وجود

... loading ...

وجود
وجود

منکی پاکس اور ویکسین کا مسئلہ

اتوار 30 اپریل 2023 منکی پاکس اور ویکسین کا مسئلہ

اسلام آباد میں منکی پاکس کے 20 کیس رپورٹ ہونے کے بعد سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ملک بھر کے ایئر پورٹ کو الرٹ جاری کیا ہے۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں منکی پاکس یا ایم پاکس کے دو مثبت کیس رپورٹ ہونے کے بعد سندھ اور بلوچستان حکومتوں نے صحت کے محکموں میں ہائی الرٹ جاری کر دیے۔ دونوں صوبوں کے ہسپتالوں میں متوقع مریضوں کے لیے علیحدہ وارڈز قائم کرنے کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے۔ڈائریکٹر جنرل سندھ ہیلتھ سروسز نے بھی صوبے کے متعدد ہسپتالوں کو ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے انہیں ایم پاکس کیسز سے نمٹنے کے لیے اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ڈائریکٹر جنرل سندھ ہیلتھ سروسز کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر یا جی پی ایم سی، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ یا این آئی سی ایچ، ڈاکٹر روتھ فاؤ سول ہسپتال اور سندھ گورنمنٹ لیاری جنرل ہسپتال کراچی کو ایم پاکس کیسز سے نمٹنے کے لیے اقدامات کرنے اور علیحدہ وارڈز قائم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اس کے علاوہ لیاقت یونیورسٹی ہسپتال حیدرآباد، شہید بینظیر آباد پیپلز میڈیکل یونیورسٹی ہسپتال نواب شاہ، غلام محمد مہر میڈیکل کالج سکھر، چانڈکا میڈیکل کالج ہسپتال لاڑکانہ، سول ہسپتال خیرپور، گمبٹ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز خیرپور، سید عبداللہمیڈیکل سائنسز انسٹی ٹیوٹ سیہون اور جیکب آباد میڈیکل سائنسز انسٹی ٹیوٹ کو بھی ہدایت کی گئی ہے۔ ڈائریکٹر جنرل سندھ ہیلتھ سروسز کے نوٹیفکیشن میں تمام ہسپتالوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ ایم پاکس کے مشتبہ یا تصدیق شدہ کیسوں کے انتظام کے لیے مکمل اقدامات کیے جائیں، جن میں مریضوں کی محفوظ و موثر دیکھ بھال کے لیے مخصوص جگہ یا آئی سولیشن وارڈز قائم کیے جانا بھی شامل ہے۔تمام ہسپتالوں کی انتظامیہ کو کسی بھی مشتبہ کیس کی نشان دہی کے لیے چوکنا رہنے، 24 گھنٹے ا سٹاف اور مریضوں کے ہاتھوں کی صفائی کی سہولیات اور ذاتی حفاظتی آلات سمیت انفیکشن کنٹرول کے مناسب اقدامات کی ہدایات دی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ایم پاکس کے مریضوں کو آئسولیٹ کرنے کے لیے پانچ سے دس کمروں کے ساتھ آئسولیشن وارڈز قائم کرنے کی ہدایت بھی دی گئی ہے۔ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے رکن ڈاکٹر قیصر سجاد کے مطابق ’منکی پاکس کا وائرس متاثرہ شخص سے دوسرے شخص ساتھ بیٹھنے یا خراب جلد کے چھونے سے ہو سکتا ہے۔’یہ وائرس جسم میں خراب جلد، سانس کی نالی، یا لعابی جھلیوں جیسے آنکھ، ناک اور منہ کے ذریعے داخل ہو سکتا ہے۔‘:’یہ بھی ایک وائرس ہے مگر کرونا (کورونا) وائرس کی نسبت زیادہ خطرناک نہیں ہے۔ اس وائرس سے عام طور پر متاثرہ فرد کے جسم پر چکن پاکس یا خسرہ کی طرح جسم پر پھنسیاں نکل آتی ہیں، جن سے بہت تکلیف ہوتی ہے۔’اس وائرس سے اموات کی شرع کوویڈ وائرس کے مقابلے میں بہت کم ہے اور متاثر مریض عام طور پر دو سے تین ہفتوں میں ٹھیک ہوجاتے ہیں۔‘محکمہ صحت سندھ کی جانب سے ایم پاکس پر نامزد فوکل پرسن ڈاکٹر محمد آصف سید کا کہناہے کہ ’اس وائرس سے بچنے کے لیے ہر چیز پر جراثیم کش سپرے صرف پیسوں کا ضیاع ہے۔‘ان کے مطابق: ’اگر کوئی فرد کسی ایسے ملک سے آیا ہو عالمی صحت کے ادارے ڈبلیو ایچ او کے مطابق یہ مرض منکی پاکس نام کے وائرس سے ہوتا ہے جو پہلی بار ڈنمارک میں 1958 میں دریافت ہوا تھا۔انسانوں میں اس وائرس کی پہلی تشخیص 1970 میں کانگو میں ہوئی تھی، جبکہ یہ وائرس عالمی طور پر وبا کی صورت میں 2022 سے سامنے آیا ہے۔ ڈبلیو ایچ او کے مطابق یہ وائرس آمنے سامنے بات چیت کرنے، جلد کا جلد سے ملنا، بوسہ دینے، تھوک کے ذرات منہ میں جانے سے پھیلتا ہے۔ اس وائرس کے باعث بخار، جسم پر پھوڑے نکلنا، سر درد، گلے کی سوجن، پٹھوں کا درد اور دیگر علامات ہو سکتی ہیں۔ ڈبلیو ایچ او کے مطابق یکم جنوری 2022 سے 24 اپریل 2023 کے دوران 111 ممالک میں 87 ہزار 113 مثبت کیس سامنے آ چکے ہیں جب کہ 130 اموات ہو چکی ہیں۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق تقریباً ایک درجن افریقی ممالک میں ہر سال منکی پاکس کے ہزاروں کیسز رپورٹ ہوتے ہیں جن میں تقریباً 6000کیسز کانگو اور 3000 کا تعلق نائجیریا سے ہوتا ہے۔ یہ وائرس عام طور پر افریقی ممالک میں تشخیص ہو رہا تھا اور گزشتہ برس مئی میں برطانیہ’سپین اور کینیڈا میں اس بیماری کے 92 تصدیق شدہ جبکہ 28 مشتبہ کیس رپورٹ ہوئے جس کے بعد پاکستان میں بھی ایئر پورٹس پرمذکورہ ممالک سے آنے والے مسافروں کی سکریننگ کا سلسلہ شروع کردیا گیا تاہم پہلی بار یہ وائرس سعودی عرب سے 17 اپریل کو واپس آنے والے ایک مسافر میں اسلام آباد ایئرپورٹ پر تشخیص کیا گیا،منکی پاکس کے مرض میں متاثرہ شخص کو بخار اور جسم پر دانے جن میں پانی بھرا ہوتا نمودار ہوتا ہے۔ ماہرین کے مطابق افریقی ممالک میں مانیٹرنگ کا نظام ناقص ہونے کی وجہ سے یہ
بیماری دوسرے ممالک میں پھیلتی ہے، یہی وجہ ہے کہ گزشتہ برس سے منکی پاکس کے کیسز یورپ اور امریکہ میں رپورٹ ہونا شروع ہوئے تھے کیونکہ متاثرہ شخص میں بیماری کی علامات ظاہر ہونے میں وقت لگتا ہے اس لئے ایئر پورٹس پر مانیٹرنگ مشکل ہوتی ہے۔ یورپ کے بعد اب بیماری پاکستان کا راستہ دیکھ چکی اور چند دنوں میں متاثرہ افراد کی تعداد 20 بتائی جا رہی ہے، اب سوڈان سے سعودی عرب کے تعاون سے کئے جانے والے ریسکیو آپریشن کے ذریعے جان بچاکر پاکستان لائے جانے آوالے پاکستانیوں میں بھی وائرس کی موجودگی کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ بہتر ہو گا حکومت ایئر پورٹ پر مانیٹرنگ کا نظام بہتر بنانے کے ساتھ ہی فوری طور پر منکی پاکس کی ویکسین بھی منگوائے تاکہ بروقت ویکسی نیشن کے ذریعے وبا کو پھیلنے سے روکا جا سکے کیونکہ اس حوالے سے افسوسناک خبر یہ بھی ہے کہ منکی پاکس سے حفاظت کی ویکسین مبینہ طور پر دستیاب نہیں ہے یوں مریضوں ک لئے علیحدہ آئسولیشن وارڈز یا کمرے مختص کرنے کو احتیاطی تدابیر کے حوالے سے ادھورا ہی قرار دیا جا سکتا ہے کیونکہ مریض کو صحت مند افراد سے علیحدہ کرنے کے بعد اگر اسے ویکسین فراہم نہیں کی جائے گی تو مرض کے خاتمے کی کوششیں کیسے کامیابی سے ہمکنار ہوسکتی ہیں، اس لئے جس قدر جلد ممکن ہو منکی پاکس کی ویکسین کی فراہمی یقینی بنا کرتمام ہسپتالوں میں وافر تعداد میں اس کی فراہمی کو یقینی بنا یا جانا ضروری ہے تاکہ مرض کے پھیلنے کے امکانات کو اگر ختم نہیں تو کم سے کم کرنے کی کوشش کی جاسکے۔


متعلقہ خبریں


مضامین
ٹیپو سلطان شیرِ میسور آزادی ِ وطن کا نشان اور استعارہ وجود جمعرات 25 اپریل 2024
ٹیپو سلطان شیرِ میسور آزادی ِ وطن کا نشان اور استعارہ

بھارت بدترین عالمی دہشت گرد وجود جمعرات 25 اپریل 2024
بھارت بدترین عالمی دہشت گرد

شادی۔یات وجود بدھ 24 اپریل 2024
شادی۔یات

جذباتی بوڑھی عورت وجود بدھ 24 اپریل 2024
جذباتی بوڑھی عورت

تمل ناڈو کے تناظر میں انتخابات کا پہلامرحلہ وجود منگل 23 اپریل 2024
تمل ناڈو کے تناظر میں انتخابات کا پہلامرحلہ

اشتہار

تجزیے
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

گرانی پر کنٹرول نومنتخب حکومت کا پہلا ہدف ہونا چاہئے! وجود جمعه 23 فروری 2024
گرانی پر کنٹرول نومنتخب حکومت کا پہلا ہدف ہونا چاہئے!

اشتہار

دین و تاریخ
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت وجود بدھ 13 مارچ 2024
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت

دین وعلم کا رشتہ وجود اتوار 18 فروری 2024
دین وعلم کا رشتہ

تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب وجود جمعرات 08 فروری 2024
تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی

بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک وجود بدھ 22 نومبر 2023
بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک

راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر