وجود

... loading ...

وجود
وجود

دلچسپ تحقیقات

بدھ 03 اگست 2022 دلچسپ تحقیقات

دوستو،اخبارات میں اکثر ٹیشن دینے والی خبریں ہی پڑھنے کو ملتی ہیں۔۔ لیکن ہم آپ کے لیے کچھ ایسی خبریں بھی کھوج نکالتے ہیں جنہیں پڑھ کر نہ صرف آپ کی معلومات میں اضافہ ہوسکے بلکہ آپ دوسروں کو بھی بتاسکیں۔۔ ایسی خبریں اخبارات میں عام طور پر نظر نہیں آتیں۔۔ اس کے لیے تھوڑی محنت کرنی پڑتی ہے۔لیکن ہم آپ کو پکی پکائی دینے کے لیے بیٹھے ہیں۔۔چنانچہ آپ بے فکر رہیں، آئندہ بھی آپ کو اسی طرح کی دلچسپ خبریں اور تحقیقات شیئر ضرور کیا کریں گے۔۔
اکثر گھروں میں موجود یو پی ایس کی بیٹری سال میں کم از کم ایک بار ضرور تبدیل کرنی پڑتی ہے ،لیکن بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ ایئر کنڈیشنر سے نکلنے والا پانی بیٹری کی عمر بڑھا سکتا ہے۔اے سی سے نکلنے والا پانی اتنا صاف ستھرا ہوتا ہے کہ اسے یو پی ایس بیٹری کے لیے بہترین دوا تک قرار دیا جاتا ہے۔ کراچی میں بیٹریوں کی فروخت اور مرمت سے وابستہ کئی دکاندار ایئرکنڈیشنر کے پانی کو باقاعدگی سے خرید کر استعمال بھی کرتے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ ایئر کنڈیشنر کا پانی استعمال کرنے پر بیٹری اپنی اوسط عمر سے تقریباً دو یا تین ماہ تک زیادہ کام کرتی ہے، چاہے وہ یو پی ایس میں نصب ہو یا پھر کسی گاڑی میں لگی ہو۔یہ پانی دراصل ہوا میں موجود آبی بخارات کے ٹھنڈا ہو کر مائع حالت میں تبدیل ہونے کی وجہ سے بنتا ہے اور اسی بنا پر بہت خالص بھی ہوتا ہے۔ اگر اسے احتیاط سے جمع کرلیا جائے تو یہ بہت مفید ثابت ہوتا ہے۔
سائنسدانوں نے موٹاپے اور روشنی کے درمیان ایک دلچسپ تعلق دریافت کر لیا۔ سائنسدانوں نے اس نئی تحقیق کے بعد لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ اگر وہ موٹاپے سے بچنا اور سلم اسمارٹ رہنا چاہتے ہیں تو سونے سے قبل اپنا فون، ٹی وی اور تمام بتیاں بند کر دیں اور ماسک پہن کر سویا کریں کیونکہ زیادہ روشنی سے سامنا آپ کو موٹاپے کا شکار کر سکتا ہے۔سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ بالخصوص نیند سے قبل اور نیند کے دوران جو لوگ روشنی کی زد میں رہتے ہیں ان کے موٹاپے کا شکار ہونے کا امکان بہت زیادہ ہوتا ہے۔ اس تحقیقاتی سروے میں معلوم ہوا ہے کہ جو لوگ سونے سے قبل روشنی کی زد میں رہتے ہیں ان میں سے 40.7فیصد موٹاپے کا شکار تھے۔ اس کے برعکس جس گروپ کے لوگ سونے سے قبل روشنی کی زد میں نہیں رہتے تھے ان میں موٹاپے کی شرح صرف 26.7فیصد پائی گئی۔یہ تحقیق امریکی ریاست الینوائس کی نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی کے ماہرین کی طرف سے کی گئی ہے۔تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ کا کہنا تھاکہ موٹاپے اور روشنی کے اس تعلق میں نیند سے پہلے کے پانچ گھنٹے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔ ان میں ہمیں بالخصوص کسی بھی طرح کی اسکرین کے استعمال سے گریز کرنا چاہیے اور حتی الامکان دیگر مصنوعی روشنی سے بھی بچنا چاہیے۔
غیر منافع بخش عالمی ٹوائلٹ آرگنائزیشن کے مطابق، لوگ روزانہ اوسطاً چھ سے آٹھ بار ٹوائلٹ استعمال کرتے ہیں، جس کا مطلب ہے کہ وہ اپنی زندگی کے تقریباً تین سال باتھ روم میں گزار تے ہیں۔ چین میں مقیم ایک دستاویزی فلم کے ڈائریکٹر نے اس رپورٹ سے اتفاق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اکثر خواتین کو جاپان میں خواتین کے بیت الخلاء کے لیے لمبی قطاروں میں کھڑے دیکھتے ہیں۔میں نے سنا ہے کہ اگر عورتوں کے بیت الخلاء کی تعداد مردوں کے مقابلے میں تین گنا ہو تو یہ برابر ہوگا۔ا یک چینی برانڈ اسٹور کے انٹیریئر ڈیزائنرکاکہنا ہے کہ وہ جو اسٹورز ڈیزائن کرتے ہیں ان میں مردوں کے بیت الخلاء کے مقابلے میں خواتین کے کیوبیکلز تقریباً دو زیادہ ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا، میں ہمیشہ شاپنگ مالز میں گھومتے ہوئے خواتین کے بیت الخلاء کے قریب لمبی لائنیں دیکھتا ہوں۔ اس کے علاوہ، خواتین کو مردوں کی نسبت زیادہ وقت لگتا ہے۔ مطالعات سے پتہ چلتا ہے کہ خواتین اوسطاً 249 سیکنڈ کے لیے بیت الخلاء استعمال کرتی ہیں، جو مردوں کے 170 سیکنڈز سے کہیں زیادہ ہے۔۔ سینٹرل چائنا نارمل یونیورسٹی کے پروفیسر نے کہا کہ منصوبہ بندی کرتے وقت خواتین کی حیاتیاتی ضروریات کو مدِ نظر رکھنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ زیادہ خواتین کیوبیکلز کو شامل کرنا بہت ضروری ہے کیونکہ کچھ بڑے پیمانے پر اجتماعی جگہوں جیسے کہ پارکس اور تھیٹر میں، بیت الخلاء جانے والے مردوں اور عورتوں کا تناسب تقریباً 1 سے 4 ہے۔
جینز ایک مقبول ترین پہناوا ہے جو صدیوں سے مغرب میں پہنا جا رہا تھا اور اب پوری دنیا میں اسے پسند کیا جاتا ہے۔ جینز کی جیبوں کے کناروں پردھاتی اسٹڈ (Stud)لگے ہوتے ہیں۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ ان اسٹڈز کو کہتے کیا ہیںاور ان کا مصرف کیا ہے؟ ایک یورپی اخبار کے مطابق ان اسٹڈز کو ’Rivets‘ کہا جاتا ہے جن کا ایک اہم مصرف ہے۔ یہ اسٹڈز 1873میں گلوبل جین کمپنی لیوی سٹراس اینڈ کمپنی کے بانیان جیکب ڈیویس اور لیوی سٹراس نے ایجاد کیے تھے۔رپورٹ کے مطابق یہ سٹڈز جینز پر تمام ایسی جگہوں پر لگائے جاتے ہیں جہاں دباؤ پڑتا ہے اوران کے پھٹنے یا ادھڑنے کا اندیشہ ہوتا ہے، جیسا کہ جیبیں۔ جب ہم جیبوں میں ہاتھ ڈالتے ہیں تو ان کے دونوں کناروں پر دباؤ پڑتا ہے اوران کی سلائی ادھڑنے کا خدشہ ہوتا ہے چنانچہ ایسی جگہوں پر جیکب اور لیوی نے یہ ا سٹڈز لگانے شروع کیے تھے تاکہ جینز کی جیبیں اور دیگر ایسی جگہیں مضبوط رہیں۔رپورٹ کے مطابق انRivetsکا حق سند ایجاد لیوی سٹراس اینڈ کمپنی کے پاس ہے، جس کا ذکر انہوں نے کمپنی کی ویب سائٹ پر بھی کر رکھا ہے۔
امریکا میں لوگوں کی کاروں کے شیشے توڑ کر قیمتی اشیا لے جانے کی وارداتیں بڑھنے پر عوام نے ایک دلچسپ نسخہ آزمایا ہے۔ پارکنگ میں وہ اب گاڑیوں کے دروازے لاک کرنے کی بجائے انہیں کھلا چھوڑ دیتے ہیں ۔اس سے نقب زنوں کو یہ پیغام پہنچتا ہے کہ کار میں کوئی قیمتی شے نہیں جس کے لیے تکلف کیا جائے۔ ورنہ اس سے قبل بند گاڑیوں کے شیشے توڑ کر چور اندر جھانکتے ہیں اور بسا اوقات کچھ نہ ملنے کی صورت میں بھی شیشے کا نقصان ضرور ہوجاتا ہے۔سان فرانسسکو، آک لینڈ اور بے ایریا کے رہائشی افراد اس پریشانی سے بچنے کے لیے اپنی گاڑیاں پارک کرتے وقت ڈکی کھول دیتے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ اندر موجود قیمتی سامان سمیٹ کر لے جاتے ہیں۔ اس طرح کھلی گاڑیوں کا مطلب چوروں کو یہ پیغام دینا ہے کہ اندر کچھ بھی نہیں اور کار میں گھسنا بے کار ہوگا۔ تاہم بعض افراد نے اسے عوامی بے بسی قرار دیا ہے کہ لوگ اپنی کاروں کے دروازوں پر لگے قیمتی شیشوں کو ٹوٹنے سے بچانے کے لیے یہ اہم قدم اٹھانے پر مجبور ہوچکے ہیں۔تاہم پولیس نے عوام کو ایسا کرنے سے خبردار کیا ہے۔ پولیس کے مطابق چور اسے دعوت نامہ بھی سمجھ سکتے ہیں۔پولیس کے مطابق چور کچھ نہ پاکر ٹائر، بیٹری اور اندر لگے ساؤنڈ سسٹم کو چراسکتے ہیں۔ سان فرانسسکو اور ملحق علاقوں میں شیشہ توڑ چوری کی وارداتوں میں گزشتہ برس کے مقابلے میں 32 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
اور اب چلتے چلتے آخری بات۔۔کسی کو اندر سے مارنا ہوتو اسے نظرانداز کرتے رہو، کورونا کو ہم نے ایسے ہی مارا ہے۔۔خوش رہیں اور خوشیاںبانٹیں۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


متعلقہ خبریں


مضامین
ٹیپو سلطان شیرِ میسور آزادی ِ وطن کا نشان اور استعارہ وجود جمعرات 25 اپریل 2024
ٹیپو سلطان شیرِ میسور آزادی ِ وطن کا نشان اور استعارہ

بھارت بدترین عالمی دہشت گرد وجود جمعرات 25 اپریل 2024
بھارت بدترین عالمی دہشت گرد

شادی۔یات وجود بدھ 24 اپریل 2024
شادی۔یات

جذباتی بوڑھی عورت وجود بدھ 24 اپریل 2024
جذباتی بوڑھی عورت

تمل ناڈو کے تناظر میں انتخابات کا پہلامرحلہ وجود منگل 23 اپریل 2024
تمل ناڈو کے تناظر میں انتخابات کا پہلامرحلہ

اشتہار

تجزیے
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

گرانی پر کنٹرول نومنتخب حکومت کا پہلا ہدف ہونا چاہئے! وجود جمعه 23 فروری 2024
گرانی پر کنٹرول نومنتخب حکومت کا پہلا ہدف ہونا چاہئے!

اشتہار

دین و تاریخ
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت وجود بدھ 13 مارچ 2024
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت

دین وعلم کا رشتہ وجود اتوار 18 فروری 2024
دین وعلم کا رشتہ

تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب وجود جمعرات 08 فروری 2024
تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی

بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک وجود بدھ 22 نومبر 2023
بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک

راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر