... loading ...
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے بارش کی صورتحال اور تباہ شدہ انفراسٹرکچر کی مرمت کے حوالے سے ہنگامی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے محکمہ بلدیات کو ہدایت کی کہ وہ گلیوں سے بارش کے پانی کی نکاسی کے لیے چھوٹے پمپ نصب کریں اور اس کے ساتھ ہی تباہ شدہ سڑکوں کا پیچ ورک بھی شروع کریں اور کورنگی کاز وے کو فوری طور پر بحال کیا جائے۔ وزیراعلی ہاس میں ہونے والے اجلاس میں صوبائی وزرا، شرجیل انعام میمن، سید ناصر حسین شاہ، ضیا عباس شاہ، چیف سیکریٹری سہیل راجپوت، کمشنر کراچی اقبال میمن، ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید اوڈھو، سیکریٹری لوکل گورنمنٹ نجم شاہ، سیکریٹری ریہیبلیٹیشن آصف میمن اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ چیف سیکرٹری نے وزیراعلی سندھ کو بتایا کہ انہوں نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور دیکھا کہ پانی کی نکاسی ہوئی ہے تاہم اس کے باوجود ٹاور، میمن مسجد، کے ایم سی بلڈنگ، کھارادر، وزیر مینشن کے کچھ حصے اور ان کی رابطہ سڑکیں زیر آب ہیں۔ وزیراعلی سندھ کو بتایا گیا کہ ضلع جنوبی اور ضلع شرقی کے انڈر پاسز کو بارش کے پانی سے صاف کر دیا گیا ہے اور انہیں شام تک ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گا۔ وزیراعلی سندھ نے محکمہ بلدیات کو ہدایت کی کہ گلیوں میں جہاں بارش کا پانی جمع ہے وہاں چھوٹے پمپ لگائے جائیں اور انہیں صاف کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ موسلا دھار بارش کے ایک اور اسپیل کی پیشن گوئی جاری کر دی گئی ہے، اس لیے ہمیں نہ صرف تمام سڑکوں اور گلیوں کو بحال کرنا ہے بلکہ آنے والے اسپیل کے لیے بھی تیار رہنا ہو گا۔ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ کورنگی کاز وے کو نقصان پہنچا ہے اس لیے صنعتی علاقے سے کورنگی جانے والے متبادل راستے پر دبا ہے۔ انہوں نے وزیر بلدیات ناصر شاہ اور وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل میمن کو ہدایت کی کہ وہ ذاتی طور پر کاز وے کا دورہ کریں اور ہنگامی بنیادوں پر ٹھیکیدار کی خدمات حاصل کریں اور کل سے کام شروع کریں۔ دریں اثنا وزیراعلی سندھ نے ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید اوڈھو کو ٹریفک مینجمنٹ کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ موسلا دھار بارش سے وزیراعلی ہاس، میٹرو پول، سندھی مسلم سوسائٹی، قیوم آباد سمیت 6 مختلف علاقوں میں سیوریج لائنوں کو نقصان پہنچا ہے جہاں سڑکیں دھنس گئی ہیں۔ اس پر وزیراعلی سندھ نے واٹر بورڈ کو ہدایت کی کہ وہ فوری طور پر ان پر کام شروع کرے تاکہ اگلے دو روز میں انہیں بحال کیا جا سکے۔ سید مراد علی شاہ نے محکمہ بلدیات کو موسلا دھار بارش سے تباہ ہونے والی سڑکوں کا پیچ ورک شروع کرنے کی بھی ہدایت کی۔
یہاں کچھ لوگ سیاسی فیکٹریاں لگائے بیٹھے ہیں، کسی بھی معاملے کو سیاسی بنا دیتے ہیں کوشش کامیاب ہوتی ہے سازش کبھی نہیں ہوتی ، ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے،خطاب گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ سندھ کے لوگوں نے ہمیں سنجیدہ لینا شروع کردیا ہے۔گورنر ہاؤس کراچی میں افطار عشائیے...
عمران خان کی صرف ایک آنکھ کا مسئلہ نہیں بلکہ ان کی زندگی خطرے میں ہے ، وہ ہمارا بھائی ہے ہمیں ان کی فکر ہے اور ہم اپنے بھائی کیلئے ہر حد پر لڑیں گے سابق وزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کی صرف ایک آنکھ کا مسئلہ نہیں بلکہ ان کی زندگی خطرے میں ہے، وہ ہمارا...
آپ باہر نکلیں ہم آپکو دیکھ لیں، شوکت راجپوت کو ایم پی اے شارق جمال کی دھمکی، متعلقہ پولیس اسٹیشن کومقدمہ درج کرنے کا کہا جائے،میرے تحفظ کو یقینی بنایا جائے،شوکت راجپوت کی اسپیکر سے استدعا ایم این اے اقبال محسود مسلح افراد کے ساتھ دفتر میں آئے اور تالے توڑے ،تنازع کے باعث ایس ...
