وجود

... loading ...

وجود
وجود

ہم تو ڈوبے ہیں صنم

بدھ 07 دسمبر 2022 ہم تو ڈوبے ہیں صنم

ؑعوام بڑھتی ہوئی مہنگائی ،پٹرول اور بجلی کی ناقابل برداشت قیمتوں سے تنگ ہیں غربت میں اضافہ ہورہاہے ملکی معیشت شدید ترین دبائو میں ہے ا س صورت حال کا خاتمہ بنیادی عوامی خواہش ہے مہنگائی کا کاخاتمہ اور معیشت کی بحالی ہی قومی ترجیح ہوسکتی ہے ملک کا مفاد اور اور دفاع بھی اسی ترجیح سے وابستہ ہے افسوس یہ ہے کہ اس کے برخلاف اس وقت ایک مرتبہ پھر انتہائی بے ہنگم انداز میں وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے بعض انٹرویوز کے ذریعے ایک مخصوص شخصیت کی غیر ضروری صفائی پیش کرنے کی ناکام کوشش کی جارہی جس کے مطلوبہ نتائج خود اس شخصیت ،وزیر اعلیٰ پنجاب اور ایک اہم ادارے کے لیے
مزید خرابی پیداکرہے ہیں سب کو معلوم ہے کہ اس خاص ایجنڈے کا کچھ بھی نتیجہ نہ نکلے گابلکہ بدنامی میں اضافہ ہوگا خود ان کے لیے بہتر ہے کہ اس قسم کی میڈیا مہم سے اجتناب کیا جائے گذشتہ آٹھ ماہ کا جائزہ لیا جا ئے تو یہ بات مکمل واضح ہے کہاموجودہ حکومت اپنے قیام کے آغاز سے ہی منہ کے بل آگری ہے پہلے ہی ماہ میں سعودی عرب میں حکومتی وفد کے خلاف عوامی ردعمل دیکھنے میں آیا ،عدلیہ سمیت دیگر اداروں کے کردار پر انگلیاں اٹھ گئیںپی ڈی ایم نے اپنی حکومت کی کارکردگی کے بجائے تحریک انصاف کے خلاف میڈیا مہم شروع کردی جس کا بھرپور فائدہ تحریک انصاف نے اٹھایا اور مخالفانہ مہم کو بھی اپنی مقبولیت کاذریعہ بنا لیا تحریک انصاف کے سربراہ یہی چاہتے تھے کہ وہ موضوع بحث رہیں اور اپنے حامیوں میںایک زبردست جوش اور ولولہ پید کر دیں پی ڈی ایم ہر موڑ پر یہ ثابت کرتی رہی کہ وہ عمران خان کو اس نظام سے باہر نکا لنا چاہتی ہے عمران خان کے خلاف اس مہم میں وہ اس پورے نظام کو بے نقاب کرتے جارہے ہیںالٹی نالی کی بندوقوں سے فائر کر رہے ہیں اور اپنے آپ پر گولیان برسارہے ہیں جس کی وجہ سے
بڑے بڑے میڈیا ہائوسز کی ساکھ خراب ہوگئی سورما قسم کے مبصرین داغدار ہو گئے اب وہ سچ بولتے ہیں توبھی کوئی یقین کرنے کو تیار نہیںہے ان کی سب سے بڑی غلطی عمران خان کو ہدف بناناہے عمران خان اور ان کی سیاسی جماعت ایک غیر اہم ،سطحی اور ثانوی مسئلہ ہے اصل مسئلہ عوام کے اپنے مسائل ہیں وہ سستی بجلی ،سستا پٹرول اور روز مرّہ کی اشیاء کی قیمتوں میں کمی چاہتے ہیں دوسرا مسئلہ خود حکمراں اتحاد کی ترکیب ہیئت کا ہے کہاں پیپلز پارٹی کا نظریہ جسے کسی حد تک سیکولر کہا جاسکتاہے اور کہاں مولانا فضل ا لرحمان کی جے یو آئی کے بظاہر نفاذشریعت کے دعوے اور ان کی سندھ میں ان کی ہر سطح پر کہیں ظاہری اور کہیں اندرون خانہ پیپلز پارٹی کا صفایا کرنے کی مسلسل مہم جوئی جو آج بھی جاری ہے پیپلز پارٹی کے نظریاتی کارکنوں یا ایک روشن خیال سوچ ر کھنے والے کے اس جگاڑ کوتسلیم کرنا مشکل ہے۔
جے یو آئی کے حامیوں کے لیے بھی یہی مشکل ہے کہ وہ ایک سیکولر نظریے کے ساتھ ہیں ا یم کیو ایم کے حامی بھی اس اتحاد سے مطمئن نہیں ہیںپیپلز پارٹی کی بی ٹیم کے طور پر ان کی پہنچان ان کے لیے مشکلات پید اکررہی ہے سب سے زیادہ نقصان خود مسلم لیگ ن کو ہورہا ہے وہ کسی صورت بھی مریم نوازکے مقابلے میں بلاول بھٹو کو ترجیح نہیں دیں گے پنجاب عملاً ان کے ہاتھ سے نکل چکاہے پنجاب کی سطح پر وہ ایک موثّر حزب اختلاف کا کردار ادا نہیں کرسکے پی ڈی ایم کی تمام جماعتوں کے حامی یا تو خاموش اور مایو س ہیں یا وہ پی ٹی آئی کی جانب مائل ہورہے ہیں پی ڈی ایم کی جماعتیں تیز رفتاری سے زوال پذیر ہیں ان کی حکمت عملی عمران خان سے چھٹکارہ حاصل کرنا ہے جو کہ ایک منفی طرز عمل ہے معیشت کی بحالی اور مہنگائی کے خاتمے کی طرف ان کی توجہ نہیں ہے پیپلز پارٹی اپنی جماعت کو قومی سطح پر موثّر بنانے میں ناکام ہے بلکہ اندرون سندھ بھی کمزور ہورہی ہے غریب اور امیر کی بڑی جنگ کا خطرہ بڑھ رہا ہے موجودہ وزیر اعظم شہباز شریف بحالی معیشت اور امور مملکت کو بہتر انداز سے چلانے میں ناکام ہیںمسلم لیگ کی کوشش ہے کہ نوازشریف کو پاکستان بلا کر وزیر اعظم بنایا جائے ایسی صورت میں نئے فارمولے کے تحت شہباز شریف وزیراعلیٰ پنجاب ہونگے پیپلز پارٹی سندھ میں اپنی گرفت کے لیے ایک نئی ایم کیو ایم بنانا چاہتی ہے جس کا عملی کنٹرول پی پی اور آصف زرداری کے پاس ہوگا جس کی در پردہ کوششوں میں اب تک ناکامی ہوئی ہے ایک نیا فارمولہ تحریک انصاف کو تقسیم کرنے سے متعلق ہے جس میں جہانگیر ترین مرکزی کردار کے طور پر سامنے آسکتے ہیں اس طرح کی کوشش سے نظام کمزور ہوگا اور سارا ملبہ اداروں پر آگرے گا۔
خفیہ محلاتی منصوبے بنانے کازمانہ بیت گیا ہے آج کے دور میں کسی چیزکو خفیہ رکھنا بہت مشکل ہے موجودہ حالات میں مہنگا ئی ،بیروزگاری اور گرتی ہوئی معیشت سے عوامی غم وغصہ حکومت کے خلاف ہوگا عمران خان کووزیراعظم کے عہدے سے ہٹانے سے قبل یہ خیال کیا جارہا تھا کہ آئندہ عام انتخابات کے بعد بلاول بھٹو وزیر اعظم بن سکتے ہیں لیکن عدم اعتماد کے بعد صورت حال بدل گئی عوام میںپی ڈی ایم کے اتحاد اور دیگر جماعتوں پر مشتمل حکومت کو پذیرائی نہیں ملی ووٹ بنک کا زوال شروع ہوگیا جو اب تک جاری ہے یہی حالات رہے تو موجودہ سیاسی ڈھانچہ برقرار رکھنا مشکل ہوگا پی ڈی ایم کی جماعتوں کو خود پر بھی اعتماد نہیں ہے وہ اس تصور پر یقین رکھتی ہیں کہ کسی عالمی طاقت اور ملکی اداروں سے ساز باز ے بغیر انہیں اقتدار نہیں ملے گا یہ تصور اس قدر غالب آگیا کہ ان جماعتوں نے عوامی حمایت کو کوئی اہمیت نہ دی اور یہ سمجھنا شروع کردیااس کے بغیر بھی کام چل جائے گا نتیجہ یہ ہو کہ وہ ان سہاروں پر تکیہ کرنے لگے اس قدر دیگر طاقتور حلقوں پر دارمدار کا نتیجہ یہ ہوا کہ تحریک انصاف حاوی ہوتے چلی گئی اب ایک میڈیا مہم میں ہائے عمران ہائے عمران کے ذریعے میڈیا کو تباہ کر کے پی ٹی آئی کو موقع فراہم کردیا ہے کہ وہ بعض بڑے میڈیا گروپ کو آسانی سے جھوٹا اور محض دولت کا پجاری ثابت کرسکے اس ساری صورت حال سے معاشرے کی مجموعی خرابی بھی بے نقاب ہورہی ہے اب اگر بلاول بھٹو نے وزیر خارجہ کے عہدے کو اپنے وزیر اعظم کے عہدے پر ترجیح دی ہے تو انہیں مسلم لیگ ن کی ناکامیوں کے بوجھ نہیں اٹھانا چاہیے اور اپنی جماعت کی لبرل جمہوری شناخت کو برقرار رکھنا چاہیے مولانافضل الرحمان،شہباز شریف کے سایہ تلے رہے تو ان کا سیاسی قد نہیں بڑھے گا کاش کہ وہ اس اتحاد سے دور رہ کر اپنی انفرادی شناخت برقرار رکھتے جس جال میں وہ پھنس گئے ہیں اس میں اپنی ساکھ کو خراب ہونے سے بچانا مشکل ہے مسلم لیگ ن کی مثال یہ ہے کہ ہم تو ڈوبے ہیں صنم تم کو بھی لے ڈوبیں گے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


متعلقہ خبریں


مضامین
مسلمانوں کے خلاف بی جے پی کااعلانِ جنگ وجود منگل 07 مئی 2024
مسلمانوں کے خلاف بی جے پی کااعلانِ جنگ

سید احمد شید سید، اسماعیل شہید، شہدا بلا کوٹ وجود منگل 07 مئی 2024
سید احمد شید سید، اسماعیل شہید، شہدا بلا کوٹ

فری فری فلسطین فری فری فلسطین!! وجود منگل 07 مئی 2024
فری فری فلسطین فری فری فلسطین!!

تحریک خالصتان کی کینیڈا میں مقبولیت وجود منگل 07 مئی 2024
تحریک خالصتان کی کینیڈا میں مقبولیت

کچہری نامہ (٣) وجود پیر 06 مئی 2024
کچہری نامہ (٣)

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت وجود بدھ 13 مارچ 2024
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت

دین وعلم کا رشتہ وجود اتوار 18 فروری 2024
دین وعلم کا رشتہ

تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب وجود جمعرات 08 فروری 2024
تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی

بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک وجود بدھ 22 نومبر 2023
بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک

راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر