وجود

... loading ...

وجود

ہمیں کسی دشمن کی ضرورت ہے؟

هفته 13 مئی 2023 ہمیں کسی دشمن کی ضرورت ہے؟

حمیداللہ بھٹی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

سپریم کورٹ نے عمران خان کی گرفتاری کو غیر قانونی قراردیتے ہوئے اُنھیںد وبارہ ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کی حالانکہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے قانون کے مطابق قرار دیاتھا کسی عدالتی فیصلے کی تشریح یا تبصرہ تو قانونی ماہر ین کاہی کام ہے۔ ویسے ایک ساد ہ سا سوال ہے کہ اگر گرفتاری قانون کے مطابق تھی تو عدالت ِ عالیہ نے رجسٹرارکو ایف آئی آردرج کرانے، سیکریٹری داخلہ اور آئی جی اسلام آباد کو توہین ِ عدالت کے نوٹس جاری کرنے کی ہدایت کیوں کی؟ پراسیکیوٹر کی طرف سے یہ کہنا کہ ورانٹ پر کسی بھی جگہ عمل ممکن ہے اور مزاحمت کاخطرہ ہوتوعدالت سمیت قانون کسی بھی جگہ گرفتاری کی اجازت دیتا ہے لیکن یہ بتانے سے قاصر رہے کہ کیا کسی نے وارنٹ کی تعمیل کرائی اورکیاکسی گھر یا جگہ پر گرفتاری کے وقت کھڑکیاں اور دروازے توڑنے کا عمل بھی قانونی ہے ۔المختصر درخواست ضمانت دائر ہونے سے قبل بزورگرفتاری کی قانون میں کہیں اجازت نہیں علاوہ ازیں لاہورسے اسلام آباد آتے ہوئے راستے میں بڑی آسانی سے گرفتار کیاجا سکتا تھا۔ بادی النظرمیں حکومتی خواہش تھی کہ اپوزیشن رہنماکو نشانِ عبرت بنایاجائے لیکن اِس دوران اعلیٰ عدالت میں پیش فردسے عدالتی احاطے میں ہتک آمیز سلو ک اورتوڑ پھوڑ نا قابلِ فہم ہے۔ حارث اسٹیل کیس میں سپریم کورٹ کے عدالتی احاطے سے اسی طرح ہونے والی گرفتاری پرعدالت نے گرفتارشخص کو رہا کرنے کا حکم دیا۔ عدالتی نظیر موجود ہونے کے باوجود ایک شخص کو گرفتار کرنا، تشدد کا نشانہ بنانااور وکلا کے سر پھاڑ دینا بظاہر قانون سے تجاوز ہے ۔
عمران خان ایک ایسی سحر انگیز شخصیت ہیں جن کے متعلق ہر بات کو پزیرائی ملتی ہے اُن کی گرفتاری بھی عالمی میڈیا میں شہ سرخی بن گئی جو عالمی ردِ عمل کا موجب بنی یورپی یونین نے کشیدہ وقت میں تحمل سے کام لینے کی اپیل کی زلمے خلیل زاد نے گرفتاری افسوسناک قرار دیتے ہوئے مذمت کی یواین او کے جنرل سیکرٹری انتونیو گوتریس نے بھی فریقین سے صبرو تحمل کی ہدایت کی۔ امریکہ نے بھی چاہے محتاط ہی مگر ردِعمل دیا۔کچھ سابق سفارتکاروں کا کہنا تھا کہ جس طرح 2000 میں سعودیہ نے مشرف اور نواز بحران حل کرایا اب بھی فریقین میں تلخی دورکراسکتا ہے مگر ہمیں سوچنا ہوگاکہ بحران کے ایام میں ہماری قیادت ہربارکیوں ناکام رہتی ہے؟کہیں ایسا تو نہیں کہ بحران حل کرنے کی صلاحیت و اہلیت سے ہی عاری ہے تو کیا کسی دشمن کا سامنا کرنے کے قابل ہے؟
حکومت کی پوری کوشش ہے پی ٹی آئی کے مدِ مقابل فوج کو لاکھڑا کیا جائے یہ سوچ یا کوشش قومی سلامتی کے مفاد میں نہیں ملک کوبدترین اندرونی وبیرونی چیلنجز درپیش ہیںجن کا سامناسیاسی عدمِ استحکام سے ممکن نہیںنازک حالات سیاسی قیادت سے ٹھہرائو ، رواداری اور برداشت کے متقاضی ہیں اگر حکومت نے طاقت کا مظاہرہ کیا ہے تو عمران خان کی گرفتاری پر بھی شدید ردِعمل آیا جس کی تائید نہیں کی جا سکتی بہترہے سیاستدان اپنی لڑائیاں پارلیمنٹ کے فلور پرلڑیں گرفتاری کے دوران رینجر اور پولیس نے طاقت کا مظاہرہ کیا تو پی ٹی آئی کے کارکنوں نے اپنے قائد کی گرفتاری پر شدیدجذباتی ردِ عمل دیا جس سے لاقانونیت کاتاثربنا یہ وقت طاقت کے مظاہرے اورجذباتی ردِ عمل کا نہیں کیونکہ اِس طرح ملک کا تشخص داغدار ہوتاہے کاش سیاستدان مل بیٹھیں اور نظامِ انصاف سے بالا کاروائیوں کے تدارک کا کوئی ایسانتیجہ خیز طریقہ کار بنائیں جس سے مستقبل میںکسی کو شاہراہیں بند کرنے اور حساس تنصیبات پر چڑھائی کی جرات نہ ہو یہ سب قانون کی عملداری سے ہی ممکن ہے مگر فیصلے سے پہلے مریم اورنگزیب کی طرح گھر جلانے کی دھمکیاں دینے پر ہی توجہ مرکوز رکھنی ہے تو بہتری کی توقع پوری نہیں ہوسکتی مریم نواز جیسی ایک سینئر سیاستدان کا چیف جسٹس سپریم کورٹ کو پی ٹی آئی میں شمولیت کا مشورہ عدالتی نظام پرکُھلا عدمِ اعتماد ہے حالانکہ اسی نظام سے نہ صرف نواز شریف کی بیرونِ ملک روانگی ممکن ہوئی بلکہ شہباز شریف ،اسحاق ڈار اور شہاز شریف کے صاحبزادوں کو نیب مقدمات سے ریلیف ملا ۔
شہباز شریف کے بارے عام تاثر یہ ہے کہ وہ انتقامی کاروائیوں پر یقین نہیں رکھتے بلکہ سب سے بنا کر رکھنے کی کوشش کرتے ہیں اسی خو نے اُنھیں اقتدار میں آنے کی راہ ہموار کی مگر اُن کے ہمرکاب کئی ایسے چہرے ہیں جن کی اولیںکوشش عمران خان کو سیاسی میدان سے باہر کر ناہے تاکہ آمدہ انتخاب میں باآسانی کامیاب ہو سکیں رانا ثنا اللہ ،راجہ ریاض ،میاں جاوید لطیف اور خواجہ آصف جیسے لوگ جلتی میں تیل ڈالنے کی کوشش کرتے ہیں حالانکہ باربار پچیس مئی 2022 کے واقعات کی دھمکیاں دینے والے وزیرِ داخلہ اب فیصل آباد میں اپنے گھر کو محفوظ بنانے کا خاطر خواہ بندوبست تک نہ کر سکے لہذابہتر ہے کہ سب مل بیٹھیں اورنہ صرف تشدد،حملے اور مارکٹائی جیسے واقعات کو دوبارہ رونما ہونے سے روکنے کا یقینی بندوبست کریں بلکہ آزادانہ و صاف شفاف انتخابات کا متفقہ طریقہ کاربنائیں ایسا ہونے سے نہ صرف سیاست میں مداخلت کے دروازے بند ہوجائیں گے بلکہ کسی کو عسکری قیادت پر اُنگلی اُٹھانے کا موقع بھی نہیں ملے گا اور نہ ہی کسی کو کسی اِدارے پر حملے کی جرات ہوگی نیز الیکشن کمیشن کے فیصلوں پر بھی عام آدمی کے اعتماد میں اضافہ ہوگا ظاہرہے طریقہ کار طے ہونے کے باوجود کوئی خلافِ قانون حرکت کا مرتکب ہوگا تو قانون خود راستہ بنائے گااور زمہ دار کے خلاف تادیبی کاروائی ہوسکے گی۔
وطنِ عزیز میں رواں ہفتے جس قسم کے واقعات دیکھنے کو ملے ایسا پہلی بار نہیں ہوا بلکہ 1971 کی پاک بھارت جنگ سے قبل ہی مشرقی پاکستان میں عوامی حلقوں کی طر ف سے عسکری قیادت پر الزامات لگنے لگے تھے جو قیامِ بنگلہ دیش پر منتج ہوئے سقوطِ ڈھاکہ کے بعد زوالفقار علی بھٹو کو پھانسی دینے کے واقعہ سے عسکری قیادت کو نشانہ بنانے کی رفتار مزید تیز ہوئی نہ صرف عسکری املاک کو نشانہ بنایا جاتا رہا بلکہ قومی ائر لائن کے طیاروں کو اغوا کرنے اور پھر بدلے میں پی پی رہنمائوں کو رہا کرانے کی روایت پروان چڑھی بے نظیر بھٹو کی المناک موت پر سندھ میں شدید ردِ عمل آیا نہ صرف سرکاری املاک پر حملے ہوئے بلکہ لسانی تعصب کی وجہ سے کئی بے گناہ اور معصوم لوگوں کو موت کے گھاٹ اُتار دیا گیا آصف زرداری اسی جذباتی فضامیں پاکستان کھپے کا نعرہ لگا نے کے عوض اقتدار میں آئے اور صدرِ پاکستان بنے لیکن پانچ برس اقتدار میں ہونے کے باوجود اپنی اہلیہ کی موت کا باعث بننے والے عوامل اور زمہ داران کا تعین نہ کر سکے اب بھی حکومت کا اہم حصہ ہونے کے باوجود بلاول بھٹو کی والدہ کے قاتلوں کی نشاندہی کے حوالے سے بے نیازی برقرار ہے ہمارے اِس میں شائبہ نہیں کہ ہمارے نظام میں خرابیاں ہیں جو انتقامی کاروائیوں کاباعث بنتی ہیں ۔ عمران خان کے خلاف جاری ورانٹ پر یکم مئی کی تاریخ درج ہے جس دن پورے ملک میں چھٹی ہوتی ہے صاف مطلب یہ ہے کاغذی کاروائی عدالتوں کو مطمئن کرنے کے لیے مکمل کی گئی ایسی حرکتیں بدگمانیاں بڑھاتی ہیں جانے حکمرانوں کب احساس کریں گے یقین سے کچھ نہیں کہا جا سکتااسی لیے ہم کہہ سکتے ہیں کہ اپنے دشمن ہم خود ہیں مزید کسی دشمن کی ہمیں ضرورت نہیں چینی وزیرِ خارجہ چن گانگ حال ہی میں مشورہ دے کرگئے ہیں کہ ترقی کرنے ہے تو سیاسی استحکام لائیں مگرایک گرفتاری سے انتشارو افراتفری میں اضافہ کردیاگیا جسے کسی طور دانشمندنہ فیصلہ نہیں کہا جا سکتا حکومت کے لیے بہتر ہے قانون کی عملداری کو یقینی بنائے لیکن یہاں تو قانون کو استعمال کرنے کا جنون ہے ۔
عسکری قیادت ملکی دفاع کی ضامن ہے اِس پر حملے کرنا یا الزامات لگانا دفاعی لائن کمزور کرنے کے مترادف ہے مگرگزشتہ کئی دہائیوں سے عسکری قیادت کواندرونی وبیرونی دبائوکا سامنا اورمسلسل دہشت گرد حملوں کی زد میں ہے ٹی ٹی پی اور مٹھی بھرراہ گم کردہ قوم پرستوں کابھی خاص طورپر نشانہ ہے کچھ عرصہ سے سیاسی قیادت بھی الزام تراشی میں پیش پیش ہے اینٹ سے اینٹ بجانے کا مزموم بیان آج بھی وطن پرستوں کو یادہے قومی اسمبلی میں نام لیکر فوج پر تنقید کرنا اور جلسوں میں نام لیکر مخالفانہ نعرے لگوانا بھی کسی کو نہیں بھولا۔ 2012 میں ایک صحافی نے اپنی گاڑی کے نیچے بم لگانے کا ذمہ دار تلاش کرنے کامطالبہ کرتے ہوئے ایک مخصوص اِدارے کی طرف اشارہ کیابعد میں اسی صحافی پر کراچی میں حملہ ہوتا ہے تو ایک نجی چینل مسلسل اڑتالیس گھنٹے اُس وقت کے ڈی جی آئی ایس آئی جنرل ظہیر الا سلام کی تصویر دکھا کر بدنام کرتارہا۔حالانکہ مضروب بے ہوش تھا جب تین چاردن بعد ہوش آیا تو پولیس آفیسران کے روبرو نشاندہی کرتے ہوئے ایف آئی آر کے اندراج کی استدعا کی۔ نواز شریف نے بطور وزیراعظم چھان بین کے لیے چیف جسٹس کی سربراہی میں ایک کمیشن بھی تشکیل دیا عمران خان بھی حاضر سروس ایک اعلیٰ انٹیلی جنس آفیسر کو دودفعہ قاتلانہ حملے کا ذمہ دار قرار دیتے ہیں نواز شریف اقتدار سے رخصتی کو عسکری وعدالتی سربراہ سے اپنی ناچاقی قرار دیتے ہیں۔ عمران خان بھی اپنے خلاف کامیاب ہونے والی عدمِ اعتمادکاذمہ دار اندرونی و بیرونی عوامل کوقرار دیتے ہیں۔ قوم پرست رہنما مصائب و مشکلات کا ذمہ دار عسکری قیادت کو ٹھہراتے ہیں جس ملک میں قیادت کے منصب پر فائز شخصیات کاایساطرزِ عمل ہو، ذرادل پر ہاتھ رکھ کر بتائیے ہمیں مزید کسی دشمن کی ضرورت ہے ؟
٭٭٭


متعلقہ خبریں


مضامین
سندھ طاس معاہدہ کی معطلی وجود جمعه 02 مئی 2025
سندھ طاس معاہدہ کی معطلی

دنیا کی سب سے زیادہ وحشت ناک چیز بھوک ہے وجود جمعه 02 مئی 2025
دنیا کی سب سے زیادہ وحشت ناک چیز بھوک ہے

بھارت کیا چاہتا ہے؟؟ وجود جمعرات 01 مئی 2025
بھارت کیا چاہتا ہے؟؟

انڈیا کھلے معاہدوں خلاف ورزی کا مرتکب وجود جمعرات 01 مئی 2025
انڈیا کھلے معاہدوں خلاف ورزی کا مرتکب

پاکستان میں بھارتی دہشت گردی وجود جمعرات 01 مئی 2025
پاکستان میں بھارتی دہشت گردی

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ وجود جمعه 22 نومبر 2024
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ

حقیقتِ تصوف وجود جمعه 01 نومبر 2024
حقیقتِ تصوف

معلم انسانیت مربی خلائق وجود بدھ 25 ستمبر 2024
معلم انسانیت مربی خلائق
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی وجود جمعرات 22 اگست 2024
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی

بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف وجود بدھ 21 اگست 2024
بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف

قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر