وجود

... loading ...

وجود

سندھ میں پولنگ اسٹیشن میدان جنگ بن گئے‘ 2افراد جاں بحق

پیر 27 جون 2022 سندھ میں پولنگ اسٹیشن میدان جنگ بن گئے‘ 2افراد جاں بحق

 

نامہ نگاران :صوبہ سندھ کے 14 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے دوران اتوارکو ووٹنگ کا عمل جاری رہا، پولنگ کا عمل صبح 8 سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہا۔ تاہم مختلف علاقوں میں پولنگ کے دوران لڑائی جھگڑے، فائرنگ اور ناقص انتظامات کے باعث ووٹنگ میں تاخیر اور دیگر انتخابی بے ضابطگیاں سامنے آ ئیں جبکہ پرتشددواقعات میں پی ٹی آئی کے امیدوار کے بھائی سمیت 2افرادجاں بحق جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق سندھ بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے دوران لڑائی جھگڑے، فائرنگ، اور پولنگ میں رکاوٹیں عروج پررہیں،14 اضلاع میں سکھر، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد، میرپور خاص، جیکب آباد، قمبر شہداد کوٹ، شکار پور، خیر پور، نوشہرو فیروز، سانگھڑ، کشمور، کندھ کوٹ، گھوٹکی اور تھر پارکر شامل ہیںمیں پولنگ شام 5 بجے تک جاری رہی۔پولنگ کے دوران متعدد پولنگ اسٹیشنز پر سیاسی جماعتوں کے درمیان تصادم ہوا ہے جس کے سبب لوگ زخمی ہوگئے، کئی وارڈز میں ہنگامہ آرائی کے سبب ووٹنگ کا عمل روک دیا گیا۔ متعدد پولنگ اسٹیشنز پر دھاندلی، ہنگامہ آرائی، پولنگ بوتھ غائب کرنے اور پولنگ کے عملے کو حبس بے جا میں رکھنے کی اطلاعت موصول ہوئی ہیں۔ٹنڈوآدم کے وارڈ نمبر13 میں پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے کارکنوں کے درمیان تصادم ہوا،جس میں تحریک انصاف کے امیدوار ظفر خان گنڈا پور کا 45 سالہ بڑا بھائی قیصر خان گنڈا پور جاں بحق اور امیدوار خود زخمی ہوگیا۔ قتل کے بعد وارڈ نمبر 13 میں پولنگ کا عمل روک دیا گیا۔پی ٹی آئی کے زخمی امیدوار ظفر خان نے کہا ہے کہ پی پی کارکنان کے تشدد سے بھائی جاں بحق ہوا۔روہڑی میں یونین کونسل پھنوار پولنگ اسٹیشن اللہ جڑیو جاگیرانی میں دو گروپوں کے درمیان تصادم ہوا۔ دونوں گروپوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں دو افراد زخمی ہوگئے جس پر پولنگ روک دی گئی۔ فائرنگ کے باعث پولنگ اسٹیشن میدان جنگ بن گیا، ووٹرز میں بھگدڑ مچ گئی، پولیس کی بھاری نفری نے پہنچ کر صورتحال کو قابو میں کیا۔ روہڑی میں اب تک ایک شخص کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں۔کندھ کوٹ کے وارڈ نمبر 10 میونسپل کمیٹی کے پولنگ اسٹیشن پر 2 گروپوں میں جھگڑا ہو گیا جس کے دوران ڈنڈوں کے وار سے 7 افراد زخمی ہو گئے۔کندھ کوٹ پولیس کے مطابق زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔کندھ کوٹ ہی میں جے یو آئی کے میونسپل کمیٹی کے امیدوار شوکت ملک کی گاڑی پر مخالفین نے ڈنڈوں سے حملہ کر دیا اور گاڑی کے شیشے توڑ دیئے۔جے یو آئی کے امیدوار شوکت ملک نے الزام عائد کیا ہے کہ پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے جے یو آئی کا کیمپ اکھاڑ دیا ہے۔اس صورتِ حال کے بعد رینجر اور پولیس کی بھاری نفری پولنگ اسٹیشن پہنچ گئی۔ کندھ کوٹ کی یو سی درڑ پولنگ اسٹیشن نمبر 28 نہال جعفری سے پولنگ کے عملے کو اغوا کر لیا گیا۔کندھ کوٹ پولیس کے مطابق مذکورہ پولنگ اسٹیشن سے ڈاکو پولنگ کے عملے کے 7 افراد کو اغوا کر کے لے گئے ہیں۔پولیس حکام کے مطابق کچے کے بھیو گینگ نے پولنگ کے عملے کو اغوا کیا ہے، ڈاکو پولنگ کا سامان بھی لے گئے ہیں۔پولیس حکام کے مطابق پولنگ کے عملے کے ساتوں ارکان کو بازیاب کرانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔خیرپور میں کوٹ ڈیجی کے وارڈ نمبر 6 کے پولنگ اسٹیشن پر پی پی اور جی ڈی اے کارکنان میں کشیدگی پیدا ہو گئی، جس کے بعد فریقین میں گھونسوں کا آزادانہ استعمال ہوا جس پر پولنگ کا عمل روک دیا گیا، واضح رہے کہ کوٹ ڈیجی انتہائی حساس قرار دیے گئے پولنگ اسٹیشنوں میں شامل تھا۔جیکب آباد کی یونین کونسل کندرانی کے پولنگ اسٹیشن نمبر 517 گلشیر کنڈرانی میں بھی جھگڑا ہوا ہے۔جیکب آباد پولیس کے مطابق جھگڑے میں لاٹھیوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا جس کے نتیجے میں 2 امیدواروں سمیت 6 افراد زخمی ہو گئے۔پولنگ اسٹیشن فرید مہر پر 2 سیاسی جماعتوں کے کارکنان کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہو گئے۔جیکب آباد میں یوسی شیراں کے پولنگ اسٹیشن نمبر 208 اور 209 پر کشیدگی ہوئی، جس کے باعث پولنگ اسٹیشز پر ووٹنگ بند کرا دی گئی، پولیس کے مطابق آزاد امیدوار محمد شعبان کے حامیوں کے اعتراضات پر پولنگ بند کی گئی۔ بعد ازاں پولیس نے پولنگ اسٹیشن جلال پور میں کشیدگی پر قابو پا لیا اور ووٹنگ کا عمل دوبارہ شروع ہو گیا۔ادھر نوشہروفیروز میں پرانا جتوئی میں گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے کارکنان کی وین پر فائرنگ کی گئی جس سے گاڑی کا ٹائر پھٹ گیا، کارکنان پرانا جتوئی سے نیو جتوئی پولنگ اسٹیشن پر ووٹ کاسٹ کرنے جارہے تھے، جی ڈی اے کارکنان نے دعوی کیاکہ ان پر پیپلز پارٹی کے غنڈوں نے حملہ کیا۔نوشہروفیروز میں یو سی چاہین سلیمان پولنگ اسٹیشن پر جھگڑا ہوا اور پولنگ عملے کو یرغمال بنالیا گیا، عملے کے کپڑے بھی پھاڑدیئے گئے، جھگڑے میں 5 افراد زخمی ہوئے، رپورٹ کے مطابق ووٹنگ لسٹ میں نام شامل نہ ہونے پر پی پی اور آزاد امیدواروں کے حامیوں میں جھگڑا ہوا، جس پر انتظامیہ نے رینجرز کو طلب کر لیا، امیدوار ڈسٹرکٹ کونسل ظفر راجپرکے مطابق الیکشن کمیشن کی غلطیوں کے باعث جھگڑے ہو رہے ہیں۔گھوٹکی میں یونین کونسل ڈانگرو اور علی مہر میں بھی پی پی اور جی ڈے اے کارکنان میں جھگڑا ہوا، جھگڑے کے دوران 15 افراد زخمی ہوئے، تاہم بعد ازاں صورت حال پر قابو پا لیا گیا اور رکی ہوئی پولنگ دوبارہ شروع ہو گئی۔سانگھڑ میں پولنگ اسٹیشن نمبر 62 پر جھگڑے کے دوران متعدد افراد زخمی ہو گئے، جس پر پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی، اور پولنگ کا عمل بند کر دیا گیا۔تھرپارکر میں اسلام کوٹ کی یو سی سینگارو کے آزاد امیدوار لجپت کے ایجنٹوں پر اغوا کے بعد تشدد کیا گیا، چیف ایجنٹ سومجی نے الزام لگایا کہ انھیں وڈیرے نبی بخش کے کہنے پر گھر سے اغوا کیا گیا، ان پر تشدد کیا گیا اور ڈیڑھ لاکھ روپے بھی لوٹ لیے گئے۔دوسری طرف خیرپور میں وارڈ 16 پولنگ اسٹیشن نمبر 33 پر بیلٹ پیپر سیریل نمبر نہ مل سکا، سیریل نمبرز مسنگ ہونے کے باعث پولنگ ایجنٹس نے پولنگ شروع نہیں ہونے دی اور شدیدگرمی میں پولنگ اسٹیشن کے باہر ووٹرز کی قطار لگ گئیں۔نواب شاہ میں ٹائون کمیٹی ایچ ایم خوجہ، یو سی 8 کے ٹی ایل پی امیدوار کا بیلٹ پیپر پر نام اور انتخابی نشان نہیں تھا، امیدوار کی جانب سے شکایات کی گئیں لیکن سنوائی نہیں ہوئی۔ یو سی 6 وارڈ 1 نادر شاہ ڈسپنسری پولنگ اسٹیشن پر پولنگ کا عمل بند کرادیا گیا، تحریک لبیک کے امیدوار کا نشان بھی تبدیل کیا گیا، چیئرمین اور وائس چیئرمین کے کرین کے نشان کی بجائے کوئن کا نشان الاٹ کیا گیا، جس پر ٹی ایل پی کے کارکنوں نے پولنگ اسٹیشن کو بند کرا دیا۔