... loading ...
امریکا میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنے وکلا کو چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے اپنے خلاف سازشی نظریات کا ہتک عزت کے قوانین کے دائرے میں آنے کا جائزہ لینے کی ہدایت کردی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق صحافیوں سے گفتگو میںسابق وزیر اعظم نے دعویٰ کیا تھا کہ سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ نے جولائی 2021 میں حسین حقانی کو امریکا میں لابنگ کیلئے ہائر کیا تھا جنہوں نے وہاں ان کے خلاف مہم چلائی اور جنرل باجوہ کی تشہیر کی۔عمران خان نے دعویٰ کیا تھاکہ پاکستان تحریک انصاف کو دوبارہ اقتدار میں آنے سے روکنے کے لیے جنرل (ر) باجوہ کا سیٹ اپ اب بھی اسٹیبلشمنٹ میں سرگرم ہے۔گزشتہ ماہ آن لائن پوسٹ کی گئی دستاویزات میں یہ دعویٰ سامنے آیا تھا کہ اسلام آباد میں سی آئی اے کے ایک سابق اسٹیشن مینیجر رابرٹ گرینیئر کو جولائی 2021 میں امریکا میں پی ٹی آئی حکومت کے لیے لابنگ کرنے کے لیے ہائر کیا گیا تھا جس نے بعدازاں چند تحقیقی امور کے لیے حسین حقانی کی خدمات حاصل کی تھیں۔بعدازاں امریکا میں پی ٹی آئی عہدیداروں نے کہا کہ یہ دونوں افراد (رابرٹ گرینیئر اور حسین حقانی) پاکستانی ملٹری اسٹیبلشمنٹ میں موجود ایک سینیئر شخصیت کے لیے کام کر رہے تھے، یہ لوگ اپنی ہی حکومت کے خلاف لابنگ کر رہے تھے اور انہوں نے پی ٹی آئی حکومت گرانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔حسین حقانی نے ان الزامات کو یکسر مسترد کر دیا تھا، گزشتہ روز انہوں نے واشنگٹن میں ایک اور بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ میں نے رابرٹ گرینیئر کے لیے محض پاکستان کی سیاست اور معیشت پر کچھ تحقیقی کام کیا، یہ لابنگ نہیں ہے، اس حوالے سے متعلقہ امریکی قانون واضح ہے کہ یہ لابنگ نہیں ہے۔حسین حقانی نے کہا کہ عمران خان کے دعوے اور کسی کے ٹوئٹر تھریڈ (سلسلہ وار ٹوئٹس) کے ذریعے شروع کیا گیا یہ سارا معاملہ محض ایک سازشی تھیوری ہے، یہ میرے پی ٹی آئی کی لابنگ یا پاکستانی فوج کے ساتھ کام کرنے کا کوئی ثبوت نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام پاپولسٹ رہنمائوں کی طرح عمران خان سازشی نظریات کو پروان چڑھاتے ہیں، کاش وہ یہ بات سمجھ لیں کہ مجھے ان کی تشہیر یا تذلیل میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ پہلے ہی لکھ چکا ہوں کہ میں اس بات کا یقین رکھتا ہوں کہ پاکستان کا تصور نئے خطوط پر استوار کرنے کی ضرورت ہے، اشرافیہ کی سیاسی چالبازیاں میرے تجزیے کا حصہ نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے وکلا سے کہا ہے کہ وہ اس بات کا جائزہ لیں کہ عمران خان کے میرے بارے میں سازشی نظریات جن ممالک میں شائع ہوئے ہیں وہ ان ممالک کے ہتک عزت کے قوانین کے دائرے میں آتے ہیں یا نہیں۔حسین حقانی نے سابق وزیر اعظم کو مشورہ دیا کہ ‘عمران خان کے لیے بہتر ہوگا کہ وہ قانونی نتائج کا سامنا کرنے کے بجائے یہ سازشی نظریات بیان کرنا چھوڑ دیں۔
ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران اس نوعیت کے دعوے سامنے آتے رہے ہیں، ایران کی طرف سے کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا ،اس خبر کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی علی لاریجانی کی ہلاکت ایرانی حکومت کے خاتمے کے ہمارے منصوبے کا حصہ ہے، ہم ہارڈ لائنر کو نشانہ بنا ...
بس کردیں اور بانی کاعلاج کرائیں، جب ملاقات ہو گی تو انھیں بتائیں گے کتنے لوگوں نے ان سے اظہار یکجہتی کیا،اعتزاز احسن کے شکر گزار وہ آئے اور ہمارے ساتھ بیٹھے ،جدوجہد جاری رکھیں گے اگر عید کے بعد علاج نہ کروایا اور ملاقات نہیں ہونے دی تو حالات بدلیں گے، چیف کمشنر کی بات پر کیسے ی...
امریکہ، اسرائیل طاغوت، شیعہ سنی تفریق پیدا کرنیوالے ان کے آلہ کار ہیں، امیر جماعت اسلامی جماعت اسلامی اسٹیبلشمنٹ نہیں عوامی تائید سے اقتدار چاہتی ہے، حلقہ خواتین کی تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ وزیراعظم بے اختیار، فارم سنتالیس سے آئے...
ملک کی پیٹرولیم درآمدات کی سپلائی چین بہتر بنانے کیلئے وزیر پیٹرولیم مزید متحرک ہوں شہبازشریف کی زیرصدارت اجلاس،کفایت شعاری کے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ حالات کی بہتری تک تمام متعلقہ ادارے ہنگامی اقدامات کیلئے تیار رہیں، ملک کی پیٹرولیم...
بغداد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب وکٹوریہ بیس پر ڈرونز اور راکٹوں سے حملہ، آگ بھڑک اٹھی ،8 افراد زخمی ،عراقی مزاحمتی تنظیم کی امریکی سفارتخانے کو نشانہ بنانے کی کوشش،روسی ٹی وی کا دعویٰ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے17 ویں روز ایران پر حملوں کا سلسلہ جاری ، اسرائیل کے وسطی علاقوں...
رقم کی وصولی کے سلسلہ میںخواتین دوکان کی چھت پرچڑھ گئیں جس سے کمزورچھت اچانک زمین بوس ہوگئی،ضلعی انتظامیہ متعدد کی حالت تشویشناک علاقہ بھرکی فضاسوگوار،وزیراعلیٰ پنجاب کانوٹس، رپورٹ طلب کرلی، لواحقین سے اظہارتعزیت بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کی رقم وصولی کے دوران دوکان کی چھت گر...
بروقت فیصلوں کی بدولت اس وقت ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مناسب مقدار موجود ہے،شہباز شریف ملکی معیشت کے استحکام اور عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کے حوالے سے جائزہ اجلاس میں بات چیت وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان عالمی سطح پر جاری کشیدگی کے پیش نظر کسی بھی ق...
سروے میں 100فیصد موٹرسائیکل سوار دھوکا دینے میں ملوث نکلے ،ڈی آئی جی ٹریفک آئی جی سندھ کے احکامات پر عید کے بعد بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا شہر قائد کے موٹرسائیکل سواروں نے ای چالان سسٹم کو بھی ہرادیا ، ڈی آئی جی ٹریفک نے انکشاف کیا سروے میں 100 فیصد موٹرسائیکل س...
اصفہان میں15 افراد شہید، کئی زخمی ہو گئے،لبنان میں حزب اللہ اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپیں جاری ،ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے موجودہ شرائط امریکا کیلئے قابل قبول نہیں ہیں، امریکی صدر ٹرمپ اسرائیل میںایرانی پاسداران انقلاب کے میزائل حملے سے بڑے پیمانے تباہی ، متعدد مقامات پر آگ...
کراچی اور سندھ کے خلاف منفی بات نہ کی جائے،میں سیاسی کارکن ہوں،ہم ہوں یا نہ ہوں، صوبہ اورشہر ہمیشہ قائم رہیں گے ، پروپیگنڈا نہیں کریں گے، وزیراعظم کے یوتھ پروگرام کو لایا جائے گا سوشل میڈیا ویڈیوبنا کر فنکار نہیں بنائیں، نوازشریف جیل جا سکتے ہیںملک کو نقصان نہیں پہنچاسکتے، میںغل...
اسرائیلی وزیر اعظم زندہ ہیں تو وہ ایرانی حملوں کا ہدف رہیں گے، بچوں کا قاتل قراردیتے ہوئے سخت بیان نیتن یاہو محفوظ اور ہلاکت سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں، اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر نے خبروں کو مسترد کردیا ایران کی پاسداران انقلاب نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے خلاف سخت بی...
مسلح افواج کی کارروائیوں میں 912 زخمی،دہشتگردوں کی44 پوسٹوں پر قبضہ 229 ٹینک، بکتر بند گاڑیاں اور توپیں تباہ کی گئیں، وزارت اطلاعات کا بیان آپریشن غضب لِلحق کے تحت پاکستان کی مسلح افواج کی کارروائیوں میں دہشتگردوں اور افغان طالبان کو بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ وز...