... loading ...
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے پاس معیشت کی بہتری کا کوئی منصوبہ نہیں ہے اور کسی پالیسی میں کوئی تسلسل نہیں ہے،ہماری حکومت میں جب عالمی سطح پر تیل کی قیمت 105 ڈالر فی بیرل تھی ، ہم نے لوگوں پر کم از کم بوجھ ڈالنے کے لیے سبسڈی دی ، ہماری حکومت میں پیٹرول کی قیمت 150 روپے فی لیٹر تھی، ڈیزل کی قیمت 145 روپے فی لیٹر تھی،اگلے پانچ ماہ تک پیٹرول کی لیوی میں اضافہ کیا جاتا رہے گا جس کا اثر ہمارے زرعی شعبے پر پڑے گا ۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان کی نصف آبادی خواتین پر مشتمل ہے اور ایک خاتون کو زیادہ احساس ہو سکتا ہے کہ گھر کا چولہا کیسے چلتا ہے اور وہ بجھتا کیوں ہے اور ایک ماں کو اس بات کا زیادہ احساس ہو سکتا ہے کہ میرے بچوں کے مستقبل کا کیا بنے گا۔انہوں نے کہا کہ جہاں دین اسلام نے خواتین کے حقوق کا واضح تحفظ کیا ہے، انہیں جائیداد کا حق دینے کے ساتھ ساتھ معاشرے میں کردار ادا کرنے کا حق دیا ہے وہاں ہمارے آئین میں بھی خواتین کے لیے گنجائش پیدا کی گئی ہے۔انہوںنے کہاکہ قانون میں ہر سیاسی جماعت پر یہ پابندی ہے کہ انہیں کم از کم 5 فیصد نشستیں خواتین کے لیے مختص کرنی ہیں۔انہوں نے کہا کہ 1965 کی جنگ سے لے کر 2005 کے زلزلے میں پاکستان کی خواتین اور بچیوں نے جو کردار ادا کیا وہ تاریخ کا حصہ ہے اور میری یہ رائے ہے کہ تحریک انصاف کہتی ہے کہ ہمیں ایک نئے طرز کی سیاست متعارف کروانی ہے اور اس جمود کو توڑنا ہے جس کے لیے جو گھر کی ماں یا بیٹی کردار ادا کر سکتی ہے وہ شاید کوئی نہیں کر سکتا۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہماری حکومت میں جب عالمی سطح پر تیل کی قیمت 105 ڈالر فی بیرل تھی اور ہم نے لوگوں پر کم از کم بوجھ ڈالنے کے لیے سبسڈی دی اور اسی طرح ہماری حکومت میں پیٹرول کی قیمت 150 روپے فی لیٹر تھی جبکہ ڈیزل کی قیمت 145 روپے فی لیٹر تھی اور آج پی ڈی ایم کی مشترکہ حکومت میں تیل کی عالمی قیمت 105 ڈالر فی ڈالر سے گر کر 95 ڈالر فی ڈالر تک ہوچکی ہے تو پیٹرول کی قیمت 227 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 244 روپے فی لیٹر ہے۔انہوں نے کہا کہ جو اس حکومت نے عوام پر ظلم کیا ہے اور اس کا ذکر نہیں کیا وہ یہ ہے کہ حکومت نے آئی ایم ایف کو لکھ کر دیا ہے کہ ہم ہر ماہ پیٹرول کی لیوی میں 10 روپے فی لیٹر اضافہ کریں گے اور اب انہوں نے تیل کی قیمت میں مزید 50 روپے فی لیٹر اضافہ کرنا ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اگلے پانچ ماہ تک پیٹرول کی لیوی میں اضافہ کیا جاتا رہے گا جس کا اثر ہمارے زرعی شعبے پر پڑے گا اور اس وقت ڈیزل کی قیمت کا جس طرح سے زرعی شعبے پر اثر ہو رہا ہے وہ ایک کسان ہی جانتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جس تیزی سے مہنگائی کی شرح بڑھ رہی ہے اس کا احساس بھی ہر پاکستانی کو ہے، مجھے یہ سن کر حیرانی ہوئی کہ مفتاح اسماعیل پریس کانفرنس میں کہتے ہیں کہ میں مہنگائی کم کرنے کے لیے نہیں آیا مگر پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچانا میری ترجیح ہے، تو سوال یہ ہے کہ پاکستان کو دیوالیہ کی طرف کون دھکیل رہا ہے، اس کی ذمہ داری کس پر ہے کیونکہ جب یہ حکومت میں نہیں تھے تو یہ کہتے تھے کہ ساری مہنگائی کی وجہ تحریک انصاف کی ناتجربہ کار حکومت ہے۔انہوںنے کہاکہ اب تو تمام تجربہ کار ایک ساتھ حکومت میں ہیں اور اس کا نتیجہ یہ ہے کہ ہمارا افراط زر چند ماہ میں بڑھ کر 38 فیصد تک پہنچ گیا ہے جو کہ ہماری حکومت میں ساڑھے 16 فیصد تک تھا۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ کہنا ناکافی ہے کہ دیوالیہ کے ذمہ دار پچھلی حکومت ہے کیونکہ موجودہ حکومت کے پاس معیشت کی بہتری کا کوئی منصوبہ نہیں ہے اور کسی پالیسی میں کوئی تسلسل نہیں ہے، موجودہ حکومت کی ساکھ بہت متاثر ہو چکی ہے جس کی ایک مثال یہ ہے کہ جب ملک کے لیے رعایت لینے کے لیے باہر کسی سے بات کرنی ہوتی ہے تو وہ بات بھی آرمی چیف کرتے ہیں جو کہ وزیر خارجہ کو کرنی چاہیے، مگر ان کی ساکھ اتنی گر چکی ہے کہ کوئی ان کو توجہ نہیں دیتا اور نہ ہی ان کی بات میں اہمیت رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ آج ملک کے یہ حالات ہیں کہ سب سے زیادہ 4 کمزور ممالک کی فہرست میں پاکستان کا نام لیا جارہا ہے تو یہ جو این اے 157 میں ضمنی انتخاب ہو رہا ہے اس پر باشعور لوگوں کو نگاہ رکھنی ہوگی کیونکہ جب سے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی مشترکہ حکومت آئی ہے، روپے کی قدر میں 30 فیصد کمی ہوگئی ہے۔
شاتمِ رسول سلمان رشدی پر نیویارک میں حملہ کرنے والے ملزم ہادی مطر نے ایران سے تعلق کی تردید کردی۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ہادی مطر کا کہنا ہے کہ ملعون سلمان رشدی کے ناول کے کچھ صفحات پڑھے ہیں، اس نے اسلام اور اس کے عقائد پرحملہ کیا۔ اس سے قبل امریکا میں ملعون سلمان رشدی ...
وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر نے کہا ہے کہ اسلام آباد پولیس نے بدمعاشی کرتے ہوئے رینجرز کی زیر نگرانی شہباز گل کو اسلام آباد شفٹ کیا۔ ہاشم ڈوگر نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ شہباز گِل کی جان کو شدید خطرہ ہے، معزز اعلی عدالتوں سے انسانی حقوق کی خاطر مداخلت کی اپیل ہے۔ وزیر داخلہ پنج...
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کرپشن اور فرائض سے غفلت برتنے پر ملازمین کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ ایف بی آر کے کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ملازمین سے متعلق تحقیقات 60 دنوں میں مکمل کی جائیں گی، فیلڈ آفس کے سربراہ تحقیقاتی ٹیم کو کیس سے متعلق ریکارڈ فراہم کرنے ...
ملک بھر میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ہونے لگا ہے۔ پاکستانی روپیہ رواں کاروباری ہفتے سے شروع سے ہی مسلسل گراوٹ کا شکار ہے جبکہ امریکی ڈالر کی قدر میں بہتری کا سلسلہ ہے۔ جمعرات کو پھر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپیہ 12 پیسے اضافہ ہوا ہ...
پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کو عاشور کے روز اسلام آباد سے گرفتار کرلیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق اُنہیں اسلام آباد بنی گالہ چوک سے گرفتار کیا گیا۔ شہباز گل کے خلاف تھانہ بنی گالہ میں بغاوت پر اُکسانے کا مقدمہ بھی درج کیے جانے کی اطلاعات ہیں۔ ذرائع کے مطابق شہباز گل کی گرفتاری کے دوران ڈ...
پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکریٹری اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ مائنس عمران خان کی پیشکش لانے والے کون تھے نہیں بتا سکتا۔ ایک انٹرویو میں تحریک انصاف کے سینئر رہنما اسد عمر نے کہا کہ مائنس عمران خان کی پیشکش لانے والے کون تھے نہیں بتا سکتا، لیکن ایک بات واضح کرتا ہو...
سیکیورٹی کے سخت انتظامات،موبائل سروس بند،ڈبل سواری پرپابندی کراچی سمیت ملک بھر میں ذوالجناح اور تعزیے کے جلوس برآمد ،روایتی راستوں سے ہوتے ہوئے دس محرم کو اختتام پذیر ہونگے جلوسوں کے اختتام پر شام غریباں برپا کی جائیں گی، پولیس کے ساتھ پاک فوج ، رینجرز اور ایف سی کے دستے بھی ...
ملٹری سیکریٹری پاکستان آرمی لیفٹیننٹ جنرل سردار حسن اظہر حیات کور کمانڈر پشاور تعینات ،بہاولپور کے موجودہ کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل خالد ضیا کو ملٹری سیکرٹری پاکستان آرمی تعینات کردیاگیا لیفٹیننٹ جنرل سردار حسن اظہر حیات مغربی سرحد کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں اور وہ جی او سی میران شا...
افغانستان کے صوبے پکتیکا میں ہونے الے دھماکے میں ٹی ٹی پی ترجمان عمرخالد خراسانی کے دو ساتھی مفتی حسن اورحافظ دولت بھی ہلاک ہوئے عمرخالد خراسانی کا شمار ٹی ٹی پی کے اہم کمانڈروں میں کیا جاتا تھا عمرخالد خراسانی نے کابل میں پاکستان کے ساتھ امن مذاکرات میں حصہ بھی لیا تھا،ان کی زن...
یف آئی آر ایک اعلیٰ پولیس افسر کی ہدایات پر کاٹی گئی، حمید اللہ قاضی کی گرفتاری سے قبل اسری ولیج میں ولی اللہ قاضی کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا گیا ڈاکٹر حمید اللہ قاضی کی ہٹڑی تھانے پر ہتھکڑیاں لگی فوٹو نکال کر سوشل میڈیا پر وائرل ،تعلیمی و عوامی حلقوں میں پولیس کی کارروائی پر ش...
ملک میں سیاسی بساط بچھانے والوں کوکراچی کی کوئی فکرنہیں حافظ نعیم الرحمن اب کراچی والوں کو بھی سمجھنا چاہیئے کہ اب ہمیں ایسے لوگوںکے پیچھے نہیں جانا چاہیئے جو 35 سال سے کراچی کا استحصال کررہے ہیں قوم اور ذات کے نام پر تقسیم کرنے والوں کو مسترد کردیں،28 اگست کو ترازو پر مہر لگا...
ارشدندیم 90 میٹر کی تھرو کرنیوالے جنوبی ایشیا کے پہلے ایتھلیٹ بن گئے ،انھوں نے پانچویں باری میں 90.18 میٹر کی ریکارڈ تھرو کی ارشد ندیم سب سے بڑی تھرو کرنے والے جنوبی ایشیا کے پہلے اوردوسرے ایشین بن گئے ہیں،صدر،وزیراعظم ،آرمی چیف سمیت اہم شخصیات کی مبارکباد بر منگھم (فارن ڈیسک)...