... loading ...
پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹر شان مسعود کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہو گیا۔ شادی سے قبل شان اور ان کی ہونے والی دلہن میشے خان کے درمیان انگوٹھیوں کے تبادلے کی تقریب کی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ انسٹا گرام پر ایک اسٹوری سے وائرل ہونے والی ویڈیو میں شان اور میشے خوشگوار انداز میں خاندان کے دیگر افراد کے درمیان ایک دوسرے کو انگوٹھیاں پہناتے ہوئے دیکھے گئے۔ اس موقع پر شان اور میشے ایک دوسرے کو انگوٹھی پہنا کر کافی خوش دکھائی دے رہے ہیں۔ 33سالہ شان کے ولیمے کا کارڈ بھی سامنے آ چکا ہے جس کے مطابق ان کا ولیمہ 27 جنوری بروز جمعہ کو کراچی میں ہو گا جس میں متعدد کرکٹرز سمیت معروف شخصیات کو مدعو کیا گیا ہے۔ کچھ روز قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شان مسعود کا کہنا تھا کہ وہ پسند کی شادی کر رہے ہیں، دلہن ان کی بہترین دوست رہی ہیں اور اب وہ ان کی لائف پارٹنر بننے جا رہی ہیں، ان کی ان سے پہلی ملاقات لاہور میں ہوئی۔ شان مسعود نے اپنی دلہن کے حوالے سے بتایا کہ ان کا تعلق پشاور سے ہے ان کی ان سے پرانی دوستی ہے جو اب بہترین رشتے میں بدل رہی ہے اور وہ بہت زیادہ خوش ہیں کہ انہیں زندگی کا بہترین ساتھی مل رہا ہے، وہ انہیں بہترین انسان کے ساتھ بہترین کرکٹر بننے میں بھی مدد کریں گی کیوں کہ جب سے وہ ان کی لائف میں آئی ہیں ان کے کردار میں بڑا اچھا بدلاؤ آیا ہے۔ واضح رہے کہ شان مسعود معروف بینکر منصور مسعود خان کے فرزند ہیں، ان کے تایا وقار مسعود خان حکومت پاکستان میں سابق سیکریٹری فنانس رہ چکے ہیں، 3 بہن بھائیوں میں شان مسعود کا دوسرا نمبر ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے سربراہ و سابق صدر آصف علی زرداری لاہور میں 8 روز قیام کرنے کے بعد اسلام آباد چلے گئے۔ آصف علی زرداری کے لاہور میں 8 روزہ قیام کے دوران مختلف سیاسی شخصیات نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کی 11 دسمبر...
پاکستان کے اندرونی و بیرونی قرضے 78 ہزار ارب روپے ہوگئے، بیرونی قرضوں کی مالیت 124 ارب ڈالر سے زیادہ ہے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق پاکستان کے ذمے36 ہزار 861 ارب کے بیرونی قرض سمیت مجموعی طور پر 78 ہزار ارب کا قرضہ ہے۔ صرف ایک سال میں مرکزی حکومت کے قرضوں میں 12ہزار 276ارب کا اضافہ ہوگیا...
پاکستان مسلم لیگ (ن) استحکام پاکستان پارٹی کی قیادت کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) اور آئی پی پی کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اصولی اتفاق ہو گیا ہے، کتنی نشستوں پر سیٹ ایڈ جسٹمنٹ ہو گی اس کے لئے پارٹی رہنماؤں کی ملاقاتوں کے مزید دور ہوں گے۔ بتا...
سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر نقوی نے اپنی آئینی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کرنے کیلئے خط لکھ دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بغیر کسی تاخیر کے میری آئینی پٹیشنز سماعت کیلئے مقرر کی جائیں۔جسٹس مظاہر نقوی نے خط چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ، جسٹس سردار طارق، جسٹس اعجاز الاحسن کو لکھا ہے۔ خط ...
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چیئرمین تحریک انصاف کے انتخاب سے متعلق ریکارڈ مانگ لیا۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے سابق چیئرمین تحریک انصاف کو پارٹی عہدے سے ہٹانے سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت عمران خان کے وکیل شعیب شاہین نے اپنے دلائل میں ...
مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور (ق) لیگ کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں الیکشن کے لیے سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق کر لیا گیا ہے۔ قائد مسلم لیگ میاں نواز شریف چودھری شجاعت حسین سے ملاقات کیلئے ان کی رہائش گاہ ظہور الہی روڈ پہنچے جہاں دونوں رہنماؤں کے درمیان...
سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں کارروائی کے معاملے پر جسٹس اعجاز الاحسن کو جوڈیشل کونسل سے الگ کرنے کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔ میاں داد ایڈووکیٹ نے سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کردی جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ جسٹس ...
پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی کے بعد پیٹرولیم مصنوعات، گاڑیاں اور الیکٹرانک سامان کے علاوہ سریا کی قیمت میں ریکارڈ کمی ہوئی ہے، روپے کی قدر میں اضافے کے زیراثر مارکیٹ میں سریے کی قیمت میں نمایاں کمی ہوئی، تاجروں کے مطابق فی ٹن سریے کی قیمت 3 لاکھ 5 ہزار سے کم ہ...
پاکستان خوش آمدید کا بورڈ لگانے پر افغان حکام کی جانب سے طورخم گزرگاہ بند کردی گئی۔ طورخم سرحدی گزرگاہ پر پاکستان خوش آمدید کا سائن بورڈ نصب کرنے پر افغان حکام نے اعتراض کیا ہے جس پر افغان سکیورٹی حکام نے طورخم سرحدی گزرگاہ کو ہرقسم آمدورفت کے لئے احتجاجاً بند کردیا۔ اہل کار طورخ...
سندھ ہائی کورٹ نے کراچی کی اسکیم 33 میں نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے 21 دسمبر تک قبضہ ختم کرانے کا حکم دے دیا۔ بدھ کو سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس ندیم اختر نے کراچی کی اسکیم 33 میں نجی ہاؤسنگ سوسائٹی پرقبضے کے خلاف سماعت ہوئی۔ عدالت نے گوٹھ مکینوں کی آپریشن روکنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے سو...
بھاری بھرکم آواز کے مالک عزیز میاں قوال کی 23 ویں برسی(آج) 6 دسمبر کو منائی جائے گی۔ ان کا شمار پاکستان کے مقبول ترین قوالوں میں ہوتا ہے وہ اپنی قوالیوں میں اکثر علامہ اقبال اور قتیل شفائی کی شاعری استعمال کرتے تھے۔ بھاری بھرکم اور طاقت ور آواز کے مالک عبدالعزیز المعروف عزیز میاں...
صوبائی دارالحکومت پشاور میں ورسک روڈ پر نجی بینک اور اسکول کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد زخمی ہو گئے ہیں جن میں بعض کی حالت نازک ہے جس کے باعث ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔ ایل آر ایچ کے ترجمان نے بتایا کہ ورسک روڈ دھماکے کے 6 زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال لایا گیا۔ ہسپتال کے ترجمان نے...