... loading ...
کے الیکٹرک نے بجلی کی قیمت میں 3 روپے 70 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا۔ نیپرا اتھارٹی کے مطابق کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں اضافہ مارچ کی ماہانہ فیلو ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا۔ نیپرا کے اعلان کے مطابق اس اضافے کا اطلاق کے الیکڑک کے لائف لائن صارفین پر نہیں ہو گا۔نیپرا حکام کا کہنا ہے کہ کے الیکڑک نے مارچ میں اپنے ذرائع سے 26 روپے 44 پیسے فی یونٹ بجلی پیدا کی جبکہ وفاق سے ملنے والی بجلی کی لاگت 9 روپے 50 پیسے فی یونٹ رہی۔ چئیرمین نیپرا کے مطابق گزشتہ 5،7 سال میں کے الیکڑک نے زیادہ بہتری نہیں دکھائی۔ درآمدی فیول پر بجلی کی پیداوار انتہائی مہنگی ہوچکی ہے۔ کے الیکٹرک حکام نے کہا کہ سوئی سدرن سے ملنے والی ایل این جی کی قیمت میں 14 فیصد، سی پی پی اے سے ملنے والی بجلی کی قیمت میں 41 فیصد جبکہ پاکستان ایل این سے ملنے والی ایل این جی کی قیمت میں 20 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ کے الیکڑک نے 1900 میگاواٹ بجلی اپنے سسٹم میں شامل کی۔ بجلی کی پیداواری صلاحیت میں 19 فیصد بہتری لائی گئی ہے۔کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 3 روپے 70 پیسے فی یونٹ اضافے سے کراچی کے شہریوں پر 5 ارب 47 کروڑ 10 لاکھ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ جبکہ کے الیکٹرک کے منافع کی شرح میں مزید اضافہ ہوجائے گا۔
بجلی کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سے ملک کا درمیانہ طیقہ اور کاروباری طبقہ متاثر ہو تاہے۔ توانائی کسی ملک کی معیشت کے لیے بہت ضروری ہے۔ اس کی مثال انسانی جسم سے بھی دی جائے تو پتہ چلتا ہے کہ ایک جسم میں اگر توانائی کم ہو جائے تو وہ ضعف کا شکار ہو جاتا ہے۔ بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے پیداواری لاگت بڑھ رہی ہے۔ کوئی بھی صنعت اپنی پوری صلاحیت کے ساتھ کام نہیں کر پا رہی ہے کیونکہ اس کی توانائی کی ضرورت پوری نہیں ہو رہی۔اس صورت حال کی وجہ سے بہت سی کمپنیوں نے بجلی کا اپنا انتظام کر لیا ہے۔ لیکن اس عبوری انتظام سے ان کامسئلہ حل نہیں ہوا ہے اور ان میں سے بیشتر کمپنیوں کو حکومت کے مقررہ نرخوں سے کہیں زیادہ رقم خرچ کرنا پڑتی ہے فائدہ صرف یہ ہے کہ بجلی کی اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے اب ان کی مشینوں کا پہیہ نہیں رکتا اور وہ بروقت برآمدی آرڈر پورے کرکے نئے آرڈر حاصل کرلیتے ہیں جس سے جہاں ان کی آمدنی میں اضافہ ہوتا وہیں حکومت کو زرمبادلہ بھی مل جاتاہے لیکن اس کا سب سے بڑا نقصان یہ ہوتا ہے کہ پاکستان میں بننے والی اشیا کی پیداواری لاگت میں اضافہ ہوجاتا ہے اور بیرون ملک اسے دوسرے ملکوں کی تیار کردہ اشیا کے مقابلے میں بیچنا مشکل ہوجاتاہے جس کا اثر ہماری برآمدات پر پڑتا ہے اور صنعت کاروں کی تمام تر کوششوں کے باوجود ملک کے زر مبادلے کی آمدنی میں اضافہ نہیں ہو پاتا، اور بجلی پیدا کرنے کا اپنا انتظام مہنگا ہونے کی وجہ سے زیادہ تر فیکٹریاں اب بھی سرکار کی بجلی پر انحصار کر نے پر مجبورہیں جس کی وجہ سے بجلی کی طلب کا دباؤ اپنی جگہ موجود ہے اور عام شہری کو شدید گرمی میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے عذاب کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس صورت حال نے عام شہری، تاجر، صنعت کار، کسان، طالب علم اور ملازم پیشہ افراد سبھی کو نفسیاتی اور ذہنی الجھنوں اور مالی پریشانیوں کا شکار بنا دیا ہے مہنگائی اور بے روزگاری نے درمیانے طبقے کے مسائل میں حد درجہ اضافہ کیا ہے جب کہ غیریقینی اور پیداواری لاگت کے بڑھنے سے کاروباری طبقہ اور صنعت کار پریشانی کا شکار ہوئے ہیں۔ اگر کوئی طبقہ اس بحران سے متاثر نہیں تو وہ ملک کا حکمران طبقہ یا ایسے افراد ہیں جنھوں نے ملکی دولت کو بد دیانتی اور بد عنوانی سے لوٹا ہے۔ بدقسمتی سے یہی طبقہ عوام کی حالیہ پریشانیوں کو مسلسل نظرانداز کرتے ہوئے کے الیکٹرک کو کسی بھی قسم کی لگام ڈالنے کو تیار نہیں۔
آر ایل این جی سے گھریلو صارفین کو معیاری ایندھن کی فراہمی ممکن ہوگی،شہبازشریف خوشی کا دن ہے،پورے ملک کے عوام کا ایک دیرینہ مطالبہ پورا ہوگیا، تقریب سے خطاب وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے ملک بھر میں گھریلو گیس کنکشن کھولنے کا اعلان کردیا۔اسلام آباد میں گھریلو گیس کنکشن کی...
نوجوان اس ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں،طلباو طالبات کی ہزاروں میں ٹیسٹ میں شرکت نوجوان نہیں مستقبل میں سیاسی قبضہ گروپ مایوس ہوگا، بنو قابل پروگرام سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ نوجوان اس ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں، نوجوانوں کو ساتھ ملا کر نومبر میں...
ڈی جی آئی ایس پی آر نے میرے خلاف پریس کانفرنس کی، وفاقی وزرا نے گھٹیا الزامات لگائے میرے اعصاب مضبوط ، ہم دلیر ہیں، کسی سے ڈرنے والے نہیں، سہیل آفریدی کی پریس کانفرنس وزیر اعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ وفاق سے اپنے حقوق طاقت کے زور پر لیں گے ، صوبے میں امن ل...
27 اکتوبر 1947 کو بھارت نے اپنی فوجیں اتاری تھیں اوربڑے حصے پر ناجائز قبضہ کیا مقبوضہ کشمیر کی آزادی کی جدوجہد جاری رہے گی، کل جماعتی حریت کانفرنس کی پریس کانفرنس کشمیریوں نے بھارتی جارحیت کے خلاف آج دنیا بھر میں یوم سیاہ منانے کا اعلان کر دیا۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہن...
افغانستان بھارت کی پراکسی کے طور پر کام کر رہا ہے، 40 سال تک افغانوں کی مہمان نوازی کی افغان مہاجرین نے روزگار اور کاروبار پر قبضہ کیا ہوا ہے، خواجہ آصف کی میڈیا سے گفتگو وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے اگر افغان طالبان کے ساتھ مذاکرات سے معاملات طے نہیں پاتے تو پھر...
پاکستان کا آبی دفاع اور خودمختاری کا عزم،طالبان رجیم دریائے کنڑ پر بھارتی حکومت کے تعاون سے ڈیم تعمیر کرکے پاکستان کو پانی کی فراہمی روکناچاہتی ہے،انڈیا ٹو ڈے کی شائع رپورٹ افغان وزیر خارجہ کے دورہ بھارت کے بعد پانی کو بطور سیاسی ہتھیاراستعمال کرنے کی پالیسی واضح ہو گئی،بھارت ک...
صوبے ایک خاندان، بلوچستان کی ترقی پاکستان کی مجموعی خوشحالی سے جڑی ہے،شہباز شریف پورا پاکستان ایک فیملی،کہیں بھی آگ لگے اسے مل کر بجھانا ہوگا، ورکشاپ کے شرکا سے خطاب وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے قومی یکجہتی اور ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پورا پاکستان ایک گ...
ویکسین لگانے جائو تو کہا جاتا ہے کہ یہ سازش ہے،لوگوں کو مریض بننے سے بچانا ہے یہاں ہیلتھ کیٔر نہیں،ویکسین 150 ممالک میں استعمال ہوچکی ہے،تقریب سے خطاب وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے کہا ہے کہ گلگت سے کراچی تک سیوریج کا نظام ٹھیک نہیں۔ویکسین لگانے جائو تو کہا جاتا ہے کہ یہ سازش ...
ایڈمرل نوید اشرف نے کریکس ایریا میں اگلے مورچوں کا دورہ کیا اور آپریشنل تیاریوں اور جنگی استعداد کا جائزہ لیا پاک بحریہ کی دفاعی صلاحیتیں ساحل سے سمندر تک بلند حوصلوں کی طرح مضبوط اور مستحکم ہیں،آئی ایس پی آر سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف کا کہنا ہے کہ سرکریک سے جیوانی...
افغان سرزمین سے ہونیوالی دہشت گردی پر بات ہوگی، عالمی برادری سے کیے وعدے پورے کریں،دوحا مذاکرات کے تحت افغانستان کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں، ترجمان دفتر خارجہ پاکستان اسرائیل کے مغربی کنارے کے حصوں کو ضم کرنے کی کوششوں کی سخت مذمت کرتا ہے، ہم فلسطین کاز کے لیے اپنی بھرپور ح...
ضامن مفرور ہونے پرپیش کردہ پراپرٹی بحق سرکار قرق کرنے کا حکم جاری کردیا ملزمہ ہر جگہ موجود ہوتی ہے لیکن عدالت پیش نہیں ہوتی، عدالت کے سخت ریمارکس انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے وارنٹ گرفتاری کے باوجود علیمہ خان کے پیش نہ ہونے پر شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کرنے اور بینک ...
صوبے میں تمام فیصلے عمران خان کے ویژن کے مطابق ہوں گے،سہیل آفریدی بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے پورے ملک میں انقلاب لائیں گے،جلسہ سے خطاب وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ ملٹری آپریشن اور ڈرون حملے کسی صورت قبول نہیں ، صوبے میں تمام فیصلے عمران خان کے ویژن...