ایران کے ساتھ جاری کشیدگی اور تناؤ کے دوران امریکی بحریہ کا دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ایو ایس ایس گیرالڈ آر فورڈ بحیرۂ روم میں داخل ہوگیا، اس وقت آبنائے جبل الطارق عبور کر رہا ہے دونوں ممالک کے درمیان جوہری مذاکرات تاحال کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے ، طیارہ بردار...
میرپورخاص میں سائلہ خاتون نے 22 اکتوبر کو میر خادم حسین ٹالپور پر جنسی زیادتی کا الزام عائد کیا تھا پولیس افسر نے جرم کا اعتراف کرلیا، مراسلہ میںفیصلے کے خلاف 30 روز میں اپیل کا حق دے دیا میرپورخاص میں سابق ایس ایچ او مہران تھانے کے خلاف سنگین الزامات سائلہ خاتون سے جنسی زیاد...
ایئرپورٹ سیمسافروں کو رشوت لے کر غیر قانونی طور پر بیرون ملک بھیجنیکا انکشاف اے ایس آئی محمد عالم، ایف سی انضمام الحق اور ہیڈ کانسٹیبل محمد اسماعیل شامل ہیں ،ذرائع نیو اسلام آباد ایئرپورٹ سے رشوت لے کر غیر قانونی طور پر شہریوں کو رشوت لے کر بیرون ممالک اور یورپ بھیجنے والے ...
شہباز شریف نیویارک میں موجود ہیں اور غزہ بورڈ آف پیس اجلاس میں شرکت کریں گے، غزہ میں امن کیلئے کردار ادا کیا جائے گا، امیدیں وابستہ ہیں غزہ کی صورتحال بہتر ہوگی، ترجمان دفتر خارجہ پاکستان کسی گروپ یا تنظیم کیخلاف کسی فیصلے کا حصہ نہیں ہے،پاکستان سمیت 8 مسلم ممالک کی اسرائیل کے ...
ریاض احمدچودھری سمیوکت کسان مورچہ (SKM) اور ملک کی بڑی مرکزی ٹریڈ یونینوں نے بھارت بند کی کال دی ہے۔ یونینوں نے اس ہڑتال کی کال مرکزی حکومت کی مختلف اقتصادی پالیسیوں کے خلاف دی ہے جس میں بھارت اور امریکہ کے درمیان تجارتی معاہدے اور نئے لیبر قوانین شامل ہیں۔سنیوکت کسان مورچہ او...
اب منظم عوامی جدوجہد ناگزیر ہو چکی ہے، عمران خان رہائی فورس مکمل طور پر پرامن جدوجہد کرے گی جس میں باقاعدہ چین آف کمانڈ ہو گی، یہ نہیں ہو گا کہ ذمہ داری کسی کو دیں اور اعلان کوئی کرتا پھرے مجھے بانی پی ٹی آئی کی طرف سے اسٹریٹ موومنٹ کی ذمہ داری دی گئی ہے، عدالتی احکامات ردی کی...
یہ بات سب یاد رکھیں، عدم اعتماد صرف میں لاسکتا ہوں، میںنے جیل میں کبھی ہڑتال کی کال نہ دی تھی، مجھے بہت سوں نے بہت کچھ کہا، مگر صبرو تحمل سے کام لیا،پیپلزپارٹی کا مفاد پاکستان ہے پنجاب میں بدقسمتی سے گروپنگ اور کوتاہیاں ہماری کمزوری کا نتیجہ ہیں، وزارتیں اس لئے نہیں لیں پارٹی کو...
قاسم اور سلیمان نے دو سال سے زائد عرصے کے بعد ویزے کیلئے درخواست دے دی انہیں ملاقات کی اجازت دی جائے، دونوں بھائیوں کا مطالبہ،مگر ابھی تک جواب نہیں ملا سابق وزیرِاعظم عمران خان کے بیٹوں قاسم اور سلیمان نے پاکستانی جیل میں قید اپنے والد کی بگڑتی ہوئی صحت پر تشویش کا اظہار کرتے...
مودی سرکار کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی جاری ،دنیا کو موسمیاتی دباؤ جیسے بڑے چیلنجز درپیش ہیں،پائیدار ترقی ہی واحد راستہ ہے جو عالمی امن کی ضمانت دے سکتا ہے،شہباز شریف پائیدار ترقی ہی واحد راستہ ہے جو عالمی امن کی ضمانت دے سکتا ہے،نوجوان آبادی پاکستان کا سب سے بڑا ا...