... loading ...
وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے بز کوائن کے نام سے بڑی فراڈ اسکیم کے مبینہ ماسٹر مائنڈ کو گرفتار کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ ایف آئی اے نے ظفر علی رانا نامی شخص کو گرفتار کر لیا، جس پر شہریوں سے بزکوائن کے نام پر پرکشش ماہانہ منافع کا لالچ دے کر سرمایہ حاصل کرنے کا الزام ہے۔ ایف آئی اے رپورٹ کے مطابق یہ اسکیم دراصل ملٹی لیول مارکیٹنگ (ایم ایل ایم) طریقہ کار کے مطابق فراڈ کا تسلسل ہے تاہم بز کوائن میں کرپٹو کرنسی کا بھی تڑکہ لگایا گیا اور سرمایہ کاروں کو کہا جاتا تھا کہ بز کوائن بٹ کوائن کا متبادل ہے، جس کی قیمت بٹ کوائن کی طرح بہت اوپر جائے گی۔ اس اسکیم کے خلاف درج ایف آئی آر میں نامزد دیگر افراد کا بھی اہم کردار ہے جس میں ذرائع نے بتایا کہ نازش قریشی گزشتہ 20 سالوں سے ظفر رانا کا دست راست ہے اور اس کے تمام غیر قانونی کاموں کی نگرانی کرتا رہا ہے، جبکہ 2019 کے بعد سے بز کوائن کو پاکستان میں پروموٹ کرنے میں نازش کے ساتھ مزمل شیخ بسمل، فرحان عارف اور سلمان ستار بھی شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق مذکورہ افراد اپنی پرتعیش طرز زندگی اور ملک و بیرون ملک ٹورز اور مہنگی گاڑیوں سے سادہ لوح نوجوانوں کو متاثر کرکے سرمایہ کاری کی جانب راغب کرتے تھے۔ متاثرہ افراد نے بتایا کہ بز کوائن میں سرمایہ کاری یورو کرنسی میں لی جاتی تھی اور سرمایہ کاری ایک سال کیلئے لاک کردی جاتی تھی، یعنی ایک سال سے پہلے واپس نہیں لی جاسکتی، جبکہ اس دوران ماہانہ منافع دیا جاتا تھا لیکن یہ منافع بہت زیادہ نہیں ہوتا تھا، البتہ یہ لالچ دی جاتی کہ ایک سال بعد بز کوائن کی بٹ کوائن کی طرح قیمت بہت زیادہ بڑھ جائے گی، جس سے انہیں کئی گنا زیادہ منافع ملے گا تاہم ایک سال بعد ان کی اپنی ویب سائٹ پر بھی قیمت کم ظاہر کرکے کمپنی سرمایہ کاروں کی رقم ہڑپ کر جاتی ساتھ ہی انہیں دیگر افراد کو نیٹ ورک میں شامل کروانے کیلئے کمیشن ایجنٹ بھی بنوایا جاتا تھا۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ظفر علی رانا نے گولڈن کی نامی کمپنی سے ملٹی لیول مارکیٹنگ کا آغاز کیا بعد ازاں گولڈ مائن انٹرنیشنل، انرجیٹک مارکیٹنگ، ورلڈ جی این، ای فار ایم، ای ایم انٹرنیشنل، بز ٹریڈ، بز کوائن، کوانٹم ٹریڈ، نیکسٹ جین اور گرو نیٹ آن لائن کے نام سے شہریوں کو اربوں روپے سے محروم کر چکے ہیں، اس پورے دھندے میں انہیں برطانیہ میں بیٹھے 2 پاکستانیوں اور ایک بھارتی شہری کی سرپرستی بھی حاصل ہے۔
پاکستان کیخلاف سرگرم دہشتگردوں اور ان کے نیٹ ورکس کا جہاں وجود ہوگا، انہیں انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائیوں کے ذریعے ختم کیا جائے گا، خطے میں کشیدگی کم کرنے کیلئے فعال سفارتکاری کر رہا ہے چیف آف ڈیفنس فورس سے اہلِ تشیع مکتبِ فکر کے علماء کی ملاقات ، گمراہ کن پروپیگنڈا اور فرقہ...
رپورٹ میں پاکستانی میزائل پروگرام اور پالیسیاں امریکی سلامتی کیلئے ممکنہ خطرہ قرار،پاکستانی میزائل امریکا تک پہنچنے کے قابل ہو سکتے ہیں، پاک بھارت تعلقات میں کشیدگی کی وجہ سے ایٹمی تصادم کا خطرہ پاکستان مسلسل جدید میزائل ٹیکنالوجی تیار کر رہا ہے جو اس کی فوج کو جنوبی ایشیا سے با...
پی ٹی آئی پنجاب کی قیادت تذبذب کا شکار ،عالیہ حمزہ اور سینٹرل پنجاب کے صدر سزا کے باعث روپوش لاہور کے صدر کسی سے رابطہ ہی نہیں کرتیپنجاب میں تتر بتر تنظیم کو دوبارہ فعال بنانا چیلنج ہوگا، ذرائع عید کے بعد عمران خان کی رہائی کے لیے تحریک شروع کرنے کے معاملے پر پی ٹی آئی کے ا...
ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران اس نوعیت کے دعوے سامنے آتے رہے ہیں، ایران کی طرف سے کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا ،اس خبر کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی علی لاریجانی کی ہلاکت ایرانی حکومت کے خاتمے کے ہمارے منصوبے کا حصہ ہے، ہم ہارڈ لائنر کو نشانہ بنا ...
بس کردیں اور بانی کاعلاج کرائیں، جب ملاقات ہو گی تو انھیں بتائیں گے کتنے لوگوں نے ان سے اظہار یکجہتی کیا،اعتزاز احسن کے شکر گزار وہ آئے اور ہمارے ساتھ بیٹھے ،جدوجہد جاری رکھیں گے اگر عید کے بعد علاج نہ کروایا اور ملاقات نہیں ہونے دی تو حالات بدلیں گے، چیف کمشنر کی بات پر کیسے ی...
امریکہ، اسرائیل طاغوت، شیعہ سنی تفریق پیدا کرنیوالے ان کے آلہ کار ہیں، امیر جماعت اسلامی جماعت اسلامی اسٹیبلشمنٹ نہیں عوامی تائید سے اقتدار چاہتی ہے، حلقہ خواتین کی تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ وزیراعظم بے اختیار، فارم سنتالیس سے آئے...
ملک کی پیٹرولیم درآمدات کی سپلائی چین بہتر بنانے کیلئے وزیر پیٹرولیم مزید متحرک ہوں شہبازشریف کی زیرصدارت اجلاس،کفایت شعاری کے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ حالات کی بہتری تک تمام متعلقہ ادارے ہنگامی اقدامات کیلئے تیار رہیں، ملک کی پیٹرولیم...
بغداد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب وکٹوریہ بیس پر ڈرونز اور راکٹوں سے حملہ، آگ بھڑک اٹھی ،8 افراد زخمی ،عراقی مزاحمتی تنظیم کی امریکی سفارتخانے کو نشانہ بنانے کی کوشش،روسی ٹی وی کا دعویٰ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے17 ویں روز ایران پر حملوں کا سلسلہ جاری ، اسرائیل کے وسطی علاقوں...
رقم کی وصولی کے سلسلہ میںخواتین دوکان کی چھت پرچڑھ گئیں جس سے کمزورچھت اچانک زمین بوس ہوگئی،ضلعی انتظامیہ متعدد کی حالت تشویشناک علاقہ بھرکی فضاسوگوار،وزیراعلیٰ پنجاب کانوٹس، رپورٹ طلب کرلی، لواحقین سے اظہارتعزیت بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کی رقم وصولی کے دوران دوکان کی چھت گر...
بروقت فیصلوں کی بدولت اس وقت ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مناسب مقدار موجود ہے،شہباز شریف ملکی معیشت کے استحکام اور عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کے حوالے سے جائزہ اجلاس میں بات چیت وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان عالمی سطح پر جاری کشیدگی کے پیش نظر کسی بھی ق...
سروے میں 100فیصد موٹرسائیکل سوار دھوکا دینے میں ملوث نکلے ،ڈی آئی جی ٹریفک آئی جی سندھ کے احکامات پر عید کے بعد بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا شہر قائد کے موٹرسائیکل سواروں نے ای چالان سسٹم کو بھی ہرادیا ، ڈی آئی جی ٹریفک نے انکشاف کیا سروے میں 100 فیصد موٹرسائیکل س...
اصفہان میں15 افراد شہید، کئی زخمی ہو گئے،لبنان میں حزب اللہ اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپیں جاری ،ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے موجودہ شرائط امریکا کیلئے قابل قبول نہیں ہیں، امریکی صدر ٹرمپ اسرائیل میںایرانی پاسداران انقلاب کے میزائل حملے سے بڑے پیمانے تباہی ، متعدد مقامات پر آگ...