... loading ...
بھارتی ریاست مہاراشٹرا کی سائبر پولیس نے عدالت میں چارج شیٹ جمع کرائی ہے جس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ معروف اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر اور فلم ڈائریکٹر راج کندرا سمیت اداکاراؤں شرلن چوپڑا، پونم پانڈے پر او ٹی ٹی پلیٹ فارمز کے لیے فحش فلمیں بنائیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پورنو گرافی کیس میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔ مہاراشٹرا کی سائبر پولیس نے انڈسٹری کے بڑے ناموں کے خلاف اپنی تحقیقات کی بنیاد پر 450 صفحات پر چارج شیٹ عدالت میں جمع کرا دی جس میں خوفناک انکشافات ہوئے ہیں۔ مہاراشٹرا پولیس نے چارج شیٹ میں شلپا شیٹی کے شوہر فلم ڈائریکٹر راج کندرا، پروڈیوسر میتا جھنجھن والا، ماڈل شرلین چوپڑا اور اداکارہ پونم پانڈے پر مضافاتی علاقوں کے دو فائیو اسٹار ہوٹلز میں فحش فلمیں بنانے اور پھر اسے انٹرنیٹ پلیٹ فارمز پر اپ لوڈ کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ پونم پانڈے پر یہ بھی الزام ہے کہ انہوں نے اپنی موبائل ایپ ‘دی پونم پانڈے’ تیار کی، کندرا کی کمپنی کی مدد سے ویڈیوز شوٹ کیے اور مالی فوائد کے لیے ایپ پر اپ لوڈ کر کے انہیں وائرل کیا۔ اسی طرح شرلین چوپڑا کی ویڈیوز بھی شوٹ کی گئی تھیں جب کہ جھنجھن والا پر ماڈل کو کہانیوں کی اسکرپٹ اور ہدایت کاری کے ذریعے مدد اور حوصلہ افزائی کرنے کا الزام ہے۔ چارج شیٹ میں پرائم او ٹی ٹی کے سواجیت چودھری اور کندرا کے ایک عملے کے رکن امیش کامتھ پر بھی مبینہ طور پر فحش مواد پر مشتمل ویب سیریز ‘پریم پگلانی’ بنانے اور اسے اپ لوڈ کرنے کا الزام بھی عائد کیا گیا۔ فحس فلموں کی تقسیم کے ملزمان میں راج کندرا کی فرم ویان انٹرپرائزز کے آئی ٹی چیف ریان تھورپ، سنگاپور میں مقیم یش ٹھاکر عرف اروند شریواستو اور راج کندرا کے لندن میں رہائش پزیر بہنوئی پردیپ بخشی شامل ہیں۔ سائبر پولیس نے اپنی چارج شیٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ ملزمان نے مالی فائدے کے لیے مختلف او ٹی ٹی پلیٹ فارمز پر فحش ویڈیوز تقسیم کیں۔ اس کام میں ان کا کیمرا مین بھی شامل تھا۔ سائبر پولیس نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ فل ڈائریکٹر راج کندرا کی کمپنی نے نہ صرف جرم میں مدد کی بلکہ مالی فوائد کے لیے ان کی حوصلہ افزائی بھی کی جب وہ جانتے تھے کہ یہ قابل گرفت جرم ہے۔ علاوہ ازیں وہ مزید ایسی ماڈلز کی تلاش میں بھی تھے جنہوں نے فحش ویڈیوز یا ویب سیریز میں کام کیا ہو۔ خیال رہے کہ اپریل 2021 میں ممبئی پولیس کی کرائم برانچ نے اپنی الگ چارج شیٹ داخل کی تھی جب کہ اسی سال ستمبر میں سنسنی خیز فحش ریکیٹ کیس میں ایک ضمنی چارج شیٹ فروری 2021 میں مدھ آئی لینڈ کے بنگلے پر چھاپے کے بعد سامنے آئی تھی جس کی بنیاد پر ممبئی پولیس نے شلپا شیٹی کے شوہرراج کندرا پر تقریباً 100 فحش فلمیں بنانے کا الزام لگایا تھا جب کہ سنگاپور میں موجود ملزم ٹھاکر کے بینک کھاتوں کو منجمد کر دیا تھا اس کیس میں 43 گواہوں کے بیانات ریکارڈ کیے گئے تھے۔ ممبئی پولیس کی کرائم برانچ کی طرف سے ہائی پروفائل کیس کے بے نقاب ہونے کے بعد جولائی 2021 میں شلپا شیٹی کے گھر چھاپہ مار کارروائی میں ان کے شوہر راج کندرا کو گرفتار کرلیا گیا تھا تاہم دو ماہ بعد وہ ضمانت پر رہا ہوگئے تھے۔ واضح رہے کہ پہلی بار سائبر پولیس نے سب سے پہلے 2019 میں مقدمہ درج کیا تھا جس میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ آرمس پرائم میڈیا لمیٹڈ کے ڈائریکٹر راج کندرا فحش ویڈیوز بنانے اور اسے بعض ویب سائٹس پر تقسیم کر رہے ہیں۔
پیچیدہ مسائل بھی بامعنی اور تعمیری مذاکرات کے ذریعے پرامن طور پر حل کیے جا سکتے ہیں،یو این سیکریٹری کا مقبوضہ کشمیر واقعے کے بعد پاکستان، بھارت کے درمیان کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کم کرنے اور بات چیت کے دوبارہ آغاز کے لیے کسی بھی ایسی ک...
پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاقائی حریفوں کی بیرونی معاونت سے کیا گیا تھا۔اقوام متحدہ میں دہشت ...
دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاق...
تنازع زدہ علاقوں کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے یکساں نقطہ نظر اپنایا جائے دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گنا...
زراعت، صنعت، برآمدات اور دیگر شعبوں میں آئی ٹی اور اے آئی سے استفادہ کیا جا رہا ہے 11 ممالک کے آئی ٹی ماہرین کے وفود کو پاکستان آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں، شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کہ ٹیکنالوجی کے شعبے میں تیزی سے تبدیلی آئی ہے ، دو دہائیوں کی نسبت آ...
8 رکنی کونسل کے ارکان میں چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزرا اسحٰق ڈار، خواجہ آصف اور امیر مقام شامل ، کونسل کے اجلاس میں 25 افراد نے خصوصی دعوت پر شرکت کی حکومت نے اتفاق رائے سے نہروں کا منصوبہ واپس لے لیا اور اسے ختم کرنے کا اعلان کیا، نہروں کی تعمیر کے مسئلے پر...
دونوں ممالک کی سرحدوں پر فوج کھڑی ہے ، خطرہ موجود ہے ، ایسی صورتحال پیدا ہو تو ہم اس کے لیے بھی سو فیصد تیار ہیں، ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیں گے ، تینوں مسلح افواج ملک کے دفاع کے لیے تیار کھڑی ہیں پہلگام واقعے پر تحقیقات کی پیشکش پر بھارت کا کوئی جواب نہ...
مودی نے سیاسی حکمت عملی یہ بنائی کہ کیسے مسلمانوں کا قتل عام کرنا ہے، عرفان صدیقی بھارت کی لالچی آنکھیں اب جہلم اور چناب کے پانی پر لگی ہوئی ہیں، سینیٹر علی ظفر سینیٹ اجلاس میں اراکین نے کہاہے کہ دنیا بھر میں کہیں بھی دہشت گردی ہو اس کی مذمت کرتے ہیں، پہلگام واقعہ بھارت کی سو...
پاکستان کی خودمختاری و سلامتی کے تحفظ کی کوششوں کی بھرپور حمایت کرتے ہیں پاکستان کے جائز سکیورٹی خدشات کو سمجھتے ہیں ،پہلگام واقعے کی تحقیقات پر زور چین نے پہلگام واقعے کے معاملے پر پاکستان کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا۔چین کے وزیر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے ...
مل کر مسئلے کا ذمہ دارانہ حل تلاش کیا جائے،مختلف سطح پر سنجیدہ بات چیت جاری ہے امریکہ نہیں سمجھتا اس میں پاکستان ملوث ہے، سعودیہ و ایران ثالثی پیشکش کرچکے ہیں مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں حالیہ واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی اور تناؤ کے درمیان امریکا کا ...
بھارت کے پاکستان پر بے بنیاد الزامات کے وقت ، کارروائی سے واضح ہے یہ کس کے اشارے پر کام کر رہے ہیں، دہشت گردی کے خلاف مہم میں کسی ایک کارروائی میں یہ سب سے زیادہ ہلاکتوں کا ریکارڈ ہے دہشت گرد اپنے غیر ملکی آقاؤںکے اشارے پر پاکستان میں بڑی دہشت گرد کارروائیاں کرنے کے ...
ٹنڈو یوسف قبرستان میں لاوارث میتوں کی تدفین سے روک دیا، ایدھی ترجمان کا احتجاج قبرستان کے گورکن بھی تشدد کرنے والوں میںشامل، ڈپٹی کمشنر حیدرآباد سے مداخلت کی اپیل حیدرآباد کے ٹنڈویوسف قبرستان میں لاوارث میتوں کی تدفین کرنے والے ایدھی رضاکاروں پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا، ج...