وجود

... loading ...

وجود
وجود

سعودی عرب نے پاکستان میں ریفائنری کا منصوبہ سیاسی اتفاق رائے سے مشروط کر دیا

جمعه 03 فروری 2023 سعودی عرب نے پاکستان میں ریفائنری کا منصوبہ سیاسی اتفاق رائے سے مشروط کر دیا

سعودی عرب نے پاکستان میں اربوں ڈالرکی آئل ریفائنری کے قیام کو سیاسی اتفاق رائے، کابینہ کی منظوری اور آرامکو کی تجویز کردہ سخت شرائط سے جوڑا ہے۔ وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک کے دورہ سعودی عرب کے بعد پاکستانی سفارتخانہ متعلقہ سعودی حکام کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے تاکہ اس دورے کے دوران طے پانے والی مفاہمتوں کو آگے بڑھایا جا سکے۔ اس سلسلے میں پاکستانی سفیر نے مندرجہ ذیل روڈ میپ تجویز کیا ہے کہ آئل ریفائنری منصوبے کے بارے میں حکومت کو آرامکو کی جانب سے تجویز کردہ شرائط و ضوابط کی حمایت میں کابینہ کے موافق فیصلے پرعمل کرنا چاہیئے۔ ایک بار فیصلہ ہونے کے بعد پاکستان کو سعودی حکام کو تحریری طور پر اس سے آگاہ کرنا چاہئے۔ سعودی وزیر سرمایہ کاری نے تجویز دی تھی کہ آئل ریفائنری منصوبے پر سیاسی اتفاق رائے اور ملکیت کو فروغ دینے کے لیے یہ معاملہ پارلیمنٹ کے سامنے بھی پیش کیا جاسکتا ہے۔ سفیر کے مطابق سفارتخانہ پہلے ہی وزیر توانائی کی جانب سے نامزد فوکل پرسن کے ساتھ رابطے میں ہے۔ پاکستانی سفیر نے حکومت کو تجویز دی ہے کہ آئل ریفائنری منصوبے پر پیش رفت کے بارے میں سفارت خانے کو آگاہ رکھا جائے۔ ذرائع نے بتایا کہ سفیر نے مشاہدہ کیا کہ نائب وزیر برائے سرمایہ کاری بدر البدر کے ساتھ ملاقات کے دوران یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ پاکستان منصوبے کی تفصیلات اور ٹیزر کوغور کے لئے سعودی فریق کے ساتھ شیئر کرے گا۔ وزیر مملکت برائے پیٹرولیم و قدرتی وسائل نے اپنے دورہ سعودی عرب کے دوران آرامکو کے ایگزیکٹوز اور سعودی وزرائے سرمایہ کاری، توانائی اور معدنیات و سرمایہ کاری کو بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے آرامکو کی جانب سے منصوبے کو معاشی طور پر قابل عمل بنانے کے لیے طے کردہ تمام شرائط و ضوابط پر اتفاق کی اصولی منظوری دے دی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ آئل ریفائنری منصوبہ پاکستان کے لئے اسٹریٹجک لحاظ سے اہم ہے اورحکومت اس پر آگے بڑھنے کی خواہاں ہے۔ مصدق ملک کے مطابق آرامکو کی شرائط کو قبول کرنے کا فیصلہ کابینہ کے سامنے پیش کیا جائے گا اور چند ہفتوں میں اس کے مثبت نتائج متوقع ہیں۔ انہوں نے تجویز دی کہ دونوں فریقین کو منصوبے کی تفصیلات کو حتمی شکل دینے اور زیر التوا مسائل حل کرنے کے لیے ایک اعلی سطح کمیٹی کے قیام سے اتفاق کرنا چاہئے۔ مصدق ملک کے مطابق پاکستان نے حال ہی میں ایک نیا قانون متعارف کرایا تھا جس کے تحت حکومت کو کسی پیچیدگی میں جائے بغیر G-2-G کی بنیاد پر معاہدوں پردستخط کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ کان کنی کے شعبے میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ روڈ میپ تیار کرنے کے لیے ایک ورکنگ گروپ تشکیل دیا جائے۔ سعودی عرب کی جانب سے کان کنی کے امور کے نائب وزیر ورکنگ گروپ کی قیادت کریں گے۔ سعودی وزرا نے پاکستان کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ وہ کابینہ کی باضابطہ منظوری کے منتظر ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مملکت کی قیادت بھی اس منصوبے پر عمل درآمد کی خواہاں ہے جو دونوں ممالک کے درمیان مضبوط شراکت داری کی ایک اور مثال ہوگی۔ چونکہ آرامکو ایک پبلک لسٹڈ کمپنی ہے، لہذا اس منصوبے کی معاشیات بھی اہم ہے۔ سعودی وزیر خزانہ نے کے الیکٹرک میں الجومیح گروپ کی سرمایہ کاری کا معاملہ بھی اٹھایا اور کہا کہ ایک سرمایہ کار کو درپیش مسئلہ ممکنہ طور پر سعودی عرب میں نجی شعبے کے دوسرے سرمایہ کاروں کی حوصلہ شکنی کرسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان میں مزید سرمایہ کاروں کو لانا چاہتا ہے لیکن جب تک منفی مثالیں موجود ہیں اعتماد پیدا کرنا مشکل ہو گا۔ جواب میں وزیر مملکت برائے پیٹرولیم نے کہا کہ وہ ذاتی طور پر متعلقہ حکام کے ساتھ اس معاملے کو اٹھائیں گے اور اس کے جلد حل پر زور دیں گے۔ سفیر نے مزید کہا کہ اے سی ڈبلیو اے پاور کی جانب سے منصوبہ بند منصوبے سعودی قیادت کی ترجیحی فہرست میں سرفہرست ہیں۔ سعودی وزیر سرمایہ کاری نے واضح طور پر کہا تھا کہ اے سی ڈبلیو اے پاور آرامکو سے زیادہ اہم ہے۔ سفیر نے یہ تجویز بھی دی کہ پاکستان کو خصوصا مستقبل کے G-2-G منصوبوں کے لیے اے سی ڈبلیو اے پاور کو ترجیح دینی چاہئے۔


