وجود

... loading ...

وجود
وجود

امن کی راہ میں رکاوٹ

بدھ 21 ستمبر 2022 امن کی راہ میں رکاوٹ

طاقتور ممالک اپنے مفادکو مدِ نظر رکھ کر تنازعات ختم کراتے ہیں عالمی امن کی راہ میں خودغرضی پر مبنی یہ رویہ بڑی رکاوٹ ہے کشمیر،شام اور میانمارجیسے مسائل اسی بناپر حل نہیں ہورہے سرد جنگ کے دور میں امریکہ کا مدِ مقابل روس تھا پھر گورباچوف نے دنیا کو جنگ کے خوف سے آزاد کرانے کا فیصلہ کیا اُن کے فیصلے سے دنیا کو جنگ کے خوف سے آزادی نہیں مل سکی اورسرد جنگ کے خاتمے کے باوجود آج بھی دنیاکو جنگ و جدل کے روح فرساواقعات کا سامناہے البتہ گوربا چوف کے فیصلے سے روس کے حصے بخرے ضرور ہوگئے آج روس کے گردونواح کا علاقہ بدترین بدامنی کا شکار ہے وسائل سے مالا مال یہ ریاستیں کسی بیرونی طاقت سے نبردآزمانہیں بلکہ ایک دوسرے کوتباہ کررہی ہیں حالت یہ ہے کہ لڑائی اگر ایک علاقے میں رُکتی ہے تو دوسرے میں شروع ہوجاتی ہے اور بظاہردنیا یہ لڑائیاںختم کرانے میں سنجیدہ نظرنہیں آتیں شایداِن لڑائیوں کے نقصانات کااقوامِ عالم کودرست اندازہ نہیں ممکن ہے یاپھر وہ دانستہ طورپر روس سے آزادی حاصل کرنے والی ریاستوں کو اِس حدتک کمزور اور لاغر کردینا چاہتی ہیں کہ وہ اپنے وسائل کے استعمال سے بھی قاصر ہوجائیں دوم یہ خطہ غربت و افلاس کااِتنا بڑامرکز بن جائے کہ کسی کی خطے میں دلچسپی ہی نہ رہے مگر یہ صحت مندانہ نہیں بیمارسوچ ہے کیونکہ روس اور اُس کاقُرب وجوارجوہری ہتھیاروں کے ذخائر رکھنے کے ساتھ ساتھ خوراک کی پیداوار کے حوالے سے بھی نمایاں مقام کاحامل ہے حالیہ شورش نے خوراک کا عالمی بحران شدیدترکردیاہے اگر جلد حل تلاش کرنے اور دیرپا امن قائم کرنے کا فرض ادا نہیں کیا جاتا تو بھوک و افلاس کے سائے مزیدگہرے ہو تے جائیں گے دیرپا امن کے لیے لازم ہے کہ خودغرضی پر مبنی رویہ بالائے طاق رکھ کرامن کے لیے کام کیاجائے نیز امریکہ اپنی حریف ریاستوں کوعبرت کا نشان بنانے کی پالیسی پر نظرثانی کرے۔
آرمینیا اور آزربائیجان ،تاجکستان اور کرغیزستان کے علاوہ روس اور یوکرین میں وقفے وقفے سے فوجی جھڑپیں جاری ہیں ابھی چند ہفتے پیشتر ہی قازقستان میں ہونے والے خون ریز ہنگاموں نے ریاست کی بنیادیں ہلادی تھیں مگر سوائے روس کے دیگر اقوام نے امن لانے امن قائم کرنے میں رتی بھر دلچسپی نہیں لی آرمینیا ،آزربائیجان اور تاجکستان،کرغیزستان کو مذاکرات کی میز پر لانے اور تصفیہ طلب مسائل کو گفت وشنید سے حل کرنے میں روسی صدر ولادیمیرپوٹن نے جتنی سُرعت کا مظاہرہ کیا وہ جذبہ یا سوچ دیگر ریاستوں کے رویے میں ناپیدہے مگر یوکرین تنازع کی بات ہوتو روس بھی امن بحال کرنے میں پس و پیش سے کام لیتاہے اسی لیے پوٹن کوکچھ حلقے امن پسند تصور نہیں کرتے جب سے انھوں نے چین سے ملکر معاشی و تجارتی سرگرمیوں کی بات کی ہے امریکا کے مزید معتوب و ناپسندید ہ بن گئے ہیں اسی لیے امریکا کی کوشش ہے کہ کسی طرح یوکرین میں روس کو اتنا الجھا دیاجائے کہ افغانستان کی طرح یہاں سے بھی اُسے بھاگنا پڑے کچھ ایسی ہی کیفیت میں وہ خود بھی گزشتہ اگست میں کابل سے نکل چکا ہے یوکرین کوروس کے مقابلے میں جدیدترین ہتھیاروں کی فراہمی میں جتنی دلچسپی اور بے قراری نظر آتی ہے اتنی شدت امن کے اقدامات اُٹھانے میں نظر نہیں آتی بڑے پیمانے پر یوکرین کوامریکی ہتھیاروں کی فراہمی سے روس کو توقع کے مطابق فتوحات نہیں ہو سکیں بلکہ کئی علاقوں سے قدم اُکھڑنے لگے ہیں اسی پسپائی نے اُسے یوکرینی قیادت کو بات چیت کی پیشکش کرنے پرمجبور کیا ہے مگر کچھ حلقے خدشات کا اظہار کررہے ہیں کہ یہ پسپائی اُسے جوہری ہتھیاروں کے استعمال کی طرف لے جا سکتی ہے نیز روسی پیشکش کو قبول کرنے سے امریکاہر ممکن طریقے سے یوکرین کو منع کرسکتاہے حاانکہ دنیا کا مفاد اِس میں ہے کہ نیٹو کے ساتھ ملکر امریکاروس کو نیچا دکھانے کے حربے کچھ عرصہ کے لیے ملتوی کردے اور امن کے قیام کو ترجیح بنائے ۔
