... loading ...
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے وفاقی وزیر داخلہ کو براہ راست دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس مرتبہ رانا ثنا اللہ کو اسلام آباد میں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔ پارٹی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 25 مئی کو ہماری تیاری نہیں تھی لیکن اس مرتبہ بھرپور تیاری کے ساتھ آئیں گے۔عمران خان نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمارے حکمرانوں نے 80 ہزار پاکستانیوں نے جانوں کا نذرانہ پیش کیا کیونکہ کسی اور کی جنگ میں شامل ہوئے اور ملک بھی تباہ ہوا اور قبائلی علاقوں میں 400 ڈرون حملے ہوئے۔انہوں نے مسلم لیگ (ن)کے قائد اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین کو مخاطب کرکے کہا کہ نواز شریف اور آصف علی زرداری دونوں غلام ہیں جن کا پیسہ ملک سے باہر ہے، ان دونوں نے ڈرون حملوں کی اجازت دی۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ اب موجودہ حکومت گندم اور تیل لینے کی بات کررہی ہے جبکہ ہم 5 ماہ قبل ہی کرچکے تھے لیکن سازش کے ذریعے ہمارے حکومت ختم کردی گئی۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ اسلام آباد کی تنظیم اورعہدے داروں کومبارکباد دیتا ہوں، آزادی کبھی پلیٹ میں رکھ کر نہیں ملتی قربانیاں اور جہاد کرنا پڑتا ہے،نظام پرقبضہ کرنے والے اس نظام سے اربوں، کھربوں پتی بن چکے ہیں،یہ لوگ ہمیں آرام سے آزادی نہیں دیں گے۔ انہوںنے کہاکہ تحریک پاکستان کے بعد حقیقی آزادی کی تحریک سب سے بڑی تحریک ہے، کلمہ پڑھنے کا مطلب ہم آزاد انسان اورصرف اللہ کومانتے ہیں،ہماری حکومت نے رحمت اللعامین اتھارٹی بنائی۔ پی ٹی آئی چیئر مین نے کہا کہ مدینہ کی ریاست میں پہلے فکری انقلاب آیا تھا، خوف کے بت کے سامنے جھکنا میری نظرمیں شرک ہے، میرے والدین کہتے تھے تم خوش قسمت ہو آزاد ملک میں پیدا ہوئے، آزاد انسان ہوں کبھی کسی کے سامنے نہیں جھکا، انسان جب ایمان لے آتا ہے تو اللہ اس کے خوف کے بت کو توڑ دیتا ہے، جو اپنے خوف پر قابو نہ پائے وہ کبھی بڑا آدمی نہیں بن سکتا، مرنے کا خوف، ذلیل اوررزق جانے کے تین بڑے خوف ہے، تینوں خوف انسان کو بزدل بنا دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ خواتین کی تنظیم کو داد دیتا ہوں، 126دن دھرنے کے دوران بڑی اونچ، نیچ دیکھی، انشااللہ یوتھ ونگ، آئی ایس ایف کو پوری طرح آزمائوں گا، فارن پالیسی کو آزاد بنانا چاہتا ہوں تاکہ کسی اورملک کے سامنے گھٹنے نہ ٹیکنے پڑیں۔ انہوںنے کہاکہ فیصلہ میں کرونگا جب سمجھوں گا تنظیمیں تیار رہیں، ہفتے کیلئے اپنی توانائی بچالینا، اسلام آباد کی تنظیم کوہفتے والے دن چیک کرونگا کس تعداد میں آپ لوگ باہرنکلیں گے، گھر،گھرجاکرحقیقی آزادی کی تحریک کا پیغام پہنچانا ہے۔سابق وزیراعظم نے کہاکہ کرپشن کیسز میں ملوث خود ہی اپنے کیسز معاف کرا رہے ہیں، اپنے کرپشن کیسز معاف اور عوام مہنگائی میں ڈوب رہے ہیں، ملک میں مہنگائی 45 فیصد تک پہنچ گئی ہے، بجلی کے بم گرائے جا رہے ہیں، اس حکومت کا اقتدارمیں آنے کا مقصد اپنی چوری بچانا ہے، یہ اپنے بیرونی آقائوں کے مطابق پاکستان کو چلا رہے ہیں، ہفتے والے دن تاریخی احتجاج ہو گا، ہفتے والے دن پورا زور لگانا ہے، ہفتے والے دن فیصلہ کرونگا کس دن کال دینی ہے، فیصلہ تب کرونگا جب سمجھوں گا میرے ٹائیگرتیار ہیں۔
لاپتا شہریوں کی تعداد 86 ہوگئی،دکانداروں نے میزنائن فلور پر لوگوں کی موجودگی کی نشاندہی کی، 30 لاشیں کراکری کی دکان سے ملیں،ان افراد کی آخری موبائل لوکیشن اسی جگہ کی آئی تھی،ڈی آئی جی ساؤتھ لاشوں کی باقیات سرچ آپریشن کے دوران ملیں،ملبہ ہٹانے کا کام روک دیا گیا ہ...
ایم کیو ایم پر برستے برستے تمام سیاسی جماعتوں کو مل کرکام کرنے کی دعوت قومی اسمبلی اجلاس میں تقریر کے دوران ایم کیو ایم پر شدید تنقید کر رہے تھے قومی اسمبلی کے اجلاس میں تقریر کے دوران آصفہ بھٹو کی پرچی پڑھتے ہی پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی عبد القادر پٹیل کا لہجہ بدل گ...
اتحاد اور مشترکہ کوششوں کے ذریعے کامیابی حاصل ہو گی،پاکستان مشکلات سے باہر آ چکاہے شہباز شریف کی ڈیوس میں پاکستان پویلین میں بریک فاسٹ میں شرکت،شرکاء سے خطاب وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مستقبل انتہائی پُرامید،ملکی ترقی کی راہیں روشن ہیں، اتحاد اور مشترکہ کوششوں کے ذریعے...
غزہ کا بورڈ آف پیس نوآبادیاتی نظام کی نئی شکل، ٹونی بلیئر جیسے مجرم موجود ہیں فلسطینیوں کے وسائل اور زمینوں پر قبضے کانیانظام ہے، ایکس پر جاری بیان جماعت اسلامی پاکستان کے حافظ نعیم الرحمان نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے غزہ کے لیے قائم بورڈ آف پیس میں شمولیت کے لیے امر...
چیف جسٹس کی زیر صدارت ماہانہ اصلاحات ایکشن پلان اجلاس،بار کے صدر، سیکریٹری دیگر حکام کی شرکت کیس کیٹیگرائزیشن کا عمل دوماہ میں مکمل ہو گا،سزائے موت ، فوجداری مقدمات کی جیل اپیلوں کا جائزہ،اعلامیہ سپریم کورٹ نے سزائے موت کی تمام زیر التوا اپیلیں 45 دنوں میں نمٹانے کا فیصلہ کر ...
جنگ بندی کے بعد پہلا بڑا اقدام،گھروں اور خیمہ بستیوں سے نکلنے کے احکامات جاری اسرائیلی فوج نے پمفلٹس گرائے ،اس میںلکھا تھا علاقہ اسرائیلی فوج کے کنٹرول میں ہے اسرائیلی فوج نے اکتوبر میں ہونے والی جنگ بندی کے بعد پہلی بار جنوبی غزہ میں فلسطینی خاندانوں کو اپنے گھروں اور خیمہ ب...
18ویں ترمیم ایک ڈھکوسلہ ثابت ہوئی اس کے نتیجے میں زیادہ تر اختیارات صوبائی دارالحکومت میں جمع ہو گئے ہیں( خواجہ آصف)یہ آگ ہے، ہوجاتا ہے،شہلا رضا کا گل پلازہ آتشزدگی پر تبصرہ الطاف حسین کے گن مین گوگا نے ایک دکان کو دو میں تقسیم کیا( عبدالقادر پٹیل)جب گوگا پلازہ بنوا رہا تھا ی...
27 افراد کا پوسٹ مارٹم مکمل ،گلے میں پہنے لاکٹ کی مدد سے خاتون کو مصباح کے نام سے شناخت کر لیا ، تاجر تعاون کریں، ریڈ زون سے دور رہیں، دیگر حصے انتہائی کمزورہیں،ماہرین ایس بی سی اے ریسکیو اہلکاروں کو کوئی لاش نہیں ملی البتہ شک ہیعمارت کی بائیں جانب زیادہ لاشیں ہوں گی،وہاں راستہ ...
صوبے میں وہ ترقی نظر نہیں آتی جو دیگر صوبوں میں دکھائی دیتی ہے، شہباز شریف وفاق اور صوبے میںسرد جنگ کا تاثر درست نہیں،قومی ورکشاپ میں خطاب وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے گزشتہ 15 برس میں 800 ارب روپے فراہم کیے گئے ہیں، تاہم صوبے میں وہ ترقی نظر نہی...
داخلی سلامتی، قانون کی حکمرانی کیلئے مضبوط، پیشہ ور اور عوام دوست پولیس ناگزیر ہے چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز کا نیشنل پولیس اکیڈمی، اسلام آباد کا دورہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیرچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز نے کہا ہے کہ مضبوط، پیشہ ور اور عوام دوست پ...
گل پلازہ آتشزدگی کوسانحہ قراردیاجائے، ہم چاہتے ہیں صوبائی حکومت کیساتھ تعاون کریں آئیے ملکرکراچی کو ممدانی کانیویارک بنائیں یا صادق خان کا لندن بنائیں،ایم کیو ایم رہنما ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ گل پلازہ میں نہیں کراچی کے ہرشہری کے دل میں آگ لگی ...
پورے ملک کی 90فیصد بلڈنگز میں فائر الارم اور ایمرجنسی ایگزٹ نہیں ہے، سینئر وزیر وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی کمیٹی تمام جائزے لے کر اپنی رپورٹ دے گی، خصوصی گفتگو سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ پورے ملک کی 90 فیصد بلڈنگز میں فائر الارم اور ایمرجنسی ایگزٹ نہیں ہے۔کراچی...