... loading ...
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کارکنوں کو نامعلوم نمبروں سے دھمکی آمیز کالز کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسٹر ایکس اور مسٹر وائی کو واپس دھمکیاں دو، یہ ڈرانے والے کون ہوتے ہیں، زرداری اور نواز شریف کبھی کسی کو میرٹ پر تعینات نہیں کرسکتے، پاکستان میں اتنا بڑا عذاب آیا ہے اور ملک کا سربراہ غیرملکی دورے کر رہا ہے، باہر نکلنے کیلئے میری کال کا انتظار کرو۔جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ جب میں نے کہا آرمی چیف کی تعیناتی میرٹ پر ہونی چاہیے، نہ زرداری اور نواز شریف کبھی کسی کو میرٹ پر تعینات نہیں کرسکتے کیونکہ انہیں میرٹ کا پتا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف صحت کی خرابی کا جھوٹ بول کر باہر گیا اور مفرور ہے اور شہباز شریف نے عدالت میں اس کا حلف نامہ دیا تھا۔ لہٰذا یہ جھوٹا اور مفرور ہے تو کیا یہ آرمی چیف تعینات کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر سے سوال پوچھوں گا کہ آپ کم ازکم سمجھ جاتے کہ میں کیا کہہ رہا ہوں، ساری قوم میرے ساتھ کھڑی ہے کہ ان چوروں کو پاکستان کا آرمی چیف کبھی تعینات نہیں کرنا چاہیے۔ عمران خان نے کارکنوں سے کہا کہ سب تیاری کرو، میں سیاست نہیں حقیقی آزادی اور جہاد کی بات کر رہا ہوں، خوف کے بت توڑ دو۔ انہوں نے کہا کہ دھمکیاں دینے کے لیے گم نام نمبر سے ٹیلی فون آتے ہیں، ان کو واپس دھمکیاں دو، جو ڈراتا ہے، اس کو واپس ڈراؤ، جو مسٹر ایکس اور وائی دھمکیاں دے رہے ہیں ان کو واپس دھمکیاں دو، یہ ہوتے کون ہیں۔ کارکنوں سے انہوں نے کہا کہ آپ کو ڈرانے والے یہ ہوتے کون ہیں، آپ ملک کے عوام ہیں اور ملک کی قیادت کا فیصلہ عوام کا ہوتا ہے، خفیہ نمبروں سے ڈرانا دھمکانا کہ ہم یہ کریں گے اور وہ کریں گے، جو کرنا ہے کرلو ہم بھی کریں گے۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ساری قوم سے کہہ رہا ہوں تیار ہوجاؤ، ہم نے کافی تماشا دیکھ لیا، فیصلہ کرلو جو بھی ہوجائے، ہمیں اپنے ملک کو حقیقی طور پر آزاد کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے کال کے لیے تیار رہو، خواتین بھی اس جنگ میں شرکت کریں گی، جب میں آپ کو کال دوں گا تو سب نکلیں۔عمران خان نے کہا کہ سیلاب متاثرین کے لیے پیسے اکٹھے کرنے کی خاطر 3 ٹیلی تھون کیے اور ساڑھے 8 گھنٹوں میں قوم نے مجھے 14 ارب روپے دیے۔انہوں نے کہا کہ سندھ اور بلوچستان کے کئی علاقوں میں کئی ایسے شہری ہیں جو بہت مشکل کا سامنا کر رہے ہیں اور مجھے خوف ہے کہ سندھ میں جہاں پانی کھڑا ہوگیا ہے وہاں لوگوں کی فصلیں تباہ ہوئیں اور گندم کی فصل بھی نہیں اگا سکیں گے۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ملک کے اندر اتنا بڑا عذاب آیا ہوا ہے، پاکستان کے 3 کروڑ متاثر ہیں۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ پانی جمع ہونے کی سب سے بڑی وجہ سندھ میں پاکستان پیپلزپارٹی کی حکومت ہے جو 14 سال سے سندھ میں بیٹھی ہے اور اب تک دریائے سندھ سے ملحق نہر نہیں بنائی حالانکہ ہماری وفاقی حکومت کے دور میں واپڈا نے سیہون تک نہر پوری کردی تھی۔ انہوں نے کہا کہ سیہون سے آگے جو حکومت سندھ کو لے کر جانی تھی وہ پوری نہیں ہوئی جس کی وجہ سے پانی جمع ہوا، پیسہ اس نہر میں استعمال کرنے کے بجائے چوری کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ جب یہ حالات تھے تو شہباز شریف کی بے حسی دیکھیں کہ وہ ملک سے باہر دورے کر رہا ہے، اقوام متحدہ چلا گیا ہے، وہاں کون سا معرکہ مارنا ہے جب ملک کے اندر اتنا بڑا عذاب آیا ہوا ہے۔انہوں نے کہاکہ کون سے ملک کا سربراہ ایسے وقت میں باہر جاتا ہے جب ملک کے اندر اللہ کا اتنا بڑا امتحان آیا ہو اور دوسری طرف 14 سال سے پی پی پی کا چیئرمین بلاول بھٹو بھی باہر چلا گیا ہے۔
بالی وڈ کے نامور اداکار انیل کپور نے مصنوعی ذہانت کے خلاف عدالتی جنگ میں تاریخ ساز فتح حاصل کی ہے۔ اداکار نے دہلی ہائی کورٹ میں ایک کیس دائر کیا ہوا تھا تاکہ ان کے شخصیتی حقوق، ان کے نام، تصاویر، مشابہت، آواز اور دیگر چیزوں کا ڈیجیٹل میڈیا میں غلط استعمال نہ ہوسکے۔ عدالت نے سماعت...
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اہم اعلان کرتے ہوئے کہا ہے عام انتخابات جنوری 2024 کے آخری ہفتے میں کرادیے جائیں گے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق آج الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کے کام کا جائز ہ لیا اور فیصلہ کیا کہ حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست 27ستمبر...
چیئرمین نیب نے کرپشن کے خلاف کارروائیوں کے لیے حساس اداروں کے افسران کی خدمات لینے کا فیصلہ کیا ہے، نیب نے اہم عہدوں پر تقرریوں کے لیے ڈیپوٹیشن پر حساس اداروں سے افسران مانگ لیے۔ حساس اداروں کے افسران آئندہ چند روز میں نیب میں کام شروع کر دیں گے، چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ...
پاکستان مسلم لیگ کے صدر اور سابق وزیراعظم شہباز شریف اور مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزرمریم نواز لندن روانہ ہو گئے۔ سابق وزیراعظم شہباز شریف نے بھی ایک دن پاکستان میں قیام کے بعد اچانک لندن واپسی کا پروگرام بنا لیا اور وہ جمعرات کی صبح ساڑھے 9 بجے لندن کیلئے روانہ ہو گئے جبکہ مریم ...
راولپنڈی میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کی رہائش گاہ لال حویلی خالی کر وا کر سیل کر دی گئی، متروکہ وقف املاک بورڈ نے لال حویلی کا کنٹرول سنبھال لیا ۔ متروکہ وقف املاک نے راولپنڈی میں لال حویلی خالی کرانے کے لئے صبح سویرے آپریشن شروع کیا اور لال حو...
پاکستانی کوہ پیما سرباز علی اور نائلہ کیانی نے نیپال میں واقع دنیا کی آٹھویں بلند ترین چوٹی مائونٹ مناسلو سر کرلی، سرباز علی نے 2019 میں پہلی بار مناسلو کو سر کیا تھا۔2021 میں حقیقی سمٹ پوائنٹ کے انکشاف کے بعد سرباز نے دوبارہ مناسلو کو سر کیا، سرباز علی نے مصنوعی آکسیجن کے بغیر 8...
آئی سی سی ورلڈ کپ اسکواڈ میں پاکستان ٹیم میں 3 اضافی کھلاڑیوں کو بھی شامل کرنے کا امکان ہے۔ بھارت 5 اکتوبر سے کرکٹ کی دنیا کے سب سے بڑے میلے ورلڈ کپ کی میزبانی کریگا، اس ایونٹ کے لئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے تاحال حتمی ناموں کا اعلان نہیں کیا ۔آئی سی سی کی جانب سے 15 نام جمع کروانے ک...
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ اگر عمران خان نہ ہوتے تو آج میں شاہد آفریدی بھی نہ ہوتا۔ ایک انٹرویو میں سابق کرکٹر سے شو کے دوران ایک سوال پوچھا گیا کہ ایک کمرے میں ٹی وی پر اننگز چل رہی ہیں، ایک کرکٹر کی اننگ آپ بار بار دیکھیں گے، ایک کھلاڑی کی اننگ ایک بار...
دنیا کے 5 اہم ممالک کا انٹیلی جنس اتحاد بھارت کے خلاف ایک پلیٹ فارم پر آ گیا۔ پانچوں ممالک نے نجر کو قتل کرنے کے الزامات انتہائی سنجیدہ قرار دے دیے۔ امریکا، برطانیہ، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ نے بھی نجر قتل کیس میں کینیڈا کی جانب سے تحقیقات کے مطالبے کی حمایت کر دی۔ غیرملکی میڈیا ک...
کینیڈا میں سکھ اور مسلم رہنماؤں نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہ وہ ان کی برادریوں کے خلاف ممکنہ خطرات کو روکنے کے لیے مزید اقدامات کرے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سکھ اور مسلم رہنماؤں کا مطالبہ ا یسے موقع پر سامنے آیا، جب کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل ...
بجلی کی قیمت میں ایک روپے 82 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔ سینٹرل پاؤر پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیپرا میں بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست جمع کروا دی، بجلی کی قیمت میں 1 روپے 82 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی۔ گزشتہ ماہ 15 ارب 47 ک...
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے مبینہ غیر شرعی نکاح کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مبینہ غیر شرعی نکاح سے متعلق کیس کی سماعت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد قدرت اللہ کی عدالت میں ہوئی۔ سول جج...