... loading ...
سپریم کورٹ آف پاکستان میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر محمد فیصل واوڈا کا ایک اور جھوٹ پکڑا گیا۔ فیصل واوڈا کی جانب سے امریکی شہریت نہ چھوڑنے اور 2018میں ریٹرننگ افسر کو 2015 میں ایکسپائر ہونے والا پاسپورٹ دکھائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ اس بات کی نشاندہی بدھ کے روز سپریم کورٹ میں فیصل واوڈا کی تاحیات نااہلی کے الیکشن کمیشن کے فیصلہ کے خلاف اپیل کی سماعت کے دوران جسٹس عائشہ اے ملک کی جانب سے کی گئی۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں جسٹس سید منصور علی شاہ اور جسٹس عائشہ اے ملک پر مشتمل تین رکنی بینچ نے فیصل واوڈا کی اپیل پر سماعت کی۔ دوران سماعت فیصل واوڈا کے وکیل بیرسٹر وسیم سجاد نے عدالت کو بتایا کہ ریٹرننگ افسر نے منسوخ امریکی پاسپورٹ دیکھ کر تسلی کی۔ اس پر جسٹس عائشہ اے ملک نے وسیم سجاد کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جس منسوخ شدہ پاسپورٹ پر آپ انحصار کر رہے ہیں وہ ایکسپائر تھا۔ جسٹس سید منصور علی شاہ کا کہنا تھا کہ فیصل واوڈا کا ایک اور جھوٹ سامنے آ گیا ہے۔ چیف جسٹس عمرعطا بندیال کا کہنا تھا کہ معاملہ تو بہت سنجیدہ ہو گیا ہے، منسوخ شدہ اور ریکارڈ پر موجود پاسپورٹ کے نمبر مختلف ہیں۔ جسٹس عائشہ ملک کا کہنا تھا کہ منسوخ شدہ پاسپورٹ شہریت چھوڑنے کا ثبوت کس طرح ہوسکتا ہے؟ نیا پاسپورٹ بنوائیں تو پرانے پر منسوخی کی مہر لگتی ہے، آراو کو دکھایا جانے والا پاسپورٹ 2015 میں ایکسپائر ہو چکا تھا۔ جسٹس عائشہ ملک کا کہنا تھا کہ زائدالمیعاد پاسپورٹ کے بعد فیصل واوڈا کو نیا امریکی پاسپورٹ جاری ہوا۔ عدالت نے قرار دیا کہ کاغذات نامزدگی جمع کرواتے وقت فیصل واوڈا نے امریکی شہریت نہیں چھوڑی تھی۔ معیاد پوری ہونے پر پاسپورٹ کی تنسیخ اور شہریت چھوڑنے میں فرق ہے۔ عدالت نے قرار دیا کہ شہریت چھوڑنے کے لئے باقاعدہ بیان اور سرٹیفیکیٹ دینا پڑتا ہے۔ جسٹس سید منصور علی شاہ نے فیصل واوڈا کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ان سوالات کے جواب آپ کو نہیں ملنے۔ فیصل واودا کے وکیل نے مزید تیار ی کے لیے وقت مانگ لیا جس کے بعد عدالت نے کیس کی مزید سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دی۔
پاکستان کیخلاف سرگرم دہشتگردوں اور ان کے نیٹ ورکس کا جہاں وجود ہوگا، انہیں انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائیوں کے ذریعے ختم کیا جائے گا، خطے میں کشیدگی کم کرنے کیلئے فعال سفارتکاری کر رہا ہے چیف آف ڈیفنس فورس سے اہلِ تشیع مکتبِ فکر کے علماء کی ملاقات ، گمراہ کن پروپیگنڈا اور فرقہ...
رپورٹ میں پاکستانی میزائل پروگرام اور پالیسیاں امریکی سلامتی کیلئے ممکنہ خطرہ قرار،پاکستانی میزائل امریکا تک پہنچنے کے قابل ہو سکتے ہیں، پاک بھارت تعلقات میں کشیدگی کی وجہ سے ایٹمی تصادم کا خطرہ پاکستان مسلسل جدید میزائل ٹیکنالوجی تیار کر رہا ہے جو اس کی فوج کو جنوبی ایشیا سے با...
پی ٹی آئی پنجاب کی قیادت تذبذب کا شکار ،عالیہ حمزہ اور سینٹرل پنجاب کے صدر سزا کے باعث روپوش لاہور کے صدر کسی سے رابطہ ہی نہیں کرتیپنجاب میں تتر بتر تنظیم کو دوبارہ فعال بنانا چیلنج ہوگا، ذرائع عید کے بعد عمران خان کی رہائی کے لیے تحریک شروع کرنے کے معاملے پر پی ٹی آئی کے ا...
ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران اس نوعیت کے دعوے سامنے آتے رہے ہیں، ایران کی طرف سے کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا ،اس خبر کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی علی لاریجانی کی ہلاکت ایرانی حکومت کے خاتمے کے ہمارے منصوبے کا حصہ ہے، ہم ہارڈ لائنر کو نشانہ بنا ...
بس کردیں اور بانی کاعلاج کرائیں، جب ملاقات ہو گی تو انھیں بتائیں گے کتنے لوگوں نے ان سے اظہار یکجہتی کیا،اعتزاز احسن کے شکر گزار وہ آئے اور ہمارے ساتھ بیٹھے ،جدوجہد جاری رکھیں گے اگر عید کے بعد علاج نہ کروایا اور ملاقات نہیں ہونے دی تو حالات بدلیں گے، چیف کمشنر کی بات پر کیسے ی...
امریکہ، اسرائیل طاغوت، شیعہ سنی تفریق پیدا کرنیوالے ان کے آلہ کار ہیں، امیر جماعت اسلامی جماعت اسلامی اسٹیبلشمنٹ نہیں عوامی تائید سے اقتدار چاہتی ہے، حلقہ خواتین کی تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ وزیراعظم بے اختیار، فارم سنتالیس سے آئے...
ملک کی پیٹرولیم درآمدات کی سپلائی چین بہتر بنانے کیلئے وزیر پیٹرولیم مزید متحرک ہوں شہبازشریف کی زیرصدارت اجلاس،کفایت شعاری کے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ حالات کی بہتری تک تمام متعلقہ ادارے ہنگامی اقدامات کیلئے تیار رہیں، ملک کی پیٹرولیم...
بغداد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب وکٹوریہ بیس پر ڈرونز اور راکٹوں سے حملہ، آگ بھڑک اٹھی ،8 افراد زخمی ،عراقی مزاحمتی تنظیم کی امریکی سفارتخانے کو نشانہ بنانے کی کوشش،روسی ٹی وی کا دعویٰ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے17 ویں روز ایران پر حملوں کا سلسلہ جاری ، اسرائیل کے وسطی علاقوں...
رقم کی وصولی کے سلسلہ میںخواتین دوکان کی چھت پرچڑھ گئیں جس سے کمزورچھت اچانک زمین بوس ہوگئی،ضلعی انتظامیہ متعدد کی حالت تشویشناک علاقہ بھرکی فضاسوگوار،وزیراعلیٰ پنجاب کانوٹس، رپورٹ طلب کرلی، لواحقین سے اظہارتعزیت بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کی رقم وصولی کے دوران دوکان کی چھت گر...
بروقت فیصلوں کی بدولت اس وقت ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مناسب مقدار موجود ہے،شہباز شریف ملکی معیشت کے استحکام اور عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کے حوالے سے جائزہ اجلاس میں بات چیت وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان عالمی سطح پر جاری کشیدگی کے پیش نظر کسی بھی ق...
سروے میں 100فیصد موٹرسائیکل سوار دھوکا دینے میں ملوث نکلے ،ڈی آئی جی ٹریفک آئی جی سندھ کے احکامات پر عید کے بعد بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا شہر قائد کے موٹرسائیکل سواروں نے ای چالان سسٹم کو بھی ہرادیا ، ڈی آئی جی ٹریفک نے انکشاف کیا سروے میں 100 فیصد موٹرسائیکل س...
اصفہان میں15 افراد شہید، کئی زخمی ہو گئے،لبنان میں حزب اللہ اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپیں جاری ،ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے موجودہ شرائط امریکا کیلئے قابل قبول نہیں ہیں، امریکی صدر ٹرمپ اسرائیل میںایرانی پاسداران انقلاب کے میزائل حملے سے بڑے پیمانے تباہی ، متعدد مقامات پر آگ...