... loading ...
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے انتہائی اہم میچ میں پاکستان نے نیدر لینڈز کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر میگا ایونٹ میں پہلی فتح حاصل کرلی، پاکستانی بالرز کی شاندار گیند بازی کی بدولت نیدر لینڈز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم مقررہ بیس اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر91 رنز بنائے ، پاکستان کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 14 ویں اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا، شاداب خان کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا ۔اتوار کو کھیلے گئے اہم میچ میں نیدر لینڈز نے ٹاس جیت کر پاکستان کیخلاف بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ نیدر لینڈز کی ٹیم ابتدا سے ہی مشکلات کا شکار نظر آئی، پاکستان نے شاندار بالنگ کا مظاہرہ کیا اور نیدرلینڈز کی ٹیم مقررہ بیس اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر صرف 91 رنز بناسکی اور پاکستان کو جیت کیلئے 92 کا ہدف دیا۔نیدر لینڈز کی جانب سے کولن ایکرمین 27 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ کپتان اسکاٹ ایڈورڈز نے 15 رنز بنائے، اس کے علاوہ کوئی بھی بلے باز ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکا۔پاکستان کی جانب سے شاداب خان نے 4 اوورز میں 22 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، محمد وسیم جونیئر نے بھی نپی تلی باؤلنگ کی اور 3 اوورز میں 15 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف نے ایک ایک وکٹ لی۔میچ کے دوران حارث رؤف گیند نیدر لینڈ کے بلے باز ڈی لیڈ کے ہیلمٹ پر لگی اور ان کی آنکھ کے اوپر سے خون بہنے لگا جس کے بعد وہ ریٹائرڈ ہرٹ ہو کر گراؤنڈ سے باہر چلے گئے۔ ہدف کے تعاوقب میں کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے اننگز کا آغاز کیا تاہم یہ پارٹنرشپ صرف 2 اوورز ہی میں قائم رہی۔دوسرے اوور کی آخری گیند پر بابر اعظم 4 رنز بنا کر رن آؤٹ ہو گئے۔پاکستان کی دوسری وکٹ 53 کے مجموعی اسکور پر 8 ویں اوور میں گری جب فخر زمان 20 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔پاکستانی ٹیم کے اوپنر محمد رضوان 49رنز پر پویلین لوٹے ۔میچ کے اختتامی لمحات میں قومی کرکٹرز نے رن ریٹ بہتر کرنے کے بجائے سنگل ڈبل پر فوکس کیا، شان مسعود نے 16 گیندوں پر 12 بنائے جبکہ افتخار احمد نے 6 اور شاداب خان چار رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے ، شاداب خان کو تین وکٹیں حاصل کر نے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا ۔نیدر لینڈز کی جانب سے برینڈن گلوور نے دو جبکہ پال وین میکرین نے ایک وکٹ حاصل کی۔اہم میچ میں پاکستان کے پلیئنگ الیون میں ایک تبدیلی کی گئی ، مڈل آرڈر بلے حیدر علی کی جگہ جارح مزاج بیٹر فخر زمان کو شامل کیا گیا۔
فضائی کارروائی کے دوران ننگرہار میں چار، پکتیکا میں دو اور خوست میں ایک ٹھکانہ تباہ، بہسود میں ایک ہی گھر کے 17 افراد ہلاک ہوئے ہیں،مارے گئے خوارجیوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے، سیکیورٹی ذرائع ان حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں، افغان طالبان کی وزارت...
یہ کیا ظلم تھا؟ کیسا انصاف ہے 180 سیٹوں والا جیل میں اور 80 سیٹوں والا وزیراعظم ہے،جماعت اسلامی قرارداد کی حمایت سے شریک جرم ، حافظ نعیم سے کوئی جا کر پوچھے کیا وہ سندھودیش کے حامی ہیں؟ ہمارے ہوتے ہوئیسندھو دیش کا خواب خواب ہی رہیگا، سندھو دیش نہیں بن سکتا،جو سب ٹیکس دے اس کو کو...
حکومت ناکام نظر آرہی ہے ،دہشت گردی کیخلاف حکومتی اقدامات اور معاشی پالیسی پر شدید تشویش کا اظہار بورڈ آف پیس میں ہم ڈھٹائی سے وہاں پہنچے اور کسی کو اعتماد میں نہیں لیا گیا،مصطفیٰ نواز کھوکھر کی پریس کانفرنس اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنماؤں نے دہشت گردی کے ...
خالد مقبول اور مصطفیٰ کمال کی پریس کانفرنس آئین سے ناواقفیت کی واضح علامت ہے وفاقی وزیر کے بیانات سے سوال پیدا ہوتا ہیکیایہ وفاقی حکومت کی پالیسی ہے؟ ردعمل سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ خالد مقبول صدیقی اور مصطفیٰ کمال کی پریس کانفرنس ان کی کم علمی اور آئ...
یہاں کچھ لوگ سیاسی فیکٹریاں لگائے بیٹھے ہیں، کسی بھی معاملے کو سیاسی بنا دیتے ہیں کوشش کامیاب ہوتی ہے سازش کبھی نہیں ہوتی ، ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے،خطاب گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ سندھ کے لوگوں نے ہمیں سنجیدہ لینا شروع کردیا ہے۔گورنر ہاؤس کراچی میں افطار عشائیے...
عمران خان کی صرف ایک آنکھ کا مسئلہ نہیں بلکہ ان کی زندگی خطرے میں ہے ، وہ ہمارا بھائی ہے ہمیں ان کی فکر ہے اور ہم اپنے بھائی کیلئے ہر حد پر لڑیں گے سابق وزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کی صرف ایک آنکھ کا مسئلہ نہیں بلکہ ان کی زندگی خطرے میں ہے، وہ ہمارا...
آپ باہر نکلیں ہم آپکو دیکھ لیں، شوکت راجپوت کو ایم پی اے شارق جمال کی دھمکی، متعلقہ پولیس اسٹیشن کومقدمہ درج کرنے کا کہا جائے،میرے تحفظ کو یقینی بنایا جائے،شوکت راجپوت کی اسپیکر سے استدعا ایم این اے اقبال محسود مسلح افراد کے ساتھ دفتر میں آئے اور تالے توڑے ،تنازع کے باعث ایس ...
ایران کے ساتھ جاری کشیدگی اور تناؤ کے دوران امریکی بحریہ کا دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ایو ایس ایس گیرالڈ آر فورڈ بحیرۂ روم میں داخل ہوگیا، اس وقت آبنائے جبل الطارق عبور کر رہا ہے دونوں ممالک کے درمیان جوہری مذاکرات تاحال کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے ، طیارہ بردار...
میرپورخاص میں سائلہ خاتون نے 22 اکتوبر کو میر خادم حسین ٹالپور پر جنسی زیادتی کا الزام عائد کیا تھا پولیس افسر نے جرم کا اعتراف کرلیا، مراسلہ میںفیصلے کے خلاف 30 روز میں اپیل کا حق دے دیا میرپورخاص میں سابق ایس ایچ او مہران تھانے کے خلاف سنگین الزامات سائلہ خاتون سے جنسی زیاد...
ایئرپورٹ سیمسافروں کو رشوت لے کر غیر قانونی طور پر بیرون ملک بھیجنیکا انکشاف اے ایس آئی محمد عالم، ایف سی انضمام الحق اور ہیڈ کانسٹیبل محمد اسماعیل شامل ہیں ،ذرائع نیو اسلام آباد ایئرپورٹ سے رشوت لے کر غیر قانونی طور پر شہریوں کو رشوت لے کر بیرون ممالک اور یورپ بھیجنے والے ...
شہباز شریف نیویارک میں موجود ہیں اور غزہ بورڈ آف پیس اجلاس میں شرکت کریں گے، غزہ میں امن کیلئے کردار ادا کیا جائے گا، امیدیں وابستہ ہیں غزہ کی صورتحال بہتر ہوگی، ترجمان دفتر خارجہ پاکستان کسی گروپ یا تنظیم کیخلاف کسی فیصلے کا حصہ نہیں ہے،پاکستان سمیت 8 مسلم ممالک کی اسرائیل کے ...
ریاض احمدچودھری سمیوکت کسان مورچہ (SKM) اور ملک کی بڑی مرکزی ٹریڈ یونینوں نے بھارت بند کی کال دی ہے۔ یونینوں نے اس ہڑتال کی کال مرکزی حکومت کی مختلف اقتصادی پالیسیوں کے خلاف دی ہے جس میں بھارت اور امریکہ کے درمیان تجارتی معاہدے اور نئے لیبر قوانین شامل ہیں۔سنیوکت کسان مورچہ او...