وجود

... loading ...

وجود

پاکستانی کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل 19 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی

منگل 18 جولائی 2023 پاکستانی کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل 19 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم 24۔2023 ء کے سیزن میں نیوزی لینڈ کے خلاف دس اضافی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے گی،یہ اس حکمت عملی کا حصہ ہے جس کا مقصد پاکستانی کرکٹ ٹیم کو 2024 ء کے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل تیاری کے بہترین مواقع فراہم کرنا ہے۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم آسٹریلیا میں 14 دسمبر سے 7 جنوری تک آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے تین میچ کھیلنے کے بعد نیوزی لینڈ پہنچے گی جہاں وہ پانچ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے گی جو دراصل ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے اس کی تیاریوں کا آغاز ہوگا۔ یہ پانچ میچز12 سے21 جنوری تک کھیلے جائیں گے۔ شیڈول کے مطابق 12 جنوری کو پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل آکلینڈ میں کھیلا جائیگا ،14 جنوری کووسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ہیملٹن،17 جنوری کوتیسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ڈنیڈن،19 جنوری کوچوتھا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرائسٹ چرچ اور 21 جنوری کوپانچواں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائیگا پاکستانی کرکٹ ٹیم کے دورہ نیوزی لینڈ کے جواب میں نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم اپریل 2024ء میں پاکستان کا دورہ کرے گی جس میں وہ پانچ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے گی۔ اس دورے کی تفصیلات دورہ قریب آنے کے وقت جاری کی جائیں گی۔ان دس اضافی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کا مطلب یہ ہے کہ ویسٹ انڈیز اور امریکہ میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل پاکستانی کرکٹ ٹیم 19 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے گی جن میں دس نیوزی لینڈ کے خلاف تین ہالینڈ کے خلاف دو آئرلینڈ کے خلاف اور چار انگلینڈ کے خلاف ہونگے۔ ان 19 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کے علاوہ پاکستان کرکٹ بورڈ فروری مارچ 2024ئ میں ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کی میزبانی بھی کرے گا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ان اضافی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کو شیڈول کرنے کے لیے نیوزی لینڈ کرکٹ اور ویسٹ انڈیز کرکٹ سے مشاورت کے بعد اپنے فیوچر ٹور پروگرام 2025۔2023 میں معمولی ردو بدل کیا ہے۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے دو ٹیسٹ میچز جو پہلے فروری 2024ء میں پاکستان میں کھیلے جانے تھے اب جنوری 2025ء میں کھیلے جائیں گے اسی طرح پاکستانی کرکٹ ٹیم کا دور? نیوزی لینڈ جو جنوری 2025ء میں ہونا تھا اب اپریل 2025ء میں ہوگا۔ اس دورے میں پاکستانی ٹیم تین ون ڈے انٹرنیشنل اور پانچ ٹی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیلے گی۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ اسی سال اپریل اور مئی میں راولپنڈی اور لاہور میں پانچ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کی دلچسپ سیریز کھیل چکے ہیں جو دو دو سیبرابر رہی تھی۔ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل پاکستان نے نیوزی لینڈ میں کھیلی گئی سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتی تھی جس میں تیسری ٹیم بنگلہ دیش تھی۔ آئی سی سی کی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ٹیم رینکنگ میں نیوزی لینڈ اور پاکستان اسوقت بالترتیب تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں اور دونوں کے درمیان صرف دو پوائنٹس کا فرق ہے۔ دریں اثنا پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم کے دورہ نیوزی لینڈ کے شیڈول کو بھی حتمی شکل دے دی گئی ہے۔پاکستانی ویمنز ٹیم اس سال دسمبر میں نیوزی لینڈ کے خلاف تین ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلے گی جس کے بعد وہ تین ون ڈے انٹرنیشنل کھیلے گی جو آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کا حصہ ہونگے۔شیڈول کے مطابق 3 دسمبر کو پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ڈنیڈن،5 دسمبر کودوسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ڈنیڈن،9 دسمبر کوتیسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کوئنز ٹاؤن،12 دسمبر کوپہلا ون ڈے انٹرنیشنل کوئنز ٹاؤن،15 دسمبر دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل کرائسٹ چرچ اور 18 دسمبر کوتیسرا ون ڈے انٹرنیشنل کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائیگا۔ آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ میں نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز پاکستانی ویمنز ٹیم کی اس سال تیسری سیریز ہوگی۔ اس سے قبل وہ یکم سے چودہ ستمبر تک کراچی میں جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز اور پھر اکتوبر میں بنگلہ دیش کے خلاف اسی کے ملک میں سیریز کھیلے گی۔ پاکستانی ویمنز ٹیم کی آئی سی سی چیمپئن شپ میں آخری دو سیریز ویسٹ انڈیز کے خلاف اپریل 2024 میں پاکستان میں جبکہ مئی 2024میں انگلینڈ کے خلاف انگلینڈ میں ہونگی۔ پاکستانی ویمنز ٹیم نے ابھی تک جو تین سیریز کھیل رکھی ہیں ان میں اس نے سری لنکا کو دو ایک سے اور آئرلینڈ کو تین صفر سے شکست دی ہے جبکہ آسٹریلیا کے خلاف اسے تین صفر سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ دونوں خواتین ٹیمیں ابتک نو نو میچوں پر مشتمل تین تین ون ڈے سیریز کھیل چکی ہیں اور دونوں کے دس دس پوائنٹس ہیں۔ جولائی میں پاکستانی ٹیم کا دورسری لنکاکے دور ان( دو ٹیسٹ ) شامل ہیں، اگست میں پاکستان بمقابلہ افغانستان ( تین ون ڈے انٹرنیشنل ) کھیلے جائینگے ستمبر میں اے سی سی پچاس اوورز کا ایشیا کپ پاکستان اور سری لنکا میں کھیلا جائیگا ۔اکتوبر نومبر آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ بھارت میں کھیلا جائیگا ،دسمبر جنوری۔ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کا دورہ آسٹریلیا کے دور ان ( تین ٹیسٹ ) کھیلے جائینگے ۔جنوری میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کا دورہ نیوزی لینڈ ہوگا ( پانچ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل) کھیلے جائینگے ،اپریل میں نیوزی لینڈ ٹیم کا دورہ پاکستان کے دوران( پانچ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل) کھیلے جائینگے مئی میں پاکستانی ٹیم کا دورہ ہالینڈ کے دوران ( تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ) دورہ آئرلینڈ (دو ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ) دورہ انگلینڈ کے دوران ( چار ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل) کھیلے جائینگے، جون میں آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 می ںویسٹ انڈیز اور امریکہ میں کھیلا جائیگا۔اگست میں بنگلہ دیش کا دورہ پاکستان کے دوران( دو ٹیسٹ ) کھلے جائینگے ،اکتوبر میں انگلینڈ کا دورہ پاکستان ہوگا ( تین ٹیسٹ ) کھیلے جائینگے ،نومبر میں پاکستانی ٹیم کا دورہ آسٹریلیا ہوگا ( تین ون ڈے انٹرنیشنل اور تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ) کھیلے جائینگے، نومبر دسمبر میں پاکستانی ٹیم کا دورہ زمبابوے ہوگا ( دو ٹیسٹ تین ون ڈے انٹرنیشنل اورتین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ) کھیلے جائینگے ،دسمبر جنوری میں پاکستانی ٹیم کا دورہ جنوبی افریقہ ( دو ٹیسٹ تین ون ڈے انٹرنیشنل اور تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ) کھیلے جائینگے، جنوری میں ویسٹ انڈیز کا دورہ پاکستان ( دو ٹیسٹ اور تین ون ڈیانٹرنیشنل) کھیلے جائینگے ،فروری میں نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کا دورہ پاکستان کے دور ان ( سہ فریقی ون ڈے سیریز ) کھیلی جائے گی ،فروری مارچ میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 پاکستان میں ہوگا ،اپریل میں پاکستانی ٹیم کا دورہ نیوزی لینڈ کے دور ان ( تین ون ڈے انٹرنیشنل اور پانچ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ) کھیلا جائیگا ،مئی میں بنگلہ دیش کا دور ہ پاکستان ہوگا جس دوران( تین ون ڈے انٹرنیشنل اور تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل) کھیلے جائینگے۔


متعلقہ خبریں


سپریم کورٹ ، تمام عدالتوں کو لائیو ا سٹریمنگ سروس فراہمی کا فیصلہ وجود - هفته 26 اکتوبر 2024

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے سپریم کورٹ کی تمام عدالتوں کو لائیو سٹریمنگ سروس فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔سپریم کورٹ ذرائع کے مطابق چیف جسٹس نے سپریم کورٹ کے جج جسٹس محمد علی مظہر کو ٹاسک دے دیا، منصوبے کے تحت سپریم کورٹ کی تمام کورٹ رومز میں لائیو سٹریمنگ سروس فراہم کی جائے گی۔ذرائع ن...

سپریم کورٹ ، تمام عدالتوں کو لائیو ا سٹریمنگ سروس فراہمی کا فیصلہ

سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس8 نومبرکو طلب کرلیا گیا وجود - هفته 26 اکتوبر 2024

نئے تعینات ہونے والے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس طلب کر لیا۔سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس 8 نومبر کو طلب کیا گیا ہے جبکہ چیف جسٹس نے انسداد دہشت گردی عدالتوں کے ججز کی میٹنگ بھی طلب کرلی۔ دوسری جانب اے ٹی سی ججز کی میٹنگ سات نومبر کو طلب کی گئی ہے جس میں جج...

سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس8 نومبرکو طلب کرلیا گیا

چیف جسٹس نے پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کی تشکیلِ نو کردی وجود - هفته 26 اکتوبر 2024

چیف جسٹس سپریم کورٹ یحییٰ آفریدی نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کی تشکیلِ نو کردی۔ججز کمیٹی میں تبدیلی آرڈیننس کے تحت عمل میں لائی گئی۔ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس کے تحت چیف جسٹس پاکستان کو کمیٹی کے تیسرے ممبر کی نامزدگی کا اختیار دیا گیا تھا۔پریکٹس اینڈ پروسیجر ...

چیف جسٹس نے پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کی تشکیلِ نو کردی

نئے چیف جسٹس کے حلف اٹھانے کے بعد ججزروسٹر جاری وجود - هفته 26 اکتوبر 2024

سپریم کورٹ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کے حلف اٹھانے کے بعد سپریم کورٹ نے ججز روسٹر جاری کردیا۔28 اکتوبر سے یکم نومبر تک کا بنچز کا روسٹر جاری کر دیا گیا ہے ، پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے تحت رجسٹرار نے روسٹر جاری کردیا، سپریم کورٹ کے 8 بنچز 28 اکتوبر سے مقدمات کی سماعتیں کریں گے ۔سپریم...

نئے چیف جسٹس کے حلف اٹھانے کے بعد ججزروسٹر جاری

زین قریشی ڈپٹی پارلیمانی لیڈر عہدے سے مستعفی وجود - هفته 26 اکتوبر 2024

پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی زین قریشی نے بطور ڈپٹی پارلیمانی لیڈر استعفیٰ دے دیا۔انہوں نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر بطور ڈپٹی پارلیمانی لیڈر رکن قومی اسمبلی استعفیٰ دینے کا اعلان کیا اور اس کی وجہ پارٹی کی جانب سے دیے جانے والے شوکاز کو قرار دیا۔زین قریشی نے لکھا کہ ...

زین قریشی ڈپٹی پارلیمانی لیڈر عہدے سے مستعفی

قاضی فائزعیسیٰ نے عدلیہ میں مداخلت کے دروازے کھولے ،سینئرجج منصور علی شاہ کی شدید تنقید وجود - جمعه 25 اکتوبر 2024

سپریم کورٹ کے سینئرجج جسٹس منصور علی شاہ نے رجسٹرارسپریم کورٹ خط لکھ کر چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے اعزاز میں فل کورٹ ریفرنس میں شرکت نہ کرنے کی وجوہات بتادیں، جسٹس منصور علی شاہ نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے فل کورٹ ریفرنس میں شرکت سے انکارکیا، جسٹس منصور ...

قاضی فائزعیسیٰ نے عدلیہ میں مداخلت کے دروازے کھولے ،سینئرجج منصور علی شاہ کی شدید تنقید

مولانا فضل الرحمن نے عام انتخابات کا مطالبہ کر دیا وجود - جمعه 25 اکتوبر 2024

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے 27ویں ترمیم آنے پر مزاحمت کرنے کااعلان کر دیا، 27ویں ترمیم آنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا یہ اتنا آسان نہیں ہے،عام انتخابات دوبارہ ہونے چاہئیں، ابھی اپوزیشن میں ہوں حکومت میں جانے کا کوئی ارادہ نہیں،چنیوٹ میں میڈیا سے گفتگو...

مولانا فضل الرحمن نے عام انتخابات کا مطالبہ کر دیا

غزہ میں خاندان کے 13بچوں سمیت 38افراد شہید وجود - جمعه 25 اکتوبر 2024

اسرائیلی فوج نے غزہ میں ایک ہی خاندان کے 13بچوں سمیت 38افراد کو شہید کردیا۔خلیجی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے خان یونس کے علاقے المنارہ میں حملہ کرتے ہوئے 14بچوں سمیت 38 افراد کو شہید کردیا جب کہ شہید ہونے والے 13 بچوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اس...

غزہ میں خاندان کے 13بچوں سمیت 38افراد شہید

پانی چوروں کیخلاف گرینڈ آپریشن، 4 تالاب مسمار وجود - جمعه 25 اکتوبر 2024

محکمہ سیکیورٹی واٹرکارپوریشن نے حب کینال کے اطراف میں گڑھوں اورپانی چوری کیلئے بنائے گئے چار تالابوں کومسمار کردیا۔ترجمان واٹرکارپوریشن کے مطابق محکمہ سیکیورٹی واٹر کارپوریشن نے رینجرز کے ہمراہ پانی چوروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے حب کینال کے اطراف گڑھوں اورپانی چوری کیلئے بنائے ...

پانی چوروں کیخلاف گرینڈ آپریشن، 4 تالاب مسمار

کراچی میں چکن گونیا تیزی سے پھیلنے لگا وجود - جمعه 25 اکتوبر 2024

کراچی میں رواں سال مئی سے ستمبر تک چکن گونیا کے نو سو چھپن مشتبہ کیسز سامنے آئے۔۔۔ محکمہ صحت سندھ نے چکن گونیا کیسز کے اعداد شمار جاری کردیئے۔۔محکمہ صحت سندھ کے مطابق متاثر کیسز میں سے سات سو تیرہ افراد کی اسکریننگ کی گئی۔۔ ایک سو باہتر افراد میں چکن گنیا کی تصدیق ہوئی۔۔۔ طبی ما...

کراچی میں چکن گونیا تیزی سے پھیلنے لگا

بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا وجود - جمعرات 24 اکتوبر 2024

بانیٔ پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی رہائی کی روبکار جاری کر دی گئی جس کے بعد انہیں اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا۔ اس سے قبل اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے بشریٰ بی بی کی رہائی کی روبکار پر دستخط کیے تھے۔ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے باہر اضافی سیکیورٹی تعینات کر دی گئی ہے، جیل...

بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا

توہین عدالت کیس: عمران خان کو آج 3 بجے عدالت پیش کرنے کا حکم وجود - جمعرات 24 اکتوبر 2024

بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کے ساتھ وکلا کی آن لائن میٹنگ کرانے اور تین بجے عدالت پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے ایڈووکیٹ فیصل چودھری کی بانی پی ٹی آئی سے جیل میں...

توہین عدالت کیس: عمران خان کو آج 3 بجے عدالت پیش کرنے کا حکم

مضامین
27 اکتوبر1947، بھارت کا کشمیر پر غاصبانہ قبضہ وجود اتوار 27 اکتوبر 2024
27 اکتوبر1947، بھارت کا کشمیر پر غاصبانہ قبضہ

آئین اور ورلڈ بینک وجود اتوار 27 اکتوبر 2024
آئین اور ورلڈ بینک

شریف خاندان کا بلٹ پروف وضو اور جاوید چوہدری کی کالم نگاری وجود اتوار 27 اکتوبر 2024
شریف خاندان کا بلٹ پروف وضو اور جاوید چوہدری کی کالم نگاری

یحییٰ سنوار ایک تحریک کا نام تھا! وجود هفته 26 اکتوبر 2024
یحییٰ سنوار ایک تحریک کا نام تھا!

بھارتی جوہری ہتھیاروں کا تحفظ انتہائی ناقص وجود هفته 26 اکتوبر 2024
بھارتی جوہری ہتھیاروں کا تحفظ انتہائی ناقص

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
معلم انسانیت مربی خلائق وجود بدھ 25 ستمبر 2024
معلم انسانیت مربی خلائق

امیر المومنین، خلیفہ ثانی، پیکر عدل و انصاف، مراد نبی حضرت سیدنا فاروق اعظم رضی اللہ عنہ… شخصیت و کردار کے آئینہ میں وجود پیر 08 جولائی 2024
امیر المومنین، خلیفہ ثانی، پیکر عدل و انصاف، مراد نبی حضرت سیدنا فاروق اعظم رضی اللہ عنہ… شخصیت و کردار کے آئینہ میں

رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت وجود بدھ 13 مارچ 2024
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی وجود جمعرات 22 اگست 2024
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی

بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف وجود بدھ 21 اگست 2024
بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف

قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر