وجود

... loading ...

وجود

عدل و انصاف کا دُہرا معیار

جمعه 26 مئی 2023 عدل و انصاف کا دُہرا معیار

ڈاکٹر سلیم خان

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اتر پردیش کی سرکار ابھی عتیق احمد سے فارغ نہیں ہوئی تو مختار انصاری کے پیچھے پڑ گئی لیکن اس بیچ ایک طویل انتظار کے بعد الٰہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بینچ نے پربھات گپتا قتل معاملہ میں اپنا فیصلہ سنادیا۔ لکھیم پور کھیری کے تکونیا تھانہ علاقے کے اندرمیں 22 سالہ نوجوان پربھات گپتا کوسن 2000 میں گھر جاتے ہوئے گولی مار کر سربازار ہلاک کر دیا گیا تھا ۔ اس وقت پربھات سماجوادی پارٹی کے یوتھ ونگ کے رکن تھے ، جبکہ ٹینی بی جے پی سے وابستہ تھے ۔ان دونوں کے درمیان سیاسی رسہ کشی ایک فطری بات تھی۔ اس معاملے میں اجے مشرا عرف ٹینی کو تین دیگر ملزمین کے ساتھ نامزد کیا گیا تھا۔ کیس کی سماعت کے بعد کھیری کی ایک سیشن عدالت اجے مشرا اور دیگر ملزمان کو ثبوت کی عدم دستیابی کی وجہ سے بری کر دیا تھا۔ اجئے مشرا ٹینی جیسے خونخوار ڈان کو مقامی عدالت کے لیے مجرم ٹھہرانا خطرے سے خالی نہیں تھا۔ یہ وہی اجئے مشرا ہے جس کے بیٹے آشیش نے 3 اکتوبر2021 کو جیپ سے چارکسانوں کو کچل دیا تھا۔ یہ واقعہ بھی اسی تکونیا گاوں میں پیش آیا تھا جہاں باپ پرپربھات گپتا کے قتل معاملہ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ بیٹا باپ سے بھی آگے بڑھ گیا اور اس کے تشدد میں کل 8 لوگ مارے گئے تھے ۔ان میں 4 کسان، ایک مقامی صحافی، دو بی جے پی کارکن شامل تھے ۔ اس مجرم پیشہ باپ بیٹے پر یہ کہاوت صادق آتی ہے کہ ” باپ پر پوت پتا پر گھوڑا بہت نہیں تو تھوڑا تھوڑا”۔
اجئے مشرا ٹینی کی رہائی سے متعلق ہونے والے فیصلے کے خلاف اس وقت کی ریاستی حکومت نے 2004 میں ہائی کورٹ کے اندر اپیل دائر کی تھی۔حکومت کی یہ دلیل تھی کہ پنچایت انتخابات کو لے کر ٹینی کا طالب علم رہنما سے تنازعہ چل رہا تھا اس لیے پربھات گپتا کو اجئے مشرا ٹینی اور دوسرے ملزم سبھاش ماما نے گولی ماری تھی۔ اس واقعے کے عینی شاہدین بھی تھے لیکن ان کی گواہی کو ٹرائل کورٹ نے نظر انداز کر دیا تھا ۔ اس پر مدعا علیہ نے دلیل دی تھی کہ مبینہ عینی شاہد کی گواہی کو اس لیے قابل اعتبار نہیں سمجھا گیا کیونکہ عینی شاہد اس دکان کا ملازم تو تھا جہاں یہ واقعہ پیش آیا لیکن واردات کے دن وہ دکان کھلی ہی نہیں تھی حالانکہ ملازم کی موجودگی کا دکان کے کھلے یا بند ہونے سے کوئی تعلق ہی نہیں بنتا۔ قتل کا شاہد بند دکان کے باہر چھٹی کے دن بھی موجود ہوسکتا ہے لیکن عدالت نے موقعِ واردات پر عینی شاہد کی موجودگی کو مشکوک قرار دے کر اجے مشرا ٹینی کو فیصلہ سنا کر 2004 میں بری کر دیا تھا ۔یہی وجہ ہے کہ ریاستی حکومت نے اسی وقت اس فیصلے کے خلاف ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔
وطن عزیز میں عدالتی معاملات کا ٹلنا کوئی حیرت کی بات نہیں ہے ۔ یہ مقدمہ ٢٢ سال چلا اور پھر پچھلے سال 10 نومبر( 2022) کو عدالت نے شنوائی کے بعد فیصلہ سنانے کے بجائے اسے محفوظ رکھ لیا نیز کچھ نکات کی وضاحت کے لیے دوبارہ سماعت کی ۔ مرکزی وزیر کے خلاف فیصلہ سنانے میں ہچکچاہٹ ایک فطری بات ہے ۔ امسال 21 فروری کو اس کیس کی سماعت کے بعد لکھنؤ بنچ نے دوسری بار فیصلہ سنانے کی جرأت نہیں کی اور اسے پھرمحفوظ رکھ لیا ۔ اس قتل کا الزام چونکہ مرکزی وزیر مملکت اجئے مشرا ٹینی پر تھا اس لیے ماہ رواں میں مشرا کو پھر سے بری کر دیا گیا۔ یوگی حکومت اپنے آپ کو ہندو سماج کا محافظ بناکر پیش کرتی ہے ایسے میں اسے پربھات گپتانامی مقتول کی حمایت زور و شور کرنی چاہیے تھی لیکن ایسا نہیں ہوا۔ اس لیے کہ گپتا کے قتل کا الزام کسی مسلمان پر نہیں تھا۔ یوگی سرکار غنڈہ گردی اور قتل و غارتگری کے خلاف صفر برداشت کا ڈھنڈورا پیٹتی ہے ۔ وہ اگر اس معاملے میں مخلص ہوتی تو سیشن کورٹ کے فیصلے کی مخالفت میں ہائی کورٹ کے اندر ایسے شواہد پیش کرتی کہ عدالت کے لیے ان سے صرفِ نظر کرنا مشکل ہوجاتا مگر چونکہ اپنے مرکزی وزیر کو بچانا تھااس لیے ڈھیلا ڈھالا رخ اختیار کیا گیا ۔
بی جے پی والے سماجوادی اور دیگر سیاسی جماعتوں پر غنڈوں بدمعاشوں کی سرپرستی کا الزام لگاتے ہیں لیکن اس کو اگر قتل و غارتگری سے پر ہیز ہوتا تو ایک ایسے شخص کو مرکزی وزیر بناکر وزارت داخلہ جیسے شعبے میں وزارت داخلہ کا قلمدان نہیں دیا جاتا جس پر ایسے سنگین الزامات لگے تھے ۔ ملک کی پولیس اسی وزارت کے تحت آتی ہے اس لیے اس سے یہ توقع کیسے کی جائے کہ وہ اپنے آقا کے خلاف ثبوت جمع کرے گی۔ اس رویہ کا نتیجہ اس کے سوا اور کیا ہوسکتا تھا کہ سیشن کورٹ کے ذریعہ اجئے مشرا ٹینی کو بری کیے جانے کا فیصلہ برقرار رکھا جاتا اور وہی ہوا۔ ملک کی عدالت میں یہ ہمت نہیں ہے کہ مرکزی اور ریاستی سرکار کی جانب نگاہِ غلط بھی ڈال سکے ۔ اتر پردیش میں گینگسٹر ایکٹ کے تحت بلڈوزر کا چلنا اور جائیداد کی قرقی عام بات ہے ۔ حکومت اپنی مقبولیت بڑھانے کے لیے انکاونٹر کرنے سے بھی نہیں چوکتی لیکن ایسی کوئی کارروائی مشرا خاندان کے خلاف نہیں ہوئی ۔ اترپردیش میں ایک طرف ٹینی جیسا باپ رہا ہوجاتا ہے اور اس کے بیٹے کو سیاسی رسوخ کے سبب ضمانت مل جاتی ہے مگرسابق رکن اسمبلی مختار انصاری کے خلاف جولائی 2001 میں اُسری چٹی گینگ وار کے سلسلے میں نیا قتل کا مقدمہ درج کرلیا جاتا ہے ۔
حیرت کی بات یہ ہے شروع میں مختار انصاری اس کیس میں گواہ تھے ، لیکن 22 سال بعد سیاسی دشمنی کے سبب انہیں ملزم بناکر آئی پی سی کی دفعہ 302 (قتل) کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے ۔یہ 15 جولائی 2001 کا واقعہ ہے جس میں مختار انصاری اور ان کے حریف برجیش سنگھ کے درمیان غازی پور ضلع کے اُسری چٹی میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ اس واقعہ میں مختار انصاری کے سرکاری گنر منوج رائے اور رام چندر سمیت تین لوگ مارے گئے ۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ مختار انصاری بھلا خود اپنے سرکاری محافظ پر گولی کیونکر چلا سکتے ہیں؟ لیکن متوفی منوج رائے کے والد شیلیندر کمار رائے کے ذریعہ ایف آئی آر درج کرائی گئی اور مقدمہ بن گیا۔ حال میں شیلیندر کمار رائے نے لکھنؤ میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (لا اینڈ آرڈر) پرشانت کمار سے ملاقات کی تھی اور انصاری کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔اس وقت پرشانت کمار نے یہ سوال نہیں کیا کہ اتنے عرصہ کے بعد اسے یہ خیال کیوں آیا جبکہ ٦ سال سے اترپردیش میں یوگی جی کا راج ہے ۔ اُسری چٹی کیس کی سماعت بھی اسی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج-1 (ایم پیـایم ایل اے ) درگیش پانڈے کی عدالت میں جاری
ہے ۔انہوں نے انصاری کو حال میں ایک مقدمہ سے رہا کردیا ہے ۔
سابق رکن اسمبلی مختار انصاری کو کس طرح جعلی مقدمات میں پھنسایا جارہا ہے اس کا ایک ثبوت اس وقت سامنے آیا جب ان کو غازی پور سے ایم پیـایم ایل اے کورٹ نے اسی طرح کے ایک قتل کی کوشش کے معاملے میں بے قصور قرار دے دیا۔ اس معاملے میں گزشتہ 6 مئی کو مختار انصاری کی طرف سے زبانی بحث کی گئی تھی۔ اس کے بعد عدالت نے فیصلہ سنانے کے لیے 17 مئی کی تاریخ طے کی تھی۔ سال 2009 میں غازی پور کے محمد آباد کوتوالی میں سابق ایم ایل اے کے خلاف یہ معاملہ درج ہوا تھا جس میں ان کو راحت ملی ۔ یہ معاملہ بھی عجیب ہے کہ ابتداء میں اس کے اندر مختار انصاری کہیں بھی نہیں تھے ۔ میرحسن نام کے ایک شخص نے محمدآباد تھانے میں سونو یادو کے خلاف قتل کا معاملہ درج کرایا تھا۔ اس معاملے کی جانچ کے دوران پولیس نے مختارانصاری پر دفعہ 120 بی کے تحت مقدمہ درج کرکے قتل کی کوشش اور سازش کرنے کا الزام لگا دیا ۔ اس معاملے میں لمبی بحث چلی اور دونوں فریق کی طرف سے اپنے اپنے موقف عدالت کے سامنے رکھے گئے ۔ اس کے بعد عدالت نے مختارانصاری کو بری کردیا حالانکہ سونو یادو جس کے خلاف شروع میں مقدمہ درج کیا گیا تھا وہ تو پہلے ہی رہا ہوچکا ہے ۔
اس رہائی کے بعد بھی مختار انصاری کا جیل سے نکلنا ممکن نہیں ہوگا کیونکہ انہیں اس طرح کے کئی معاملات میں ملوث کیا گیا ہے ۔رکن اسمبلی کرشنانند رائے قتل معاملہ میں مختار انصاری کو 10 سال قید کی سزا سنائی جاچکی ہے نیز ان پر 5 لاکھ روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا تھا ۔ مختار انصاری کو یہ سزا غازی پور کے ایم پیـایم ایل اے کورٹ نے سنایا تھا ۔اس کے بعد یہ معاملہ سیشن کورٹ اور پھر عدالت عالیہ میں جائے گا۔ بعید نہیں کہ اوپری عدالت میں اس معاملے کا بھی وہی حشر ہو جو میر حسن کے قضیہ میں ہوا ہے ۔ ویسے پولیس حراست میں پریاگ راج کے اندر عتیق احمد اور ان کے بھائی اشرف کے قتل کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کرنے کے لیے داخل کردہ درخواست پرسپریم کورٹ نے سماعت سے اتفاق کرلیا ہے ۔سپریم کورٹ کے وکیل وشال تیواری نے مطالبہ کیا ہے کہ سپریم کورٹ کے سابق جج کی سربراہی میں ایک آزاد ماہر کمیٹی اس معاملہ کی تحقیقات کرے نیز 2017 سے اب تک پولیس کی جانب سے کیے گئے 183 انکاؤنٹروں کی بھی تفتیش کی جائے ۔ یہ تفتیش اگر غیر جانبداری سے ہوجائے تو یوگی ادیتیہ ناتھ کا جیل جانا لازم ہے لیکن اس سے پہلے انہیں اقتدار سے بے دخل کرنا ضروری ہے کیونکہ سپریم کورٹ سے بھی سرکار دربار کے خلاف کسی جرأتمندانہ فیصلے کی امید بہت کم ہے ۔کسی ملک اور سماج میں اگر عدل و انصاف میں تفریق و امتیاز ہوتو اس کے سارے بلند بانگ دعویٰ کھوکھلے ہوجاتے ہیں۔
٭٭٭


متعلقہ خبریں


مضامین
امن دستوں کا عالمی دن وجود منگل 30 مئی 2023
امن دستوں کا عالمی دن

محسنوں کو خراج عقیدت وجود منگل 30 مئی 2023
محسنوں کو خراج عقیدت

الحمرا آرٹ کونسل اور لوٹ سیل وجود منگل 30 مئی 2023
الحمرا آرٹ کونسل اور لوٹ سیل

عمرانی انقلاب کی ناکامی وجود پیر 29 مئی 2023
عمرانی انقلاب کی ناکامی

بخشش کا بہانہ وجود پیر 29 مئی 2023
بخشش کا بہانہ

اشتہار

تجزیے
نوجوانوں کو کڑی سزاؤں کی نہیں محبت کی ضرورت ہے وجود منگل 23 مئی 2023
نوجوانوں کو کڑی سزاؤں کی نہیں محبت کی ضرورت ہے

کراچی میں میئرشپ کی دوڑ وجود منگل 23 مئی 2023
کراچی میں میئرشپ کی دوڑ

قومی اسمبلی میں مذاکرات کی راہ ہموار ہوگئی وجود پیر 22 مئی 2023
قومی اسمبلی میں مذاکرات کی راہ ہموار ہوگئی

اشتہار

دین و تاریخ
پڑوسیوں کے حقوق شریعت اسلام کی نظر میں وجود جمعرات 11 مئی 2023
پڑوسیوں کے حقوق شریعت اسلام کی نظر میں

غزوہ احد، پس منظر، حقائق اور نتائج وجود جمعه 05 مئی 2023
غزوہ احد، پس منظر، حقائق اور نتائج
تہذیبی جنگ
کرناٹک، حجاب پر پابندی، ایک لاکھ مسلمان لڑکیوں نے سرکاری کالج چھوڑ دیے وجود پیر 13 فروری 2023
کرناٹک، حجاب پر پابندی، ایک لاکھ مسلمان لڑکیوں نے سرکاری کالج چھوڑ دیے

توہین آمیز مواد نہ ہٹانے پر وکی پیڈیا بلاک کر دیا گیا وجود هفته 04 فروری 2023
توہین آمیز مواد نہ ہٹانے پر وکی پیڈیا بلاک کر دیا گیا

برطانوی رکن پارلیمنٹ کی پاکستانیوں سے متعلق بیان پر معافی وجود بدھ 01 فروری 2023
برطانوی رکن پارلیمنٹ کی پاکستانیوں سے متعلق بیان پر معافی
بھارت
بھارت میں تمام 62 کنٹونمنٹ بورڈ ختم کرنے کا اعلان وجود بدھ 03 مئی 2023
بھارت میں تمام 62 کنٹونمنٹ بورڈ ختم کرنے کا اعلان

بھارت جی ٹوئنٹی اجلاس کی ممکنہ ناکامی کا ملبہ پاکستان پر ڈالنے کی کوشش کرنے لگا وجود جمعه 21 اپریل 2023
بھارت جی ٹوئنٹی اجلاس کی ممکنہ ناکامی کا ملبہ پاکستان پر ڈالنے کی کوشش کرنے لگا

اترپردیش میں 76 فیصد طلباء کا کسی نہ کسی عارضے میں مبتلا ہونے کا انکشاف وجود جمعه 07 اپریل 2023
اترپردیش میں 76 فیصد طلباء کا کسی نہ کسی عارضے میں مبتلا  ہونے کا انکشاف

راہول گاندھی کی نا اہلی، کانگریس پارٹی کا قانونی جنگ لڑنے کا اعلان وجود هفته 25 مارچ 2023
راہول گاندھی کی نا اہلی، کانگریس پارٹی کا قانونی جنگ لڑنے کا اعلان
افغانستان
افغان صوبہ کنڑ میں فائرنگ، کالعدم ٹی ٹی پی کمانڈر نور سعید محسود ہلاک وجود جمعرات 23 فروری 2023
افغان صوبہ کنڑ میں فائرنگ، کالعدم ٹی ٹی پی کمانڈر نور سعید محسود ہلاک

طالبان قیادت میں غیر معمولی اختلافات، وزیرداخلہ سراج الدین حقانی کی اعلی قیادت پر تنقید وجود هفته 18 فروری 2023
طالبان قیادت میں غیر معمولی اختلافات، وزیرداخلہ سراج الدین حقانی کی اعلی قیادت پر تنقید

سعودیہ کے بعد امارات نے بھی افغانستان میں سفارت خانہ بند کر دیا وجود پیر 06 فروری 2023
سعودیہ کے بعد امارات نے بھی افغانستان میں سفارت خانہ بند کر دیا
شخصیات
انقلابی شاعر حبیب جالب کو ہم سے بچھڑے 30 برس بیت گئے وجود اتوار 12 مارچ 2023
انقلابی شاعر حبیب جالب کو ہم سے بچھڑے 30 برس بیت گئے

جسٹس (ر) ملک محمد قیوم انتقال کر گئے وجود جمعه 17 فروری 2023
جسٹس (ر) ملک محمد قیوم انتقال کر گئے

معروف ہدایت کار، اداکار اور ٹی وی میزبان ضیاء محی الدین انتقال کر گئے وجود پیر 13 فروری 2023
معروف ہدایت کار، اداکار اور ٹی وی میزبان ضیاء محی الدین انتقال کر گئے
ادبیات
اردو کے ممتاز شاعر احمد فراز کا یوم ولادت وجود جمعرات 12 جنوری 2023
اردو کے ممتاز شاعر احمد فراز کا یوم ولادت

کراچی میں دو روزہ ادبی میلے کا انعقاد وجود هفته 26 نومبر 2022
کراچی میں دو روزہ ادبی میلے کا انعقاد

مسجد حرام کی تعمیر میں ترکوں کے متنازع کردار پرنئی کتاب شائع وجود هفته 23 اپریل 2022
مسجد حرام کی تعمیر میں ترکوں کے متنازع  کردار پرنئی کتاب شائع