... loading ...
وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر نئے آرمی چیف ہوں گے۔ یہ بات وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے ایک بیان میں کہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی ہوں گے۔
اپنے ٹوئٹ میں مریم اورنگزیب نے بتایا ہے کہ وزیرِ اعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے آئینی اختیار استعمال کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف اور لیفٹیننٹ جنرل سید عاصم منیر کو چیف آف دی آرمی اسٹاف مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کا سوشل میڈیا پر بیان میں یہ بھی کہنا ہے کہ اس حوالے سے سمری صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کو ارسال کر دی گئی ہے۔
لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کا فوجی پس منظر
لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر نے منگلا آفیسرز ٹریننگ اسکول پروگرام سے پاک فوج میں شمولیت اختیار کی۔ انہوں نے فرنٹیئر فورس رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا، بطور بریگیڈیئر شمالی علاقہ جات فورس کمانڈ کی۔لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو 2017ء کے اوائل میں ڈی جی ملٹری انٹیلی جنس تعینات کیا گیا، انہیں اکتوبر 2018ء میں ڈی جی آئی ایس آئی بنایا گیا. لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر 2 سال تک کور کمانڈر گوجرانوالہ بھی رہے جبکہ اس وقت جی ایچ کیو میں بطور کوارٹر ماسٹر جنرل تعینات ہیں۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اہم اعلان کرتے ہوئے کہا ہے عام انتخابات جنوری 2024 کے آخری ہفتے میں کرادیے جائیں گے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق آج الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کے کام کا جائز ہ لیا اور فیصلہ کیا کہ حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست 27ستمبر...
چیئرمین نیب نے کرپشن کے خلاف کارروائیوں کے لیے حساس اداروں کے افسران کی خدمات لینے کا فیصلہ کیا ہے، نیب نے اہم عہدوں پر تقرریوں کے لیے ڈیپوٹیشن پر حساس اداروں سے افسران مانگ لیے۔ حساس اداروں کے افسران آئندہ چند روز میں نیب میں کام شروع کر دیں گے، چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ...
پاکستان مسلم لیگ کے صدر اور سابق وزیراعظم شہباز شریف اور مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزرمریم نواز لندن روانہ ہو گئے۔ سابق وزیراعظم شہباز شریف نے بھی ایک دن پاکستان میں قیام کے بعد اچانک لندن واپسی کا پروگرام بنا لیا اور وہ جمعرات کی صبح ساڑھے 9 بجے لندن کیلئے روانہ ہو گئے جبکہ مریم ...
راولپنڈی میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کی رہائش گاہ لال حویلی خالی کر وا کر سیل کر دی گئی، متروکہ وقف املاک بورڈ نے لال حویلی کا کنٹرول سنبھال لیا ۔ متروکہ وقف املاک نے راولپنڈی میں لال حویلی خالی کرانے کے لئے صبح سویرے آپریشن شروع کیا اور لال حو...
پاکستانی کوہ پیما سرباز علی اور نائلہ کیانی نے نیپال میں واقع دنیا کی آٹھویں بلند ترین چوٹی مائونٹ مناسلو سر کرلی، سرباز علی نے 2019 میں پہلی بار مناسلو کو سر کیا تھا۔2021 میں حقیقی سمٹ پوائنٹ کے انکشاف کے بعد سرباز نے دوبارہ مناسلو کو سر کیا، سرباز علی نے مصنوعی آکسیجن کے بغیر 8...
آئی سی سی ورلڈ کپ اسکواڈ میں پاکستان ٹیم میں 3 اضافی کھلاڑیوں کو بھی شامل کرنے کا امکان ہے۔ بھارت 5 اکتوبر سے کرکٹ کی دنیا کے سب سے بڑے میلے ورلڈ کپ کی میزبانی کریگا، اس ایونٹ کے لئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے تاحال حتمی ناموں کا اعلان نہیں کیا ۔آئی سی سی کی جانب سے 15 نام جمع کروانے ک...
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ اگر عمران خان نہ ہوتے تو آج میں شاہد آفریدی بھی نہ ہوتا۔ ایک انٹرویو میں سابق کرکٹر سے شو کے دوران ایک سوال پوچھا گیا کہ ایک کمرے میں ٹی وی پر اننگز چل رہی ہیں، ایک کرکٹر کی اننگ آپ بار بار دیکھیں گے، ایک کھلاڑی کی اننگ ایک بار...
دنیا کے 5 اہم ممالک کا انٹیلی جنس اتحاد بھارت کے خلاف ایک پلیٹ فارم پر آ گیا۔ پانچوں ممالک نے نجر کو قتل کرنے کے الزامات انتہائی سنجیدہ قرار دے دیے۔ امریکا، برطانیہ، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ نے بھی نجر قتل کیس میں کینیڈا کی جانب سے تحقیقات کے مطالبے کی حمایت کر دی۔ غیرملکی میڈیا ک...
کینیڈا میں سکھ اور مسلم رہنماؤں نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہ وہ ان کی برادریوں کے خلاف ممکنہ خطرات کو روکنے کے لیے مزید اقدامات کرے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سکھ اور مسلم رہنماؤں کا مطالبہ ا یسے موقع پر سامنے آیا، جب کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل ...
بجلی کی قیمت میں ایک روپے 82 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔ سینٹرل پاؤر پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیپرا میں بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست جمع کروا دی، بجلی کی قیمت میں 1 روپے 82 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی۔ گزشتہ ماہ 15 ارب 47 ک...
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے مبینہ غیر شرعی نکاح کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مبینہ غیر شرعی نکاح سے متعلق کیس کی سماعت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد قدرت اللہ کی عدالت میں ہوئی۔ سول جج...
ملزم نے جوتا جج کی جانب اچھال دیا تاہم وہ انہیں لگا نہیں جج نے برہمی کا اظہار کیا ۔ تفصیلات کے مطابق ماڈل کرمنل ٹرائل کورٹ ضلع وسطی کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عبدالحفیظ لاشاری کی عدالت میں پیش کیے گئے ملزم نے جوتا جج کو دے مارا۔ خوش قسمتی سے جوتا جج کو نہیں لگا۔ قبل ازیں ملزم...