نوشہروفیروز میں انتظامیہ کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، ضلع کے اکثر انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر لگائے گئے سی سی ٹی وی کیمرے خراب نکلے۔سکھر کے علاقے پنو عاقل میں دو پارٹیوں کے درمیان تصادم ہوا ہے جس پر الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ پنو عاقل میں پولنگ اسٹیشن پر ہنگامہ آرائی کرنے والے 13 افراد کو گرفتار کر لیا گیا، الیکشن روکنے کی کوشش کو بروقت ناکام بنادیا گیا، کسی کو بھی پولنگ میں مداخلت کرنے نہیں دی جائے گی۔چونڈکو میں پیپلز پارٹی اور جی ڈی اے کے کارکنوں کے درمیان تصادم ہوا ہے جس کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہوگئے بعدازاں پولنگ اسٹیشن کو بند کردیا گیا۔ رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر سیدہ نفیسہ شاہ نے اپنا ووٹ کاسٹ کرلیا۔ انہوں نے وارڈ نمبر سات میں گرلز ہائی اسکول جیلانی محلہ میں قائم پولنگ اسٹیشن پر اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔کشمور کی گڈو ٹائون کمیٹی کے وارڈ نمبر 10 میں پی پی اور آزاد امیدوار کے حامیوں میں جھگڑا ہوا جس کے بعد پولنگ روک دی گئی۔ پولیس کی اضافی نفری طلب کرلی گئی۔سانگھڑ یونین کونسل نمبر 22 کوٹ نواب میں دو گروپوں کے درمیان تصادم ہوا جس میں انتخابی کیمپ اکھاڑ دیا گیا۔ تصادم کے دوران متعدد افراد زخمی ہوگئے جس کے باعث پولنگ اسٹیشن پر پولنگ بند کروادی گئی۔خان پور مہر کا پولنگ اسٹیشن ولو مہر میدان جنگ بن گیا، مردوں کے جھگڑے میں خواتین بھی کود پڑیں۔ جھگڑے میں درجنوں مرد اور خواتین شامل رہے۔ جھگڑا پیپلز پارٹی اور جی ڈی اے کے کارکنان کے درمیان ہوا۔ جی ڈی اے کے کارکنوں ںے پریذائیڈنگ آفیسر پر دھاندلی کا الزام عائد کیا۔ جھگڑے میں پولیس بے بس دکھائی دی اور پولنگ روک دی گئی۔ پولنگ روکنے بعد بھی سخت کشیدگی جاری رہی۔ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق سندھ بلدیاتی انتخابات کی تمام تر نگرانی چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے خود کی ، سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حمید خان مرکزی کنٹرول روم سے نگرانی کرتے رہے ، اسپیشل سیکریٹری ظفر اقبال کراچی کنٹرول روم سے مانیٹرنگ کر رہے تھے، صوبائی الیکشن کمشنراعجازانورچوہان نے سندھ مختلف اضلاع میں پولنگ اسٹیشنز کا دورہ بھی کیا۔ترجمان کے مطابق پاک آرمی، رینجرز اور پولیس سیکیورٹی کے فرائض اداکیئے، چیف سیکریٹری اور آئی جی سندھ پولنگ اسٹیشنز نے بھی پولنگ کے عمل کی نگرانی کی،چند پولنگ اسٹیشنز پر ووٹرز کے تصادم پر فوری کارروائی کی گئی، لڑائی جھگڑے والے پولنگ اسٹیشنز پر بر وقت کارروائی کر کے پولنگ جاری کروائی گئی۔ذرائع کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے 14اضلاع میں ہونے والے پہلے مرحلے میں 887یونین کونسلوں اور یونین کمیٹیوں کے چیئرمین اور وائس چیئرمین کی مشترکہ 887 نشستوں میں سے 135 نشستوں پر امیدوار بلا مقابلہ کامیاب ہوچکے ہیں ،ضلع کونسلر کی 794 نشستوں میں سے 107 پر امیدوار،یونین کمیٹی اور یونین کونسل کے وارڈز کونسلرز کی 3548 نشستوں میں سے 622 پر امیدوار ،ٹائون کمیٹیوں کے وارڈ کونسلرز کی 694 نشستوں میں سے 68 پر امیدوار اور میونسپل کمیٹیوں کے وارڈز کونسلرز کی 354 نشستوں میں سے 14 پر امیدوار بلا مقابلہ کامیاب قرار پائے ہیں۔


متعلقہ خبریں


اسرائیلی شہروں میں ایرانی میزائلوں نے تباہی مچادی،6 افراد ہلاک،150 سے زائد زخمی وجود - پیر 23 مارچ 2026

دیمونا اور عراد میں ایرانی میزائل حملوں کے نتیجے میں متعدد عمارتیں تباہ ،شہر کے مشرقی حصے میں دھماکوں کی اطلاعات،پاسداران انقلاب کا اسرائیلی لڑاکا طیارہ گرانے کا دعویٰ، اسرائیل نے تصدیق نہیں کی نیتن یاہو نے صورتحال کو انتہائی مشکل قرار دے دیا، ریسکیو اداروں کو مزید مضبوط کرنے کی...

اسرائیلی شہروں میں ایرانی میزائلوں نے تباہی مچادی،6 افراد ہلاک،150 سے زائد زخمی

بجلی کے نظام پر حملہ ہوا تو تباہ کن جواب دیا جائے گا، ایران کا ٹرمپ کے بیان پر سخت انتباہ وجود - پیر 23 مارچ 2026

ایران تیل و گیس کی تنصیبات ، پانی صاف کرنیوالے پلانٹس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے نظام کو نشانہ بنا سکتا ہے،ابرہیم ذوالفقاری ایران نے 48 گھنٹوں میں آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنیکیلئے اقدامات نہ کیے تو پاور پلانٹس کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے،صدر ٹرمپ ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر...

بجلی کے نظام پر حملہ ہوا تو تباہ کن جواب دیا جائے گا، ایران کا ٹرمپ کے بیان پر سخت انتباہ

امریکہ، اسرائیل وبھارت کا اتحاد تثلیث خبیثہ ہے (حافظ نعیم) وجود - پیر 23 مارچ 2026

حکمران طبقہ عیاشیوں میں مصروف ہے جبکہ عوام پر مہنگائی کے بم برسائے جا رہے ہیں غزہ کے بچے اور مجاہدین ملبے کے ڈھیروں میں عید منارہے ہیںاور ا ن کے حوصلے بلند ہیں جماعت اسلامی کراچی کے تحت یکم شوال کو مقامی ہال میں روایتی عید ملن کا انعقاد ہوا جس میں مرکزی ،صوبائی اور کراچی کے ذ...

امریکہ، اسرائیل وبھارت کا اتحاد تثلیث خبیثہ ہے (حافظ نعیم)

حکومت نے پیٹرولیم پر 69 ارب کا بوجھ خود برداشت کیا( وزیر خزانہ) وجود - پیر 23 مارچ 2026

تیل کی مسلسل فراہمی کیلئے پرعزم ہیں، ہم ٹارگٹڈریلیف کی طرف جائیں گے، محمد اورنگزیب علاقائی کشیدگی اور جنگی حالات سے توانائی انفرااسٹرکچر متاثر ہونے کا خدشہ ہے،میڈیا سے گفتگو وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے عیدالفطر کے موقع پر اہل وطن کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ملک میں استحکا...

حکومت نے پیٹرولیم پر 69 ارب کا بوجھ خود برداشت کیا( وزیر خزانہ)

عمران خان کیلئے عید کے دن بھی جیل کے دروازے بند وجود - پیر 23 مارچ 2026

سکیورٹی وجوہات کے باعث بانی پی ٹی آئی نمازعید ادا نہیں کر سکے،جیل ذرائع عید کی نماز کے دوران اپنے سیل میں ہی قیام کیا، بچوں سے ٹیلی فون پربات کی ملک بھر کی طرح اڈیالہ جیل میں بھی عید الفطر کی نماز ادا کی گئی۔جیل ذرائع کے مطابق عام قیدیوں نے عید نماز جیل کی جامع مسجد اور امام...

عمران خان کیلئے عید کے دن بھی جیل کے دروازے بند

پاکستان میں تشدد برداشت نہیں کیا جائیگا، فیلڈ مارشل وجود - جمعه 20 مارچ 2026

پاکستان کیخلاف سرگرم دہشتگردوں اور ان کے نیٹ ورکس کا جہاں وجود ہوگا، انہیں انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائیوں کے ذریعے ختم کیا جائے گا، خطے میں کشیدگی کم کرنے کیلئے فعال سفارتکاری کر رہا ہے چیف آف ڈیفنس فورس سے اہلِ تشیع مکتبِ فکر کے علماء کی ملاقات ، گمراہ کن پروپیگنڈا اور فرقہ...

پاکستان میں تشدد برداشت نہیں کیا جائیگا، فیلڈ مارشل

پاکستان کی میزائل ٹیکنالوجی امریکاکی سلامتی کیلئے خطرہ، انٹیلی جنس چیف نے سینیٹ میں دھماکا کر دیا وجود - جمعه 20 مارچ 2026

رپورٹ میں پاکستانی میزائل پروگرام اور پالیسیاں امریکی سلامتی کیلئے ممکنہ خطرہ قرار،پاکستانی میزائل امریکا تک پہنچنے کے قابل ہو سکتے ہیں، پاک بھارت تعلقات میں کشیدگی کی وجہ سے ایٹمی تصادم کا خطرہ پاکستان مسلسل جدید میزائل ٹیکنالوجی تیار کر رہا ہے جو اس کی فوج کو جنوبی ایشیا سے با...

پاکستان کی میزائل ٹیکنالوجی امریکاکی سلامتی کیلئے خطرہ، انٹیلی جنس چیف نے سینیٹ میں دھماکا کر دیا

عمران خان رہائی تحریک، پی ٹی آئی کارکنوں کو متحرک کرناپارٹی کیلئے مشکل ہوگیا وجود - جمعه 20 مارچ 2026

پی ٹی آئی پنجاب کی قیادت تذبذب کا شکار ،عالیہ حمزہ اور سینٹرل پنجاب کے صدر سزا کے باعث روپوش لاہور کے صدر کسی سے رابطہ ہی نہیں کرتیپنجاب میں تتر بتر تنظیم کو دوبارہ فعال بنانا چیلنج ہوگا، ذرائع عید کے بعد عمران خان کی رہائی کے لیے تحریک شروع کرنے کے معاملے پر پی ٹی آئی کے ا...

عمران خان رہائی تحریک، پی ٹی آئی کارکنوں کو متحرک کرناپارٹی کیلئے مشکل ہوگیا

ایران کے سیکیورٹی چیف علی لاریجانی کو شہید کرنیکا دعویٰ وجود - بدھ 18 مارچ 2026

ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران اس نوعیت کے دعوے سامنے آتے رہے ہیں، ایران کی طرف سے کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا ،اس خبر کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی علی لاریجانی کی ہلاکت ایرانی حکومت کے خاتمے کے ہمارے منصوبے کا حصہ ہے، ہم ہارڈ لائنر کو نشانہ بنا ...

ایران کے سیکیورٹی چیف علی لاریجانی کو شہید کرنیکا دعویٰ

عمران خان کی دوسری آنکھ خراب ہونے کا خدشہ ،سرکاری ڈاکٹر اور رپورٹس پر یقین نہیں، علیمہ خانم وجود - بدھ 18 مارچ 2026

بس کردیں اور بانی کاعلاج کرائیں، جب ملاقات ہو گی تو انھیں بتائیں گے کتنے لوگوں نے ان سے اظہار یکجہتی کیا،اعتزاز احسن کے شکر گزار وہ آئے اور ہمارے ساتھ بیٹھے ،جدوجہد جاری رکھیں گے اگر عید کے بعد علاج نہ کروایا اور ملاقات نہیں ہونے دی تو حالات بدلیں گے، چیف کمشنر کی بات پر کیسے ی...

عمران خان کی دوسری آنکھ خراب ہونے کا خدشہ ،سرکاری ڈاکٹر اور رپورٹس پر یقین نہیں، علیمہ خانم

وزیراعظم بے اختیار،فارم47 کے حکمرانوں کو عوام کی پرواہ نہیں،حافظ نعیم وجود - بدھ 18 مارچ 2026

امریکہ، اسرائیل طاغوت، شیعہ سنی تفریق پیدا کرنیوالے ان کے آلہ کار ہیں، امیر جماعت اسلامی جماعت اسلامی اسٹیبلشمنٹ نہیں عوامی تائید سے اقتدار چاہتی ہے، حلقہ خواتین کی تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ وزیراعظم بے اختیار، فارم سنتالیس سے آئے...

وزیراعظم بے اختیار،فارم47 کے حکمرانوں کو عوام کی پرواہ نہیں،حافظ نعیم

حالات کی بہتری تک، متعلقہ ادارے ہنگامی اقدامات کیلئے تیار رہیں،وزیراعظم وجود - بدھ 18 مارچ 2026

ملک کی پیٹرولیم درآمدات کی سپلائی چین بہتر بنانے کیلئے وزیر پیٹرولیم مزید متحرک ہوں شہبازشریف کی زیرصدارت اجلاس،کفایت شعاری کے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ حالات کی بہتری تک تمام متعلقہ ادارے ہنگامی اقدامات کیلئے تیار رہیں، ملک کی پیٹرولیم...

حالات کی بہتری تک، متعلقہ ادارے ہنگامی اقدامات کیلئے تیار رہیں،وزیراعظم

مضامین
لیٹر بکس خاموش، عید کارڈ غائب ۔۔۔۔ ایک روایت کا زوال وجود پیر 23 مارچ 2026
لیٹر بکس خاموش، عید کارڈ غائب ۔۔۔۔ ایک روایت کا زوال

آئی ہے عید ہر سال کی طرح وجود پیر 23 مارچ 2026
آئی ہے عید ہر سال کی طرح

بھارت میں ہندو مسلم کشیدگی وجود پیر 23 مارچ 2026
بھارت میں ہندو مسلم کشیدگی

ایرانی ایٹم بم وجود پیر 23 مارچ 2026
ایرانی ایٹم بم

ہمیں اپنے درد کی بو محسوس نہیںہوتی ! وجود پیر 23 مارچ 2026
ہمیں اپنے درد کی بو محسوس نہیںہوتی !

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ وجود جمعه 22 نومبر 2024
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ

حقیقتِ تصوف وجود جمعه 01 نومبر 2024
حقیقتِ تصوف

معلم انسانیت مربی خلائق وجود بدھ 25 ستمبر 2024
معلم انسانیت مربی خلائق
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی وجود جمعرات 22 اگست 2024
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی

بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف وجود بدھ 21 اگست 2024
بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف

قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر