... loading ...
ملائیشیا میں قبل از وقت ہونے والے عام انتخابات دلچسپ مرحلے میں داخل ہو گئے جب مہاتیر محمد کی 53 سال بعد پہلی شکست اور حکمراں جماعت غیر متوقع طور پر روایتی نشستوں پر بھی ہار گئی تاہم سخت مقابلے کے بعد کوئی بھی سیاسی اتحاد سادہ اکثریت حاصل کرنے میں ناکام رہا یعنی اس بار بھی حکومت اتحادی ہوگی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ملائیشیا میں ہونے والے عام انتخابات میں اپوزیشن لیڈر انور ابراہیم کی قیادت میں انتخابی اتحاد پاکٹن ہراپن (PH) نے 222 میں سے 82 نشستوں پر کامیابی حاصل کر لی۔ دوسری جانب سابق وزیراعظم محی الدین کی قیادت میں بننے والے ملک کی اسلامی تنظیموں کے سیاسی اتحاد پیریکاتن نیشنل (PN) 73 نشستیں حاصل کرکے دوسرے نمبر ہے۔ ادھر وزیراعظم اسماعیل صابری یعقوب کی حکمران باریسن نیشنل (BN) اتحاد کو بڑے اپ سیٹ کا سامنا کرنا پڑا جو صرف 30 نشستوں پر کامیابی سمیٹ سکا۔ اپنے قیام سے باریسن نیشنل کو پہلی بار ایسی شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ملائیشیا کے عام انتخابات کا سب سے بڑا اپ سیٹ 23 سال تک حکمراں رہنے والے اور اس دوران ملک کو معاشی طور پر مستحکم کرنے، برآمدات کا دیو بنانے والے مہاتیر محمد کی 53 سال بعد پہلی شکست ہے۔ مہاتیر محمد نے لینگکاوی کے ریزورٹ جزیرے کے ایک حلقے سے انتخاب لڑا جہاں پانچ امیدوار میدان میں تھے جن میں سے مہاتیر محمد چوتھے نمبر پر آئے۔ یہ نشست محی الدین کے اتحاد نے جیتی۔ملائیشیا کے الیکشن کمیشن کے مطابق سیلاب سے متاثرہ بورنیو ریاست میں سراواک کی ایک نشست پر ووٹنگ روک دی گئی تھی۔ انتخابی علاقہ پانی کھڑا ہونے کے باعث پولنگ اسٹیشن تک نہیں پہنچ سکا تھا۔ یوں تو انور ابراہیم کے پاس 82 اور محی الدین کے پاس 73 نشستیں ہیں اور دونوں ہی کا دعوی ہے کہ انھیں دیگر جماعتوں کی حمایت حاصل ہے اور وہ بآسانی اتحادی حکومت بنالیں گے تاہم اس سے متعلق تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔انتخابات کے نتائج میں حکمراں جماعت کو اپ سیٹ کا سامنا رہا لیکن ان کی 30 نشستیں ہی اگلے حکمراں کا تعین کریں گی تاہم اب تک باریسن نیشنل نے اپنا ووٹ کس پلڑے میں رکھنا ہے اس کا فیصلہ نہیں کیا۔ بقیہ نشستوں پر اسیر سابق وزیراعظم نجیب رزاق، مقامی جماعتیں اور آزاد امیدوار کامیاب ہوئے جو حکومت بنانے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ حکومت بنانے کے لیے 112 نشستیں درکار ہوتی ہیں۔ادھر ملائیشیا کے بادشاہ نے سیاسی جماعتوں کو نئے وزیراعظم کا نام دینے کے لیے پیر تک مہلت دی ہے۔ 112 نشستوں کے حصول کے لیے گٹھ جوڑ کا عمل شروع ہوچکا ہے اور دیکھنا ہے تین سال میں تین وزرائے اعظم کی تبدیلی کے بعد اس بار قرعہ فال کس کے نام نکلتا ہے۔یاد رہے کہ ملائیشیا میں مسلسل دو بار وزیراعظم رہنے والے نجیب رزاق کو مہاتیر محمد اور اس وقت کے اسیر رہنما انور ابراہیم کے اتحاد نے شکست دیکر اقتدار سے محروم کردیا تھا۔انتخابات میں شکست کے بعد نجیب رزاق کو کرپشن الزامات میں گرفتار کرلیا گیا اور ملائیشیا کی تاریخ کے سب سے بڑے منی لانڈرنگ اسکینڈل میں وہ 12 سال قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ نجیب رزاق کے بعد سے شروع ہونے والا سیاسی بحران کے قائم رہنے کا قوی امکان ہے اور ان انتخابات کے نتیجے میں بننے والی اتحادی حکومت بھی زیادہ دیر نہیں چل پائے گی۔
دفاعی بجٹ 17.6فیصد اضافے کے بعد3؍ہزار 10؍ارب 90 کروڑ مختص، حکومت کے کل اخراجات میں سے 8,054ارب روپے صرف مارک اپ کی ادائیگی کے لیے مختص،جائیداد کی فروخت پر ٹیکس کی شرح میں کمی حکومت کے کل اخراجات کا تخمینہ 18,771 ارب روپے ،سول انتظامیہ کے اخراجات کے لیے 1,07...
پرانے منصوبوں میں پانی فراہمی کے منصوبے کے فور کے لئے 10ارب اور کراچی اربن انفرا اسٹرکچر کے لئے 7ارب 50کروڑ روپے مختص، حیدرآباد سکھر موٹر وے پر 30ارب روپے خرچ ہونگے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کراچی کوئٹہ چمن روڈ کے لئے 3؍ارب روپے رکھے گئے ، کراچی گرین لائن کے لئے تقری...
یہ ن لیگ کا بجٹ ہے جس میں غریب کو صرف ٹکڑے جبکہ امیر کو ریلیف دیا گیا ہے بجٹ ایماندار ٹیکس دہندگان کو ہراساں کرنے پر مبنی ہے، شیخ وقاص اکرم کی گفتگو پاکستان تحریک انصاف نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کو مسترد کردیا۔پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے اس ...
ناگا قبیلیکے 6افراد کی لاشیں برآمد ، ڈپٹی وزیراعلیٰ کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ منی پور قابض بھارت کے ہاتھ سے نکل چکا ہے، خانہ جنگی کی صورتحال بھی برقرار مودی کی نااہلی کے باعث منی پور میں فسادات روزانہ ایک نیا اور خطرناک رخ اختیار کررہے ہیں۔بھارت کا اپنا جریدہ "انڈیا نیوز نی...
حکومت معاشی استحکام کے ثمرات براہِ راست عوام تک پہنچائے گی ، وزیراعظم حکومت اب عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے قابل ہوئی ہے، بیان جاری وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی بجٹ 2026-27 کو عوامی ریلیف، معاشی ترقی اور خوشحالی کا بجٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت معاشی استحکام کے ثمرات براہ...
مہنگائی بتدریج کم ہوئی، شرحِ نمو 3۔7 فیصد تک پہنچ گئی، پچھلے 4 سال کی سب سے بہترین معاشی ترقی، تجارتی غیر یقینی کے بعد پھر سیلاب آیا، مارچ میں خطے میں عدم استحکام ہوا، وفاقی وزیر خزانہ تمام چیلنجز سے درست نبردآزما ہوئے،مالی سال کے دوران 3 بڑے چیلنجز سے کامیابی سے نمٹا گیا،اکنا...
امریکا مستقبل میں خارگ جزیرے سمیت ایران کے اہم تیل اور گیس کے انفراسٹرکچر پر قبضہ کرکے ان کی توانائی منڈیوں کا مکمل کنٹرول سنبھال لے گا، پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان یہ حکمت عملی اسی طرز پر ہوگی جس طرح امریکا نے وینزویلا میں توانائی کے شعبے سے متعلق اقدامات کیے تھے، اامریکا...
منصوبہ اپنی تکمیل کے بعد روزانہ تین لاکھ تک مسافروں کو سفری سہولت فراہم کرے گا 21 کلومیٹر طویل مخصوص بی آر ٹی کوریڈور داؤد چورنگی سے نمائش تک قائم کیا جائے گا کراچی کے یلو لائن بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) منصوبے کے لئے 256 الیکٹرک بسیں خریدی جائیں گی جبکہ منصوبہ اپنی تکمیل ک...
اسٹاف پر ہاتھ اٹھایا، ڈی جی میڈیا اور پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی کی جو ناقابل قبول ہے (ن) لیگ کی رکن فرح ناز اکبر نے رکنیت معطل کرنے کی تحریک پیش جسے منظور کرلیا گیا اسپیکر قومی اسمبلی نے اسٹاف اور سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ بدتمیزی پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اقبال ...
صومالی سفیر دفتر خارجہ طلب ، یرغمالیوں کی رہائی کیلئے جاری کوششوں پر تبادلہ خیال دو روز قبل وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے صومالیہ کے وزیر خارجہ عبدالسلام علی سے رابطہ کیا ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ صومالیہ میں ایک بحری جہاز پر سوار پاکستانی شہری گزشتہ 15 روز سے یرغمال ہیں اور پ...
ایم آئی 17ہیلی کاپٹر مظفر آباد کے قریب حادثے کی درست تکنیکی وجوہات جاننے کیلئے بورڈ آف انکوائری بنانے کا حکم دے دیا گیا ہے جو اپنی تفصیلی رپورٹ مرتب کرے گا،آئی ایس پی آر فیلڈ مارشل ، صدر مملکت و وزیراعظم کا حادثے میں شہید تمام اہلکاروں کو خراجِ عقیدت ،پوری قوم اپنے بہادر سپوتو...
9جون کو موسی درہ میں فیڈرل کانسٹیبلری کی چوکی پر دہشتگرد حملہ ہوا ،2جون کو شمالی وزیرستان میں فوجی چوکی پر گاڑی میں نصب خودکش بم حملہ ہوا ،9مئی کو بنوں کے پولیس اسٹیشن پر خودکش حملہ کیا گیا دہشتگردکیمپوں اور محفوظ ٹھکانوں کوانتہائی درستگی اور احتیاط سے نشانہ بنایا گیا، تباہ کیے ...