... loading ...
نیک نیتی سے کوشش کی ایم کیو ایم میں جاکر دوبارہ اسے پاوں پر کھڑا کروں،خالدمقبول سے تین ملاقاتیں ہوئیں ،پھردودھ میں مینگیاں ڈالنے کاسلسلہ شروع ہوا
ایم کیو ایم کو دھچکا، فاروق ستار کاضمنی الیکشن آزاد حیثیت میں لڑنے کا اعلان،فاروق ستار کا کہنا ہے کہ متحدہ کے بھائیوں کو 4 سال تک میری یاد نہیں آئی، این اے 245 کا ضمنی الیکشن تالے کے انتخابی نشان پرلڑوں گا،نیک نیتی سے کوشش کی ایم کیو ایم میں جاکر دوبارہ اسے پاوں پر کھڑا کروں،مگر ایسا نہیںہو سکا، ڈاکٹر خالد مقبول میرے گھر آئے ملاقات کی، 3 جولائی کو دودھ میں مینگنی ڈالنے کا سلسلہ شروع ہوا، میں نے کوئی ڈیمانڈ نہیں کی لیکن میرے باقی لوگوں کے ساتھ ناانصافی نہ ہو۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے پیر کے روز کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سابق کنونیئر اور سربراہ ایم کیو ایم بحالی کمیٹی فاروق ستار نے کراچی میں این اے 245 کا ضمنی الیکشن آزاد حیثیت میں تالے کے انتخابی نشان پر لڑنے کا اعلان کر دیا۔ فاروق ستار نے کہا کہ 2018 کے الیکشن میں مجھے ہرایا گیا۔ ایم کیو ایم کے بھائیوں کو 4 سال تک میری یاد نہیں آئی۔ فاروق ستار کا کہنا تھا کہ جس کی ڈوریں کسی اور کے ہاتھ میں ہوں وہ سیاست نہیں کرسکتے۔ پی ٹی آئی چیئر مین عمران خان کے بیانیے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ آج جو بیانیہ ان کا ہے،وہ میرا بہت پہلے سے ہے۔ فاروق ستار نے گلہ کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ایم کیو ایم سے الگ کیا گیا میں نہیں ہو ا تھا۔ خالد مقبول صدیقی سے میری تین ملاقاتیں ہوئیں۔ میری خالد مقبول سے تین ملاقاتیں ہوئی میں نے پہلی ملاقات میں خالد مقبول سے کہا جو غلطیاں ہوئیں ہیں ان پر خالد مقبول اور میں قوم سے معافی مانگیں، انھیں بتایا کہ ایم کیو ایم میں کرپٹ مافیا ہے، انھوں میری یہ باتیں مانیں، تین جولائی کو دوبارہ ملاقات ہوئی،اور پھر دودھ میں میگنی ڈالنے کا سلسلہ شروع ہوا،میں نے 75 کراچی میں 30 پینل حیدر آباد میں ر کھے ۔ زیادہ تر نئے چہرے اور قیادت نوجوانوں کے ہاتھ میں ہے۔ فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر خالد مقبول میرے گھر آئے ملاقات کی، 3 جولائی کو دودھ میں مینگنی ڈالنے کا سلسلہ شروع ہوا، میں نے کوئی ڈیمانڈ نہیں کی لیکن میرے باقی لوگوں کے ساتھ ناانصافی نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ حمایت حاصل کرنے مصطفی کمال اور آفاق احمد کے پاس جائوں گا، کیا خالد مقبول صدیقی میری حمایت کریں گے؟ خالد بھائی اب بھی وقت ہے، یہ الیکشن یکجہتی کا ہے، میرا ہاتھ تھامیں اور اس دلدل سے نکلیں۔فاروق ستار نے بتایا کہ این اے 245 کے ضمنی اور بلدیاتی الیکشن کے لیے انتخابی دفتر قائم کردیا ہے۔
ناصر عباس، سلمان اکرم، عامر ڈوگر، شاہد خٹک و دیگر ارکانِ اسمبلی احتجاج میں شریک احتجاج میں بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالجین سے معائنہ کرانے کا مطالبہ سامنے آیا ہے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر اپوزیشن نے احتجاج شروع کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان کے م...
21 جولائی 2025 کا حکم اس بینچ نے دیا جو قانونی طور پر تشکیل ہی نہیں دیا گیا تھا قواعد کے تحت اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ہی ماسٹر آف دی روسٹر ہیں اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں بڑا فیصلہ کرتے ہوئے وزیر اعظم اور وفاقی کابینہ کیخلاف توہینِ عدالت کی کار...
حملہ آوروں نے فائرنگ کے بعد دو گاڑیوں کو آگ لگادی اور فرار ہو گئے، عینی شاہدین حملے کی نوعیت واضح نہیں ہوسکی، علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا، اسسٹنٹ کمشنر بلوچستان کے ضلع پنجگور کے سرحدی علاقے چیدگی دستک میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے، حملہ آورو...
فضائی کارروائی کے دوران ننگرہار میں چار، پکتیکا میں دو اور خوست میں ایک ٹھکانہ تباہ، بہسود میں ایک ہی گھر کے 17 افراد ہلاک ہوئے ہیں،مارے گئے خوارجیوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے، سیکیورٹی ذرائع ان حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں، افغان طالبان کی وزارت...
یہ کیا ظلم تھا؟ کیسا انصاف ہے 180 سیٹوں والا جیل میں اور 80 سیٹوں والا وزیراعظم ہے،جماعت اسلامی قرارداد کی حمایت سے شریک جرم ، حافظ نعیم سے کوئی جا کر پوچھے کیا وہ سندھودیش کے حامی ہیں؟ ہمارے ہوتے ہوئیسندھو دیش کا خواب خواب ہی رہیگا، سندھو دیش نہیں بن سکتا،جو سب ٹیکس دے اس کو کو...
حکومت ناکام نظر آرہی ہے ،دہشت گردی کیخلاف حکومتی اقدامات اور معاشی پالیسی پر شدید تشویش کا اظہار بورڈ آف پیس میں ہم ڈھٹائی سے وہاں پہنچے اور کسی کو اعتماد میں نہیں لیا گیا،مصطفیٰ نواز کھوکھر کی پریس کانفرنس اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنماؤں نے دہشت گردی کے ...
خالد مقبول اور مصطفیٰ کمال کی پریس کانفرنس آئین سے ناواقفیت کی واضح علامت ہے وفاقی وزیر کے بیانات سے سوال پیدا ہوتا ہیکیایہ وفاقی حکومت کی پالیسی ہے؟ ردعمل سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ خالد مقبول صدیقی اور مصطفیٰ کمال کی پریس کانفرنس ان کی کم علمی اور آئ...
یہاں کچھ لوگ سیاسی فیکٹریاں لگائے بیٹھے ہیں، کسی بھی معاملے کو سیاسی بنا دیتے ہیں کوشش کامیاب ہوتی ہے سازش کبھی نہیں ہوتی ، ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے،خطاب گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ سندھ کے لوگوں نے ہمیں سنجیدہ لینا شروع کردیا ہے۔گورنر ہاؤس کراچی میں افطار عشائیے...
عمران خان کی صرف ایک آنکھ کا مسئلہ نہیں بلکہ ان کی زندگی خطرے میں ہے ، وہ ہمارا بھائی ہے ہمیں ان کی فکر ہے اور ہم اپنے بھائی کیلئے ہر حد پر لڑیں گے سابق وزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کی صرف ایک آنکھ کا مسئلہ نہیں بلکہ ان کی زندگی خطرے میں ہے، وہ ہمارا...
آپ باہر نکلیں ہم آپکو دیکھ لیں، شوکت راجپوت کو ایم پی اے شارق جمال کی دھمکی، متعلقہ پولیس اسٹیشن کومقدمہ درج کرنے کا کہا جائے،میرے تحفظ کو یقینی بنایا جائے،شوکت راجپوت کی اسپیکر سے استدعا ایم این اے اقبال محسود مسلح افراد کے ساتھ دفتر میں آئے اور تالے توڑے ،تنازع کے باعث ایس ...
ایران کے ساتھ جاری کشیدگی اور تناؤ کے دوران امریکی بحریہ کا دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ایو ایس ایس گیرالڈ آر فورڈ بحیرۂ روم میں داخل ہوگیا، اس وقت آبنائے جبل الطارق عبور کر رہا ہے دونوں ممالک کے درمیان جوہری مذاکرات تاحال کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے ، طیارہ بردار...
میرپورخاص میں سائلہ خاتون نے 22 اکتوبر کو میر خادم حسین ٹالپور پر جنسی زیادتی کا الزام عائد کیا تھا پولیس افسر نے جرم کا اعتراف کرلیا، مراسلہ میںفیصلے کے خلاف 30 روز میں اپیل کا حق دے دیا میرپورخاص میں سابق ایس ایچ او مہران تھانے کے خلاف سنگین الزامات سائلہ خاتون سے جنسی زیاد...