... loading ...
چین میں کورونا پابندیوں کے خاتمے اور اس کے دوبارہ کھلنے کے بعد بڑھتی ہوئی طلب کی توقعات کی وجہ سے تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے جبکہ امریکی ڈالر کی قدرمیں کمی واقع ہوئی ہے اور روس کی توانائی پرپابندیوں کی وجہ سے عالمی مارکیٹ میں رسد میں تعطل واقع ہوسکتا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت میں مسلسل ہفتہ واراضافے کے بعد 82 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا ہے جس کی وجہ سے امریکی بینچ مارک نومبر کے وسط کے بعد سے بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ امریکی کرنسی کی قدر میں کمی کے باعث پیر کے روز قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔ تاہم ایشیائی اوقات میں تجارتی حجم برقرار رہا اور نئے قمری سال کے موقع پرقومی تعطیلات کی وجہ سے چین اور سنگاپور سمیت اہم مارکیٹیں متاثر ہوئی ہیں۔ تیل نے 2023 کے کمزورآغاز کو ہلا کررکھ دیا ہے کیونکہ چین کی مارکیٹ میں توقعات بڑھ گئی ہے۔امریکا کے فیڈرل ریزرو نے بھی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے اور وہ شرح سود میں جارحانہ اضافے کا سلسلہ ختم کرنے کے قریب ہے۔ یوکرین میں جاری جنگ کے پیش نظرروس کی توانائی کی ترسیل پر مزید پابندیاں اگلے ماہ کے اوائل میں نافذ العمل ہونے والی ہیں۔ امریکی وزیر خزانہ جینٹ یلین نے اختتام ہفتہ پراس اعتماد کا اظہار کیا کہ روسی خام تیل کی فروخت پر پابندیوں کو مصفا مصنوعات تک بڑھایا جا سکتا ہے، جبکہ اس بات کا اعتراف کیا کہ یہ کام مزید پیچیدہ ہوگا۔ دریں اثنا، ماسکو ایک حکم نامہ شائع کرنے کی تیاری کر رہا ہے جس میں قیمت کی حد پر عمل کرنے والے گاہکوں کو تیل فروخت کرنے والی روسی کمپنیوں پر پابندی کی وضاحت کی گئی ہے۔یورپ میں، فرانس کی سی جی ٹی یونین توانائی کے شعبے میں اس ہفتے ہڑتال کی منصوبہ بندی کر رہی ہے، جس سے ایندھن کی دستیابی میں تعطل پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ بروکریج اسٹون ایکس گروپ کے تجزیہ کار ہیری التھم نے کہا: فرانسیسی ریفائنری حملوں اورآنے والی روسی تیل کی مصنوعات پر پابندی کے اہم معاون عناصر یورپی درمیانی مارکیٹوں میں زیادہ فیصلہ کن طور پر کھیل رہے ہیں، جبکہ ڈالر کی قدر میں کمی خام تیل کی قیمت میں کچھ اضافہ کر سکتی ہے۔
دہشتگردوں نے 12 مختلف مقامات پر بزدلانہ حملے کیے، بروقت اور مؤثر کاروائی کے نتیجے میں تمام حملے ناکام ، حملہ آوروں کا تعاقب اور جوابی کارروائیوں کا سلسلہ تا حال جاری ،سکیورٹی ذرائع گوادر میں بھارتی پراکسی فتنہ الہندوستان کی دہشت گردی، 11 معصوم بلوچ مزدور بے دردی سے شہید،5 مرد،...
31 کروڑ تنازع پر اغوائ، دانش متین کیس میں ڈی آئی جی ٹریفک ،پولیس، بااثر شخصیات زیرِ تفتیش پولیس افسران سے رابطوں کے بعد دانش متین کو واپس کراچی لا کر دفتر کے قریب چھوڑ دیا گیا، ذرائع ( رپورٹ: افتخار چوہدری) ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ کا بلڈر کے اغوا میں ملوث ہونے کا انکشاف۔...
بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز نے بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد نیٹ ورک کی کمر توڑ دی مختلف علاقوں میں دہشتگرد حملوں کو ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں سے بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد بوکھلاہٹ ...
حکومت سندھ نے موٹر گاڑیوں کے پورے نظام کو کمپیوٹرائز کردیا گیا ہے،سینئر وزیر کچھ بسیں پورٹ پر موجود ہیں،مزید 500 بسوں کی اجازت دے دی ہے،بیان سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ بغیر کمپیوٹرائز فٹنس اب کوئی گاڑی سڑک پر نہیں چل سکتی۔ایک بیان میں شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ...
سوشل میڈیا پر اکاؤنٹ بنا کر متاثرین کے نام پر پیسے بٹورے جارہے ہیں ہم کسی سے مدد نہیں مانگ رہے ہیں،حکومت قانونی کارروائی کرے،انتظامیہ سانحہ گل پلازہ کے متاثرین کے نام پر سوشل میڈیا پر فراڈیے سرگرم ہوگئے، متاثرین کے نام پر پیسے بٹورے جارہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق گُل پلازہ کے مت...
تیس منٹ تک جاری ملاقات میںپی ٹی آئی کے تحفظات سے آگاہ کیاگیا،سہیل آفریدی اور دیگر پی ٹی آئی رہنماؤںعدالت کے باہر پہنچ گئے، کارکنوں کی نعرے بازی، اندر اور باہر سیکیورٹی اہلکار تعینات تھے عمران خان کو ایسے اسپتال لایا گیا جہاں اس مرض کا ڈاکٹر ہی نہیں ہے،پانچ دن جھوٹ کے بعد ای...
انٹیلی جنس بیسڈ اپریشن جاری ہے،بڑے آپریشن سے متعلق پھیلایا جانے والا تاثر جھوٹا اور بے بنیاد ہے، نہ تو علاقے میں فوج کی تعداد میں کوئی اضافہ کیا گیا ہے ،موجودہ موسم بڑے آپریشن کیلئے موزوں نہیں گزشتہ تین برسوں سے فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کیخلاف انٹیلی جنس معلومات پرآپر...
شہر قائد میں میگا پروجیکٹس چل رہے ہیں، وزیراعلی نے حال ہی میں 90ارب روپے مختص کیے ہیں 15ہزار خواتین نے پنک اسکوٹی کیلئے درخواستیں دی ہیں، سینئر وزیر کاسندھ اسمبلی میں اظہار خیال سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہاہے کہ کراچی میں ترقیاتی کام جاری ہیں، سڑکیں بن رہی ہیں،ش...
حکومتی کاوشوں سے ملک دیوالیہ ہونے سے بچ گیا، معیشت مستحکم ہو چکی ہے، وزیراعظم میرا بس چلے تو ٹیرف مزید 10 روپے کم کر دوں، میرے ہاتھ بندھے ہیں،خطاب وزیراعظم شہباز شریف نے صنعتوں کیلئے بجلی کے ٹیرف میں 4 روپے 4 پیسے کمی کا اعلان کر دیا، اور کہا کہ میرا بس چلے تو ٹیرف مزید 10 رو...
بانی پی ٹی آئی کی صحت پر خدشات،طبی معاملے میں کسی بھی غفلت یا تاخیر کو برداشت نہیں کیا جائے گا، طبی حالت فورا فیملی کے سامنے لائی جائے ، قائد حزب اختلاف محمود اچکزئی فیملی اور ذاتی معالجین کے علم کے بغیر اسپتال منتقل کرنا مجرمانہ غفلت ، صحت سے متعلق تمام حقائق فوری طور پر سامنے...
پاک فوج بڑی تبدیلی کے عمل سے گزر رہی ہے، جدید جنگ کی نوعیت میں نمایاں تبدیلی آ چکی ہیں،مستقبل کے میدانِ جنگ کے تقاضوں کیلئے ہر سطح پر اعلیٰ درجے کی تیاری ناگزیر ، چیف آف ڈیفنس فورس سید عاصم منیر کی بہاولپور گیریژن آمد، کور کمانڈرنے استقبال کیا، جوانوں کے بلند حوصلے، پیشہ وران...
عدالتی تحقیقات کیلئے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کو خط لکھ رہے ہیں،شرجیل میمن کسی سیاسی جماعت کے دبائو میں نہیں آئیں گے، سینئر صوبائی وزیر کی پریس کانفرنس حکومت سندھ نے کراچی میں پیش آئے سانحہ گل پلازہ کی جوڈیشل انکوائری کروانے کا اعلان کردیا۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سن...