... loading ...
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اعتراف کیا کہ انہیں افسوس ہے کہ وہ اپنے دور حکومت میں قانون کی حکمرانی کا نفاذ نہیں کر سکے، میرے دور حکومت میں طاقتور اور کرپٹ کو قانون کے کٹہرے میں لانے کا اختیار نہیں تھا، لانگ مارچ سے جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں ہے، 60 فیصد حکومتی اراکین ضمانت پر ہیں، یہی وجہ ہے میرے پاس قبل از وقت انتخابات کے مطالبے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں تھا۔ جرمن میڈیا”ڈی ڈبلیو” کو دیے گئے انٹرویو میں عمران خان نے کہا کہ ڈاکٹرز نے 6 ہفتوں کے آرام کا مشورہ دیا ہے اور صحت یابی میں 4 ہفتے لگ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی مقبولیت کی وجہ سے موجودہ حکومت نے سب سے زیادہ دھمکیاں دیں، موجود حکومت مجھے ہٹانا چاہتی تھی اور مجھے سازش کے تحت ہٹایا، ان کا مقصد مجھے راستے سے ہٹانا ہے۔ سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میں اپنے خلاف سازش کے بارے میں جانتا ہوں، یہ سب دو ماہ پہلے شروع کیا گیا جبکہ مذہب کی بنیاد پر مجھے قتل کرنے کی سازش بنائی گئی۔ عمران خان نے کہا کہ حکومت سے نکالے جانے کے بعد میرے پاس دو ہی راستے تھے یا تو وہ گھر بیٹھیں یا پھر اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر عوام کے سامنے چلے جائیں، میں نے دوسرا آپشن منتخب کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ گزشتہ چھ ماہ سے عوام میں ہیں۔ میری حکومت جانے کے بعد ضمنی انتخابات میں بھاری اکثریت سے جیتے، مجھے یقین ہے آئندہ الیکشن میری جماعت جیتے گی، حکومت کے خلاف مارچ آئین کے مطابق ہے اور یہ ہمارا حق ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ میری حکومت آئینی طریقے سے نہیں ہٹائی گئی، میری حکومت الیکشن نہیں آکشن کے ذریعے ہٹائی گئی جو غیرآئینی تھا، افسوس ہے اپنے دور حکومت میں قانون کی حکمرانی کا نفاذ نہ کرسکا، میرے دور حکومت میں طاقتور اور کرپٹ کو قانون کے کٹہرے میں لانے کا اختیار نہیں تھا۔ عمران خان نے کہا کہ میرے خلاف دہشت گردی کے مقدمات بنائے گئے اور ان صحافیوں کو نشانہ بنایا گیا جنہوں نے سچ بولنے کی کوشش کی یا حکومت میں موجودہ جماعتوں کے خلاف تھے۔ عمران خان نے کہا کہ حکمران خوف کے باعث الیکشن میں تاخیر کر رہے ہیں، ملک دیوالیہ ہونے کے دہانے پر ہے، معیشت عدم استحکام کا شکار ہے۔ غیر ملکی سرمایہ کاری صرف سیاسی استحکام کے باعث آتی ہے، اس کے بعد معیشت مضبوط ہوتی ہے، کوئی بھی ایسے ملک میں بیرون ملک سے سرمایہ کاری نہیں کرے گا جو پہلے ہی معاشی مسائل کا شکار ہے۔ اگلے انتخابات تک انتظار کرنے سے متعلق ایک سوال کا جواب میں انہوں نے کہا کہ اسلام آباد مارچ سے جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔ میری حکومت کے دوران پارٹی کے اراکین قومی اسمبلی کو لاکھوں ڈالر دے کر غیر آئینی طور پر خریدا گیا اور حکومت گرائی گئی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ 60 فیصد امپورٹد حکومتی ارکان ضمانت پر ہیں اور یہی وجہ ہے کہ میرے پاس قبل از وقت انتخابات کے مطالبے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں تھا۔ اینکر نے سوال کیا کہ وہ اپنے دور میں احتساب کے حوالے سے ڈیلیور کیوں نہیں کر سکے۔ اس پر جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے اس پر افسوس ہے، میں اپنی حکومت میں قانون کی حکمرانی کا نفاذ نہ کر سکا۔
سپریم لیڈرکی بیٹی، نواسی، داماد اور بہو شہید ، علی شمخانی اور کمانڈر پاکپور کی شہادت کی تصدیق ، سات روز کیلئے چھٹی ، چالیس روزہ سوگ کا اعلان،مقدس روضوں پر انقلاب کی علامت سرخ لائٹیں روشن کردی گئیں مشہد میں حرم امام رضا کے گنبد پر سیاہ پرچم لہرایا دیا گیا، ویڈیو جاری ،کئی افراد غ...
مائی کلاچی روڈ پر واقع امریکی قونصل خانے پر احتجاجی مظاہرہ ،مرکزی دروازے کی توڑ پھوڑ،نمائش چورنگی، عباس ٹائون اور ٹاور پر مظاہرین بڑی تعداد میں جمع ،سڑکوں پر نعرے بازی پولیس نے امریکی قونصل خانے کے باہر موجود احتجاجی مظاہرین کو منتشر کر دیا گیا اب حالات قابو میں ہیں، کسی کو بھی ...
پاکستان عالمی قوانین کی خلاف ورزی پر اظہارِ تشویش کرتا ہے،شہباز شریف کی مذمت غم کی اس گھڑی میں ایرانی بہن بھائیوں کیساتھ ہیں،خامنہ ای کی شہادت پر غم کا اظہار وزیراعظم شہباز شریف نے حکومت پاکستان اور عوام کی جانب سے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر اظہار افسو...
خشکی اور سمندر تیزی سے دہشت گرد جارحین کا قبرستان بن جائیں گے، امریکا کا خلیج عمان میں ایرانی جہاز ڈبونے کا دعویٰ ابراہم لنکن کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا،دشمن فوج پرایران کے طاقتور حملے نئے مرحلے میں داخل ہوگئے، پاسداران انقلاب ایران نے بڑا وار کرتے ہوئے امریکی بحری بیڑے می...
ایران کی پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا کہ اسرائیل اور امریکا کے حملوں کے جواب میں خطے میں موجود امریکا کے 14 اڈوں کو نشانہ بنایا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کی پاسداران انقلاب کے ترجمان نے بتایا کہ ایران کے ان حملوں میں سیکڑوں امریکی فوجی ہلاک ہوگئے۔ترجمان پاسدار...
ایران کے دوست مودی کا مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر گھناؤنا کردار سامنے آ گیا رجیم تبدیلی کیلئے ایران پر کئی ہفتوں تک بمباری کرنا ہوگی، بھارت کا مشورہ ایران کے نام نہاد دوست بھارت کا مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال پر گھناؤنا کردار سامنے آ گیا۔بھارت امریکا اور اسرائیل کو ایران کی...
فروری 2026 پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی تاریخ کا سب سے تباہ کن مہینہ بن گیا سرمایہ کار پاکستان سے بھاگ رہے ہیں، معاشی بہتری کے دعوؤں کی دھجیاں اڑگئیں شہباز شریف کا معاشی بیانیہ زمین بوس ، فروری 2026 پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی تاریخ کا سب سے تباہ کن مہینہ بن گیا، ڈھائی ہزار ارب روپے ...
خطے کو جنگ کی لپیٹ میں دھکیلا جا رہا ہے، امریکا کی پالیسی جنگ، خونریزی ،تباہی کے سوا کچھ نہیں ڈونلڈ ٹرمپ کا نام نہاد بورڈ آف پیس درحقیقت بورڈ آف وار ہے، امیر جماعت کا ایکس پر بیان امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کا مل کر ایران پر ح...
400 طالبان زخمی، پاک فوج نے 115 ٹینک اور بکتر بند گاڑیاں اور 73 افغان چیک پوسٹیں تباہ کردیں،18 ہمارے قبضے میں ہیں، افغان چیک پوسٹوں پر سفید جھنڈے لہرا دیے گئے ذلت آمیز شکست کے بعد طالبان کا سول آبادی پر حملہ ،فتنۃ الخوارج کی ایبٹ آباد، صوابی اور نوشہرہ میں چھوٹے ڈرونز سے حملہ...
افغانستان کی طالبان رجیم پاکستان کے ساتھ جنگ چھیڑ کر مذاکرات کی باتیں کرنی لگی(ذبیح اللّٰہ مجاہد کی نیوز کانفرنس) نگران وزیر خارجہ مولوی امیر متقیکا قطری وزیر مملکت برائے خارجہ امور سے ٹیلی فونک رابطہ کابل حکومت پاکستان کیساتھ مسائل کے حل کیلئے مذاکرات کی خواہاں ،افغان سرزمین کس...
شاہد خاقان عباسی،مصطفی نواز کھوکھر ، اسد قیصر، اخونزادہ حسین یوسف زئی اور خالد یوسف چوہدری نے بدھ کی شب حکومتی مذاکرات کی آفر پر مشاورتی نشست میں مثبت جواب دینے کا فیصلہ رانا ثنا اللہ کے بیانات کا باریک بینی سے جائزہ ،پی ٹی آئی قیادت کے مشورے پر محمود اچکزئی اور راجا ناصر عباس...
آئی ایم ایف ممکنہ طور پر یو اے ای کے سفیر سے ملاقات کرکے رول اوور کی نئی یقین دہانی حاصل کرنا چاہے گا، آئی ایم ایف کے اسٹیٹ بینک حکام سے تکنیکی سطح کے مذاکرات جاری پیر سے آئی ایم ایف وفد اور وزارت خزانہ کے حکام کے مابین اسلام آباد میں مذاکرات ہوں گے، سمجھ نہیں آتی میڈیا رول...