... loading ...
بھارت میں مشہور شخصیات کی برانڈ ویلیو رینکنگ جاری کردی گئی۔ سلیبریٹی برانڈ ویلویشن 2022 کی رپورٹ کے مطابق پہلی بار ساؤتھ انڈیا سے تعلق رکھنے والی دو شوبز شخصیات الو ارجن اور رشمیکا مندنا بھی ٹاپ 25 مشہور شخصیات کی فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ 181.7 ملین ڈالر کی برانڈ ویلیو کے ساتھ بھارت کی سب سے زیادہ مہنگی سیلیبرٹی بن گئے ہیں۔ ویرات کوہلی 176.9 ملین ڈالر برانڈ ویلیو کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ مایہ ناز اداکار اکشے کمار 153.6 ملین ڈالر کی برانڈ ویلیو کے ساتھ تیسری پوزیشن پر براجمان ہیں۔ عالیہ بھٹ نے اپنی چوتھی پوزیشن برقرار رکھی ہے اور انکی برانڈ ویلیو 102.9 ملین بتائی گئی ہے۔ دپیکا پڈوکون 82.9 ملین ڈالر کے ساتھ پانچویں نمبر پر آ گئی ہیں۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ایم ایس دھونی 80.3 ملین ڈالر برانڈ ویلیو کے ساتھ چھٹی پوزیشن پر ہیں۔ امیتابھ بچن 79 ملین ڈالر کی برانڈ ویلیو کے ساتھ ساتویں پوزیشن پر چلے گئے ہیں۔ مایہ ناز سابق بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈولکر 73.6 ملیمن ڈالر کی برانڈ ویلیو کے ساتھ آٹھویں پوزیشن پر آ گئے۔ ہریتک روشن 71.6 ملین ڈالر کے ساتھ ترقی کرکے نویں نمبر پر آ گئے ہیں۔ شاہ رخ خان کی رینکنگ بھی اوپر گئی ہے اور وہ 55.7 ملین ڈالر کے ساتھ دسویں پوزیشن پر ہیں۔ تامل فلموں کے اداکار الو ارجن نے مہنگی ترین سلیبرٹیز کی لسٹ میں جگہ بنالی اور وہ 31.4 ملین ڈالر کی برانڈ ویلیو کے ساتھ 20 ویں نمبر پر آئے ہیں۔ تامل فلموں کی خوبرو اداکارہ رشمیکا مندانا بھی اس فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی ہیں اور وہ 25.3 ملین ڈالر کی برانڈ ویلیو کے ساتھ پچیسویں نبر پر ہیں۔
یوم تکریم شہدائے پاکستان کے موقع پر جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں مرکزی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر تقریب کے مہمان خصوصی ہیں۔ تقریب میں مسلح افواج کے حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران بھی شریک ہیں جن میں سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ، سابق چی...
ورلڈ ہارٹ فیڈریشن نے دل کے امراض سے اموات کی شرح میں ہوش ربا اضافہ رپورٹ کر دیا۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ گزشتہ 30 برس میں دنیا بھر میں دل کے امراض سے اموات کی شرح 60 فیصد بڑھ گئی ہے۔ ورلڈ ہارٹ فیڈریشن کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ 1990 میں دل کی بیماریوں سے 1 کروڑ 21 لاکھ اموات ہ...
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل کا عہدہ اور کور کمیٹی کی رکنیت چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ 9 مئی کو فوجی تنصیبات پر حملہ سب سے زیادہ خطرناک بات تھی، نو مئی کے واقعات کی شفاف تحقیقات ہونی چاہئیں، جو ملوث ہیں ان کے خلاف بھرپور ایکشن ہونا چ...
سینئر سیاستدان جہانگیر خان ترین پاکستانی سیاست کے میدان میں ایک بار پھر سر گرم ہو گئے ہیں، ایک ہفتے میں جہانگیر ترین سے 20 سے زائد اہم سیاسی شخصیات کی ملاقاتیں بھی ہوئی ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ سینئر سیاستدان جہانگیر خان ترین ایک بار پھر پاکستان کے سیاسی میدان میں سرگرم ہو گئے اور لا...
فواد چودھری نے تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے سیاست سے وقفہ لینے کا فیصلہ کر لیا۔ سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے کہا کہ میں 9 مئی کے واقعات کی مذمت کر چکا ہوں، میں نے سیاست سے کچھ وقت کے لیے بریک لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں نے پارٹی عہدے سے ...
وفاقی حکومت نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس نعیم اختر افغان اور چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق پر مشتمل قائم 3 رکنی انکوائری کمیشن کو آڈیوز فراہم کر دیں۔ آڈیوز کے ساتھ ٹرانسکرپٹ بھی مجاز افسر کے دستخط سے جمع کروا دیا گیا۔ 8آڈ...
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ 9 مئی کے پر تشدد واقعات کے تناظر میں پاکستان تحریک انصاف پر پابندی لگانے پر غورکررہے ہیں۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ 9 مئی کو لوگوں نے کور کمانڈر ہاؤس، جی ایچ کیو، کنٹونمنٹ بورڈ سمیت دیگر فوجی تنصیبات پر حملہ کیا، ...
اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کی گرفتاری کو کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر کی مقدمات کی تفصیلات کی فراہمی اور گرفتاری کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی، جس میں اسد عمر کے وکیل بابر اعوان عدالت...
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اورسابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اگر عدلیہ بھی آبدیدہ اور بے بس ہو گئی تو پھر ملک کا اللہ ہی وارث ہے، آج کل پریس کانفرنسز نہیں پریشر کانفرنسز ہو رہی ہیں، اب سیلکشن ختم اور الیکشن ہونے چاہئیں، جب تک گرفتار نہیں ہوتا روزانہ ٹوئٹ جاری رہے ...
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے مارنے کا سلسلہ جاری ہے، وفاقی پولیس نے تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر عمرایوب خان اور پی ٹی آئی رہنما علی نواز اعوان کے گھروں پر چھاپے مارے گئے تا ہم گرفتار ی نہ ہو سکی۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس نے سابق وفاقی وزی...
لاہور ہائیکورٹ نے فیصل آباد اور ننکانہ صاحب کے قومی اسمبلی کے حلقوں میں ضمنی انتخابات روک دیے۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے پی ٹی آئی رہنماؤں فرخ حبیب اور اعجاز شاہ کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا ، عدالت نے این اے 108 اور این اے 118 میں ضمنی انتخابات روک دیے ۔ دوسری طرف...
پی آئی اے کی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا ، جس کی وجہ سے طیارے کو کراچی ائرپورٹ پر لینڈنگ کروائی گئی۔ کوئٹہ کے لیے قومی ائیرلائن کی پرواز کو اڑان کے فوری بعد کراچی واپس اتار لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا۔ اڑان کے پانچ منٹ بعد پائلٹ نے ٹریفک کنٹرول کو براڈ اسٹرائیک ک...