وجود

... loading ...

وجود

پاکستان نے انگلینڈ کو دس وکٹوں سے شکست دے دی

جمعه 23 ستمبر 2022 پاکستان نے انگلینڈ کو دس وکٹوں سے شکست دے دی

پاکستان نے بابراعظم کی ٹی20 کیریئر کی شان دار دوسری سنچری اور محمد رضوان کی زبردست بلے بازی کی بدولت انگلینڈ کے200رنز کا ہدف بغیر کسی نقصان کے آخری اوور کی تیسری گیند میں حاصل کرکے 10 وکٹوں سے فتح حاصل کرلی جس کے بعد7میچوں کی سیریز1-1 سے برابر ہوگئی ، انگلینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں پر 199 رنز بنالیے،سیریز میں اپنا پہلا میچ کھیلنے والے محمد حسنین سب سے مہنگے بالر ثابت ہوئے ، اپنے 4 اوورز کے کوٹے میں بغیر کسی وکٹ کے 51 رنز دئیے، پاکستانی اوپنر بیٹرز کے سامنے انگلینڈ کے بائولرز مکمل طور پر بے بس نظر آئے،بابراعظم اور محمد رضوان کے آئوٹ ہوئے بغیر بالترتیب 110 اور 88 رنز کی شان دار اننگز کی بدولت آخری اوور کی تیسری گیند پر 203 رنز بنا کر مشکل ہدف بغیر کسی نقصان کے حاصل کرلیا،پاکستانی کپتان نے 62گیندوں پر نو چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے ٹی ٹوئنٹی کیریئر کی دوسری سنچری بنائی ، بابر اعظم مین آف دی میچ قرار پائے ۔ جمعرات کو نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے میچ کا ٹاس انگلینڈ کے کپتان معین علی نے جیتا اور پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔انگلینڈ کی جانب سے الیکس ہیلز اور فل سالٹ ابتدائی 5 اوورز میں 42 رنز کا آغاز فراہم کیا۔شاہنواز دھانی چھٹا اوور کرانے آئے اور پہلی ہی گیند پر پچھلے میچ میں نصف سنچری بنانے والے ہیلز کو بولڈ کردیا۔الیکس ہیلز نے 3 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 21 گیندوں پر 26 رنز بنائے۔شاہنواز دھانی نے نئے آنے والے بلے باز ڈیوڈ ملان کو کھاتہ کھولنے کی اجازت بھی نہیں دی اور چھٹے اوور کی دوسری گیند پر ان کی وکٹیں بھی اڑا دیں۔فل سالٹ اور بین ڈوکیٹ نے تیسری وکٹ کی شراکت میں 37 گیندوں پر 53 رنز بنا کر ٹیم کا اسکور 12 ویں اوورز میں 95 رنز تک پہنچایا۔حارث رئوف نے فل سالٹ کی وکٹیں بکھیرتے ہوئے اپنی پہلی وکٹ حاصل کی اور پاکستان کے لیے تیسری کامیابی دلائی، جنہوں نے 27 گیندوں پر ایک چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 30 رنز بنائے تھے۔انگلینڈ کا اسکور 13 اوورز میں 103 رنز پر پہنچا تھا تو محمد نواز جارحانہ انداز میں 22 گیندوں پر 43 رنز بنانے والے بین ڈوکیٹ کی وکٹیں اڑا دیں۔معین علی اور ہیری بروکس نے تیزرفتاری کے ساتھ 27 گیندوں پر 59 رنز بنائے اور پاکستانی بائولرز کو بے بس کردیا۔حارث رئوف نے اننگز کے 17 ویں اوورز میں 19 گیندوں پر ایک چوکے اور 3 چھکوں کی مدد سے 31 رنز بنانے والے بروکس کو بولڈ کردیا۔پاکستانی بالرز نے ابتدائی پانچوں بلے بازوں کو بولڈ کردیا جبکہ 18 ویں اوور کی چوتھی گیند پر خوشل شاہ نے معین علی کا ایک آسان کیچ گرایا۔چھٹی وکٹ پر معین علی کا ساتھ دینے کے لیے کیوران میدان پر اترے اور آٹ ہوئے بغیر 10 رنز بنا کر معین علی کا ساتھ دیا، دونوں کی شراکت میں 39 رنز بنے۔معین علی نے اس شراکت کے دوران 23 گیندوں پر 4 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 55 رنز بنائے اور ایک بڑا اسکور تشکیل دیا۔انگلینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں پر 199 رنز بنالیے۔پاکستان کی جانب سے حارث رئوف اور شاہنواز دھانی نے بالترتیب 30 اور 37 رنز دے کر 2،2 وکٹیں حاصل کیں اور ایک وکٹ محمد نواز کو ملی۔سیریز میں اپنا پہلا میچ کھیلنے والے محمد حسنین سب سے مہنگے بالر ثابت ہوئے اور اپنے 4 اوورز کے کوٹے میں بغیر کسی وکٹ کے 51 رنز دئیے۔ایک مشکل ہدف کے تعاقب میں محمد رضوان اور بابراعظم نے جارحانہ آغاز کیا اور چھٹے اوورز میں ٹیم کی نصف سنچری مکمل کی۔اس دوران محمد رضوان کو ایک مشکل موقع ضرور ملا تاہم اگلی ہی گیند پر انہوں نے ڈاسن کو چھکا رسید کیا۔دوسرے اینڈ سے بابراعظم نے ٹی20 کرکٹ میں اپنے 8 ہزار رنز مکمل کرلیے، جو ویسٹ انڈیز کے مشہور بلے باز کرس گیل کے بعد تیز ترین رنز ہیں۔محمد رضوان نے 30 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کی۔کپتان بابراعظم نے اپنی فارم بحال کرتے ہوئے 39 گیندوں پر نصف سنچری بنائی اور پاکستان کو بہترین پوزیشن پر لاکھڑا کیا۔بابراعظم نے نصف سنچری مکمل ہوتے ہی مزید جارحانہ بیٹنگ کی اور ٹی20 کیریئر کی دوسری سنچری بنادی، جس کیلئے انہوں نے 62 گیندوں کا سامنا کرکے 9 چوکے اور 5 چھکے لگائے۔پاکستان نے کپتان بابراعظم اور محمد رضوان کے آئوٹ ہوئے بغیر بالترتیب 110 اور 88 رنز کی شان دار اننگز کی بدولت آخری اوور کی تیسری گیند پر 203 رنز بنا کر مشکل ہدف بغیر کسی نقصان کے حاصل کرلیا۔انگلینڈ کے بائولرز پاکستان کے اوپنرز کے سامنے مکمل طور پر بے بس نظر آئے جبکہ پاکستان نے اس جیت کے ساتھ ہی سیریز1-1 سے برابر کردی۔


متعلقہ خبریں


یوم تکریم شہدائے پاکستان کی تقریب، آرمی چیف کی یادگار شہدا پر حاضری وجود - جمعرات 25 مئی 2023

یوم تکریم شہدائے پاکستان کے موقع پر جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں مرکزی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر تقریب کے مہمان خصوصی ہیں۔ تقریب میں مسلح افواج کے حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران بھی شریک ہیں جن میں سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ، سابق چی...

یوم تکریم شہدائے پاکستان کی تقریب، آرمی چیف کی یادگار شہدا پر حاضری

سال میں امراض قلب سے اموات 60 فیصد بڑھ گئیں وجود - جمعرات 25 مئی 2023

ورلڈ ہارٹ فیڈریشن نے دل کے امراض سے اموات کی شرح میں ہوش ربا اضافہ رپورٹ کر دیا۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ گزشتہ 30 برس میں دنیا بھر میں دل کے امراض سے اموات کی شرح 60 فیصد بڑھ گئی ہے۔ ورلڈ ہارٹ فیڈریشن کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ 1990 میں دل کی بیماریوں سے 1 کروڑ 21 لاکھ اموات ہ...

سال میں امراض قلب سے اموات 60 فیصد بڑھ گئیں

اسد عمر کا پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل اور کور کمیٹی سے مستعفی ہونے کا اعلان وجود - بدھ 24 مئی 2023

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل کا عہدہ اور کور کمیٹی کی رکنیت چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ 9 مئی کو فوجی تنصیبات پر حملہ سب سے زیادہ خطرناک بات تھی، نو مئی کے واقعات کی شفاف تحقیقات ہونی چاہئیں، جو ملوث ہیں ان کے خلاف بھرپور ایکشن ہونا چ...

اسد عمر کا پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل اور کور کمیٹی سے مستعفی ہونے کا اعلان

جہانگیر ترین سیاست کے میدان میں سرگرم، ایک ہفتے میں 20 سے زائد اہم سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں وجود - بدھ 24 مئی 2023

سینئر سیاستدان جہانگیر خان ترین پاکستانی سیاست کے میدان میں ایک بار پھر سر گرم ہو گئے ہیں، ایک ہفتے میں جہانگیر ترین سے 20 سے زائد اہم سیاسی شخصیات کی ملاقاتیں بھی ہوئی ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ سینئر سیاستدان جہانگیر خان ترین ایک بار پھر پاکستان کے سیاسی میدان میں سرگرم ہو گئے اور لا...

جہانگیر ترین سیاست کے میدان میں سرگرم، ایک ہفتے میں 20 سے زائد اہم سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں

فواد چودھری نے پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کر دیا وجود - بدھ 24 مئی 2023

فواد چودھری نے تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے سیاست سے وقفہ لینے کا فیصلہ کر لیا۔ سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے کہا کہ میں 9 مئی کے  واقعات کی مذمت کر چکا ہوں، میں نے سیاست سے کچھ وقت کے لیے بریک لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں نے پارٹی عہدے سے ...

فواد چودھری  نے پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کر دیا

آڈیوتحقیقات، وفاقی حکومت نے انکوائری کمیشن کو آڈیوز فراہم کر دیں وجود - بدھ 24 مئی 2023

وفاقی حکومت نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس نعیم اختر افغان اور چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق پر مشتمل قائم 3 رکنی انکوائری کمیشن کو آڈیوز فراہم کر دیں۔ آڈیوز کے ساتھ ٹرانسکرپٹ بھی مجاز افسر کے دستخط سے جمع کروا دیا گیا۔ 8آڈ...

آڈیوتحقیقات، وفاقی حکومت نے انکوائری کمیشن کو آڈیوز فراہم کر دیں

تحریک انصاف پر پابندی لگانے پر غور کر رہے ہیں، خواجہ آصف وجود - بدھ 24 مئی 2023

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ 9 مئی کے پر تشدد واقعات کے تناظر میں پاکستان تحریک انصاف پر پابندی لگانے پر غورکررہے ہیں۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ 9 مئی کو لوگوں نے کور کمانڈر ہاؤس، جی ایچ کیو، کنٹونمنٹ بورڈ سمیت دیگر فوجی تنصیبات پر حملہ کیا، ...

تحریک انصاف پر پابندی لگانے پر غور کر رہے ہیں، خواجہ آصف

اسلام آباد ہائی کورٹ:اسد عمر کی گرفتاری کالعدم قرار، رہا کرنے کا حکم وجود - بدھ 24 مئی 2023

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کی گرفتاری کو کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر کی مقدمات کی تفصیلات کی فراہمی اور گرفتاری کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی، جس میں اسد عمر کے وکیل بابر اعوان عدالت...

اسلام آباد ہائی کورٹ:اسد عمر کی گرفتاری کالعدم قرار، رہا کرنے کا حکم

اگرعدلیہ بھی بے بس ہوگئی تو پھر ملک کا اللہ ہی وارث ہے، شیخ رشید وجود - بدھ 24 مئی 2023

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اورسابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اگر عدلیہ بھی آبدیدہ اور بے بس ہو گئی تو پھر ملک کا اللہ ہی وارث ہے، آج کل پریس کانفرنسز نہیں پریشر کانفرنسز ہو رہی ہیں، اب سیلکشن ختم اور الیکشن ہونے چاہئیں، جب تک گرفتار نہیں ہوتا روزانہ ٹوئٹ جاری رہے ...

اگرعدلیہ بھی بے بس ہوگئی تو پھر ملک کا اللہ ہی وارث ہے، شیخ رشید

عمرایوب اور علی نواز اعوان کے گھروں پر پولیس کے چھاپے وجود - بدھ 24 مئی 2023

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے مارنے کا سلسلہ جاری ہے، وفاقی پولیس نے تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر عمرایوب خان اور پی ٹی آئی رہنما علی نواز اعوان کے گھروں پر چھاپے مارے گئے تا ہم گرفتار ی نہ ہو سکی۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس نے سابق وفاقی وزی...

عمرایوب اور علی نواز اعوان کے گھروں پر پولیس کے چھاپے

لاہور ہائیکورٹ نے فیصل آباد اور ننکانہ صاحب کے حلقوں میں ضمنی انتخابات روک دیے وجود - بدھ 24 مئی 2023

لاہور ہائیکورٹ نے فیصل آباد اور ننکانہ صاحب کے قومی اسمبلی کے حلقوں میں ضمنی انتخابات روک دیے۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے پی ٹی آئی رہنماؤں فرخ حبیب اور اعجاز شاہ کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا ، عدالت نے این اے 108 اور این اے 118 میں ضمنی انتخابات روک دیے ۔ دوسری طرف...

لاہور ہائیکورٹ نے فیصل آباد اور ننکانہ صاحب کے حلقوں میں ضمنی انتخابات روک دیے

پی آئی اے کی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا، کراچی ایئرپورٹ پرلینڈنگ وجود - بدھ 24 مئی 2023

پی آئی اے کی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا ، جس کی وجہ سے طیارے کو کراچی ائرپورٹ پر لینڈنگ کروائی گئی۔ کوئٹہ کے  لیے قومی ائیرلائن کی پرواز کو اڑان کے فوری بعد کراچی واپس اتار لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا۔ اڑان کے پانچ منٹ بعد پائلٹ نے ٹریفک کنٹرول کو براڈ اسٹرائیک ک...

پی آئی اے کی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا، کراچی ایئرپورٹ پرلینڈنگ

مضامین
کامیابی کے بعد امتحان وجود جمعرات 01 جون 2023
کامیابی کے بعد امتحان

کشمیریوں پر جھوٹے مقدمات وجود جمعرات 01 جون 2023
کشمیریوں پر جھوٹے مقدمات

ایوانِ پارلیمان کے افتتاح میں ساورکر پر گاندھی کی فتح وجود جمعرات 01 جون 2023
ایوانِ پارلیمان کے افتتاح میں ساورکر پر گاندھی کی فتح

یسیٰن ملک کو پھانسی دینے کی سازش وجود بدھ 31 مئی 2023
یسیٰن ملک کو پھانسی دینے کی سازش

اقتدار کی رعونت نے انسانی حقوق کا گلا گھونٹ دیا وجود بدھ 31 مئی 2023
اقتدار کی رعونت نے انسانی حقوق کا گلا گھونٹ دیا

اشتہار

تجزیے
نوجوانوں کو کڑی سزاؤں کی نہیں محبت کی ضرورت ہے وجود منگل 23 مئی 2023
نوجوانوں کو کڑی سزاؤں کی نہیں محبت کی ضرورت ہے

کراچی میں میئرشپ کی دوڑ وجود منگل 23 مئی 2023
کراچی میں میئرشپ کی دوڑ

قومی اسمبلی میں مذاکرات کی راہ ہموار ہوگئی وجود پیر 22 مئی 2023
قومی اسمبلی میں مذاکرات کی راہ ہموار ہوگئی

اشتہار

دین و تاریخ
پڑوسیوں کے حقوق شریعت اسلام کی نظر میں وجود جمعرات 11 مئی 2023
پڑوسیوں کے حقوق شریعت اسلام کی نظر میں

غزوہ احد، پس منظر، حقائق اور نتائج وجود جمعه 05 مئی 2023
غزوہ احد، پس منظر، حقائق اور نتائج
تہذیبی جنگ
کرناٹک، حجاب پر پابندی، ایک لاکھ مسلمان لڑکیوں نے سرکاری کالج چھوڑ دیے وجود پیر 13 فروری 2023
کرناٹک، حجاب پر پابندی، ایک لاکھ مسلمان لڑکیوں نے سرکاری کالج چھوڑ دیے

توہین آمیز مواد نہ ہٹانے پر وکی پیڈیا بلاک کر دیا گیا وجود هفته 04 فروری 2023
توہین آمیز مواد نہ ہٹانے پر وکی پیڈیا بلاک کر دیا گیا

برطانوی رکن پارلیمنٹ کی پاکستانیوں سے متعلق بیان پر معافی وجود بدھ 01 فروری 2023
برطانوی رکن پارلیمنٹ کی پاکستانیوں سے متعلق بیان پر معافی
بھارت
بھارت میں تمام 62 کنٹونمنٹ بورڈ ختم کرنے کا اعلان وجود بدھ 03 مئی 2023
بھارت میں تمام 62 کنٹونمنٹ بورڈ ختم کرنے کا اعلان

بھارت جی ٹوئنٹی اجلاس کی ممکنہ ناکامی کا ملبہ پاکستان پر ڈالنے کی کوشش کرنے لگا وجود جمعه 21 اپریل 2023
بھارت جی ٹوئنٹی اجلاس کی ممکنہ ناکامی کا ملبہ پاکستان پر ڈالنے کی کوشش کرنے لگا

اترپردیش میں 76 فیصد طلباء کا کسی نہ کسی عارضے میں مبتلا ہونے کا انکشاف وجود جمعه 07 اپریل 2023
اترپردیش میں 76 فیصد طلباء کا کسی نہ کسی عارضے میں مبتلا  ہونے کا انکشاف

راہول گاندھی کی نا اہلی، کانگریس پارٹی کا قانونی جنگ لڑنے کا اعلان وجود هفته 25 مارچ 2023
راہول گاندھی کی نا اہلی، کانگریس پارٹی کا قانونی جنگ لڑنے کا اعلان
افغانستان
افغان صوبہ کنڑ میں فائرنگ، کالعدم ٹی ٹی پی کمانڈر نور سعید محسود ہلاک وجود جمعرات 23 فروری 2023
افغان صوبہ کنڑ میں فائرنگ، کالعدم ٹی ٹی پی کمانڈر نور سعید محسود ہلاک

طالبان قیادت میں غیر معمولی اختلافات، وزیرداخلہ سراج الدین حقانی کی اعلی قیادت پر تنقید وجود هفته 18 فروری 2023
طالبان قیادت میں غیر معمولی اختلافات، وزیرداخلہ سراج الدین حقانی کی اعلی قیادت پر تنقید

سعودیہ کے بعد امارات نے بھی افغانستان میں سفارت خانہ بند کر دیا وجود پیر 06 فروری 2023
سعودیہ کے بعد امارات نے بھی افغانستان میں سفارت خانہ بند کر دیا
شخصیات
انقلابی شاعر حبیب جالب کو ہم سے بچھڑے 30 برس بیت گئے وجود اتوار 12 مارچ 2023
انقلابی شاعر حبیب جالب کو ہم سے بچھڑے 30 برس بیت گئے

جسٹس (ر) ملک محمد قیوم انتقال کر گئے وجود جمعه 17 فروری 2023
جسٹس (ر) ملک محمد قیوم انتقال کر گئے

معروف ہدایت کار، اداکار اور ٹی وی میزبان ضیاء محی الدین انتقال کر گئے وجود پیر 13 فروری 2023
معروف ہدایت کار، اداکار اور ٹی وی میزبان ضیاء محی الدین انتقال کر گئے
ادبیات
اردو کے ممتاز شاعر احمد فراز کا یوم ولادت وجود جمعرات 12 جنوری 2023
اردو کے ممتاز شاعر احمد فراز کا یوم ولادت

کراچی میں دو روزہ ادبی میلے کا انعقاد وجود هفته 26 نومبر 2022
کراچی میں دو روزہ ادبی میلے کا انعقاد

مسجد حرام کی تعمیر میں ترکوں کے متنازع کردار پرنئی کتاب شائع وجود هفته 23 اپریل 2022
مسجد حرام کی تعمیر میں ترکوں کے متنازع  کردار پرنئی کتاب شائع