... loading ...
پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اہم اجلاس کے بعدپی پی قیادت نے ملکی سیاسی صورتحال پرفوری طور ن لیگ کی قیادت سے ملاقات کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے لئے سابق آصف زرداری اورچیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری لاہور جارہے ہیں۔پیپلز پارٹی نے اپنے اس مؤقف کو پھر دہرایا ہے کہ موجودہ وفاقی حکومت اپنی مدت پوری کرے ملک میں آئندہ عام انتخابات مقررہ وقت پر اور انتخابی اصلاحات کے بعد ہوں۔ پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کاا جلاس پیر کو بلاول ہائوس کراچی میں سابق صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پی پی بلاول بھٹو کی مشترکہ صدارت میں ہوا ۔اجلاس میں ملک کی تازہ ترین سیاسی صورتحال خصوصا پنجاب میں گزشتہ روز ہونے والے ضمنی انتخاب کے نتائج سے پیدا ہونے والے حالات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میںوزیراعلی سندھ سیدمراد علی شاہ، فریال تالپور سینیٹر شیری رحمان، شازیہ مری، فیصل کنڈی سمیت دیگر رہنما موجود تھے جبکہ سی ای سی کے دیگر اراکین وڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔ اجلاس میں پیپلز پارٹی نے اپنی آئندہ کی سیاسی حکمت عملی کا بھی جائزہ لیا۔پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اجلاس کے بعد سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل انعام نے بلاول ہاس کے باہر میڈیا کو بتایا کہ پیپلزپارٹی سی ای سی کااہم اجلاس میںموجودہ سیاسی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعداہم فیصلے ہوئے۔ان کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں پارٹی اتحادیوں کے ساتھ کھڑی رہے گی ۔پی پی نے ہمیشہ جدوجہدکی ہے اور ہر طرح کے حالات کامقابلہ کیاہے۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ کل لاہورمیں اتحادی جماعتوں کااہم اجلاس ہوگا جس میں پیپلز پارٹی بھی شریک ہوگی۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی یہ خواہش ہے کہ انتخابی اصلاحات ہوں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کریگی ۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ عمران خان الیکشن کمیشن کے خلاف چھوٹے الزامات پر فوری طورپرمعافی مانگیں کیونکہ انہوں نے الیکشن کمیشن کومتنازعہ بنانے کی کوشش کی اورجھوٹ پرجھوٹ بولا تھا اور جھوٹ ہمیشہ ان کاوطیرہ بنارہاہے۔شرجیل نے کہا کہ معران خان مسٹرایکس وائی سے بھی معافی مانگیںوہ خیالی پلاپکاتے رہے ۔حقیقت یہ ہے کہ عمران خان جیت کربھی ہارگئے ۔پیپلزپارٹی سی ای سی اجلاس کے بعد وزیراطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن بلاول ہاس کے باہر میڈیاسے بات چیت کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مسٹرجھوٹے نے آئی ایم ایف کے ساتھ مہنگائی کامعاہدہ کیاتھا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے غیرمقبول فیصلے کئے ،مہنگائی کے ذمہ دار ہم نہیں بلکہ مسٹرجھوٹاہے۔اس حکومت کوتوآئی ایم ایف معاہدے کی پاسداری کرنی پڑرہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف معاہدہ کسی کاذاتی معاہدہ نہیں بلکہ یہ معاہدہ ریاست پاکستان کے ساتھ ہے ۔شرجیل انعام نے کہا کہ ملک کے وزیراعظم شہبازشریف ہیںاگرعمران خان کے پاس اکثریت ہے توسامنے لیکرآئیں، ملک میں پہلی مرتبہ آئینی طورپرعمران خان کوہٹایاگیا،اس سے پہلے 52بی کے تحت وزیراعظم برطرف کئے جاتے رہے ہیں۔
ناصر عباس، سلمان اکرم، عامر ڈوگر، شاہد خٹک و دیگر ارکانِ اسمبلی احتجاج میں شریک احتجاج میں بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالجین سے معائنہ کرانے کا مطالبہ سامنے آیا ہے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر اپوزیشن نے احتجاج شروع کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان کے م...
21 جولائی 2025 کا حکم اس بینچ نے دیا جو قانونی طور پر تشکیل ہی نہیں دیا گیا تھا قواعد کے تحت اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ہی ماسٹر آف دی روسٹر ہیں اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں بڑا فیصلہ کرتے ہوئے وزیر اعظم اور وفاقی کابینہ کیخلاف توہینِ عدالت کی کار...
حملہ آوروں نے فائرنگ کے بعد دو گاڑیوں کو آگ لگادی اور فرار ہو گئے، عینی شاہدین حملے کی نوعیت واضح نہیں ہوسکی، علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا، اسسٹنٹ کمشنر بلوچستان کے ضلع پنجگور کے سرحدی علاقے چیدگی دستک میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے، حملہ آورو...
فضائی کارروائی کے دوران ننگرہار میں چار، پکتیکا میں دو اور خوست میں ایک ٹھکانہ تباہ، بہسود میں ایک ہی گھر کے 17 افراد ہلاک ہوئے ہیں،مارے گئے خوارجیوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے، سیکیورٹی ذرائع ان حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں، افغان طالبان کی وزارت...
یہ کیا ظلم تھا؟ کیسا انصاف ہے 180 سیٹوں والا جیل میں اور 80 سیٹوں والا وزیراعظم ہے،جماعت اسلامی قرارداد کی حمایت سے شریک جرم ، حافظ نعیم سے کوئی جا کر پوچھے کیا وہ سندھودیش کے حامی ہیں؟ ہمارے ہوتے ہوئیسندھو دیش کا خواب خواب ہی رہیگا، سندھو دیش نہیں بن سکتا،جو سب ٹیکس دے اس کو کو...
حکومت ناکام نظر آرہی ہے ،دہشت گردی کیخلاف حکومتی اقدامات اور معاشی پالیسی پر شدید تشویش کا اظہار بورڈ آف پیس میں ہم ڈھٹائی سے وہاں پہنچے اور کسی کو اعتماد میں نہیں لیا گیا،مصطفیٰ نواز کھوکھر کی پریس کانفرنس اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنماؤں نے دہشت گردی کے ...
خالد مقبول اور مصطفیٰ کمال کی پریس کانفرنس آئین سے ناواقفیت کی واضح علامت ہے وفاقی وزیر کے بیانات سے سوال پیدا ہوتا ہیکیایہ وفاقی حکومت کی پالیسی ہے؟ ردعمل سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ خالد مقبول صدیقی اور مصطفیٰ کمال کی پریس کانفرنس ان کی کم علمی اور آئ...
یہاں کچھ لوگ سیاسی فیکٹریاں لگائے بیٹھے ہیں، کسی بھی معاملے کو سیاسی بنا دیتے ہیں کوشش کامیاب ہوتی ہے سازش کبھی نہیں ہوتی ، ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے،خطاب گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ سندھ کے لوگوں نے ہمیں سنجیدہ لینا شروع کردیا ہے۔گورنر ہاؤس کراچی میں افطار عشائیے...
عمران خان کی صرف ایک آنکھ کا مسئلہ نہیں بلکہ ان کی زندگی خطرے میں ہے ، وہ ہمارا بھائی ہے ہمیں ان کی فکر ہے اور ہم اپنے بھائی کیلئے ہر حد پر لڑیں گے سابق وزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کی صرف ایک آنکھ کا مسئلہ نہیں بلکہ ان کی زندگی خطرے میں ہے، وہ ہمارا...
آپ باہر نکلیں ہم آپکو دیکھ لیں، شوکت راجپوت کو ایم پی اے شارق جمال کی دھمکی، متعلقہ پولیس اسٹیشن کومقدمہ درج کرنے کا کہا جائے،میرے تحفظ کو یقینی بنایا جائے،شوکت راجپوت کی اسپیکر سے استدعا ایم این اے اقبال محسود مسلح افراد کے ساتھ دفتر میں آئے اور تالے توڑے ،تنازع کے باعث ایس ...
ایران کے ساتھ جاری کشیدگی اور تناؤ کے دوران امریکی بحریہ کا دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ایو ایس ایس گیرالڈ آر فورڈ بحیرۂ روم میں داخل ہوگیا، اس وقت آبنائے جبل الطارق عبور کر رہا ہے دونوں ممالک کے درمیان جوہری مذاکرات تاحال کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے ، طیارہ بردار...
میرپورخاص میں سائلہ خاتون نے 22 اکتوبر کو میر خادم حسین ٹالپور پر جنسی زیادتی کا الزام عائد کیا تھا پولیس افسر نے جرم کا اعتراف کرلیا، مراسلہ میںفیصلے کے خلاف 30 روز میں اپیل کا حق دے دیا میرپورخاص میں سابق ایس ایچ او مہران تھانے کے خلاف سنگین الزامات سائلہ خاتون سے جنسی زیاد...