... loading ...
عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے حکومت پاکستان سے قرض کی ادائیگی کے لیے بجلی اور گیس پر 4100 ارب روپے کے گردشی قرض کو ختم کرنے کا مینجمنٹ پلان طلب کر لیا ہے۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف وفد اور حکومت پاکستان کے حکام کے درمیان نویں جائزہ مذاکرات جاری ہیں اور پاکستان کی جانب سے آئی ایم ایف کو قرض کی ادائیگی کے لیے مختلف تجاویز پیش کی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے حکومت سے نظرثانی شدہ سرکلر ڈیبٹ مینجمنٹ پلان طلب کر لیا ہے۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق بجلی شعبے میں گردشی قرض 2500 ارب اور گیس سیکٹر میں 1600 ارب تک پہنچ گیا ہے، آئی ایم ایف کی جانب سے حکومت پاکستان پر نقصانات کم کرنے کے لیے بجلی پر سبسڈی کم کرنے اور ٹیرف بڑھانے کے لیے دباؤ بڑھایا جا نے لگا۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف کو بجلی کی قیمت میں 7 سے 10 روپے یونٹ تک اضافے کی تجویز پیش کی گئی ہے تاہم پاکستان کا اصرار ہے کہ بجلی کی قیمت ایک ساتھ نہیں بڑھائی جائے گی بلکہ یہ قیمت اگست تک بڑھائی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے 100 یونٹ کے بجائے 300 یونٹ تک سبسڈی کی تجویز دی ہے، پاکستان اور آئی ایم ایف توانائی شعبے سے متعلق اتفاق رائے کے لیے مذاکرات جاری رکھیں گے۔ اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ بجلی کی قیمت میں مارچ تک 3 روپے فی یونٹ اضافہ کیا جائے گا، 200 ارب روپے صارفین سے نجلی ٹیرف میں اضافہ کرکے پورے کیے جائیں گے جبکہ رواں مالی سال میں 675 ارب روپے کی سبسڈی ختم کی جائے گی۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا اعلان کیا ہے اور 23 اپریل 2023 بروز جمعرات کو پہلا روزہ ہے۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت اوقاف ہال پشاور میں منعقد ہوا جبکہ اس کے علاوہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس بھی متعلقہ ہیڈ کوا...
پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان نے کینال روڈ پر دوبارہ سے خیمے لگانا شروع کر دیے جس سے کینال روڈ پر ٹریفک کا دباؤ بڑھنے کا امکان ہے۔ حکومت نے چند روز قبل اینٹی انکروچمنٹ اسکواڈ کے ذریعے کینال روڈ اور زمان پارک کے اطراف میں آپریشن کر کے خیمے اکھاڑ کر تمام رکاوٹیں ہٹا دی تھیں۔ پی ٹی...
وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر وزارت توانائی نے سحروافطاراور تراویح کے اوقات میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارت توانائی نے بجلی کی تمام تقسیم کار کمپنیوں کوہدایات جاری کر دی ہیں، بجلی کی بلاتعطل فراہمی کے لیے آپریشن سرکل کی سطح پرکنٹرول روم قائم ہوں گے۔ ترجمان وزارت تو...
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف کی اسکروٹنی کمیٹی ارکان پر جرح کی درخواست خارج کر دی۔ دوران سماعت چیف الیکشن کمشنر نے پی ٹی آئی کے وکیل سے استفسار کیا کہ تحریک انصاف نے ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا وہاں کیا فیصلہ آیا؟ وکیل کا کہنا تھا کہ ہائی کورٹ نے قرار...
ملک کے بیشتر مقامات پر گزشتہ روز آنے والے زلزلے کے نقصانات کی تفصیلات جاری کر دی گئیں۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ابتدائی رپورٹ جاری کر دی۔ این ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز پاکستان میں 6.8 شدت کا زلزلہ آیا، زلزلے کا مرکز افغانستان کا ہندو کش پہاڑی س...
اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کے خلاف درج مقدمات سے متعلق کیس میں تمام فریقین سے 27 مارچ تک جواب طلب کر لیا، عدالت عالیہ نے اسلام آباد میں درج مقدمات کا ریکارڈ بھی مانگا ہے۔ پیر کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کی اپنے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پر سماعت...
اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے توشہ خانہ فوجداری کیس کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔ ایڈیشنل سیشن جج ظفراقبال نے تین صفحات کا حکم نامہ جاری کیا۔ عدالتی آرڈر شیٹ گم ہونے کے بعد نئی آرڈر شیٹ تیارکر لی گئی ۔ عمران خان 30 مارچ کو ذاتی حیثیت میں عدالت طلب کیا گیا ،18 مار...
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے 22 مارچ کو مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اجتماع ایک ریفرنڈم ہوگا ، اگر میں اسلام آباد سے نہ نکلتا وہاں سیدھا سیدھا خون تھا، اور سب کے ہاتھ سے سب کچھ نکل جانا تھا، وہاں قتل عام ہونا تھا اور یہ آگ سارے ملک می...
توشہ خانہ کیس میں پیشی کیلئے سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی گزشتہ روز جوڈیشل کمپلیکس آمد کے موقع پر پارٹی کارکنان کی جانب سے ہنگامہ آرائی کے الزام میں سابق وزیراعظم کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ایس ایچ او تھانہ رمنا ملک راشد احمد کی مدعیت...
سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے اسلام آباد روانہ ہونے کے کچھ دیر بعد زمان پارک لاہور میں پولیس نے گرینڈ آپریشن کیا، پولیس گیٹ توڑ کر عمران خان کی رہائش گاہ میں داخل ہو گئی، مزاحمت پر متعدد کارکنوں کوگرفتار کرلیا گیا ہے، تصادم میں کئی کارکن اور 2 پولیس اہلکار بھی ...
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ مجھے گرفتار کیا گیا تو پارٹی میں کمیٹی بنا دی ہے جو فیصلے کرے گی۔ عمران خان نے غیرملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ مجھے گرفتار کیا گیا تو پارٹی میں کمیٹی بنا دی ہے جو پارٹی سے متعلق فیصلے کرے گی۔ عمران خان نے کہا کہ میرے خلاف 94 ...
پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے ہفتہ کو کسی بھی قسم کی ریلی، عوامی اجتماع کی لائیو یا ریکارڈ کوریج پر پابندی عائد کر دی۔ پیمرا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ہفتہ کو کسی بھی جماعت، تنظیم اور فرد وغیرہ کے جلوس کی لائیو یا ریکارڈ کوریج پر پابندی عائد کی گئ...