وجود

... loading ...

وجود

ٹیکنو کریٹس حکومت کا بخار

اتوار 01 جنوری 2023 ٹیکنو کریٹس حکومت کا بخار

ٹیکنوکریٹس حکومت کا تصور انتخابات سے قبل موسمی بخار کی طرح پھیلتا ہے۔مگر طاقت ور حلقوں کی خواہشات سے جنمتی بحث کی یہ بیل کم ہی منڈھے چڑھتی ہے۔ موجودہ حالات میں ٹیکنوکریٹس حکومت کی بحث کوئی خطرہ نہیں بلکہ خطرے کی نشاندہی کرنے والی گھنٹی ہے۔ یہ طاقت ور حلقوں اور سیاسی اشرافیہ میں پائے جانے والی شدید بے چینی کی مظہر بھی ہے۔
ٹیکنوکریٹس حکومت کی بحث حکومت اور طاقت ور حلقوں میں زیر غور چار فارمولوں سے برآمد ہوئی ہے۔ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے دو اسمبلیوں کو توڑنے کی کوششوں کا مقصد انتخابات مارچ یا اپریل میں کرانے کی تند وتیز تدبیر ہے۔ یہ مستقبل کے سیاسی راستوں کے لیے پہلا فارمولا ہے۔ مگر حکومت اور طاقت ور حلقوں کو یہ گوارا نہیں۔ کیونکہ خطرہ ہے کہ فوری انتخابات کے نتیجے میں عمران خان مقبولیت کی تمام حدوں کو پھلانگ کر دو تہائی اکثریت لینے میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔ طاقت ور حلقے جن میں سے اکثر جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کے حلقۂ اثر میں سمجھے جاتے ہیں، مارچ یا اپریل میں انتخابات کو ہی ناممکن نہیں بنا رہے، بلکہ عمران خان کی طرف سے دو اسمبلیوں کو توڑنے کی کوششوں کو بھی سبوتاژ کر رہے ہیں۔ ظاہر ہے کہ اسمبلیاں توڑنے سے عملاً نئے انتخابات کا دروازہ کھلنا زیادہ آسان ہو جائے گا۔ پاکستان میں حالیہ بحران سے نکلنے کے لیے دوسرا فارمولا وقت پر انتخابات کا ہے۔ ظاہر ہے کہ وقت پر انتخابات کرائے جائیں تو پھر یہ بھی رواں برس ستمبر، اکتوبر میں ہی کرانے ہوں گے۔ شنید ہے کہ شہباز شریف کی حکومت اور طاقت ور حلقوں میں سے کچھ با اثر لوگ 2023ء میں بھی انتخابات کو اپنے لیے خطرناک سمجھتے ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے بھی گزشتہ ہفتے یہ واضح کر دیا تھا کہ پاکستان کے مسائل بہت زیادہ ہیں اور یہ چند ماہ میں حل نہیں ہو سکتے، اُنہیں مزید وقت درکار ہے۔  پی ڈی ایم حکومت کے اہم ترین رہنما اور جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان تو ایک طویل عرصے سے انتخابات کو مزید ایک سال آگے لے جانے کا بتکرار اظہار کرتے آ رہے ہیں۔ اب کم وبیش ایسے ہی اشارے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ بھی دینے لگے ہیں۔ لہذا عمران خان کے مطالبات کے برعکس انتخابات اپنے وقت پر یعنی رواں برس ستمبر اکتوبر میں بھی ہو جائیں تو غنیمت ہی ہوگا۔ یہ کوئی اندیشہ نہیں، بلکہ حقیقت ہے۔ موجودہ حکومت اور اس میں شامل جماعتیں بلدیاتی انتخابات سے جس طرح راہِ فرار اختیار کر رہی ہیں، اس سے اندازا ہوتا ہے کہ وہ کسی بھی انتخابی عمل میں شکست کو نوشتۂ دیوار سمجھ رہی ہیں ۔
موجودہ حالات میں ایک تیسرا حل یہ سوچا جارہا ہے کہ کیوں نہ معاشی ایمرجنسی لگا کر انتخابات ایک سال کے لیے التواء میں ڈال دیں۔ یہ عمران خان کے جن کو بوتل میں بند کرنے کے لیے اچھا خاصا وقت ہو گا۔ مگر اس حل کی ناکامی کے امکانات کافی زیادہ ہیں اور یہ معاشی حالات کو تصوراتی طور پر بھی ٹھیک کرنے کا اعتماد عوام کی سطح پر نہیں دے سکے گا۔ چنانچہ طاقت ور حلقے ایک چوتھے حل کی جانب زیادہ مائل دکھائی دیتے ہیں۔ یہ حل معاشی صورتِ حال کو ہی بنیاد بنا کر ایک ایسے عبوری سیٹ اپ کی جانب پیش قدمی ہے، جس میں ماہرین کی ایک ٹیم کو دو ڈھائی برس کے لیے عوام پر مسلط کردیا جائے، اور اس پر عدالتی مہر لگوا دی جائے۔ اسی حل کو ٹیکنوکریٹس حکومت کا نام دیا جا رہا ہے۔ ذرائع ابلاغ میں یہ شوشا عوامی ردِ عمل جاننے کے لیے دانستہ چھوڑا گیا ہے۔ ٹیکنوکریٹس حکومت کی غوغا آرائی کوئی نئی یا انوکھی بات نہیں۔ یہ ہر چند برس بعد سنائی دیتی ہے۔ سوال یہ ہے کہ کیا ٹیکنوکریٹس حکومت ملک کو معاشی بحرانوں سے نکالنے کے لیے لائی جارہی ہے؟ یا پھر اس کا مقصد کوئی اور ہے؟ پہلے ہی مرحلے میں اس حل سے وابستہ اعتماد اس لیے ختم ہو جاتا ہے کہ پورے نظام کی سرگرمیاں عمران خان کی مقبولیت کا راستا روکنے کے لیے واضح دکھائی دیتی ہے۔ حکومت اور مختلف شخصیات کا واحد مقصد عمران خان کا راستا روکنا ہی رہ جائے تو پھر وہ مسائل کے حل کے بجائے نئے مسئلے کو گلے لگا لیتے ہیں۔ یوں وہ جو حل بھی دیتے ہیں، اس کا پہلا مقصد عمران خان کا خاتمہ بن جاتا ہے، مسائل کا خاتمہ نہیں۔ اس طرح سیاسی ومعاشی بحرانوں سے نکالنے کے تمام فارمولے اپنی افادیت کھو دیتے ہیں اور موجودہ ابتر معاشی حالات کے لیے کوئی امید جگانے میں کامیاب نہیں ہوتے۔ اس تناظر میں ٹیکنوکریٹس حکومت کا معاملہ بھی سمجھنا دشوار نہیں رہ جاتا۔
پاکستان میں ٹیکنوکریٹس کے حوالے سے سب سے شاندار اور جاندار بحث نگراں وزیراعظم ملک معراج خالد کے دور میں شروع ہوئی تھی۔ معراج خالد بے نظیر بھٹو کی حکومت کے خاتمے کے بعد 5 نومبر 1996ء سے17 فروری 1997ء تک تین ماہ اور بارہ دنوں کے لیے اس منصب پر فائز رہے۔ اُن کے دور میں ٹیکنوکریٹس حکومت کا غلغلہ بہت شدت سے بلند ہوا۔ تب فوجی سربراہ جنرل جہانگیر کرامت نے اُس وقت کے صدر فاروق لغاری سے ایک ملاقات میں کہا کہ دو ڈھائی برس کے لیے ایک ٹیکنوکریٹس حکومت قائم کر دیتے ہیں جس پر عدالتی مہر وہ لگوا دیں گے۔ صدر فاروق لغاری نے جنرل جہانگیر کرامت کو اس حل کے نقصانات سے آگاہ کیا تو اُنہوں نے صدر کو کہا کہ میرے ادارے میں تمام افسران کا اس پر اتفاق ہو چکا ہے، مگر آپ کی رائے بالکل برخلاف ہے۔ چنانچہ فاروق لغاری کو جی ایچ کیو مدعو کرکے ٹیکنوکریٹس حکومت کے خلاف ان کے اعتراضات پر افسران کو اعتماد میں لینے کا کہا گیا۔ صدر لغاری نے جی ایچ کیو میں افسران کے سامنے ٹیکنوکریٹس حکومت کے حوالے سے دشواریاں سامنے رکھیں۔ آج بھی ٹیکنو کریٹس حکومت کے قیام میں یہ دشواریاں جوں کی توں حائل ہیں۔ سب سے پہلا مسئلہ تو یہ ہے کہ پاکستان کے موجودہ آئین میں اس کی سرے سے کوئی گنجائش ہی نہیں۔ ایسے کسی بھی حل کے بعد اس کو دستوری چادر دینے پڑے گی اور عدالتوں سے اس پر مہر لگوانا ہو گی۔ یہ کام عدالتوں سے کرانے کے لیے جو بھی منصفین میسر آئیں گے، اُن کے چہرے کوئی بھی ہوں، مگر اُن میں روح جسٹس منیر کی ہونا ضروری ہے۔ دوسرا مسئلہ یہ ہے کہ اگر دو ڈھائی برس کی ایک ٹیکنوکریٹس حکومت آئین کو روند کر قائم بھی کر لی جائے تو پھر ڈھائی برس بعد کیا ہوگا؟ کیا پاکستان کا سیاسی اُفق تبدیل ہو جائے گا؟ ڈھائی برس بعد بھی یہ ملک پھر سیاست دانوں کے اسی انگڑ کھنگڑ کو دینا پڑے گا۔ تب درست تو اب کیوں نہیں؟ کسی بھی ٹیکنوکریٹس حکومت کے ساتھ ایک تیسرا مسئلہ عالمی پزیرائی کا بھی ہے۔ ہمارے معاشی مسائل عالمی سطح کے بہت سے سیاسی و معاشی معاملات سے جڑے ہوتے ہیں۔ عالمی سطح پر ان معاملات میں پاکستان سے کوئی ایسی قیادت چاہئے ہوتی ہے جو عوامی مقبولیت رکھتی ہو۔ مگر ٹیکنوکریٹس حکومت اس معاملے میں مکمل تہی دامن ہوتی ہے، لہذا ٹیکنو کریٹس حکومت عالمی سطح پر کیسے پزیرائی پاسکے گی؟ ٹیکنوکریٹس حکومت کے ساتھ چوتھا اور سب سے بڑا مسئلہ عوامی ناپسندیدگی کا ہوگا۔ کیونکہ ایسی حکومت کی عوام میں کوئی جڑیں نہیں ہوتیں۔ لہذا وہ فیصلوں کی طاقت کہاں سے لے گی جب کہ ایسی حکومت مشکل فیصلوں کے نام پر ہی قائم کی جاتی ہے۔ اس طرح ٹیکنوکریٹس حکومت چند ہفتوں میں ہی ایک بہت بڑا بوجھ بن جائے گی۔ ایک ایسی حکومت جو معاشی گرداب سے نکالنے کے نام پر قائم کی جائے اور وہ معاشی بحرانوں سے نکلنے کے لیے بڑے فیصلے لینے کی طاقت رکھتی ہو نہ ہمت، عالمی سطح پر پزیرائی سے محروم ہو، عوامی مقبولیت بھی نہ رکھتی ہو ، وہ صرف چند ہفتوں میں نفرت وحقارت کا ہدف بن جائے گی۔ بد قسمتی سے تب نفرت کا یہ طوفان خود ٹیکنوکریٹس حکومت کی جانب نہیں ہوگا، بلکہ اُسے لانے والوں کی طرف ہو گا۔ یہ طاقت ور حلقوں کے لیے پہلے سے زیادہ دھچکے کا باعث ہو گا۔ سیاسی جماعتوں کے تنقیدی سیلاب اور عوامی سطح پر اپنی اچھی چھوی کے مسئلے سے دوچار طاقت ور حلقے ایک نئے بحران کا سامنا کریں گے۔ یہ عمران خان کو تباہ کرنے کے بجائے خود اپنی ہی تباہی کا سامان ثابت ہو گا۔
٭٭٭٭


متعلقہ خبریں


مضامین
آقاۖکی حیات مبارکہ کے آخری لمحات وجود جمعه 29 ستمبر 2023
آقاۖکی حیات مبارکہ کے آخری لمحات

نبی کریمۖ پر درود و سلام کی فضیلت وجود جمعه 29 ستمبر 2023
نبی کریمۖ پر درود و سلام کی فضیلت

کینیڈا بھارت تعلقات سرد مہری کا شکار وجود جمعرات 28 ستمبر 2023
کینیڈا بھارت تعلقات سرد مہری کا شکار

سعودیہ اور اسرائیل دوستانہ روش پر وجود جمعرات 28 ستمبر 2023
سعودیہ اور اسرائیل دوستانہ روش پر

وکیل اور وکالت وجود بدھ 27 ستمبر 2023
وکیل اور وکالت

اشتہار

تجزیے
متوسط طبقہ ختم ہو رہا ہے، کچھ فکر کریں!! وجود هفته 23 ستمبر 2023
متوسط طبقہ ختم ہو رہا ہے، کچھ فکر کریں!!

نوازشریف کو وطن واپسی پر جیل جانا پڑسکتا ہے۔۔ قانونی مسائل کیا ہیں؟ وجود بدھ 20 ستمبر 2023
نوازشریف کو وطن واپسی پر جیل جانا پڑسکتا ہے۔۔ قانونی مسائل کیا ہیں؟

نیپرا کا عوام کش کردار وجود جمعه 15 ستمبر 2023
نیپرا کا عوام کش کردار

اشتہار

دین و تاریخ
حضور سرور کونین،تاجدار مدینہ،خاتم النبیین حضرت محمدﷺکی سیرت طیبہ وجود جمعه 29 ستمبر 2023
حضور سرور کونین،تاجدار مدینہ،خاتم النبیین حضرت محمدﷺکی سیرت طیبہ

سیرتِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں سادگی کے نقوش وجود هفته 23 ستمبر 2023
سیرتِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں سادگی کے نقوش

جذبہ اطاعت رسول پیدا کیجیے وجود جمعه 15 ستمبر 2023
جذبہ اطاعت رسول پیدا کیجیے
تہذیبی جنگ
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے

مسلمانوں کے خلاف برطانوی وزیر داخلہ کی ہرزہ سرائی وجود جمعرات 03 اگست 2023
مسلمانوں کے خلاف برطانوی وزیر داخلہ کی ہرزہ سرائی

کرناٹک، حجاب پر پابندی، ایک لاکھ مسلمان لڑکیوں نے سرکاری کالج چھوڑ دیے وجود پیر 13 فروری 2023
کرناٹک، حجاب پر پابندی، ایک لاکھ مسلمان لڑکیوں نے سرکاری کالج چھوڑ دیے
بھارت
بھارت میں ہم جنس پرست لڑکیوں نے شادی کر لی وجود جمعرات 28 ستمبر 2023
بھارت میں ہم جنس پرست لڑکیوں نے شادی کر لی

سکھ رہنما کے قتل میں بھارت ملوث نکلا، کینیڈا کا بھارتی سفارت کار کو ملک چھوڑنے کا حکم وجود منگل 19 ستمبر 2023
سکھ رہنما کے قتل میں بھارت ملوث نکلا، کینیڈا کا بھارتی سفارت کار کو ملک چھوڑنے کا حکم

آسمانی بجلی کا قہر لاکھوں بھارتیوں کو بھسم کرچکا وجود جمعرات 07 ستمبر 2023
آسمانی بجلی کا قہر لاکھوں بھارتیوں کو بھسم کرچکا

بھارتی صدر نے ملک کے نام کے حوالے سے ایک نیا تنازع کھڑا کردیا وجود بدھ 06 ستمبر 2023
بھارتی صدر نے ملک کے نام کے حوالے سے ایک نیا تنازع کھڑا کردیا
افغانستان
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا

افغان سرزمین کسی پڑوسی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہو گی، امیر متقی وجود پیر 14 اگست 2023
افغان سرزمین کسی پڑوسی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہو گی، امیر متقی

بیرون ملک حملے جہاد نہیں جنگ ہو گی، ہیبت اللہ اخوند زادہ کا طالبان کو پیغام وجود منگل 08 اگست 2023
بیرون ملک حملے جہاد نہیں جنگ ہو گی، ہیبت اللہ اخوند زادہ کا طالبان کو پیغام
شخصیات
صحافی، دانشور اور افسانہ نگار شیخ مقصود الہٰی انتقال کر گئے وجود جمعه 22 ستمبر 2023
صحافی، دانشور اور افسانہ نگار شیخ مقصود الہٰی انتقال کر گئے

معروف افسانہ نگار، نثر نگار و مصنف اشفاق احمد کی 19 ویں برسی آج منائی جا رہی ہے وجود جمعرات 07 ستمبر 2023
معروف افسانہ نگار، نثر نگار و مصنف اشفاق احمد کی 19 ویں برسی آج منائی جا رہی ہے

سلیم احمد: چند مسائل و احوال وجود هفته 02 ستمبر 2023
سلیم احمد: چند مسائل و احوال
ادبیات
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر

فیصل آباد کے ریٹائرڈ ایس ایچ او بچوں کی 3500 کتابوں کے مصنف بن گئے وجود پیر 11 ستمبر 2023
فیصل آباد کے ریٹائرڈ ایس ایچ او بچوں کی 3500 کتابوں کے مصنف بن گئے

سلیم احمد: چند مسائل و احوال وجود هفته 02 ستمبر 2023
سلیم احمد: چند مسائل و احوال