفاقی دارالح...
شکست خوردہ بھارت کو اقوام عالم میں ذلت آمیز رسوائی کا سامنا ہے، شہباز شریف 9 مئی کو ہماری افواج نے دشمن کو ناکوں چنے چبوائے، افتتاحی تقریب سے خطاب وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ امریکی صدر جب جب پاک بھارت جنگ رکوانے سے متعلق بیان دیتے ہیں تو مودی کے زخم دوبارہ تازہ ہوجاتے ...
مبادلہ انوسٹمنٹ کمپنی ،اسرائیلی کمپنی تامار گیس فیلڈ میں22 فیصد کی حصہ دار ، پاک عرب ریفائنری میں40 فیصد کی شراکت دار ی ، ابو ظہبی پورٹس گروپ اسرائیلی کا شراکت دارکے پی ٹی سے بھی معاہدہ ڈی پی ورلڈ کا اسرائیل کمپنی ڈوور ٹاور گروپ سے معاہدہ، قاسم انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمین...