... loading ...
پاکستان تحریک انصاف آج ( جمعہ) کے روز لاہور کے لبرٹی چوک سے اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کا آغاز کرے گی ، تحریک انصاف کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق لانگ مارچ کے شرکاء لاہور سے براستہ جی ٹی روڈ سے راولپنڈی ، اسلام آباد پہنچیں گے، یہ اطلاعات بھی ہیں کہ عمران خان راستے میں لانگ مارچ کا رخ سیالکوٹ کی طرف بھی کر سکتے ہیں جہاں سے لوگوں کو ساتھ لے کر دوبارہ منزل کی جانب سفر شروع کیا جائے گا، تحریک انصاف کی جانب سے لانگ مارچ کی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے جبکہ وفاقی حکومت نے بھی امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر اپنی تیاریاں مکمل کر لی ہیں، عمران خان نے پارٹی کے مرکزی رہنماؤں کے ہمراہ لبرٹی چوک کا دورہ کر کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان آج ( جمعہ) کے روز لاہور کے لبرٹی چوک سے لانگ مارچ کی قیادت کرتے ہوئے ہوئے اسلام آباد کے لیے روانہ ہوں گے۔ لانگ مارچ کے شرکاء لبرٹی سے سفر کا آغاز کریں گے جو فیروز پور روڈ سے اچھرہ، مزنگ، داتا دربار سے ہوتے ہوئے آزادی چوک پہنچیں گے اور ممکنہ طور پر عمران خان آزادی چوک یا شاہدرہ میں لانگ مارچ کے شرکاء سے خطاب کریں گے اور رات یہیں پڑاؤ کیا جائے گا۔ اگلے روز لانگ مارچ کے شرکاء دوبارہ سفر کا آغاز کریں گے، لانگ مارچ مرید کے، کامونکی، گوجرانوالہ، ڈسکہ، سیالکوٹ، سمبڑیال، وزیرآباد، گجرات، لالہ موسی، کھاریاں، جہلم، گجر خان سے راولپنڈی پہنچے گا جہاں سے اگلے روز اسلام آباد پہنچے گا۔ تحریک انصاف کی جانب سے منزل مقصود پر پہنچنے کے لئے 4 نومبر کی تاریخ دی گئی ہے۔ حکمت عملی کے مطابق مارچ کے شرکاء تمام بڑے شہرو ں میں رات کو پڑاؤ ڈالیں گے اور اگلے روز دوبارہ سفر کا آغاز کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق عمران خان نے ارکان اسمبلی کو یہ بھی عندیہ دیا کہ مارچ کو گوجرانوالہ سے سیالکوٹ کی طرف بھی موڑ سکتے ہیں کیونکہ سیالکوٹ میں عوام بہت پرجوش ہیں انہیں ساتھ لے کر جائیں گے۔ عمران خان کی جانب سے لانگ مارچ کے راستے میں آنے والے تمام شہروں میں پارٹی کے ذمہ داران کو ذمہ داریاں تفویض کر دی گئی ہیں جبکہ پارٹی کے مرکزی و صوبائی رہنماؤں کو بھی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔ لاہور سمیت سارے راستے لانگ مارچ کے شرکاء کے لیے استقبالیہ کیمپ لگائے جائیں گے۔ لانگ مارچ کے لیے تحریک انصاف کی چاروں صوبوں سے قیادت لاہور پہنچ چکی ہے جو عمران خان کے ہمراہ لاہور سے روانہ ہو گی۔ دوسری جانب پنجاب پولیس نے لانگ مارچ کے شرکاء کو سکیورٹی فراہم کرنے کے لیے انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔ وفاقی حکومت نے بھی امن و امان کی صورتِ حال کے پیش نظر اپنی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ دوسری جانب عمران خان نے لانگ مارچ کے حوالے سے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ ہماری حقیقی آزادی کی تحریک کا مقصد سیاسی فائدہ یا حکومت گرانا نہیں۔ آج جمعہ 11 بجے لبرٹی چوک سے حقیقی آزادی کی تحریک شروع کر رہا ہوں، لانگ مارچ حقیقی آزادی ملنے تک جاری رہے گا، تحریک کا مقصد سیاسی فائدہ یا حکومت گرانا نہیں، مقصد یہ ہے کہ فیصلے بیرون ملک نہیں ملک کے اندر ہونے چاہئیں، دوسرا عوام کو انصاف ملے جس سے معاشی خوشحالی حاصل ہو۔ عمران خان نے کہا کہ انصاف دے کر اس ملک میں خوشحالی لائی جائے، ایک چھوٹا سا طبقہ قبضہ کر کے بیٹھا ہے، چوری کرتا ہے اور خود کو این آر او دیتا ہے، اس طبقے سے حقیقی آزادی کے لیے یہ تحریک ہے، عوام فیصلہ کریں گے شفاف انتخابات سے کس کو منتخب کریں گے۔
جوناتھن نامی کچھوے کی طویل العمری، جینیاتی پہلوں پر سائنسی دلچسپی میں اضافہ ہوا ہے، رپورٹ ایک سو چورانوے سالہ کچھوے جوناتھن کی طویل العمری اور حیاتیاتی خصوصیات نے سائنسدانوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرا لی ہے جو بڑھاپے اور عمر رسیدگی کے عوامل کو سمجھنے میں مددگار سمجھی جا رہی ہ...
مسلمانوں کے نام ووٹر فہرستوں سے خارج کر کے غیر ملکی قرار دینے، ملک بدر کرنے کہ واضح ثبوت ملے ہیں،رپورٹ بھارت میں مذہبی اقلیتوں خصوصا مسلمانوں کے خلاف امتیازی سلوک اور شہریت سے متعلق قوانین کے اثرات پر امریکی کمیشن برائے مذہبی آزادی کی رپورٹ سامنے آ گئی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں اد...
توانائی کے شعبے سے وابستہ جہازوں کے ڈیجیٹل نظام نشانے پر، تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا گیا، سیکیورٹی وبحری حکام امریکی حکام نے توانائی کے شعبے سے وابستہ تقریبا پچاس بحری جہازوں پر ہونے والے سائبر حملوں میں ایران کے ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کرتے ہوئے تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا ہ...
سیلز ٹیکس ریٹرن میں خریداری اور فروخت کی تفصیلات مزید واضح کرنا لازمی قرار سیلز ٹیکس کی چوری روکنے اور ٹیکس نظام کو مزید موثر بنانے کیلئے ایف بی آر نے سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کے ریٹرن فارم میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سیلز ٹیکس رپورٹنگ کے ن...
نیسڈیک کمپوزٹ انڈیکس میں 6.51فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، رپورٹ معروف ٹیکنالوجی کمپنی این ویڈیا کی جانب سے جینسن ہوانگ کو دوبارہ چیف ایگزیکٹو آفیسر کے عہدے پر بحال کیے جانے کے بعد امریکی اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق منگل کی ص...
2024 میں بیٹے کے قتل کے باوجود مقدمے کی باقاعدہ سماعت شروع نہیں ہوسکی، وجیہہ عامر عدالت سے جلد ٹرائل مکمل کرانے کی استدعا سندھ ہائی کورٹ میں مصطفی عامر قتل کیس کے ٹرائل میں مسلسل تاخیر کے خلاف مقتول کی والدہ وجیہہ عامر کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے پراسیکیوشن، ملزم ارمغان...
ملزمان کا صحت جرم سے انکار، عدالت نے تفتیشی افسر اور گواہوں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 3 دسمبر کو طلب کرلیا کراچی کی صوبائی کنٹرول آف نارکوٹکس عدالت نے منشیات کے مقدمے میں ملزمہ انمول عرف پنکی اور دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کردی، تاہم ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا، جس پر عدالت...
ایس ایچ او سچل نے نفری کی عدم دستیابی کا عذر پیش کیا، مختیار کار بھی متنازع زمین کی نشاندہی نہ کرسکے، قبضہ ختم کرانے کا عدالتی حکم تاحال بے اثر اسکیم 33 میں 8 ایکڑ متنازع اراضی سے قبضہ ختم کرانے کے معاملے پر پولیس اور متعلقہ حکام کے عدم تعاون کی رپورٹ سینئر سول جج ملیر کی عدال...
روزانہ 9 یا اس سے زائد گھنٹے سونے والے دل کے مریضوں میں موت کا خطرہ 50 فیصد زیادہ دیکھا گیاہے، 15 سالہ تحقیق میں انکشاف ایک نئی 15 سالہ تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ دل کے امراض میں مبتلا افراد کا روزانہ 9 یا اس سے زائد گھنٹے سونا صحت کے لیے تشویش کا باعث ہوسکتا ہے۔ تحقیق ک...
ایک ملزم گرفتاری سے بچنے کے لیے عسکری ادارے کا جعلی کارڈ بھی استعمال کرتا تھا، رینجرز رینجرز نے کراچی کے علاقے میمن گوٹھ سے ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی تین سو سے زائد وارداتوں میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزمان میں زین العابدین، شایان، اکبر عرف شانی اور راشد رشید ...
پاکستان کا پہلا خلا نورد چینی خلائی اسٹیشن کا پہلا غیر ملکی مہمان بننے کا اعزاز حاصل کرے گا، جو ملک کی خلائی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل ہوگا،میڈیا سے گفتگو وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر حسن اقبال پہلے پاکستانی خلا نورد کی تاریخی خلائی پرواز کی روانگ...
احتجاجی مظاہروں میں شرکا کی تعداد میں 85 فیصد کمی ہوئی ہے، فرانسیسی وزارت داخلہ فرانس میں احتجاج کا چھٹا ہفتہ جاری ہے جہاں 82ہزار 500افراد سڑکوں پر نکل آئے۔ فرانسیسی وزارت داخلہ کے مطابق فرانس میں 112مقامات پر مظاہرے کیے گئے منتظمین نے شرکا کی تعداد ڈیڑھ لاکھ بتائی ہے۔ ...