متعلقہ خبریں


عمران خان سمیت دیگر قائدین و کارکنان کے خلاف 127 کیسز کی فہرست لاہور ہائیکورٹ میں جمع وجود - جمعرات 23 مارچ 2023

پنجاب اور اسلام آباد پولیس کی جانب سے عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے دیگر قائدین اور کارکنوں کے خلاف 127 کیسز کی فہرست لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرا دی گئی۔ جمعرات کو لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست پر سماعت کی جس دوران پنجاب حکومت نے حلف ...

عمران خان سمیت دیگر قائدین و کارکنان کے خلاف 127 کیسز کی فہرست لاہور ہائیکورٹ میں جمع

برطانیہ کا یوکرین کو یورینیم پر مشتمل گولہ بارود دینے کا منصوبہ ، روس کا انتباہ وجود - جمعرات 23 مارچ 2023

برطانیہ نے یوکرین کو یورینیم پر مشتمل گولہ بارود دینے کا منصوبہ بنا لیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ کے یوکرین کو گولہ بارود دینے کے منصوبے پر روس کا ردعمل سامنے آیا ہے جس میں روس نے خبردار کیا ہے کہ برطانوی اقدام مزید کشیدگی کا سبب بنے گا، اس سے پہلے صدرپیوٹن بھی کہ...

برطانیہ کا یوکرین کو یورینیم پر مشتمل گولہ بارود دینے کا منصوبہ ، روس کا انتباہ

لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے سکھوں کا احتجاج، خالصتان کے نعرے وجود - جمعرات 23 مارچ 2023

لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کے اطراف کا علاقہ خالصتان کے نعروں سے گونج اٹھا جہاں مظاہرین نے بھارت کے خلاف زبردست نعرے لگائے۔ بھارتی پنجاب میں پولیس کے مظالم کے خلاف لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے ہزاروں سکھوں نے احتجاج کیا جس کے لیے پولیس کی مزید نفری طلب کرنا پڑ گئی۔ مظاہرے ...

لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے سکھوں کا احتجاج، خالصتان کے نعرے

مشہور بھارتی شخصیات کی برانڈ ویلیو رینکنگ جاری وجود - جمعرات 23 مارچ 2023

بھارت میں مشہور شخصیات کی برانڈ ویلیو رینکنگ جاری کردی گئی۔ سلیبریٹی برانڈ ویلویشن 2022 کی رپورٹ کے مطابق پہلی بار ساؤتھ انڈیا سے تعلق رکھنے والی دو شوبز شخصیات الو ارجن اور رشمیکا مندنا بھی ٹاپ 25 مشہور شخصیات کی فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ بالی ووڈ اداکار رنویر سن...

مشہور بھارتی شخصیات کی برانڈ ویلیو رینکنگ جاری

یوم پاکستان پر پاک فضائیہ کے شاہینوں کا پاکستانی قوم کو سلام وجود - جمعرات 23 مارچ 2023

یوم پاکستان پر پاک فضائیہ کے شاہینوں کا پاکستانی قوم کو سلام پیش کیا ہے، قراردادِ پاکستان پیش کیے جانے کے 83 سال مکمل ہو گئے، ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ملکی ترقی، خوشحالی، مضبوط تر دفاع کے عزم کے ساتھ یوم پاکستان بھرپور ملی جوش و جذبے سے منایا گیا، یہ دن 23 مارچ 1940 کو تاریخی ق...

یوم پاکستان پر پاک فضائیہ کے شاہینوں کا پاکستانی قوم کو سلام

خراب موسم کے باعث ایوانِ صدر میں یومِ پاکستان کی پریڈ ملتوی وجود - جمعرات 23 مارچ 2023

خراب موسم کے باعث ایوانِ صدر میں ہونے والی یومِ پاکستان کی پریڈ ملتوی کر دی گئی۔ اس حوالے سے ایوانِ صدر کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق یومِ پاکستان کی ملتوی ہونے والی پریڈ اب 25 مارچ کو ہو گی۔ اس مرتبہ پاک فوج کی پریڈ شکر پڑیاں کے بجائے ایوانِ صدر میں منعقد کرنے کا فیصلہ...

خراب موسم کے باعث ایوانِ صدر میں یومِ پاکستان کی پریڈ ملتوی

یوم پاکستان، مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب وجود - جمعرات 23 مارچ 2023

یوم پاکستان پر مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اسلام آباد میں دن کا آغاز 31 توپوں کی سلامی سے ہوا، صوبائی دارالحکومتوں میں21، 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔ پاک فضائیہ کے چا ق و چوبند دستے نے ستلج رینجرز کی جگہ پر مزار اقبال پر حفاظتی ذمہ داریاں سنبھال...

یوم پاکستان، مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب

رمضان کا چاند نظر آ گیا وجود - بدھ 22 مارچ 2023

مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا اعلان کیا ہے اور  23 اپریل 2023 بروز جمعرات کو پہلا روزہ ہے۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت اوقاف ہال پشاور میں منعقد ہوا جبکہ اس کے علاوہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس بھی متعلقہ ہیڈ کوا...

رمضان کا چاند نظر آ گیا

پی ٹی آئی کارکنان نے کینال روڈ پر دوبارہ خیمے لگانا شروع کر دیے وجود - بدھ 22 مارچ 2023

پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان نے کینال روڈ پر دوبارہ سے خیمے لگانا شروع کر دیے جس سے کینال روڈ پر ٹریفک کا دباؤ بڑھنے کا امکان ہے۔ حکومت نے چند روز قبل اینٹی انکروچمنٹ اسکواڈ کے ذریعے کینال روڈ اور زمان پارک کے اطراف میں آپریشن کر کے خیمے اکھاڑ کر تمام رکاوٹیں ہٹا دی تھیں۔ پی ٹی...

پی ٹی آئی کارکنان نے کینال روڈ پر دوبارہ خیمے لگانا شروع کر دیے

سحر و افطار اور تراویح کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ وجود - بدھ 22 مارچ 2023

وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر وزارت توانائی نے سحروافطاراور تراویح کے اوقات میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارت توانائی نے بجلی کی تمام تقسیم کار کمپنیوں کوہدایات جاری کر دی ہیں، بجلی کی بلاتعطل فراہمی کے لیے آپریشن سرکل کی سطح پرکنٹرول روم قائم ہوں گے۔ ترجمان وزارت تو...

سحر و افطار اور تراویح  کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ

ممنوعہ فنڈنگ کیس، پی ٹی آئی کی اسکروٹنی کمیٹی ارکان پر جرح کی درخواست خارج وجود - بدھ 22 مارچ 2023

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف کی اسکروٹنی کمیٹی ارکان پر جرح کی درخواست خارج کر دی۔ دوران سماعت چیف الیکشن کمشنر نے پی ٹی آئی کے وکیل سے استفسار کیا کہ تحریک انصاف نے ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا وہاں کیا فیصلہ آیا؟ وکیل کا کہنا تھا کہ ہائی کورٹ نے قرار...

ممنوعہ فنڈنگ کیس، پی ٹی آئی کی اسکروٹنی کمیٹی ارکان پر جرح کی درخواست خارج

زلزلے میں گزشتہ روز ہونے والے نقصانات، رپورٹ جاری وجود - بدھ 22 مارچ 2023

ملک کے بیشتر مقامات پر گزشتہ روز آنے والے زلزلے کے نقصانات کی تفصیلات جاری کر دی گئیں۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ابتدائی رپورٹ جاری کر دی۔ این ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز پاکستان میں 6.8 شدت کا زلزلہ آیا، زلزلے کا مرکز افغانستان کا ہندو کش پہاڑی س...

زلزلے میں گزشتہ روز ہونے والے نقصانات، رپورٹ جاری

مضامین
پاکستان میں سیاسی بحران مزید شدید وجود جمعه 24 مارچ 2023
پاکستان میں سیاسی بحران مزید شدید

موہن بھاگوت:ساقیا! محفل میں تو آتش بجام آیا تو کیا وجود جمعه 24 مارچ 2023
موہن بھاگوت:ساقیا! محفل میں تو آتش بجام آیا تو کیا

میں مینار پاکستان ہوں! وجود جمعرات 23 مارچ 2023
میں مینار پاکستان ہوں!

آٹے کے ساتھ دو تھپڑ مفت وجود جمعرات 23 مارچ 2023
آٹے کے ساتھ دو تھپڑ مفت

اِس حادثہ وقت کو کیانام دیا جائے وجود جمعرات 23 مارچ 2023
اِس حادثہ وقت کو کیانام دیا جائے

23 مارچ 1940 ء کے تاریخی جلسے کا آنکھوں دیکھا حال وجود جمعرات 23 مارچ 2023
23 مارچ 1940 ء کے تاریخی جلسے کا آنکھوں دیکھا حال

اشتہار

تہذیبی جنگ
کرناٹک، حجاب پر پابندی، ایک لاکھ مسلمان لڑکیوں نے سرکاری کالج چھوڑ دیے وجود پیر 13 فروری 2023
کرناٹک، حجاب پر پابندی، ایک لاکھ مسلمان لڑکیوں نے سرکاری کالج چھوڑ دیے

توہین آمیز مواد نہ ہٹانے پر وکی پیڈیا بلاک کر دیا گیا وجود هفته 04 فروری 2023
توہین آمیز مواد نہ ہٹانے پر وکی پیڈیا بلاک کر دیا گیا

برطانوی رکن پارلیمنٹ کی پاکستانیوں سے متعلق بیان پر معافی وجود بدھ 01 فروری 2023
برطانوی رکن پارلیمنٹ کی پاکستانیوں سے متعلق بیان پر معافی

اوآئی سی کا غیر معمولی اجلاس، یورپ میں قرآن مجید جلانے کے اشتعال انگیز واقعات کی مذمت وجود بدھ 01 فروری 2023
اوآئی سی کا غیر معمولی اجلاس، یورپ میں قرآن مجید جلانے کے اشتعال انگیز واقعات کی مذمت

مودی سرکار کی مسلم تاریخ مٹانے کی مہم، ایوان صدر کے مغل گارڈن کا نام تبدیل وجود پیر 30 جنوری 2023
مودی سرکار کی مسلم تاریخ مٹانے کی مہم، ایوان صدر کے مغل گارڈن کا نام تبدیل

بھارتی انتہا پسندوں کا حکومت سے ٹیپو سلطان سے منسوب باغ کا نام بدلنے کا حکم وجود اتوار 29 جنوری 2023
بھارتی انتہا پسندوں کا حکومت سے ٹیپو سلطان سے منسوب باغ کا نام بدلنے کا حکم

اشتہار

شخصیات
انقلابی شاعر حبیب جالب کو ہم سے بچھڑے 30 برس بیت گئے وجود اتوار 12 مارچ 2023
انقلابی شاعر حبیب جالب کو ہم سے بچھڑے 30 برس بیت گئے

جسٹس (ر) ملک محمد قیوم انتقال کر گئے وجود جمعه 17 فروری 2023
جسٹس (ر) ملک محمد قیوم انتقال کر گئے

معروف ہدایت کار، اداکار اور ٹی وی میزبان ضیاء محی الدین انتقال کر گئے وجود پیر 13 فروری 2023
معروف ہدایت کار، اداکار اور ٹی وی میزبان ضیاء محی الدین انتقال کر گئے
بھارت
لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے سکھوں کا احتجاج، خالصتان کے نعرے وجود جمعرات 23 مارچ 2023
لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے سکھوں کا احتجاج، خالصتان کے نعرے

بھارت کے لیے نامزد امریکی سفیر کا نام 2 سال کی تاخیر کے بعد منظور وجود جمعرات 16 مارچ 2023
بھارت کے لیے نامزد امریکی سفیر کا نام 2 سال کی تاخیر کے بعد منظور

بھارت کے تیار کردہ کھانسی کے شربت سے بچوں کی ہلاکت، کمپنی کے 3 ملازمین گرفتار وجود اتوار 05 مارچ 2023
بھارت کے تیار کردہ کھانسی کے شربت سے بچوں کی ہلاکت، کمپنی کے 3 ملازمین گرفتار

خالصتان تحریک، مودی سرکار کی بھارتی پنجاب میں گورنر راج نافذ کرنے کی سازش وجود هفته 04 مارچ 2023
خالصتان تحریک، مودی سرکار کی بھارتی پنجاب میں گورنر راج نافذ کرنے کی سازش
افغانستان
افغان صوبہ کنڑ میں فائرنگ، کالعدم ٹی ٹی پی کمانڈر نور سعید محسود ہلاک وجود جمعرات 23 فروری 2023
افغان صوبہ کنڑ میں فائرنگ، کالعدم ٹی ٹی پی کمانڈر نور سعید محسود ہلاک

طالبان قیادت میں غیر معمولی اختلافات، وزیرداخلہ سراج الدین حقانی کی اعلی قیادت پر تنقید وجود هفته 18 فروری 2023
طالبان قیادت میں غیر معمولی اختلافات، وزیرداخلہ سراج الدین حقانی کی اعلی قیادت پر تنقید

سعودیہ کے بعد امارات نے بھی افغانستان میں سفارت خانہ بند کر دیا وجود پیر 06 فروری 2023
سعودیہ کے بعد امارات نے بھی افغانستان میں سفارت خانہ بند کر دیا
ادبیات
اردو کے ممتاز شاعر احمد فراز کا یوم ولادت وجود جمعرات 12 جنوری 2023
اردو کے ممتاز شاعر احمد فراز کا یوم ولادت

کراچی میں دو روزہ ادبی میلے کا انعقاد وجود هفته 26 نومبر 2022
کراچی میں دو روزہ ادبی میلے کا انعقاد

مسجد حرام کی تعمیر میں ترکوں کے متنازع کردار پرنئی کتاب شائع وجود هفته 23 اپریل 2022
مسجد حرام کی تعمیر میں ترکوں کے متنازع  کردار پرنئی کتاب شائع