... loading ...
عراق نے اسٹاک ہوم میں قرآن مجید کی انتہائی توہین کے واقعے کے خلاف احتجاج میں سوئیڈن کے سفیر کو ملک بدر کرنے کا حکم دیا ہے۔ قبل ازیں سیکڑوں عراقی مظاہرین نے قرآن مجید کی بے حرمتی کے ردعمل میں دارالحکومت بغداد میں سوئیڈش سفارت خانے میں گھس کر آگ لگا دی تھی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عراقی حکومت نے ایک بیان میں کہا کہ سوئیڈن میں سفارت خانے کے ناظم الامور کو بھی واپس بلایا جا رہا ہے۔ عراق کی سرکاری خبررساں ایجنسی نے خبر دی کہ عراق نے اپنی سرزمین پر سوئیڈن کی کمپنی ایرکسن کے کام کرنے کا اجازت نامہ معطل کر دیا۔ سوئیڈن کے وزیر خارجہ ٹوبیاس بلسٹروم نے کہا کہ بغداد میں حملے کے بعد سفارت خانے کا عملہ محفوظ ہے لیکن عراقی حکام ویانا کنونشن کے مطابق سفارت خانے کی حفاظت کی اپنی ذمے داری نبھانے میں ناکام رہے ہیں۔ بلسٹروم نے کہا کہ سفارت خانے پر دھاوا مکمل طور پر ناقابل قبول ہے اور حکومت ان حملوں کی سختی سے مذمت کرتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا:حکومت اپنی مایوسی کا اظہار کرنے کے لیے اعلیٰ سطح پر عراقی نمائندوں کے ساتھ رابطے میں ہے۔ عراقی وزیر اعظم محمد شیاع السودانی کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق عراقی حکومت نے سوئیڈش سفارت خانے کو نذر آتش کرنے کی شدید مذمت کی ہے اور اسے سلامتی کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ بیان میں سفارتی مشنوں کے تحفظ کا عہد کیا گیا ہے۔ لیکن اس میں واضح کیا گیا ہے کہ بغداد نے سوئیڈش حکومت کو خبردارکیا تھا کہ سوئیڈن کی سرزمین پر قرآن پاک کو نذر آتش کرنے کے واقعے کے اعادہ کے بعد سفارتی تعلقات منقطع کردیے جائیں گے۔ سوئیڈن سے عراق کے ناظم الامورکو واپس بلانے کا فیصلہ اس وقت کیا گیا جب اسٹاک ہوم میں قرآن مجید کی توہین کے لیے احتجاج شروع ہوا تھا لیکن اس سے پہلے ہی احتجاجی سفاک شخص قرآن مجید کا نسخہ نذرآتش کیے بغیر واپس چلا گیا تھا۔ سوئیڈش دارالحکومت میں عراقی سفارت خانے کے باہر تارکِ وطن شخص سینتیس سالہ سلوان مومیکا نے دوسری مرتبہ قرآن مجید کی توہین کی ہے لیکن اس مرتبہ اس نے الہامی کتاب کے اوراق نذر آتش نہیں کیے مگراس کے نسخے کی انتہائی بے توقیری کرتے ہوئے اس کو نیچے گرایا اور پاں سے ٹھوکر ماری ہے۔ اسی عراقی تارکِ وطن نے گزشتہ ماہ عیدالاضحی کی نماز کے موقع پر اسٹاک ہوم کی مرکزی مسجد کے باہر اسی طرح کا مظاہرہ کیا تھا اور قرآن مجید کے نسخے کی پہلے بے توقیری کی اور پھر اس کو پولیس کے سامنے نذرآتش کردیا تھا۔ اس دریدہ دہن شخص نے نیا مظاہرہ بغداد میں سویڈن کے سفارت خانے پرمظاہرین کے دھاوے کے بعد کیا ہے۔ عراقی مظاہرین نے سوئیڈش پولیس کی جانب سلوان مومیکا کو قرآن مجید کی بے حرمتی کی دوبارہ اجازت دینے کے خلاف سفارت خانہ پر دھاوا بولا تھا اور احتجاج کیا تھا۔ عراق کے بااثر عالم مقتدی الصدرکے حامی ذرائع ابلاغ سے وابستہ ایک مقبول ٹیلی گرام گروپ کی پوسٹس کے مطابق ہونے والے مظاہرے کی اپیل سوئیڈن میں قرآن کو نذرآتش کرنے کے منصوبے کے خلاف احتجاج کے طور پر کی گئی تھی۔
پیٹرولیم مصنوعات اور سولر سسٹم مزید مہنگا ہونے کا خدشہ،نئے گھروں پر ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کا مطالبہ، اگلے بجٹ کے ٹیکس ہدف میں 16 سو ارب روپے اضافے کی تجویز،ذرائع ایف بی آر اس وقت پیٹرولیم مصنوعات پر جی ایس ٹی کی شرح صفر،چھوٹے کاروبار اور تاجروں پر اثاثوں کی بنیاد پر ٹیکس لگانے کی ...
برطانیہ سمیت وہ ممالک جو ایران کیخلاف جنگ میں شامل نہیں ہوئے اور جیٹ فیول حاصل نہیں کرپارہے آئل امریکا سے خریدیں یا ہمت کرکے آبنائے ہرمز جائیں اور آئل حاصل کرلیں آپ کو اب خود لڑنا سیکھنا ہوگا،ایران کو تباہ کر دیا اور مشکل مرحلہ مکمل ہو چکا ہے،فرانس نے ایران کے قصائی کے حوالے...
جنید اکبر خان کی زیرصدارتخیبر پختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں ایک اہم تنظیمی اجلاس سہیل آفریدی نے اجلاس کے شرکاء کو صوبے کو درپیش اہم معاملات پر تفصیلی بریفنگ دی خیبر پختونخوا کی سیاسی قیادت نے تنظیمی استحکام، موجودہ سیاسی صورتحال اور بانی چیٔرمین عمران خان کی رہائی کے لیے جا...
علیمہ کی ہدایت پر فیصل ترکئی، عاقب اللہ کو کابینہ میں شامل کرنے پر اختلافات کی وجہ بنے مختلف نجی محافل میں ان تقرریوں کے حوالے سے پارٹی کے اندر تنقید کا سلسلہ شروع ہوا خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت میں چند ماہ قبل تک عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کو غیر معمولی اثر و رسوخ حاصل...
صدر مملکت کی زیر صدارت اجلاس، شہباز شریف کی ملاقات، قومی سلامتی کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی غور، مشکل وقت میں معاشی طور پر کمزور طبقات کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا، آصف زرداری ایندھن کے کم استعمال، پبلک ٹرانسپورٹ کے فروغ اور مشترکہ سفری سہولیات کیلئے عوام میں آگاہی پھیلائی جائے،...
ایران کو 48 گھنٹوں میں آبنائے ہرمز کھولنے کا الٹی میٹم،بصورت دیگر امریکا ایرانی تیل کے کنوؤں ،بجلی گھروں اور ڈی سیلینائزیشن پلانٹس کو نشانہ بنا سکتا ہے، امریکی صدرکاسوشل میڈیا پر بیان ٹرمپ نے ایران کے ایندھن اور توانائی ڈھانچے پر حملہ کیا تو خطے میں امریکی توانائی کے انفراسٹرک...
حالیہ ایران پر امریکی فوجی حملے کی وجہ سے پینٹاگون پر بھاری مالی بوجھ آن پڑا ہے 800 سے زائد ٹوماہاک میزائلوں پر 3۔06 ارب ڈالر خرچ ہوئے،سینٹ کام ایران کیخلاف جنگ میں امریکہ نے 26 ارب ڈالر اڑا دیے، اس ایک ماہ کی جنگ کے دوران اخراجات آسمان سے باتیںکرنے لگے جس کی وجہ سے یہ تاری...
خطے میں کشیدگی کے فوری خاتمے کیلئے اجتماعی کوششیں ناگزیر ہیں، شہبازشریف جنگ سے ایران سمیت کئی مسلم ممالک میں جانی و مالی نقصان ہو رہا ہے،پیغام وزیر اعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ ایران اور امریکا کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے پرعزم ہیں، جنگ سے ایران سمیت کئی مسلم ممالک میں جان...
ہمارے جوان زمین پر امریکی فوجیوں کا انتظار کر رہے ہیں تاکہ انہیں آگ لگا کر نشانہ بنائیں اور ان کے علاقائی شراکت داروں کو ہمیشہ کیلئے سزا دیں،ترجمان خاتم الانبیا ہیڈکوارٹرز ایسا اقدام امریکی افواج کے لیے شدید ذلت آمیز نتائج کا باعث بنے گا،ٹرمپ نے امریکی افواج کو دلدل میں دھکیل ...
پاکستان کی میزبانی میں سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کے وزرائے خارجہ کے درمیان بات چیت کا پہلا راؤنڈ ختم،اگلا راؤنڈ جلد ہوگا جس میںتجاویز پر پیش رفت سے ایک دوسرے کو آگاہ کیا جائے گا اسحاق ڈار کی سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں، ایران کی موجودہ صورتحال پر تبادل...
گفتگو کا اردو ترجمہ کروایا ہے ،یہ ایک بیٹے کے باپ کیلئے احساسات تھے جس کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں بانی پی ٹی آئی کے بیٹے کی گفتگو کو جی ایس پی پلس کے ساتھ جوڑ کر غلط بیانی کی جا رہی ہے،نیوز کانفرنس وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے بیٹے کی گفت...
حکومت نے 125 ارب کی خطیر رقم، مختلف بچتوں اور ترقیاتی بجٹ میں کٹوتی کر کے دی وزیراعظم کا ایندھن کی بچت اور کفایت شعاری کے اقدامات پرجائزہ اجلاس سے خطاب وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومتی فیصلوں کی بدولت پٹرولیم مصنوعات کی ملکی ضروریات کیلئے مناسب مقدار موجود ہے۔وزیراعظم ...