روس کو مغرب میں خطرہ تصور کیا جاتا ہے لیکن اب فوجی خطرے والی بات قصہ پارینہ ہو چکی ویسے بھی خطرے کی نوعیت بدل چکی ہے اگر زیبِ داستاں کے طور پر کچھ بڑھا چڑھا کر پیش کرنے کی بجائے حقائق کو مدنظر رکھاجائے تو روس مغرب پر حملہ کرنے کی پوزیشن میں نہیں رہا البتہ وہ چاہے تو یوروزون میں خوراک اور توانائی کا بحران پیدا کر نے پر قادرہے اِس وقت مغرب کو توانائی کے ایسے بحران کا سامنا ہے جو ترقی کی رفتارکو متاثرکر رہا ہے جس سے کسادبازاری کابڑھنے کا خدشہ ہے مگر مغربی ممالک خدشات کو اہمیت دینے کو تیار نہیں بلکہ متبادل زرائع سے توانائی کے بحران کی شدت کم کرنے کے لیے کوشاں ہیں ماہرین یہ بھی خدشہ ظاہرکرنے لگے ہیں کہ دنیا اگر یوکرین میں جاری لڑائی ختم کرانے میں دلچسپی نہیں لیتی توروس زچ ہوکر جوہری ہتھیاروں کے استعمال کی طرف آسکتا ہے بہتر یہی ہے کہ جاری لڑائی کے نقصانات کو امریکااور مغربی ممالک نظر انداز نہ کریں جو ں جوں روس کو سخت مزاحمت کا سامناکرناپڑرہا ہے دنیا میں ایسی قیاس آرائیاں بڑھتی جارہی ہیں کہ جس طرح امریکا نے جاپان پر جوہری بم گرا کر جنگ کے نتائج کو اپنے حق میں کر لیاتھا روس کی طرف سے بھی ایسا ممکن ہے قبل اِس کے کہ وقت ہاتھ سے نکل جائے امن کے لیے فریقین کوفوری طورپر مذاکرات کی میز پر لایا جانا ازحدضروری ہے۔
آرمینیا،آزربائیجان اور تاجکستان ،کرغیزستان میں جاری جھڑپیں روکنا روسی صدرپوٹن کے لیے زیادہ مشکل نہیں بلکہ اُن کی معمولی کاوش سے جھڑپوں کاسلسلہ ختم ہو سکتا ہے مگر دیگر عالمی اقوام کی لاپرواہی،بے حسی و عدم توجہی کی وجہ سے یوکرین بحران طویل ہوتا جارہا ہے عالمی بینک نے حال ہی میں ایک تحقیقاتی رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق دنیا کی تین بڑی معیشتیں امریکا،چین؎ اور یوروزن تیزی سے سست روی کا شکارہیں اور حالات کوجلد سنبھالا نہ گیا توآمدہ برس دنیاعالمی کساد بازاری کا شکار ہو سکتی ہے ایسا خدشہ دیگر عالمی اِداروں کی طرف سے بھی ظاہر کیا جارہا ہے کہ 1970میں تو دنیا کساد بازاری کا شکارضرورہوئی مگر جلد ہی لگنے والے جھٹکے سے سنبھل گئی مگر بڑھتے عالمی تنازعات سے عالمی معیشت سخت بحران کی طرف جاتی نظر آتی ہے کیونکہ صارفین کا اعتماد گزشتہ عالمی کساد بازاری کی بہ نسبت زیادہ تیزی سے گر نے لگاہے حل کے طورپر دنیا بھر کے بینک شرح سود میں اضافہ کرتے نظر آتے ہیں عالمی بینک کے صدر ڈیوڈ مالپاس نے بھی عالمی ترقی کے عمل کی تیزی سے سست ہونے کی نشان دہی کرتے ہوئے اِس رجحان میں مزیدگراوٹ آنے کا امکان ظاہر کیا ہے مگر ماہرین کی طرف سے باربار توجہ دلانے کے باوجود عالمی طاقتیں تنازعات ختم کرانے میں عدم دلچسپی کا مظاہرہ کر رہی ہیں روس کوتوڑنے کے باوجود بے اطمنانی کاشکار مغربی ممالک شاید کسادبازاری کا کڑوا گھونٹ پینے کو آمادہ اور توانائی بحران کی سختیاں جھیلنے کو تیار ہیں مگر امن کی روش پر چلنے سے گریزدراصل تباہی کو دعوت دینے کے مترادف ہے ۔


متعلقہ خبریں


مضامین
پڑوسی اور گھر گھسیے وجود جمعه 29 مارچ 2024
پڑوسی اور گھر گھسیے

دھوکہ ہی دھوکہ وجود جمعه 29 مارچ 2024
دھوکہ ہی دھوکہ

امریکہ میں مسلمانوں کا ووٹ کس کے لیے؟ وجود جمعه 29 مارچ 2024
امریکہ میں مسلمانوں کا ووٹ کس کے لیے؟

بھارتی ادویات غیر معیاری وجود جمعه 29 مارچ 2024
بھارتی ادویات غیر معیاری

لیکن کردار؟ وجود جمعرات 28 مارچ 2024
لیکن کردار؟

اشتہار

تجزیے
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

گرانی پر کنٹرول نومنتخب حکومت کا پہلا ہدف ہونا چاہئے! وجود جمعه 23 فروری 2024
گرانی پر کنٹرول نومنتخب حکومت کا پہلا ہدف ہونا چاہئے!

اشتہار

دین و تاریخ
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت وجود بدھ 13 مارچ 2024
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت

دین وعلم کا رشتہ وجود اتوار 18 فروری 2024
دین وعلم کا رشتہ

تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب وجود جمعرات 08 فروری 2024
تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی

بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک وجود بدھ 22 نومبر 2023
بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک

راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر