... loading ...
عمران خان کہتے ہیں کہ ہراساں کیا جا رہا ہے، میں سابق وزیراعظم سے پوچھتا ہوں کیسے ہراساں کیا جا رہا ہے،کیا جیل میں بند کر دیا گیا ہے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے سابق وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان سب کچھ بتانے کو تیار ہیں تاہم اپنی کرپشن بتانے کو نہیں، بتائیں کیا ان کرپشن کی تحقیقات کرنا دیوار سے لگانا ہے، کیا وہ دھونس، دھمکی سے اقتدار اور این آر او حاصل کرنا چاہتے ہیں۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثنااللہ خان نے کہا کہ عمران خان کہتے ہیں کہ انہیں ہراساں کیا جا رہا ہے، میں سابق وزیراعظم سے پوچھتا ہوں کہ انہیں کیسے ہراساں کیا جا رہا ہے، کیا ان کے خلاف جھوٹے مقدمات قائم کیے جا رہے ہیں، کیا انہیں کوٹ لکھپت جیل یا اڈیالہ جیل میں بند کردیا گیا ہے اور وہاں ان کی جیل سے پنکھا یا اے سی ہٹا دیا گیا ہے، دوائیں بند کردی گئی ہیں یا انہیں گھر سے کھانا منگوانے کی سہولت نہیں دی جارہی۔وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان کو ایسی باتیں کرتے ہوئے شرم آنی چاہیے، عمران خان خود اپنے مخالفین کے خلاف اس طرح کے اقدامات کرتے رہے ہیں جب کہ ان کے ساتھ تو ابھی تک اس طرح سے کچھ بھی نہیں ہوا، کہہ رہے ہیں مجھے دیوار سے لگایا جا رہا ہے، کیا عمران خان سے یہ سوال کرنا کہ قوم کا 50 ارب روپیہ غبن کروا کر 5 ارب کی زمین حاصل کی، اس کے ٹرسٹی عمران خان اور ان کی اہلیہ ہیں، اس سے متعلق سوال کرنے سے آپ پریشان ہو رہے ہیں یا آپ کی بہن اور بیٹی کو گرفتار کرلیا گیا ہے جو آپ ہراساں ہو رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ جب عمران خان کہتے ہیں کہ وہ سب کچھ بتادیں گے تو ان کو بتانا چاہیے کہ 2014 کے دھرنے آپ نے کس کے کہنے پر دیے تھے، ویسے تو وہ موصوف ریٹائرمنٹ کے بعد خود بتا رہے ہیں مگر آپ بتادیں تو تصدیق ہوجائے گی، راناثناء اللہ کا کہنا تھا کہ آڈیو ٹیپ میں بشریٰ بی بی ہدایات دی رہی ہیں کہ جب ہمارا کیا ہوا گند، فرح گوگی کا کیا ہوا گند سامنے آئے گا تو گند کا جواب نہیں دینا بلکہ اس گند کو نام نہاد بیرونی سازش کے خط سے جوڑنا ہے اور کہنا ہے کہ یہ بھی غداری ہے، ان کی کرپشن سے متعلق سوال کرو تو غداری ہے، ان کی اہلیہ یہ سب چیزیں چلا رہی تھیں، عمران خان خود اس طرح کے معاملات میں ملوث رہے ہیں اور آج سوال جواب، انکوائری ہو رہی ہے تو ان کو حوصلہ کرنا چاہیے۔انہوںنے کہاکہ جھوٹے کیسز بنانے والوں کو اب سچے کیسز کا سامنا کرنا چاہیے، انہوں نے 15 سے 20 کروڑ روپے کی توشہ خانے کی گھڑیاں فروخت کرکے 80 فیصد رقم جیب میں رکھنے والے شخص کی صداقت و امانت کا کیا لیول ہوگا، ان کو صادق و امین قرار دینے والا آج خود لوگوں سے منہ چھپاتا پھرتا ہے، عمران خان کی دھمکیوں سے کوئی خوفزہ نہیں ہوگا، قانون اپنا راستہ لے گا۔انہوں نے کہا عمران خان توشہ خانہ اور القادر یونی ورسٹی ٹرسٹ میں ہونے والی کرپشن سے انکار کرکے دکھائیں، یہ جو آڈیو جاری ہوئی ہے اس کی فورنزک کا مطالبہ کریں یا اس کی تردید کریں اور کہیں کہ یہ آواز ان کی اہلیہ کی نہیں ہے، اس آڈیو میں وہ اپنی کرپشن کو بچانے کیلئے کرپشن کو غداری سے جوڑ رہی ہیں۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ حمزہ شہباز کی جانب سے بجلی فری کرنے کے خلاف بات کرنے سے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب ہوا ہے کہ وہ عوام کے لیے کسی قسم کی بہتری اور ریلیف نہیں چاہتے، کیا الیکشن پورے صوبے میں ہو رہا ہے، الیکشن صرف چند اضلاع میں ہو رہا ہے جب کہ یہ ریلیف پورے پنجاب کے لیے ہے۔صحافی اور یوٹیوبر کی گرفتاری سے متعلق رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ ہم آزادی اظہار رائے کے حامی ہیں مگر کوئی شخص کسی جماعت کا کارکن بن کر اس کا بیانیہ آگے بڑھائے تو پھر اسے صحافت یا آزادی اظہار رائے کی آڑ نہیں لینی چاہیے، عمران ریاض قابل احترام ہیں مگر وہ کہتے ہیں کہ انہیں فائلیں دکھائیں اور پھر انہوں نے ہمارے خلاف ہلہ بول دیا۔
یہاں کچھ لوگ سیاسی فیکٹریاں لگائے بیٹھے ہیں، کسی بھی معاملے کو سیاسی بنا دیتے ہیں کوشش کامیاب ہوتی ہے سازش کبھی نہیں ہوتی ، ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے،خطاب گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ سندھ کے لوگوں نے ہمیں سنجیدہ لینا شروع کردیا ہے۔گورنر ہاؤس کراچی میں افطار عشائیے...
عمران خان کی صرف ایک آنکھ کا مسئلہ نہیں بلکہ ان کی زندگی خطرے میں ہے ، وہ ہمارا بھائی ہے ہمیں ان کی فکر ہے اور ہم اپنے بھائی کیلئے ہر حد پر لڑیں گے سابق وزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کی صرف ایک آنکھ کا مسئلہ نہیں بلکہ ان کی زندگی خطرے میں ہے، وہ ہمارا...
آپ باہر نکلیں ہم آپکو دیکھ لیں، شوکت راجپوت کو ایم پی اے شارق جمال کی دھمکی، متعلقہ پولیس اسٹیشن کومقدمہ درج کرنے کا کہا جائے،میرے تحفظ کو یقینی بنایا جائے،شوکت راجپوت کی اسپیکر سے استدعا ایم این اے اقبال محسود مسلح افراد کے ساتھ دفتر میں آئے اور تالے توڑے ،تنازع کے باعث ایس ...
ایران کے ساتھ جاری کشیدگی اور تناؤ کے دوران امریکی بحریہ کا دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ایو ایس ایس گیرالڈ آر فورڈ بحیرۂ روم میں داخل ہوگیا، اس وقت آبنائے جبل الطارق عبور کر رہا ہے دونوں ممالک کے درمیان جوہری مذاکرات تاحال کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے ، طیارہ بردار...
میرپورخاص میں سائلہ خاتون نے 22 اکتوبر کو میر خادم حسین ٹالپور پر جنسی زیادتی کا الزام عائد کیا تھا پولیس افسر نے جرم کا اعتراف کرلیا، مراسلہ میںفیصلے کے خلاف 30 روز میں اپیل کا حق دے دیا میرپورخاص میں سابق ایس ایچ او مہران تھانے کے خلاف سنگین الزامات سائلہ خاتون سے جنسی زیاد...
ایئرپورٹ سیمسافروں کو رشوت لے کر غیر قانونی طور پر بیرون ملک بھیجنیکا انکشاف اے ایس آئی محمد عالم، ایف سی انضمام الحق اور ہیڈ کانسٹیبل محمد اسماعیل شامل ہیں ،ذرائع نیو اسلام آباد ایئرپورٹ سے رشوت لے کر غیر قانونی طور پر شہریوں کو رشوت لے کر بیرون ممالک اور یورپ بھیجنے والے ...
شہباز شریف نیویارک میں موجود ہیں اور غزہ بورڈ آف پیس اجلاس میں شرکت کریں گے، غزہ میں امن کیلئے کردار ادا کیا جائے گا، امیدیں وابستہ ہیں غزہ کی صورتحال بہتر ہوگی، ترجمان دفتر خارجہ پاکستان کسی گروپ یا تنظیم کیخلاف کسی فیصلے کا حصہ نہیں ہے،پاکستان سمیت 8 مسلم ممالک کی اسرائیل کے ...
ریاض احمدچودھری سمیوکت کسان مورچہ (SKM) اور ملک کی بڑی مرکزی ٹریڈ یونینوں نے بھارت بند کی کال دی ہے۔ یونینوں نے اس ہڑتال کی کال مرکزی حکومت کی مختلف اقتصادی پالیسیوں کے خلاف دی ہے جس میں بھارت اور امریکہ کے درمیان تجارتی معاہدے اور نئے لیبر قوانین شامل ہیں۔سنیوکت کسان مورچہ او...
اب منظم عوامی جدوجہد ناگزیر ہو چکی ہے، عمران خان رہائی فورس مکمل طور پر پرامن جدوجہد کرے گی جس میں باقاعدہ چین آف کمانڈ ہو گی، یہ نہیں ہو گا کہ ذمہ داری کسی کو دیں اور اعلان کوئی کرتا پھرے مجھے بانی پی ٹی آئی کی طرف سے اسٹریٹ موومنٹ کی ذمہ داری دی گئی ہے، عدالتی احکامات ردی کی...
یہ بات سب یاد رکھیں، عدم اعتماد صرف میں لاسکتا ہوں، میںنے جیل میں کبھی ہڑتال کی کال نہ دی تھی، مجھے بہت سوں نے بہت کچھ کہا، مگر صبرو تحمل سے کام لیا،پیپلزپارٹی کا مفاد پاکستان ہے پنجاب میں بدقسمتی سے گروپنگ اور کوتاہیاں ہماری کمزوری کا نتیجہ ہیں، وزارتیں اس لئے نہیں لیں پارٹی کو...
قاسم اور سلیمان نے دو سال سے زائد عرصے کے بعد ویزے کیلئے درخواست دے دی انہیں ملاقات کی اجازت دی جائے، دونوں بھائیوں کا مطالبہ،مگر ابھی تک جواب نہیں ملا سابق وزیرِاعظم عمران خان کے بیٹوں قاسم اور سلیمان نے پاکستانی جیل میں قید اپنے والد کی بگڑتی ہوئی صحت پر تشویش کا اظہار کرتے...
مودی سرکار کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی جاری ،دنیا کو موسمیاتی دباؤ جیسے بڑے چیلنجز درپیش ہیں،پائیدار ترقی ہی واحد راستہ ہے جو عالمی امن کی ضمانت دے سکتا ہے،شہباز شریف پائیدار ترقی ہی واحد راستہ ہے جو عالمی امن کی ضمانت دے سکتا ہے،نوجوان آبادی پاکستان کا سب سے بڑا ا...