... loading ...
حیدری مارکیٹ ایسوسی ایشن کی انتظامیہ کے تحت پیر کو کبوتر چوک حیدری پر سینکڑوں دکانداروں نے بجلی کے بلوں میں جبری ریٹیلرز سیلز ٹیکس کی وصولی کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ،بعد ازاں دکانداروں نے کبوتر چوک سے کے الیکٹرک آفس نارتھ ناظم آبادبلاک H تک احتجاجی مارچ کیا ، اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا اور مطالبہ کیا کہ کے الیکٹرک بجلی کے بلوں سے 6ہزار روپے سیلز ٹیکس فی الفور ختم کرے اور تاجروں کو نئے بل جاری کرے بصورت دیگر تاجر بجلی کے بل ادا نہیں کریں گے ۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن ، حیدری مارکیٹ ایسوسی ایشن کے صدر اختر شاہد اور دیگر نے بھی خطاب کیا جبکہ امیر ضلع وسطی وجیہ حسن ، آل پاکستان آرگنائزیشن آف اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹری کراچی کے صدر محمود حامد ، حیدری مارکیٹ انتظامیہ کے حسن جمیل ، شکیل ، ایاز ، شفیع دائود ، محمد ندیم ، جماعت اسلامی کے عرفان معطر اور دیگر بھی موجود تھے ۔ حافظ نعیم الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے تاجروں سے بھر پور اظہار یکجہتی کیا اور ایک بار پھر جماعت اسلامی کے ا س موقف کا اعادہ کیا کہ تاجروں پر یہ ظالمانہ اور جبری سیلز ٹیکس فی الفور ختم کیا جائے ،اس کے نفاذ کے لیے ایف بی آر ،کراچی چیمبر آف کامرس اور تاجر تنظیموں کی مشاورت سے فکسڈ ٹیکس کا ایک منصفانہ اور قابل عمل نظام وضع کرے ، اگر بجلی کے بلوں میں اسے وصول کرنا ہے تو پھر ایف بی آر کا کیا کام رہ جاتا ہے ؟ 150یونٹ کے استعمال کرنے والوں کے حوالے سے جو ابہام پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اس سے باز رہا جائے اور واضح طور پر اس ٹیکس کو ختم کرنے کا اعلان کیا جائے ۔ تاجر بجلی کا بل ادا کرنا چاہتے ہیں اور ٹیکس بھی دینا چاہتے ہیں لیکن ان دونوں کو ساتھ ملا کر جو ظلم کیا جا رہا ہے اسے قبول نہیں کیا جائے گا ۔ ٹیکس کی واپسی تک تاجر بجلی کے بل ادا نہیں کریں گے ، کے الیکٹرک اس جبری سیلز ٹیکس کی وصولی میں حکومت کی آلہ کار نہ بنے ۔جماعت اسلامی تاجروں کے ساتھ ہے ، تاجروں کے احتجاج کی بھر پور حمایت کرتی ہے۔ جماعت اسلامی تاجروں کے ساتھ مل کر بھر پور احتجاج کی کال دے گی اور حکومت اور کے الیکٹرک کو یہ ٹیکس واپس لینے پر مجبور کردیا جائے گا۔ کے الیکٹرک کی اووربلنگ ، تیز میٹر اور ہر ماہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے نام پر اضافی وصولی سے صارفین پہلے ہی بہت پریشان ہیں جس پر مزید ظالمانہ ٹیکس کے نفاذ سے تاجر برادری سخت مشکلات کا شکار ہو گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک نے اگر تاخیر سے ادائیگی کے سرچارج لگائے یا مارکیٹوں میں دکانداروں کی بجلی کاٹنے کی کوشش کی تو حالات کی تمام تر ذمہ داری حکومت اور کے الیکٹرک کی انتظامیہ پر عائد ہو گی ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اختر شاہد نے کہا کہ حافظ نعیم الرحمن نے تاجروں کے مسئلے کو بھر پور طریقے سے اُٹھایا ہے جس پر ہم ان کے شکر گزار ہیں ، تاجروں کا واضح اور دو ٹوک اعلان ہے کہ ہماری احتجاجی تحریک جاری رہے گی اور جب یہ ٹیکس ختم ہوگا تب ہی تحریک ختم ہو گی ۔
ناصر عباس، سلمان اکرم، عامر ڈوگر، شاہد خٹک و دیگر ارکانِ اسمبلی احتجاج میں شریک احتجاج میں بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالجین سے معائنہ کرانے کا مطالبہ سامنے آیا ہے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر اپوزیشن نے احتجاج شروع کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان کے م...
21 جولائی 2025 کا حکم اس بینچ نے دیا جو قانونی طور پر تشکیل ہی نہیں دیا گیا تھا قواعد کے تحت اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ہی ماسٹر آف دی روسٹر ہیں اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں بڑا فیصلہ کرتے ہوئے وزیر اعظم اور وفاقی کابینہ کیخلاف توہینِ عدالت کی کار...
حملہ آوروں نے فائرنگ کے بعد دو گاڑیوں کو آگ لگادی اور فرار ہو گئے، عینی شاہدین حملے کی نوعیت واضح نہیں ہوسکی، علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا، اسسٹنٹ کمشنر بلوچستان کے ضلع پنجگور کے سرحدی علاقے چیدگی دستک میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے، حملہ آورو...
فضائی کارروائی کے دوران ننگرہار میں چار، پکتیکا میں دو اور خوست میں ایک ٹھکانہ تباہ، بہسود میں ایک ہی گھر کے 17 افراد ہلاک ہوئے ہیں،مارے گئے خوارجیوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے، سیکیورٹی ذرائع ان حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں، افغان طالبان کی وزارت...
یہ کیا ظلم تھا؟ کیسا انصاف ہے 180 سیٹوں والا جیل میں اور 80 سیٹوں والا وزیراعظم ہے،جماعت اسلامی قرارداد کی حمایت سے شریک جرم ، حافظ نعیم سے کوئی جا کر پوچھے کیا وہ سندھودیش کے حامی ہیں؟ ہمارے ہوتے ہوئیسندھو دیش کا خواب خواب ہی رہیگا، سندھو دیش نہیں بن سکتا،جو سب ٹیکس دے اس کو کو...
حکومت ناکام نظر آرہی ہے ،دہشت گردی کیخلاف حکومتی اقدامات اور معاشی پالیسی پر شدید تشویش کا اظہار بورڈ آف پیس میں ہم ڈھٹائی سے وہاں پہنچے اور کسی کو اعتماد میں نہیں لیا گیا،مصطفیٰ نواز کھوکھر کی پریس کانفرنس اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنماؤں نے دہشت گردی کے ...
خالد مقبول اور مصطفیٰ کمال کی پریس کانفرنس آئین سے ناواقفیت کی واضح علامت ہے وفاقی وزیر کے بیانات سے سوال پیدا ہوتا ہیکیایہ وفاقی حکومت کی پالیسی ہے؟ ردعمل سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ خالد مقبول صدیقی اور مصطفیٰ کمال کی پریس کانفرنس ان کی کم علمی اور آئ...
یہاں کچھ لوگ سیاسی فیکٹریاں لگائے بیٹھے ہیں، کسی بھی معاملے کو سیاسی بنا دیتے ہیں کوشش کامیاب ہوتی ہے سازش کبھی نہیں ہوتی ، ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے،خطاب گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ سندھ کے لوگوں نے ہمیں سنجیدہ لینا شروع کردیا ہے۔گورنر ہاؤس کراچی میں افطار عشائیے...
عمران خان کی صرف ایک آنکھ کا مسئلہ نہیں بلکہ ان کی زندگی خطرے میں ہے ، وہ ہمارا بھائی ہے ہمیں ان کی فکر ہے اور ہم اپنے بھائی کیلئے ہر حد پر لڑیں گے سابق وزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کی صرف ایک آنکھ کا مسئلہ نہیں بلکہ ان کی زندگی خطرے میں ہے، وہ ہمارا...
آپ باہر نکلیں ہم آپکو دیکھ لیں، شوکت راجپوت کو ایم پی اے شارق جمال کی دھمکی، متعلقہ پولیس اسٹیشن کومقدمہ درج کرنے کا کہا جائے،میرے تحفظ کو یقینی بنایا جائے،شوکت راجپوت کی اسپیکر سے استدعا ایم این اے اقبال محسود مسلح افراد کے ساتھ دفتر میں آئے اور تالے توڑے ،تنازع کے باعث ایس ...
ایران کے ساتھ جاری کشیدگی اور تناؤ کے دوران امریکی بحریہ کا دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ایو ایس ایس گیرالڈ آر فورڈ بحیرۂ روم میں داخل ہوگیا، اس وقت آبنائے جبل الطارق عبور کر رہا ہے دونوں ممالک کے درمیان جوہری مذاکرات تاحال کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے ، طیارہ بردار...
میرپورخاص میں سائلہ خاتون نے 22 اکتوبر کو میر خادم حسین ٹالپور پر جنسی زیادتی کا الزام عائد کیا تھا پولیس افسر نے جرم کا اعتراف کرلیا، مراسلہ میںفیصلے کے خلاف 30 روز میں اپیل کا حق دے دیا میرپورخاص میں سابق ایس ایچ او مہران تھانے کے خلاف سنگین الزامات سائلہ خاتون سے جنسی زیاد...